تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گَنگا اُٹھانا" کے متعقلہ نتائج

گَنگا

بھارت میں ایک مشہور دریا جو سلسلۂ کوہ ہمالیہ کے گنگوتری نامی ایک پہاڑ سے نکل کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا خلیج بنگال میں گِرتا ہے، ہندو اس دریا کو نہایت مقدس مانتے ہیں اور اس میں نہانا باعث ثواب اور مُردوں کی راکھ یا ہڈَیاں اس میں ڈالنا ذریعۂ نجات سمجھتے ہیں

گُونگی

وہ عورت جو بولنے سے معذور ہو

گَنگا دُہائی

(ہندو) گنگا جی کی قسم یا فریاد

گَنگا اُٹْھوانا

(ہندو) گنگا کی قسم کِھلوانا ، گنّگا جلی دینا .

گَنگا گَئے مُنڈائے سِدّھ

یہ کہاوت وہاں کہتے ہیں جہاں انسان کچھ نہ کچھ کھو کر آئے

گَنگا بَہْنا

فیض جاری ہونا

گنگا بہی جائے، کلبارین چھاتی پیٹے

گنگا کا پانی بیکار بہتے ہوئے دیکھ کر کلوارِن 'ہائے ہائے' کرتی ہے، کیونکہ اسے شراب میں ملانے کے لئے پانی کی بہت ضرورت ہوتی ہے

گَنگا پار دِکْھلا دینا

رک : گنگا پار اُتار دینا

گَنگا جَی اُٹھانا

۔ (کنایۃً) قسم کھانا۔ ؎

گَنگا بَہانا

فیض جاری کرنا

گَنگا نَہانا

۱. گنگا پر جاکر اشنان کرنا ، گنگا میں نہانا ؛ گناہ سے پاک ہونا ، مشکل حل ہونا ، مصیبتوں سے نجات پانا .

گَنگا اُٹھانا

(ہندو) گنگا جل ہاتھ میں لے کر قسم کھانا، دریائے گنگا کی قسم کھانا

گَنگا اُتَرْنا

دریا عبور کرنا، دریائے گنگا کو عبور کرنا، مجازاً مشکل کام انجام دینا

گَنگا جی

دریائے گنگا

گَنگا دیکھے سو جَمْنا دیکھے

بڑی چیز کو دیکھا تو چھوٹی کو دیکھ لیا .

گَنگا کِس کی کُھدائی ہے

بڑے بڑے کام قدرتی طور پر ہوجاتے ہیں، عظیم کام تدبیر کے محتاج نہیں ہوتے

گَنگا دَھر

(ہندو) شیو، مہادیو، شمبھو، جنہوں نے پہلے گنگا کو اپنی جٹا میں رکھ لیا تھا

گَنگا جَلی اُٹْھوانا

حلف لینا ؛ گنگا جلی اٹھانا (رک) کا تعدیہ .

گَنگا جَل

(ہندو) دریائے گنگا کا پانی جسے ہندو پوتر (مقدس) مانتے ہیں

گَنگا میں چَراغ بَہانا

(ہندو) منّت ماننے یا منّت پوری ہونے کے موقع پر چراغ جلا کر دریائے گنگا میں بہانا، چراغ گنگا کی نذر کرنا

گَنگا جان ہار ، بھاگِیرتھ کے سَر پَڑی

جو کام ہونا ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے مگر نام کسی اور کا ہوجاتا ہے .

گَنگا پار اُتارْ دینا

ملک بدر کردینا ، شہر بدر کرنا ، کسی موردِ تقصیر کو جلا وطن کردینا ، تقصیر وار کو دیس نکالا دینا .

گَنگا پار

گنگا کی دوسری طرف کی آبادی، یا زمین کا وہ حصہ جو گنگا کی دوسری طرف ہو، گنگا کی دوسری طرف، گنگا کے دونوں اطراف، وہ حصۂ زمین یا مقام جو دریائے گنگا کی دوسرے جانب ہو، (مجازاً) مشکل مرحلہ، دشوار کام .

گَنگا پَھل

کدو کی ایک قسم جس میں بعض کا رنگ اوپر سے زرد اور بعض کا سرخی مائل ہوتا ہے . فاس دار ہوتا ہے اور اندر سے گودا زرد یا سرخی مائل نکلتا ہے . گول کدو یا میٹھا کدو گول کدو یا میٹھا کدّو ... کاسی پھل اور گنگا پھل ... اسی کے نام ہیں .

گَنگا مَدار کا ساتھ

(کنایۃً) ہندو مسلمانوں کا اتحاد

گَنگا کی مائیں پینْڈ بَھرْنا

(ہندو) گنگا کی جانب قدم رکھ کر قسم کھانا ، گنگا جی کی قسم کھانا ، حلف اُٹھانا

گَنگا گَئے تو گَنگا رام جَمْنا گَئے تو جَمْنا داس

موقع پرست اور موقع محل کے مطابق اپنا طور طریقہ بدلنے والے شخص کی نسبت بولتے ہیں .

گَنگا پُتْر

وہ برہمن جو گنگا کے چند متبرک مقامات اور خاص کر بنارس پر تیرتھ جاتریوں کو پنڈ دان وغیرہ کراتے ہیں

گَنگا مَدار کا ساتھ کیا

دو متضاد چیزیں یکجا نہیں ہوتیں .

گَنگا اَور مَدار کا ساتھ

دو متضاد چیزوں کا ساتھ ؛ (کنایۃً) ہندو اور مسلمانوں کا اتحاد .

گَنگا مَدار کا کَون ساتھ

اجتماع ضدّین مناسب نہیں ہوتا ، دو متَضاد چیزیں یکجا نہیں ہوتیں

گَنگا نَہائے کیا پَھل پائے، مُونْچھ مُنڈائے گَھر کو آئے

طنز ہے کہ گنگا میں نہانے سے کیا ہوتا ہے صرف مونچھیں منڈ جاتی ہیں

گَنگا اُتَر جانا

دریا کا پانی کم ہوجانا ، چڑھاؤ ختم ہوجانا ، دریا کا پُرسکون ہوجانا ؛ جوش کا ٹھنڈا پڑ جانا ؛ تنزل کی طرف مائل ہونا ، پرکمالے لازوال.

گَنگا جَلی

وہ برتن (عموماً) شیشی یا بوتل جس میں گنگا کا پانی تبرک کے طور پر رکھا جائے

گَنگا جَلی اُٹھانا

(ہندو) گنگا جلی کو ہاتھ پر رکھ کر قسم کھانا

گَنگا پار اُتَرْنا

جلاوطن ہونا .

گَنگا رینی

ایک سخت اور گہرے سرخ رنگ کی لکڑی .

گَنگا تیلی

وہ تیلی جو راجہ بھوج کو ہاتھ پان٘و کٹنے کے بعد اٹھا کر لے گیا تھا

گنگا ہاتھ پر رکھنا

(ہندو) گنگا کا پانی ہاتھ میں لے کر قسم کھانا، قسم کھانا

گَنگا اُلْٹی بَہْنا

اُلٹی بات یا کام ہونا ، اصل واقع کے متضا یا برخلاف ہونا ، اصل سے ہٹ کر ہونا .

گَنْگا شَلْغَم

گَنگا باسی

(ہندو) دریائے گنگا کے متصل رہنے والا شخص جو متبرک خیال کیا جاتا ہے

گَنگا نَہائے

بڑا پاپ کٹا، بڑی مہم طے ہوئی ؛ بڑا پُن یا ثواب کمایا .

گَنْگا جَمْنی

مختلف اشیا یا کیفیات کا میل، آمیزش

گَنگا جَمْنا

بھارت میں دو دریاؤں کے نام، جن کو ہندو مقدس سمجھتے ہیں، ان میں سے اول گنگوتری پہاڑ سے اور دوسرا جمنوتری سے نکلا ہے، گنگا سے دوسرے درجہ پر جمنا کو مانا گیا ہے

گَنگا پَر ہاتھ رَکْھنا

گنگا کی قسم کھانا ، گنگا کی قسم کھا کر کہنا .

گَنگا یاتْرا

(ہندو) گنگا کو نہانے کے لیے جانا

گَنگا نَصِیب نہ ہونا

(ہندو) گنگا جی پر مرنا ، بینکنٹھ ہوجانا

گَنگام

ایک قسم کا کپڑا .

گَنگال

دھات کا بنا ہوا پانی رکھنے کا بڑا برتن، گاگر

گَنگالا

وہ زمین جس تک دریائے گنگا کا چڑھاؤ پہنچتا ہے

گَنگا جَمْنی تَہْذِیب

ہندو اور مسلمانوں کی ملی جُلی تہذیب .

گَنگا جَمْنی تَمَدُّن

ہندو اور مسلمانوں کی ملی جلی معاشرت .

گَنگا جَمْنی گوٹا

(زربافی) سنہری روپہلی گوٹا ، رنگ برنگا یا رنگین گوٹا

گَنگا جَمْنی کوفْت

(کوفت کاری) سونے چاندی کی قلم کاری جو برتنوں وغیرہ پر کی جائے .

گَنگا جَمْنی ڈورا

(علاقہ بندی) سنہری روپہلی کلابتّو اور ریشم کا تار بٹ کر تیار کیا ہوا زیورات کا ڈورا ، رنگین ڈورا .

گَنگا جَمْنا بَہْنا

دریا بہنا ؛ مسلسل آنسو نکلنا ، بہت زیادہ رونا .

گَنگا پاٹ

گھوڑے کے پیٹ پر ایک بھون٘ری کا نام جو تنگ کسنے کے مقام سے باہر ہوتی ہے .

گَنگا رام

ایک بہت بڑا ہاتھ بھر کا لمبا جوتا جو اکثر تحصیلداروں اور کوتوالوں کے پاس خراج نہ دینے والوں اور بدمعاشوں کو سزا دینے کے واسطے تحصیل یا کوتوالی میں رکھا رہتا تھا، جس جوتے سے ہندو خطاوار کو سزا دی جاتی اسے گنگا رام اور جس سے مسلمانوں کو سزا دی جاتی اسے مولا بخش کہا کرتے تھے، اکبر کے زمانے سے اس کا رواج ہوا تھا

گَنگا ساگَر

وہ جگہ جہاں دریائے گنگا سمندر میں جاکر گرتا ہے، دریائے گنگا کا دہانہ

اردو، انگلش اور ہندی میں گَنگا اُٹھانا کے معانیدیکھیے

گَنگا اُٹھانا

ga.ngaa uThaanaaगंगा उठाना

محاورہ

مادہ: گَنگا

موضوعات: ہندو

گَنگا اُٹھانا کے اردو معانی

  • (ہندو) گنگا جل ہاتھ میں لے کر قسم کھانا، دریائے گنگا کی قسم کھانا

English meaning of ga.ngaa uThaanaa

  • taking an oath by filling the holy water of the Ganges in one's palms

गंगा उठाना के हिंदी अर्थ

  • (हिंदू) हाथ में गंगाजल लेकर शपथ लेना, गंगा नदी की शपथ लेना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گَنگا اُٹھانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

گَنگا اُٹھانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone