زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’کیمیا‘‘ سے متعلق الفاظ

’’کیمیا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آگ کا کھیل

آتشبازی

آنچ کا کھیل ہے

(باورچیوں اور کیمیا گروں وغیرہ کی بول چال) جب کئی چیز پکانے یا تپانے میں بگڑ جاتی ہے تو کہتے ہیں یہ تو آن٘چ کا کھیل ہے یعنی زرا آن٘چ کڑی ہو گئی ، تو خرابی اور ذرا آن٘چ دھیمی ہوئی تو خرابی . مطلب یہ ہے کہ نازک اور مشکل کام ہے .

اِسْتِخْراج

نکلنا یا خارج ہونا

اَلاے

(کیمیا) مختلف دھاتوں کا آمیزہ ، مرکب دھات

اِمْتِزاجِ کِیمِیائی

کیمیائی مرکب، مختلف الخواص چیزوں کی ترکیب سے ایک ایسی شے بن جانا ہے جس کے خواص اجزا کے خواص سے مختلف ہوں

اِنْجِماد

بستگی، ٹھوس ہونے کی کیفیت، جما ہونا، جم جانا، جماو

بازی تَرکْیب

(حیاتیات) دو حصوں میں منقسم لونیے جو یکساں خصوصیات اور جینیائی ترکیب کے حامل ہوں

بازی جا

اکٹھا ، ایک جگہ پر

بِرَنج

سونا اور جواہرات وغیرہ تولنے کا ایک باٹ جو چار رائی کے برابر وزنی ہوتا ہے

بھاری پانی

چشمہ، ندی وغیرہ کا پانی جس میں معدنیات کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہو

پرت

(اصطلاح کیمیا) ٹکڑے، ریزے، مخروطی شکل کی پرت دار شے، قلم (پیپرمنٹ شورہ وغیرہ)

پھاڑْنا

پرت والی چیز کے کچھ حصے الگ کرنا ، ٹکڑے کرنا ، تختے وغیرہ میں بڑا سوراخ کرنا (مجازاً) سخت محنت کرنا .

تَثبِیت

مقرر کرنا ، لگانا ، ثبت کرنا.

تَخْلِیص

رک : تخلص معنی نمبر۲.

تَر عَمَل

(کیمیا) کیمیکل سے تیاری جس میں تری استعمال کی جائے

تَرْکِیز

ایک جگہ جمع کرنا ، مرتکز کرنا ؛ (کیمیا) ارتکاز.

تَسْقِیَہ

پانی دینا

تَصْعِید

بلند ہونا، اونْچی جگہ چڑھنا، چڑھاؤ

تَصْفِیَہ گَر

(کیمیا) صاف کرنے والا ، دھاتوں کو مقرر طریقوں سے صاف کرنے رالا .

تَعَامُّل

۱. اثر ڈالنا ، متاثر کرنا ؛ اثر قبول کرنا ، متاثر ہونا.

تَعَامُّل گَر

وہ ظرف جس میں کیمیائی عمل سرانجام دیا جاتا ہے

تَعْدِیل گَر

تعدیل (رک) کرنے والا ، (کیمیا) وہ ظرف جس میں تعدیل کا عمل سرانجام دیا جاتا ہے ، انگ : Neutralizer .

تَفرِیقی عَمَل اَن٘گیزی

(کیمیا) وہ اثر یا عمل جو ایک شے دوسری اشیا میں کیمیاوی تغیر پیدا کرنے کے لیے کرتی ہے لیکن خود متاثر نہیں ہوتی.

تَلْچَھٹ

پانی یا کسی اور رقیق شے کے نیچے بیٹھا ہوا میل، تہ نشین، گاد، تلونچھ

تَڑْقانا

تڑقنا (رک) کا تعدیہ ، پھاڑنا ، ٹکڑے ٹکڑے کرنا ؛ (کیمیا) بھاری سالمات کو خاص تپشی عمل کے ذریعے توڑ پھوڑ کر چھوٹے سالمات میں تبدیل کرنا.

تَک٘رِیر

تکرار، مکرر کرنا، مکرر لانا

تَکوِینی حَرارَت

(کیمیا) کیمیائی تعامل میں پیدا ہونے والی حرارت .

تِکَّہ کاری

(کیمیا) درجہ حرارت یا بوجھ کی غیر مساوی تقسیم کے زیر اثر این٘ٹ میں درز پڑنا یا ٹوٹ جانا

جِنْسِیَت شَکلِیَّت

ایک سی ہیئت یا ساخت کا ہونا

جوڑا

دو چیزوں یا افراد کا جوڑ یا میل جو یکساں یا مختلف ہوں، جفت

حَرارَتِ تَبْخِیر

(کیمیا) حرارت کی وہ مقدار جو کسی مائع شے کے ایک گرام کو اس شے کے ٹمپریچر میں اضفاے کے بغیر پھاب میں تبدیل کرنے کے لیے درکار ہو.

حَرارَت زا

تپش پیدا کرنے والا ، (کیمیا) مادے میں وہ تبدیلی یا کیمیائی تعامل جس میں توانائی (حرارت) خارج ہو ، انگ : Exothermic .

حَرارَت گِیر

(کیمیا) مادّے میں وہ تبدیلی یا کیمیائی تعامل جس میں توانائی (حرارت) جذب ہو ، انگ : Endothermic

حَیاتِیاتی کِیمِیَوی

(حیاتیات) حیاتی کیمیا سے منسوب یا متعلق

خامْرہ

کیمیاوی خمیر جو حیاتیاتی عمل کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں. ان کی مختلف قسمیں ہیں، عام طور پر سارے پروٹین ہوتے ہیں یہ کیمیاوی تعامل کو بڑھانے اور تیز کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن خود تبدیل نہیں ہوتے

دو قُطْبی مِعیْار

(کیمیا) کسی مالیکیول کی قیمت جو مالیکیول کے مختلف حصوں میں مثبت اور منفی بار کے ارتکاز کی پیمائش ہوتی ہے اور یہ مثبت اور منفی بار کے مرکزوں کے درمیانی فاصلے اور چارج کی جسامت کے حاصل ضرب کے برابر ہوتی ہے

دو قُطْبی مِعْیارِ اَثَر

(کیمیا) رک : دو قطبی معیار .

رَسْ کَپُور

پارے کا جوہر، جو پارے، گندھک اور نمک سے بنایا جاتا ہے اور پانی، الکحل اور ایتھر میں حل ہو جاتا ہے

رَنگ گِیر

(کیمیا) رن٘گ کو جلانے والی چیز ، چوکھا تیزاب ، رن٘گ کو پکڑ لینے والا ، رن٘گ کو قبول کرنے والا .

زَنْجِیر

چاندی یا سونے، یا کسی اور دھات کے تاروں کی کڑیوں سے بنی ہوئی حلقہ در حلقہ لڑی

سالِمَہ

کسی شے کا چھوٹے سے چھوٹا ذرّہ، جو اپنا وجود قائم رکھ سکے اور اس شے کی تمام خاصیتیں ظاہر کرے، مالی کیول

سایَہ

روشنی کے سامنے کسی مُجَسّم شے کے حائل ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہونی والی تاریکی، پرچھائیں

سَفید کرنا

شرمسار کرنا، لاجواب کر دینا

سَلْفا

(کیمیا) گندھک کا ، کبریتی.

سَلْفائِڈ

(کیمیا) گندھک اور کسی عنصر یا جُزوِ مُستقل کا مرکب .

سَلم

درست ، صحیح ، بے داغ ، بے عیب .

سَلْما

چاندی سونے کے تار جن کو بٹ کر اور بل دے کر پوشاک اور پاپوش وغیرہ میں کارچوب کے کام میں لگاتے ہیں

سونے کا تیل

(طِب) سونے کے ورقوں سے مقررہ کیمیائی طریقے سے تیّار کردہ تیل دواءً مستعمل.

سَیّالی

سیّال پیما ، سیّال کی رفتار کا پیمانہ .

شَرِیکِ گِرِف٘ت

(کیمیا) گرفت کی وہ اکائی جو کسی ایٹم وغیرہ میں شامل ہو .

شَعْری نَلی

کیمیا: شیشے کی نہایت باریک نلی یا ٹیوب

شِگاف

شگاف دیا ہوا، پھٹا ہوا، زخمی، درز، دراڑ، دراز، جھری ، دو چیزوں کا درمیانی تنگ فاصلہ

شَناوَر

پیرنے والا، پیراک, تیراک، تیرنے والا، کسی بات کا جاننے والا، آگاہ، ماہر استاد

صُعُود پَذِیر

(کیمیا) جب کسی ٹھوس شے کو گرم کیا جائے اور وہ مائع میں تبدیل ہوئے بغیر ٹھوس حالت سے براہ راست بخارات کی شکل اختیار کرے تو وہ شے صعود پذیر کہلاتی ہے.

صِنْف نُما

صنف بتانے والا ؛ (کیمیا) ایک ہی خصوصیات رکھنے والے (عناصر).

صَیدَلی

(کیمیا) دوا فروش نیز دوا سازی کے متعلق ، ادویات کا.

صَیدَلِیّات

(کیمیا) اصولِ دواسازی ، دوا سازی کا علم ، علم الادویہ.

ضِعْفِ تَناسُب

(کیمیا) یہ قاعدہ کہ کسی مرکب شے کے ہر جزو کا ایک خاص وزن بھی ہوتا ہے اور وہ دیگر اشیاء کے ساتھ صرف مقررہ وزن یا تناسب کے مطابق مخلوط ہو سکتا ہے

ضِیا تالِیف

ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرکے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں، اس عمل سے درخت کاربن کی تحصیل روشنی میں کرتے ہیں، ضیا تالیف، نوری تالیف، نوری بیزی

ضِیا تالِیفی

ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرکے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں، اس عمل سے درخت کاربن کی تحصیل روشنی میں کرتے ہیں، ضیا تالیف، نوری تالیف، نوری بیزی

ضِیا تَرْکِیبی

ایک طرح کا عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی کی توانائی استعمال کرکے فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں، اس عمل سے درخت کاربن کی تحصیل روشنی میں کرتے ہیں، ضیا تالیف، نوری تالیف، نوری بیزی

طَبِیعی خَواص

(کیمیا) ایسی خاصیتیں جو طبیعی تبدیلیوں سے متعلق ہیں انھیں طبیعی خواص کہتے ہیں .

طَیران پَذِیر

(کیمیا) بخار بن کر اُڑ جانے والا ، کوئی بادی شے جو جلد اُڑنے والی ہو جیسے بعض تیل یا دوسرے مرکبات.

طَیرانی

(کیمیا) فوراً بخار بن کر اُڑ جانے کی خاصیت .

عَدْلِیَّہ

تعدیلی ذرات

عُقاب

چیل سے مشابہ ایک طاقتور بلند پرواز شکاری پرندہ، باز، شکرہ، شاہین، شہباز

عَقْدِ سِیماب

سیماب کی گولی باندھنا، سیماب کی گولی، پارے کو بستہ کرنا یا باندھنا

عِلْمِ کِیمِیا

چیزوں کے اجزا اور بناوٹ کا علم، صنعت زر سازی، علم الکیمیا

عَمَل اَنگیزی

عمل انگیز کا اثر جو کسی کیمیائی عمل کے لیے مخصوص ہوتا ہے

عَمَلِ تَبْخِیر

گرمی کی شدّت سے مائع کا بخارات میں تبدیل ہونے کا عمل، بھاپ بننے کا عمل

عَمَلِ تَعْدِیل

اعتدال پیدا کرنا، متعدل کرنے یا ہونے کی کیفیت، متوسط حد میں لانے کی کیفیت، برابر اور درست کرنے کی کیفیت

عَمَلِ تَکْسِید

میل کشی، میل دُور کرنے کا طریقہ، مختلف دھاتوں کو تپاکر ان کا میل دور کرنا

عَمَلِ ذَہَب

سونا بنانے کا طریقہ، قرون وسطی میں کیمسٹری کی ایک شکل جس میں یہ دریافت کرنے کی کوشش شامل تھی کہ عام دھاتوں کو سونے میں کیسے تبدیل کیا جائے

عُنْصُر

جوہر (ہر شے کا)، اصل، بنیاد، مفرد شے، مرکّب شے کا ہر جزو، عناصر اربعہ یعنی آگ، پانی، ہوا، مٹی میں سے ہر ایک

عُنْصُری تَر٘کِیب

(کیمیا) کسی مرکّب شے میں موجود اجزا کی ساخت اور تناسب

غَوّاص

موتیوں کے واسطے غوطہ لگانے والا، غوطہ لگانے والا، غوطہ زن، غوط خور

قُدْرَتی گَیس

زمین سے نکلنے والی گیس، معدنی گیس (کیمیاوی طریقےسے تیار کردہ مصنوعی گیس کے مقابل)

گِرِفْت

کسی چیز کو پکڑنے یا تھامنے کا عمل، پکڑ

گُلُو کوز

(طب) انگور سے کیمیائی طریقے پر تیار کی ہوئی شکر جو قوت پہنچاتی ہے

لَجْلاج

(کیمیا) صاف شدہ پارہ یا سیماب

لَچَک دار تَصادُم

(کیمیا) جب دو مالیکیول ٹکراتے ہیں تو ان کی اوسط توانائی غیر تبدیل شدہ رہتی ہے اگرچہ ان میں سے ایک تصادم کے دوران اپنی ابتدائی توانائی سے زیادہ توانائی حاصل کرسکتا ہے اس قسم کا تصادم لچک دار تصادم کہلاتا ہے

لِٹمَس

(کیمیا) ایک نیلا رنگ جو کائی نما نبات سے حاصل کیا جاتا ہے جو تیزابوں اور گیسوں کی جانچ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

ماءُ الحَیات

(کیمیا گری) شہد، سہاگے اور گھی کا ایک مرکب جسے دھات کے کشتے میں ملا کر آنچ دکھائیں تو دھات اپنی اصلی حالت پر آجاتی ہے

مار رَکْھنا

جینا نہ چھوڑنا ، کام تمام کردینا ، ہلاک کر دینا .

مایَع کاری

(کیمیا) ترقیق ، رقیق بنانا ۔

مُتَعامِل

کیمیا: کیمیائی تعامل میں حصہ لینے والا مادّہ، کوئی ایسی شے یا مادّہ جو اپنی اثر پذیری کے باعث کیمیائی تجزیے میں استعمال کیا جائے

مُذِیب

پگھلانے والا ، حل کرنے والا ، محلل ؛ (کیمیا) وہ چیز جو کسی چیز کو پگھلائے یا حل کرے

مَرکَزَہ

مرکزی حصہ جس کے گرد اور چیزیں جمع ہوتی ہیں، نباتی اور حیوانی خلیے وغیرہ کا مرکزی حصہ

مُسْکَرین

(کیمیا) زہریلا الکلائیڈ جو بعض فطرات میں پایا جاتا ہے ۔

مَسْکَہ

تازہ نکلا ہوا کچا گھی، مکھن

مُضْمَری

(کیمیا) مخفی ، جو آشکار ہو سکتا ہو

مُعائِرَہ

(کیمیا) کسی مرکب میں ایک خاص چیز کی مقدار معلوم کرنے کے لیے اس میں کسی دوسری چیز کا مقررہ قوت کا محلول ملانا اور دیکھنا کہ اس کی کتنی مقدار اس مرکب کی شکل بدلنے کے لیے کافی ہوتی ہے ۔

مِقناطِیسی آکسائیڈ

(کیمیا) مقناطیس کا چورا ، لوہ چون

مَنشُوری قَلَم

(کیمیا) وہ قلم جس کے تین غیر مساوی محور ہوتے ہیں اور ایک ترچھا خط تقاطع ہوتا ہے ۔

مَنفی رَواں

(طبعی کیمیا) کسی برق پاش کا وہ منفی جزو جو برق پاشی میں مثبت قطب کی طرف بڑھتا ہے ، منفی برق پارہ (Anion) ۔

مَنفی مَرکَزَہ

(طبعی کیمیا) منفی قوتوں کا حامل مرکزہ (Negative Nucleus) ۔

مُکَثّفَہ

(کیمیا) تکثیف کرنے کا آلہ ؛ ٹھنڈا کرنے یا سردی سے جما دینے والا آلہ ۔

مُکَلَّس

ملمع کیا ہوا، جس پر گچ سے استرکاری کی گئی ہو، چونے کی تہہ چڑھایا ہوا، جلا کر چونے کی طرح بنایا ہوا، کیمیا: فلزات کا آکسائڈ

مَکھارَن

(کیمیا) سادہ سدہ ، لوہا ۔

مِیتھائِل

(کیمیا)یک گرفتہ ، ہائیڈرو کاربن ا صلیہ، روح الخشب ، اجیل

میتِھیلیشَن

(کیمیا) میتھائل میں ملانے کا عمل ، میتھائل کاری ۔

میتھین

(کیمیا) رک : میتھن ، دلدلی گیس ۔

نائِٹَر

(کیمیا) شورہ ، پوٹاشیم نائٹریٹ ۔

نارین

کئی عورتوں یا کئی بیویوں کا مالک ؛ چندرمان ، چاند کی ایک صفت یا لقب

نافِذ

رواں، جاری، صادر ہونے والا، جاری ہونے والا، جس کا نفاذ ہو

نامِیاتی اَساس

(کیمیا) وہ اشیا (پیرامیڈین وغیرہ) جو کیمیائی اعتبار سے اساسی ہوتی ہیں

نامِیاتی کِیمِیا

علم کیمیا کی ایک شاخ، جو پودوں اور جانوروں میں موجود یا ماخوذ مرکبات کے علاوہ اب کاربن کے دیگر مرکبات سے بھی بحث کرتی ہے

نایاسِین

(حیاتی کیمیا) تمباکو کا تیزاب ، نکوٹینک ایسڈ ، نیاسین ۔

نِتھارْنا

کسی گدلے محلول سے خالص اورصاف پانی یا محلول الگ کرنا، پانی کو اس طرح الگ کرنا کہ رسوبات نیچے رہ جائیں، ذرات وغیرہ کے نیچے بیٹھ جانے پر اوپر سے پانی نکال لینا، تلچھٹ نیچے بٹھانا، چھاننا، میل دور کرنا

نَخُز مادَّہ

(کیمیا) پہلا مادّہ ، مادّے کی پہلی صورت ، ابتدائی عنصر(انگ : Protyle) ۔

نِشاسْتَہ

(نباتیات) ایک سفید ، بے ذائقہ ، کثیر شکری مادّہ جو چھوٹے چھوٹے دانوں کی شکل میں بیجوں ، پھلوں اور درختوں کے دوسرے حصوں میں پایا جاتا ہے یہ کاربوہائیڈریٹ مادّے سے معمور ہوتا ہے اور انسانی غذا کا اہم جزو ہے (Starch)

نُفُوذ

سرایت کرنا، داخل ہونا، جذب ہونا

نِقَلْما

(کیمیا) دھات یا مادّہ جو غیر بلوری یا غیر قلمی ساخت کا ہو یا کوئی معین ساخت نہ رکھتا ہو (قلمی کے مقابل)(Amorphous) ۔

نَو زائِیدَہ

۱۔ جو ابھی پیدا ہوا ہو ، نیا جنا ہوا ، نومولود ۔

وَزْنِ مَخصُوص

(طبیعیات) ؛ (کیمیا) کسی شے کی کثافت کی کسی معیاری شے کی کثافت سے نسبت (یہ معیاری شے ٹھوس اور مائع کے لیے پانی ہے جبکہ گیسوں کے لیے ہوا) ، کثافت ِاضافی (انگ : Specific gravity) ۔

وِصَالُ الْعَناصِر

(لفظاً) عناصر کا ملنا، عناصر کی آمیزش

وَینیڈِیَم

(کیمیا) ایک سخت سرمئی فلزاتی عبوری عنصر جو بعض کچ دھاتوں میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے اور بعض قسم کے فولادوں کو مستحکم بنانے کے لیے قلیل مقدار میں مستعمل (علامت V)

ڈِبائی

(کیمیا) چارجوں کے درمیان فاصلے کی مقدار.

ڈِوِلَپِن٘گ

(فوٹوگرافی) تصویر کشی کے بعد تیاری کا عمل ، (فلم وغیرہ کو) خاص کیمیاوی اجزا سے دھونا کہ تصویر نظر آئے .

ڈِیُوٹِیرِیَم

(کیمیا) ہائیڈروجن کا بھاری آئسوٹوپ (ہم جا) .

کارْبالِک

(کیمیا) کول تار سے کشید کیا ہوا ایک ایسا کیمیائی مادّہ جو جراثیم کش ادویہ نیز صابن وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے ، مرکبات میں مستعمل ، جیسے : کاربالک صابن / سوپ ، کاربولک ایسڈ وغیرہ.

کارْبونی

کاربن سے متعلق ؛ کاربن سے بنے ہوئے، کاربنی

کارْبونیٹْس

(کیمیا) کاربونک ترشہ کی گیس.

کِبْرِیت

(مجازاً) دیا سلائی

کِبْرِیتِ اَحْمَر

لال گندھک جو نہایت کمیاب اور اکسیر کا جزوِ اعظم ہے، سرخ گندھک، اکسیر

کَشِشِ کِیمِیائی

مختلف جنس مادوں کی کشش

کَلْسانا

کیمیا: کسی مادّہ کو کُشتہ کرنا، پھونک کر یا جلا کر چُونا بنانا، کُشتہ بنانا

کوبالْٹ

(کیمیا) ایک دھات کا نام، جو نکل سے مشابہ ہوتی ہے، نیز وہ سوسنی رنگ، جو اس سے نکلتا ہے، ایک دھاتی عنصر، جو پانی سے ۲ / ا – ۸ گنا بھاری ہوتا ہے، چمکیلی، گہرے خاکستری رنگ کی دھات

کُھلی زَنْجِیر

(کیمیا) ایسا سلسلہ جس میں اجزا ایک دوسرے سے برابر برابر ترتیب سے ہوں اور ان کے سرے آپس میں ملتے ہوں، گچھّا .

کَیلْشِیَم

ایک کیمیاوی عنصر، چونے کی اساس، چونا

کِیمِیائی خَواص

(کیمیا) (Chemical Properties) کا ترجمہ ، کسی مادے کی ساخت یا ترکیب سے مخصوص کیفیات یا حقائق .

کِیمِیائی عَلامَت

(کیمیا) کسی کیمیائی عنصر کی مقررہ علامت جو اختصار کے لیے وضع کی جاتی ہے ، مثلاً پانی کی علامت H O ہے .

کِیمِیائی عَمَل

(کیمیا) دو یا زیادہ عناصر کے ملاپ سے پیدا ہونے والا اثر ، مختلف مادی اجزا کے مخصوص حالات کے زیر اثر پیدا ہونے والے اثرات .

کِیمِیائی عَناصِر

وہ اجزا جس سے مل کرمادی اشیا وجود میں آتی ہیں، وہ مادی اجزا جو اشیا یا اجسام کی ساخت یا ترکیب میں شامل ہوں

کِیمِیائی قُوَّت

(کیمیا) وہ طاقت یا کشش جو سالموں میں ایٹموں کو متحد رکھتی ہے ان مختلف کیمیائی کیفیتوں میں سے کوئی جس کے ذریعے مادے میں ٹھیراؤ پیدا ہوتا ہے .

ہائِپو کلورائِیڈ

کم جوہری قوت والے اجزا پر مشتمل ترشوں کا مرکب، ایک قسم کا تیزابی نمک

ہِلالی سَطْح

(کیمیا) نلکی میں بھرے ہوئے مائع کی اُوپری محدب (اُبھرواں) سطح ؛ ہلالی اُبھار ، رک : ہلالہ ۔

ہَوا

(کیمیا) کرۂ ارض کے گرداگرد اس کی فضا بنانے والا مختلف گیسوں (نائٹروجن، آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائڈ) کا ایک مرکب، باد، باؤ، پون، وایو

ہیلِیَم

کیمیا: ایک بے رنگ ہلکی گیس جو قدرتی معدنی گیس سے ملتی جلتی ہوتی ہے، ہوائی جہازوں میں نیز برفانے یا شمسیہ خنک سازی کے لیے استعمال ہوتی ہے

یامُن

سُرمہ

یَک شَکَر

(کیمیا) شکر جو آبی عمل کے ذریعے مزید سادہ شکر میں تبدیل نہ ہو سکے ؛ جیسے کہ گلوکوز (انگ : Mono saccharide) ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone