تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَھر گَھر عِید ہے" کے متعقلہ نتائج

گَھر گَھر عِید ہے

۔(کنایۃً) عام خوشی ہے۔ سب خوش و خرم ہیں۔ عالمگیر خوشی ہے۔

گَھر گَھر عِید ہونا

ہر جگہ خوشی ہونا ، ہر جگہ کے لوگوں کا خوش ہونا.

گَھر دوزَخ ہے

گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے

عِید کو دھوبی کا گَھر سُوجْھتا ہے

ایسا بخیل ہے کہ سال بھر میں عید کے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنتا ہے.

گَھر والی سے گَھر ہوتا ہے

عورت سے گھر بنتا ہے

گَھر جَہَنَّم ہے

۔گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے۔ ؎

گَھر میں بَرْکَت ہے

گھر میں مہمان ہے ؛ (کنایۃً) مصروفیت ہے ، فرصت نہیں ہے.

بِن گَھرنی گَھر پادَت ہے، ہے گَھرنی گَھر گاجَت ہے

بیوی ہی سے گھر کی رونق ہوتی ہے اور بغیر بیوی کے گھر سونا معلوم ہوتا ہے

دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے

پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.

گَھر عِید تو باہر بھی عِید

گھر میں آرام ملے، دل خوش ہو تو ہر چیز اچھی معلوم ہوتی ہے

گَھر کاٹے کھاتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

ہَے گھرنی گَھر کاجَت ہے، نَہیں گَھرنی گَھر پادَت ہے

بیوی سے گھر کی رونق ہوتی ہے بغیر بیوی کے گھر اجاڑ ہوتا ہے

گَھر پھاڑے کھاتا ہے

گھر کی ویرانی اور حشت ناکی ظاہر کرنے کے لیے مستعمل.

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔

بیٹی باپ ہی کے گَھر ہے

ابھی عملدر آمد نہیں ہوا ہے، ابھی کچھ نہیں بگڑا ہے، (اس موقع پر بولتے ہیں جب طے شہ منصوبے میں عملدرآمد سے پہلے کوئی نقصان یا خرابی نظر آئے) .

گَھر کاٹنے کو دَوڑْتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

شُجَاعَت گَھر کی کَنِیز ہے

بہادری اور جرأت میراث میں ہے، خاندانی بہادر ہے.

موت نے گَھر دیکھ لِیا ہے

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

گَھر کا باوا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

بیٹی باپ کے گَھر میں ہے

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

اَپْنا گَھر دُور سے سُوجھتا ہے

گھر کے آرام چین کی قدر گھر میں نہیں ہوتی، مسافرت میں گھر کا آرام چین برابر یاد آتا ہے

گَھر کاٹ کاٹنے کو دَوڑتا ہے

زَر ہے تو گَھر ہے نَہِیں کَھنڈَر ہے

روپیہ پیسہ ہو تو گھر اچّھی حالت میں نظر آتا ہے نہیں تو کھن٘ڈر بن جاتا ہے.

گَھر بھائیں بھائیں کَرتا ہے

۔ گھر کے ہیبت ناک اور وحشتناک ہونے کی جگہ۔ دیکھو بھائیں بھائیں۔

سَر کا بال گَھر کی کھیتی ہے

جب چاہا بڑھ لیا جب چاہا کاٹ دیا

اَپْنے ہی گَھر سے آگ لَگی ہے

اپنوں ہی کا اٹھایا ہوا فساد، کسی غیر کی شرارت نہیں

فَقِیر کا گَھر بَڑا ہے

درویش کو اپنی کرامت سے سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے

اَللہ کا گَھر بَڑا ہے

خدا بڑا کارساز ہے گھبرانے کی بات نہیں .

خَیرات گَھر سے شُرُوع ہوتی ہے

خیرات پر پہلا حق عزیز و اقارب کا ہوتا ہے، سب سے پہلے اپنوں کی امداد کرنی چاہیے، اول خویش بعدہ درویش

گَھر کاٹ کھانے کو دَوڑْتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہَے

۔دیکھوس اِس گھر کا۔

اَپْنے گَھر میں کُتّا شیر ہے

اپنے علاقے میں ہر شخص کی جرات و ہمت بڑھ جاتی ہے، بزدل بھی حمایتی کے بھروسے پر بہادر ہو جاتا ہے (ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسرے کی حمایت کے بل پر دھمکائے یا اینٹھے)

گھوڑی کو گَھر کیا دُور ہے

گھوڑے کے آگے فاصلہ اور مسافرت کچھ چیز نہیں ، کام جاننے والے کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ؛ چالاک شخص اپنا مطلب جلد نکال لیتا ہے .

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

گَھر مِلْتا ہے تو بَر نَہیں مِلتا، بَر مِلْتا ہے تو گَھر نَہیں مِلْتا

بیٹیوں کے لیے اچھا رشتہ نہ ملنے پر کہتی ہیں یعنی امیر ہے تو لڑکا اچھا نہیں، لڑکا اچھا ہے تو ناداری ہے

خُدا کے گَھر میں کیا کَمِی ہے

خدا کے پاس سب کچھ ہے، خدا سب کچھ دے سکتا ہے

شَر و فَساد کا گَھر ہے

جھگڑے کی جڑ ہے

گَھر میں بَھیرْویں ناچ رَہا ہے

گھر سُونا پڑا ہے.

زُبان بَدَلْنے سے گَھر بَدَلْنا بِہْتَر ہے

وعدہ وفا نہ کرنے سے نقصان گوارا کرنا اچھا اور لازم ہے

پَرائے گَھر کا کُوڑا ہَے

۔ (عو) بیٹی کے حق میں بولتی ہیں کہ وہ دوسرے کے گھر بیاہی جائے گی۔

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

اَپنا گَھر سَو کوس سے نَظَر آتا ہے

ہر شخص اپنی کسی خوبی یا کمزوری کو خوب جانتا ہے

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

گَھر بار تُمھارا ہے کوٹھی کوٹْْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.

گَھر بار تُمھارا ہے کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.

کولُھو کے بَیل کو گَھر ہی میں مَنْزِل ہے

غریب مزدور کو گھر میں مصیبت رہتی اور نصیب کی گردش سے غریب حیراب و سرگرداں رہتا ہے ، مصیبت کے مارے کو گھر میں بھی آرام نہیں مِلتا.

گَھر میں اَللہ کا دِیا سَب ہے

گھر خوشحال ہے ، کسی چیز کی کمی نہیں.

اَبھی بیٹی باپ کے گَھر میں ہَے

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار تُمہارا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

خُدا کے گَھر میں کَمی نَہِیں ہے

اللہ ہر چیز پر قادر ہے.

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

کُتّا بھی اَپْنے گَھر میں شیر ہوتا ہے

اہنے علاقے میں ہر شخص کی جرأت بڑھ جاتی ہے ؛ حمایتوں کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں ، اپنے ٹھکانے پر موجود ہو تو انسان کا حوصلہ بڑھا ہوا ہوتا ہے.

خُدا کے گَھر میں کس چِیز کی کَمِی ہے

خدا کے پاس سب کچھ ہے، خدا سب کچھ دے سکتا ہے

تِرْیا تُو ہے سوبھا گَھر کی، جو ہو لاج رَکھاوا نَر کی

جو عورت اپنے خاوند کی عزت برقرار رکھے وہ گھر کی زینت ہے

اَللہ کے گَھر میں کِس چِیز کی کَمی ہے

خدائے تعالیٰ کسی بندے کو دینا چاہے تو سب کچھ دے سکتا ہے، خدا ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے

سادُھو ہو کَر کَرے جو چوری ، اُس کا گَھر ہے نَرَک کی موری

جو سادُھو ہو کر چوری کرے دوزخ میں جائے گا

اردو، انگلش اور ہندی میں گَھر گَھر عِید ہے کے معانیدیکھیے

گَھر گَھر عِید ہے

ghar-ghar 'iid haiघर-घर 'ईद है

موضوعات: کنایۃً

گَھر گَھر عِید ہے کے اردو معانی

  • ۔(کنایۃً) عام خوشی ہے۔ سب خوش و خرم ہیں۔ عالمگیر خوشی ہے۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَھر گَھر عِید ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَھر گَھر عِید ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words