زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’منطق‘‘ سے متعلق الفاظ
’’منطق‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِفْتِراض
(لفظاً) فرض ، فرض ہونا ، جیشے : افتراض طاعت ، (مراداً) لشکر کی تنخواہ ، فوج کا تنخواہ لینا.
اِلْزامِی جَواب
(منطق) معترض کا اعتراض رفع کرنے کی بجائے ویسا ہی اعتراض اُس پر وارد کر دینا جیسا کہ اس نے کیا ہے
اِنْفِصالی
(منطق) وہ قیاس جس میں ایک مقدمہ قضیۂ منفصلہ ہو اور دوسرا مقدمہ قضیۂ حملیہ اسے انفصالی حجت بھی کہتے ہیں۔
اِنّی
(لفظاً)جو تحقیق یا یقین کے ساتھ ثابت ہو، (منطق) وجود معلول کے علت پر استدلال کرنا(برہان یا استدلال وغیرہ کے ساتھ مستعمل)
بَدِیہی
جس کے سمجھنے یا سمجھانے میں غور و فکر نہ کرنا پڑے، صریح، کھلا ہوا، یقینی، جو فطری یا قدرتی طور پر معلوم ہو
تَبْکِیت
بحث می غلبہ حاصل کرنا ، اس طرح قائل کرنا کہ پھر بات کرنے کی جرات نہ ہو ، من٘ھ بند کر دینا .
حَدِ اَوْسَط
(منطق) اشکال میں صغریٰ و کبریٰ کا وہ مشترک جزو جس پر قیاس یا نتیجے کا دارو مدار ہوتا ہے
حَدِّ اَصْغَر
(منطق) ہر قیاس میں تین حدیں ہوتی ہیں دو وہ جو نتیجے کا موضوع اور محمول ہوتی ہیں اور ایک وہ جس سے ان دونوں کوربط دیتے ہیں موضوع اور محمول کے طریق سے ہر ایک مقدمے میں موضوع نتیجہ کو حّدِ اصغر کہتے ہیں.
حَدِّ تام
(منطق) حدِّ تام وہ معرف ہے جو جنسِ قریب اور فصلِ قریب سے مرکب ہو جیسے انسان کی تعریف حیوان اور ناطق سے .
حُدُودِ اِضافی
(منطق) ایسے حدود کو جو کہ ایک شے یا صفت کی معینہ نسبت سے موصوف کریں حدودِ اضافی کہتے ہیں.
حَقِیقِیَّہ
(منطق) قضیہ شرطیہ منفصلہ کی تین قسموں (حقیقیہ ، مانعۃ الجمع ، مانعۃ الخلو) میں سے ایک وہ قصّیہ جس کی دو حالتوں میں اجتماع و ارتفاع دونوں ممتنع ہوں (قضیے کی دو حالتوں کا ایک وقت میں ایک ساتھ اکٹھا ہونا (اجتماع) ممکن نہ ہو اور نہ کوئی وقت ایسا ہوکستا ہے کہ قضیے کی ان حالتوں میں ایک بھی حالت نہ ہو (اسکو ارتفاع کہتے ہیں) مثلاً دن اور رات یا جفت و طاق کا اجتماع و ارتفاع دونوں ممتنع ہیں)
حُکْم لَگانا
(منطق) تصوّر میں اپنی رائے کو دخل دینا (خواہ یہ رائے ایجابی ہو یا سلبی ، مثلاً تصور روح کے متعلق اپنے ذہن میں یہ سمجھ لینا کہ روح کو فنا نہیں)
رَسْمِ ناقِص
(منطق) وہ معرّف ہے جو جنسِ بعید اور خاصہ سے مرکب ہو جیسے انسان کی تعریف جسم ضاحک سے ، محض خاصہ یا عرضِ عام سے جو تعریف ہوتی ہے اس کو بھی رسم کہتے ہیں
سَلْما
چاندی سونے کے تار جن کو بٹ کر اور بل دے کر پوشاک اور پاپوش وغیرہ میں کارچوب کے کام میں لگاتے ہیں
شاخِص
(منطق) وہ مفہوم لفظ کا جس میں شرکت کا اصلاً تصور نہ ہوسکے اور معنی شاخص ہے اور اس اعتبار سے جو لفظ اس پر دلالت کرے وہ لفظ شاخص ہے
شَرْطِیّات
(منطق) وہ قضیے جن میں ایک شے کے ہونے کی شرط پر دوسری شے کے ہونے یا نہ ہونے کا حکم لگایا جائے یا جن میں منافات یا عدم منافات کا حکم ہو .
صُورَتِ نَوعِیَّہ
(منطق) وہ قوّت جس کا تعلق مرکب اشیا سے ہو (جیسے افیون میں برودت پیدا کرنے کی قوت).
عُرْفِیَۂ عامَّہ
(منطق) وہ موجّہہ ہے جس میں ثبوت یا سلبِ محمول کا موضوع کے لیے جب تک موضوع کسی وصف کے ساتھ موصوف ہے دائمی ہو.
عِلْمِ جَدَل
(منطق) وہ علم جو انسان میں قوت استدلال کا ملکہ پیدا کرتا ہے اور اسے یہ سکھاتا ہے کہ حریف کو کس طرح دلیل سے شکست دی جائے ، علمِ دلیل .
عِنادِیَہ
عناد (رک) سے منسوب ؛ (منطق) وہ منفصلہ جس میں منافات اجزا کی ذات یعنی کسی علاقہ کی وجہ سے ہو ۔
عَکْسِ مُستَوی
(منطق) قضیے کے موضوع کومحمول اور محمول کو موضوع اس طرح بنانا کہ ان کا صدق اور کیف علیٰ حالہ باقی رہے نیز وہ نیا قضیہ جو اس طرح صورت پذیر ہوا ہو.
قانُونِ تَعْلِیل
(منطق) وجہ بتانے یا دلیل لانے سے متعلق قانون ، وہ قانون جو کسی چیز کی عِلّت ثابت کرے.
قَضِیۂ شَرْطِیَہ
(منطق) وہ قضیہ جس کی ترکیب دو قضیوں سے ہو یا اس میں کسی شے کے ثبوت یا نفی کا حکم نہ ہو.
قِیاسِ بُرْہانی
(منطق) وہ قیاس جو مقدمات یقینیہ یا بدیہیہ سے مرکب ہو ، وہ شکل (استدلالی) جس کے صغریٰ و کبریٰ بدیہی اور یقینی ہوں.
لُزُومِیَّہ
(منطق) وہ قضیۂ شرطیہ جس میں مقدم و تالی (موضوع و محمول) کے باہم علاقے کی بِنا پر کوئی حکم لگایا جائے
لِنگ
لنگ پرستی، مردانہ طاقت کی علامت کے طور پر عضو تناسل کی پرستش کرنے کا چلن جو کئی قدیم تہذیبوں میں عام تھا اور اب بھی ہندوؤں میں شیو لنگ کی پوجا کے طور پر مروج ہے
مَحْصُورَہ
(منطق) وہ جملہ جس کا موضوع کلی اور حکم افراد موضوع پر ہو اور اس کی مقدار بھی بیان کی گئی ہو
مُطْلَقَہ
(قواعد) استعارے کی ایک قسم جس میں مستعارلہ‘ اور مستعار منہ‘ کسی کے بھی مناسبات مذکور نہ ہوں
مُغالَطَہ اِنتاج
(منطق) ایسا نتیجہ جو مقدموں سے نہ پیدا ہوتا ہو اس کو تسلیم کر لینا مختلف صورتوں میں تجاہل ہے یعنی بغیر مقدمہ کے نتیجہ کو تسلیم کر لینا
مَقُولاتِ عَشَر
(منطق) ممکن الوجود کی دس قسمیں (۱) جوہر ، (۲) کیف (= کیفیت یا حالت) ، (۳) کم (= مقدار یا تعداد) ، (۴) این (= محل یا ظرف) ، (۵) متیٰ (= زمانہ) ، (۶) اضافت (= نسبت) ، (۷) وضع (= جگہ) ، (۸) فعل (= تاثیر) ، (۹) انفعال (= تاثر) ، (۰۱) ملک (آخر کے نو مقولے اعراض کہلاتے ہیں)
مُمکِن
(طبیعیات) وہ حقیقت یا ہستی کہ باعتبار اپنی ذات کے عدم اور وجود دونوں حالتوں میں ہو سکے ، غرضیکہ اس کے دونوں پلے برابر ہوں جب کسی علت جابر نے چاہا اپنے سے معدوم یا موجود بنا دیا
مُمکِنات
ہو سکنے والی باتیں یا امور؛ (منطق) جن باتوں کا ہونا یا نہ ہونا ضروری نہ ہو، وہ باتیں جن کا ہونا ممکن ہو
مُمکِنَۂ خاصَّہ
(منطق) وہ قضیہ جس میں ایجاب و سلب اور وجود و عدم دونوں جانب ضرورت مطلقہ کا ارتفاع و سلب ہو
مَنطِقی اِثباتِیَت
(منطق) یہ نظریہ کہ قضایا کی بحث محض لفظی بحث ہے اور منطق دراصل لسانیاتی تحقیق کی ایک شاخ ہے (Logical Piositivism) ۔
مَنطِقی اِنتاج
(منطق) یہ عقلی نتیجہ کہ جس شے کے اندر کوئی خاصہ ہوتا ہوے اس شئے کے اندر اس حاصے کے خواص بھی ہوتے ہیں ۔
مَنقُولِ شَرَعی
(منطق) شرع کا روایت کردہ ، شرع میں بیان کیا ہوا (جیسے الصلوٰۃ ، پہلے دعا کے معنی میں تھا اور اب ارکان مخصوصہ میں مستعمل ہے) ۔
مَنقُولِ عُرفی
(منطق) جس کا نقل کرنے والا یا راوی عرف عام (عوام) ہو (جیسے لفظ دایہ کہ زمین پر تمام چلنے والوں کے لیے وضع ہوا اور اب صرف چوپایوں کے لیے مستعمل ہے) ۔
مُوجِبَہ
(منطق) اثباتی، مثبت، اقراری، جس میں ہونا، ظاہر کیا جائے (نہ ہونا، نہ ہو) سالبہ کا نقیض، ضروری چیز
مَوجُودِ عِلمی
(منطق) جو بذات ِخود موجود نہ ہو ، خیالی ، محسوس کیا جانے والا ، جو اس طرح موجود نہ ہو کہ اس کی طرف اشارہ کرسکیں (جیسے رنگ کہ دوسری شے میں مل کر پایا جاتا ہے)
مَوجُود فِی الخارِج
(منطق) وہ جو خارج میں پائی جائے، جس کی طرف اشارہ کیا جاسکے کہ یہ ہے، جو خارج میں موجود ہو اور خیالی نہ ہو
نَظَرِیَّہ تَناقُض
(منطق) دو قضیوں کا ایجاب و سلب میں اختلاف کہ ایک کو اگر سچا مانا جائے تو دوسرے کو جھوٹا ۔
واجِبُ الوُجُود
جو اپنے وجود سے خود قائم ہو، جس کی ذات اپنے وجود یا بقا کے لیے غیر کی محتاج نہ ہو، جو حادث نہ ہو، قدیم، مراد : اللہ تعالیٰ
وُجُودِ خارِجی
(منطق) شے جو خارج میں واقعی موجود ہو ، وجود جس کا خارج میں ادراک ہو سکے ؛ خارجی دنیا ؛ جسمانی وجود ، ظاہری دنیا ۔
وَحدانی شَے
(منطق) ایسی چیز جو اپنی نوعیت میں یکتا ہو ، وحدانی ذات ، اکیلا وجود ؛ چیز جس کے اجزا نہ ہوں ۔
وَحْدی اِضافَت
(منطق) وہ اضافت جس کے حیطہ اور عکس حیطہ میں ایک سے زائد حدود داخل نہ ہوں ، غیر تفاعلی اضافت ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔