زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’ہیئت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ہیئت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِسْتِقْبالِ اِعْتِدالَین
(ہیئت) وہ نہایت ہلکی حرکت س سے نقطۂ اعتدال ہر سال پچاس ثانیے آگے بڑھتا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے اعتدال ربیعی برج حوت میں اور اعتدال خریفی برج سنبلہ میں منتقل ہو گیا ہے (جب پہلے پہل جنتری بی تھی تو یہ نقطے برج حمل اور برج میزان میں تھے)
اَقْطاب
(ہئیت) محور زمین کے وہ جنوبی اور شمالی نقطے جو زمین کے ساتھ گردش کرنے میں ہمیشہ اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے گھومتے رہتے ہیں، قطب شمالی اور قطب جنوبی، قطبین
اِنْعِکاسی دُوْْربِین
(ہیئت) نیوٹن کی ایجاد کی ہوئی دوربین کی ایک قسم جو انحرافی دوربین سے قوت میں بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہے اور جس میں مرآت النظر کے محدبی آئینے کی جگہ قلعی دار یا معدنی مقمری آئینہ لگاتے ہیں۔
بُرْج
گنبد، قبہ، لداو کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنگرہ ہوتا ہے، شلجمی وضع کی بنی ہوئی چھت، پوری عمارت کو جو گنبد کے نیچے ہو
بُرْجِ آبی
ہیئت و نجوم: تین برجوں (حوت، سرطان، عقرب) میں سے ہر ایک جو عنصر آب (پانی) سے تعلق رکھتے ہیں
بُرْج آتَشی
(ہیئت و نجوم) تین برجوں (اسد، حمل اور قوس) میں سے ہرایک جو عنصر آتش (آگ) سے تعلق رکھتے ہیں
بُرْجِ اَسَد
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کرشیر کی شکل میں واقع ہیں، راس سن٘گھ
بُرْجِ اَوجی
(ہیئت و نجوم) ان چھ برجوں میں سے ہو ایک جو خط استوار کے شمال میں واقع اور باقی برجوں سے بلند ہیں (اورجو یہ : حمل ، ثور ، جوزا ، جدی ، دلو ، حوت)
بُرْجِ ثَور
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بیل کی شکل میں واقع ہیں، راس برکھ
بُرْجِ جَدی
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بزغالۂ نرکی شکل میں واقع ہیں، راس مکر
بُرْجِ جَوزا
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر دو جڑواں برہنہ بچوں کی شکل میں واقع ہیں، راس متھن (یہ برج دوسرے برجوں کے مقابلے میں اتنا روشن ہے کہ سیاہ سفید کا سا فرق نظر آتا ہے)
بُرْجِ حَضِیضی
(ہیئت ونجوم) ان چھ برجوں میں سے ہر ایک جو خط استوا کے جنوب میں واقع اور باقی برجوں سے پست ہیں (اور جو یہ ہیں : اسد، سرطان، سن٘بلہ ، میزان ، عقرب ، قوس)
بُرْجِ حَمَل
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کربچۂ گوسفند و آہو کی شکل میں واقع ہیں راس میش (جب ۲۱/مارچ کو آفتاب اس برج میں داخل ہوتا ہے، اس دن بارش اور بہار شروع ہوتی ہے اوراہل ایران نوروزمناتے ہیں)
بُرْجِ حُوت
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر مچھلی کی شکل میں واقع ہیں، راس مین
بُرْجِ دَلو
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر پانی کے ڈول کی شکل میں واقع ہیں، راس کُمبھ، کُن٘بھ
بُرْجِ سَرْطان
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے، جس میں چند ستارے مل کر کیکڑے کی شکل میں واقع ہیں، راس کرک
بُرْجِ سُن٘بُلَہ
آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ جس میں چند ستارے مل کر ایسی دوشیزہ کی شکل میں واقع ہیں جس کے اٹھے ہوئے داہنے ہاتھ میں خوشۂ گندم ہے، راس کنیا
بُرْجِ عَقْرَب
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بچھو کی شکل پیدا کرتے ہیں، راس برچھک
بُرْجِ قَوس
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر کمان کی شکل میں واقع ہیں، راس دھن
بُرْجِ مِیزان
(ہیئت و نجوم) آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر ترازو کی شکل میں واقع ہیں، راس تلا
بُھوم
دنیا، زمین، طبق زمینی، مٹی، خطۂ زمین، ملک، قلمرو، جگہ، محل وقوع، ریاست، مملکت، کمرہ، (اقلیدس) مثلث یا دیگر اشکال کا قاعدہ، (ہیئت) واحد کی علامت
چِڑی تَن کا غُلام
(تاش) چڑی کے پتوں میں وہ پتا جس پر غلام کی تصویر بنی ہو، چڑیا کا غلام؛ کم حیثیت و بد ہیئت شخص.
حَرْکَتِ راسْت
(ہیئت) جب کوئی سیْارہ اسی سمت میں حرکت کرتا ہوا معلوم ہو جس میں کہ سورج اپنے طریق پر حرکت کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے تو سیّارے کی اس حرکت کو حرکت راست کہتے ہیں.
دَورِ زُحَل
(ہیئت) نظامِ شمسی کا دوسرا بڑا سیّارہ جو سورج کے گِرد چکّر اُنتیس سال میں مکمل کرتا ہے ، فلکی اثرات کے اعتبار سے یہ بہت طاقت ور ہے ، سنیچر تارہ۔
دَیموس
(ہئیت) مریخ کے دوری میالان کے دو نقطوں میں سے ایک کا نام، دیموس (Demos) دیموس جس کا مدار فوباس کے باہر ہے مریخ کے گرد ایک گردش ۳۰ گھنٹے ۱۸ منٹ میں پوری کرتا ہے.
ذُبابِ جَنُوبی
(ہئیت و نجوم) یورپ کے حکمائے مُتاخرین کے دریافت کردہ ستاروں کی نو شکلوں میں سے آٹھویں شکل.
ذَنَبُ الْاَسَد
(ہئیت و نجوم) منطقۃ البروج کی بارہ شکلوں میں سے پانچویں شکل اسد (شیر) کے ایک ستارے کا نام .
ذَنَبُ الْعَقْرَب
(طب) بچھو کی دُم کی وضع کا ایک پھل ، اس کے پیڑ میں پتّے کم ہوتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں پھول زرد ہوتا ہے .
ذَنَبِ دُلْفِین
(ہئیت و نجوم) وہ روشن ستارہ جو کوکبۃ الدلفین کی دم پر ہے . کو کبۃ الدلفین کے دس ستارے ہیں جو نسر طائر کے پیچھے واقع ہیں .
راقِص
(لفظاً) ناچنے والا ؛ (ہیئت) ستاروں کے ایک جھرمٹ (اٹھائیس ستارے) کا نام جو تنین فلک کے من٘ھ میں واقع ہے.
روزِ حَقِیقی
(ہیئت) آفتاب کے نِصف النَہار سے گُزرنے اور دُوسرے دِن اُسی نصف النَہار پر آنے تک کا عرصہ جو عموماً چوبیس ساعت کا ہوتا ہے.
روزِ کَوکَبی
(ہیئت) کسی سیَارے کے کسی نصف النَہار سے گُزرنے اور دوسرے دن اُسی نصف النَہار کو پہن٘چنے تک کا زمانہ ، وہ عرصہ جس میں زمین اپنے محور کے گرد چکر پورا کرتی ہے ، ایک دن اور رات کا عرصہ.
زاوِیَۂ اِنْعِکاس
(ہئیت) وہ زاویہ جو کسی چیز جیسے کرن کے عکس اور اس کے عمود کے درمیان بنے ، زاویۂ مراجعت.
سِتارَہ بھاری ہونا
(ہیئت) ازروئے نجوم کسی ستارے کا کسی دوسرے ستارے کی نسبت کسی شخص کے لیے منحوس ہونا ، نحوست کا زمانہ آنا
سَحاب فَلَکی
(ہیئت) مِٹتے وقت سِتارہ پھٹتا ہے . پھٹنے سے گیس اور ذرّات کی گرد پیدا ہوتی ہے اس گیس اور گرد کو کوئی بڑا ستارہ اپنی طرف کشش سے کھین٘چ لیتا ہے . اس کو بنیولا یا سحابِ فلکی کہتے ہیں .
سَحاب نَجَمی
(ہیئت) کہکشاں کے دونوں جانب ایک قسم کا درخشاں مادّہ ہے جسے سحابِ نجمی کہتے ہیں. دوربین سے یہ سِتارے اور گیس کی قسم کا چمکدار سحاب معلوم ہوتا ہے .
سَدِیم
(ہیئت) رات کو آسمان پر کہر یا بادل کی طرح نظر آنے والی روشنی کی پٹیاں یا دھبّے جو ستاروں کے بہت سے مجموعوں یا گیسی مادّے پر مشتمل ہوتے ہیں
سَماوی طُولِ بَلَد
(ہیئت) کسی جرم فلکی کا طُولِ بلد یعنی طریق شمس کی وہ قوس جو حمل کے پہلے نقطہ اور اس قوس کے پائیں کے درمیان ہو جو جسمِ مزکورہ میں سے طریقِ شمس پر عموداً کھین٘چی گئی ہو .
سِماک
ہیئت: قمر کی چودھویں منزل کا نام، سماک، دو سِتارے ہیں، ایک سماکِ اعزل اور دُوسرا سِماک رامح اور یہ دونوں برج اسد کے دو پاؤں مانے جاتے ہیں
سِماکِ اَعْزَل
(ہیئت) دو سِتاروں (سماک) میں سے وہ سِتارہ جس کے قریب کوئی دوسرا سِتارہ نہیں ہے اور اسی سبب سے اسے اعزل (مرد بے سلاح) کہتے ہیں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ بُرجِ سنبلہ کی ہتیلی پر واقع ہے.
سِماکِ رامِح
(ہیئت) دو سِتاروں (سماک) میں سے وہ سِتارہ جس کے نزدیک ایک اور سِتارا ہے جسے نیزۂ سماک کہتے ہیں.
شِہابِ ثاقِب
(ہیئت) وہ چھوٹے چھوٹے اجرام یا شہاب جن کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے زمین کی حرکت کرتے ہوئے زمین کے کرہ ہوائی سے متصادم ہوتے ہیں تو ان کی رفتار اتنی تیز ہوجاتی ہے کہ ہوا کی مزاحمت سے جو حرارت پیدا ہوتی ہے وہ ان کو جلا کر خاک کر دیتی ہے
شِہاب چَہ
(ہیئت) شہاب کا ٹکڑا جو راکھ ہونے سے پہلے زمین تک پہنچ جاتا ہے اور دھماکے کے ساتھ پھٹ جاتا ہے
شِہابی بَوچھار
(ہیئت) ان چھوٹے چھوٹے اجرام یا شہاب ثاقب کا جھنڈ جو اگست اور نومبر کی راتوں میں کرہ ہوائی میں سے نہایت سرعت کے ساتھ گزرنے ہوئے روشنی کی دھاری کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں .
طِلائی عَدَد
(ہیئت) ایسٹر کا جشن ، جو ہر سال ۲۱ مارچ کے بعد کے پہلے پورے چاند کے متعاقب اتوار کو منایا جاتا ہے یہ معلوم کرنے کے لیے کہ کسی خاص سال میں کس تاریخ کو واقع ہوتا ہے ، ۱ سے ۱۹ تک کے ۱۹ عددوں کو طلائی اعداد کہتے ہیں ، کسی خاص سال کے طلائی عدد سے مراد وہ فاضل عدد ہے جو سنہ کے عدد میں ایک اضافہ کر کے اس کو ۱۹ پر تقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے. مثلاً ۱۹۰۱ ء کے لیے طلائی عدد ۲ ہے کیونکہ ۱۹۰۲ ء کو ۱۹ پر تقسیم کرنے سے ۲ باقی بچتا ہے ، اگر باقی کچھ نہ بچے تو ۱۹ ہی کو طلائی عدد سمجھا جاتا ہے.
عُدُولی تَقْوِیم
(ہیئت) تقویم جو وسط گرمائی (۲۱ جون تا ۲۱ جون) یا آکاس بیلی (۲۱ دسمبر تا ۲۱ دسمبر) یعنی وسط سال پر مبنی ہے .
عَرْش سِماک
(ہیئت) سات ستاروں کا مجوعہ جو کواکب باطیہ کی پُشت پر سماکِ اعزال کے جنوب میں واقع ہے ، حمال.
عُقْدَۂ راس و ذَنَب
(ہیئت) چاند کے مدار اور زمین کے مدار کا نقطۂ تقاطع جو دو مقام پر ہوتا ہے اور جہاں پہنچنے پر چاند کو خسوف ہوتا ہے.
غُرْنُوق
لمبی گردن والا سیاہ رن٘گ کا نیز سارس سے مشابہ ایک آبی پرندہ، (ہئیت) قاز کی شکل کا ستاروں کا ایک جھرمٹ
فَتْحِ باب
(ہیئت) دو ستاروں کا اسطرح نظر آنا کہ باہم مقابل ہوں اور جب ایسا واقع ہوتا ہے تو بارش ہوتی ہے ؛ (مجازاً) بارش ، معشوق حسن کی وجہ سے زہرہ جمال اور رقیب منحوس ہونے کےباعثِ زحل شمیم ہے ان دونوں کی نظریں اگر باہم دگر مقابل ہو گئیں تو عاشق کو ڈر ہے کہ پانی کے بدلے خون کے نالے بہہ جائیں گے.
قَطْبِ سَماوی
آسمان کا مور یا وہ نقطہ جس کے گرد ان ستاروں اور ان اجرام کی یومیہ گردش ہوتی ہے جو نسبتاً اتنا چھوٹا دور بناتے ہیں کہ افق تک کبھی نہیں پہنچتے
گَرْدِشی دِن
(ہیئت) زمین کی گردش کے حساب سے پورا ہونے والا دن جو شمسی دن چار دقیقہ کم ہوتا ہے شمسی دن گردشی دن سے ۴ دقیقہ زیادہ طویل ہوتا ہے .
گِرَہ کُنْڈْلی
(ہیئت) جنم پتری، وہ کاغذ جس میں بچے کی پیدائش کے وقت سے ستاروں کے حساب کے بموجب عمر بھر کے حالات درج کیے گئے ہوں
مُحْلِفَین
(ہیئت) کوکب کلب الا کبر میں شامل دو ستاروں (حضار اور وزن) کے نام، ستارہ سہیل سے پہلے طلوع ہونے والے دو ستاروں کے نام
مِحْوَرِ اَعْظَم
(ہیئت) بڑا محور ، وہ بڑا خط مستقیم جو کسی جسم کے ایک سرے سے ہو کر دوسرے سرے تک گزرے
مُسْتَقِیمی حَرْکَت
(ہیئت) مشرق سے مغرب (یا مغرب سے مشرق) کی جانب ہونے والی حرکت ، مستقیم میں ہونے والی حرکت ۔
مُشْتَری
(ہیئت) نظام شمسی میں سورج کے بعد سب سے بڑا ستارہ، اہل نجوم کے نزدیک فلک ششم کے ایک ستارے کا نام، جو سعد اکبر سمجھا جاتا ہے، گیارہ چاند مشتری کے گرد محو طواف ہیں، جس طرح نو سیارے اپنے اپنے مدار پر سورج کے گرد چکر کاٹ رہے ہیں، اسی طرح یہ گیارہ چاند مشتری کے گرد محو طواف ہیں
مُعَدِّل النَّہار
(جغرافیہ) آسمان پر وہ فرضی دائرہ جو خطِ استوا کی سیدھ میں ہے، سورج جب اس پر آتا ہے تو دن رات برابر ہوتے ہیں
مَنازِلِ قَمَر
ہر مہینے کی اٹھائیس راتوں میں چاند کی ستائیس منزلیں، مقامات قمر، چاند کے ستائیس گھر، چاند کی منزلیں، چاند کا گھٹنا بڑھنا
مَند
رکھنے والا، ذی یا صاحب کا مترادف، جیسے خرد مند، احسان مند، دولت مند، عقلمند وغیرہ، (کسی دو حرفی لفظ کے ساتھ ترکیب پانا ہے تو بیچ میں ایک واؤ کا اضافہ کردیتے ہیں جیسے تنومند، برومند اور تراکیب میں بطور جزو دوم مستعمل)
مُنقَلِبات
(ہیئت) وہ چار برج (حمل، سرطان، جُدی اور میزان) جن کے طالع میں کام درست اور راست نہیں آتا، ثابتات کی ضد ہے کہ ان کے طالع میں کام درست ہوتا ہے اور وہ ثور، اسد، عقرب اور دلو ہیں
ناطِح
(لفظاً) ٹکر مارنے والا ؛ (شکاریات) وہ پرندہ یا وحشی جانور جو سامنے سے آئے ، جڈ لینے والا ، سینگ مارنے والا چوپایہ
نِبُولا
(ہیئت) ہلکی سی د ھند ، آسمان پر نظر آنے والا ایک باریک غبار جو بہت دور واقع ستاروں کے جھرمٹ سے یا تحلیل شدہ گیس سے بنتا ہے ، سحابیہ ۔
نَظَر مُقابَلَہ
(ہیئت) دو سیاروں کی ایک دوسرے سے ۱۸۰ درجے پرہونے کی کیفیت ، دو سیاروں کا مقابل آنا ، منجموں کے مطابق یہ نظر دشمنی کی ہے
نَظَرِیَّہ سَحابی
(ہیئت) کائنات کے وجود میں آنے کے بارے میں ایک خیال کہ نظام شمسی اور تمام اجرام فلکی ابتدا میں ایک سحابیہ تھے اور اسی سے وجود میں آئے ہیں (Nebular Theory) ۔
نَظَرِیَّہ سَدِیمِیَّہ
(ہیئت) یہ نظریہ کہ نظام شمسی اور اجرام سماوی ابتدائی طور پر ایک سحا بیے سے وجود میں آئے (Nebular Theory)
نَظِیرُ السَّمت
(ہیئت) سمت الراس کی ضد ، فلک کا وہ خیالی نقطہ جو سمت الراس کے مقابل اور کسی مقررہ مقام یا شخص کے عین نیچے ہو ، سمت النظیر؛ (مجازاً) سب سے پست درجہ ۔ ا
نَعائِم
(ہیئت) چاند کی بیسویں منزل، جس کی شکل شتر مرغ جیسی ہے، یہ آٹھ ستارے ہیں، مشمولہ (انیسویں منزل) کے عقب پر واقع چار تو مجرہ میں، جن کو نعائم وارد اور باقی چار مجرہ سے خارج واقع ہیں، جنھیں نعائم صادر کہتے ہیں
نُقطَۂ اِعتِدال
طبیعت کے معمول پر ہونے کی حالت ، اطمینان کی حالت یا کیفیت ، اطمینان کا درجہ ؛ افراط و تفریط سے محفوظ مقام ۔
نُقطَۂ اِعتِدالِ خَرِیفی
(ہیئت) وہ نقطہ جہاں موسم خزاں کے شروع میں طریق الشمس اور فلکی خط ِاستوا ایک دوسرے کو قطع کریں ۔
نُقطَۂ اِعتِدالِ رَبِیعی
(ہیئت) وہ نقطہ جہاں موسم بہار کے شروع میں طریق الشمس اور فلکی خط استوا ایک دوسرے کو قطع کریں ۔
نُقطَۂ اَقرَب
(ہیئت) کسی سیارے یا ُدم دار تارے وغیرہ کے مدار کا سورج سے قریب ترین نقطہ ، حضیض شمس ۔
نُقطَۂ اِنقِلابِ شِتَوی
(ہیئت) وہ مقام یا جگہ جہاں سے سورج دائرئہ معدل النہار کے نصف جنوبی نقطے پر پہنچتا ہے جس سے موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے ۔
نُقطَۂ اِنقِلابَین
(ہیئت) وہ دو نقطے جہاں دائرہ راس الجدی اور راس السرطان منطق البروج پر واقع ہیں ۔
نُقطَۂ اَوج
(ہیئت) سورج کی عین اونچائی کی حالت ، (سورج اور سیاروں کا) انتہائی چڑھاؤ ، کسی سیارے کے مدار کا انتہائی اونچا نقطہ ۔
نُقطَۂ حَضِیض
کسی چیز کا نچلا حصہ ؛ (ہیئت) کسی سیارے کے مدار کا انتہائی نشیبی نقطہ ، وہ نقطہ جو اوج کے مقابل ہو ۔
نَو رَتَن
نو طرح کے جواہرات ، موتی ، ہیرا ، زمرد ، لعل ، نیم ، پکھراج ، مونگا ، لاجورد ، گومید (یاقوت)
نُور سال
(ہیئت) وہ فاصلہ جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے جو تقریباً اٹھاون کھرب اسی ارب میل ہے یہ فاصلہ زمین اور سورج کے درمیانی فاصلے سے تریسٹھ ہزار گنا زیادہ ہے ، نوری سال ۔
نوکیں
کسی چیز کا چبھنے والا باریک سرا، چھری، خنجر اور نیزے سوئی وغیرہ کا سرا جو چبھ سکے، کسی چیز کا چھیل کر پتلا کیا ہوا سرا، انی
نیبُولا
(ہیئت) ستاروں کے درمیان نظر آنے والا مدھم روشن اور گیسوں یا چھوٹے ذرات سے بنا ہوا بین الکواکبی بادل (اس کی عام مثال جوزا میں گھوڑا نما سحابیہ ہے) ؛ گیس اور غبار کا بادل جو گاہے روشن اور گاہے تاریک ہوتا ہے ، سحابیہ ، سدیم ؛ نبولا۔
وَتَدُ الاَرض
(ہئیت) وہ مقامات جو ایک دوسرے کے بالکل مقابل ہوں خصوصاً وہ جو ہمارے کرۂ زمین کے مقابل ہیں ؛ تحت الارض نیز مشرقی افق ۔
کَلْبِ اَصْغَر
(ہیئت) ستاروں کے روشن مجموعے الجبّار کے قریب واقع دو ستاروں کا مجموعہ ، س کا سب سے روشن ستارہ شعریٰ شامی کہلاتا ہے اور یہ بھی کلبِ اکبر کے روشن ترین ستارے شعریٰ یا شعرائی یمانی کے نزدیک واقع ہے ، فارسی میں انہی دو ستاروں شعریٰ یمانی اور شعریٰ شامی کو دو خواہر یا برجِ جوزا کہتے ہیں.
کَلْبِ اَکْبَر
(ہیئت) اٹھارہ ستاروں کا مجموعہ (جو کُتّے کی صورت میں واقع ہے) اس کا سب سے بڑا اور سب سے روشن ستارہ شعریٰ یا شعرائی یمانی ہے یہ جنوب کی جانب ستاروں کے سب سے روشن مجموعے الجبّار کے قریب ہے.
کَلْبِ جَبّار
(ہیئت) ستاروں کے بڑے مجموے کا نام جس کی صورت کُتّے کی جیسی ہے جو موسمِ سرما میں اچھی طرح دکھائی دیتا ہے.
کُمْبھ
اناج کا یاک ماپ جو بیس دروںکے برابر پوتا ہے، ایک مذہبی کثرت، ایک منتر جو ہتھیاروں پر پھونکتے ہیں، (ہیئت) گیارھواں برجِ فلکی، دلو
کَواکِبِ عِلْوِیَہ
(ہئیت) جن سیّاروں کے مدار زمین کے باہر واقع ہوں جیسے مریخ اور مشتری وغیرہ ؛ نیک ستارے ، سعد ستارے جن کے اثرات اچھے خیال کئے جاتے ہیں.
کَوکَبِ دُمْدار
(ہیئت) دُمدار ستارہ، جھاڑو ستارہ، ستارۂ دنبالہ دار، دمدار ستارہ جس کو جھاڑو بھی کہتے ہیں
کَوکَبی دِن
(ہیئت) وہ دن جو اس وقت شروع ہوتا ہے جب کہ راس الحمل نصف النہار پر ہو اس لیے اس وقت گھڑی ، گھنٹے ، منٹ ، سیکنڈ پر صحیح ہونی چاہیے ، روز فلکی.
کَوکَبی ماہ
(ہیئت) و مدّت یا عرصہ جس میں چاند ثوابت کے لحاظ سے اپنے اصلی مقام پر واپس آجاتا ہے ، وہ مدت جس میں چاند کا صعود مستقیم بقدر ، ۳۶۰ ڈگری بڑھ جاتا ہے.
کَوکَبی مُدَّت
(ہیئت) ایک ستارے سے چل کر واپس اسی ستارے تک پہنچنے کے وقفہ کو کوکبی مدّت(Period Sidereal) کہتے ہیں.
ہَیئَات
کسی چیزکی بیرونی یا ظاہری حالتیں، صورتیں، بناوٹیں، شکلیں، ڈھانچے، نیز شکل و صورت، حلیہ، وضع، ساخت (ہیئت کی جمع)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔