’’زراعت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’زراعت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آبْ پاش
۱. سقّا، چھڑکاؤ کرنے والا.
آبْ کاشْت
(زراعت) مقرر طریقے سے شیشے کے استوانوں میں پانی بھر کے بجوے کی تکرباتی بوائی ، (انگریزی) water culture
آبی زَمِین
(کنویں یا بارش کے علاوہ) نہر، ندی، تالاب وغیرہ سے سیراب کی جانے والی زمین
اُپَٹ
(زراعت) پانی خشک ہونے کے بعد سطح زمین کی تڑخن
اَجْگَر
لمبا اور موٹا سانپ، اژدر، اژدہا
اَدْھ مَرْجائی
(کاشتکاری) جو پانی کی کمی کے باعث نشوونما نہ پائے یا مرجھا جائے
اَگات
(بوائی یا کٹائی) جو وقت مقررہ سے پہلے ہو
اَگَورْی
(زراعت) پیشگی لگان جو کاشتکار زمیندار کو جیٹھ اور اساڑھ کے مہینوں میں دیتا ہے
اَگورْیا
(زراعت) فصل کی نگرانی کرنے والا، محافظ، چوکیدار.
اَٹالا
(زراعت) کھلیان بنانے اور کہنے سے پہلے انان کی پولیون کا انبار
اَڈّا
ا. کرایہ کی سواریوں گاڑیوں ، بسوں ، ٹیکسوں اور ڈولیوں وغیرہ کے کھڑے ہونے اور جمع ہونے کی جگہ.
اَکْرایا
زمین جو بیج ڈالنے کے لئے اچھی نہ ہو
اُکْسا
(زراعت) ایک قسم کی بیماری جو پودوں کو گلا دیتی ہے اورعموماً پانی کی زیادتی سے پیدا ہوتی ہے
اِکْواھی
: (پٹے پازی) آڑے کھڑے ہونے کا ایک انداز (اس طرح کہ بدن اپنی تلوار کی آڑ میں رہے (ا پ و ، ۸ ، ۳۸)
اُکَھٹْنا
(زراعت) چرہل جانے کے باعث پودے کا استوار نہ رہنا، جڑ سے یا سرے سے اکھڑجانا
اَہِیٹا
(زراعت) کھیت یا کھلیان کا نگہبان جو کھیت کی رکھوالی سے کسی وقت نہ ہٹے یعنی کسی کو اپنا قائم مقام بنائے بغیر اپنی جگہ سے نہ جائے.
باکْھلی
بالغ بچھیا جس کی کھیری ابھر آئی ہو
باہ
بازو بند ، ایک زیور جو بانہہ میں پہنا جاتا ہے
باہَرا
(زراعت) وہ شخص جو چرس کا پانی کھیت میں ڈالنے کے لئے کنویں کے کنارے پر کھڑا رہتا ہے
بِج مار
(زراعت) وہ زمین جس میں بیج نہ اگے اور گل سڑ کر خراب ہوجائے ، تخم سوخت
بَداری کَندْ
زمین قند سے مشابہ ایک بیلدار نبات کی جڑ جس کے پتے اروی کے پتوں ک مانند ہوتے ہیں
بَنار
(زراعت) وہ کھیت جس سے گیہوں یا جو کی فصل کاٹی جاچکی ہو
بوجھ بَٹائی
(زراعت) بٹائی کا ایک طریقہ جس میں اناج کے گٹھے باندھ کر تقسیم کیے جاتے ہیں ، کاشتکار اور زمیندار کے درمیان اناج کے گٹھروں کی صورت میں پیداوار کی تقسیم۔
بَڈْھیا
(زراعت) جو اور باجرے کی ایک بیماری جس سے ان دونوں کی فصلیں ناقص یا تباہ ہوجاتی ہیں .
بَکھار
دیوار یا ٹٹی وغیرہ سے گھیر کر بنایا ہوا دائرہ نما وسیع اور کھلے منہ کا احاطہ جس میں اناج رکھا جاتا ہے، یہ کوٹھلا کی شکل کا ہوتا ہے اس کے اوپر چھت نہیں ہوتی اور بالکل کھلے منہ کا ہوتا ہے، جسے بکھر، باکھر، بکھری بھی کہتے ہیں
بینگَت
وہ اناج جو کاشتکار کو بطور پیشگی بوائی کے لیے دیا جائے
پانچا
(زراعت) گھاس پھون٘س ہٹانے یا سمیٹنے کا ایک اوزار جس میں چار دان٘تے اور ایک بین٘ٹ لگا ہوتا ہے
پانی پِلانا
آبپاشی کرنا، کھیت میں پانی دینا
پاکَھر
ایک قسم کی آہنی پوشاک، جو گھوڑے کو میدان کارزار میں پہناتے ہیں
۲۔ مذکر۔ (دہلی) ایک درخت کا نام لکھنؤ میں پاکر کہتے ہیں۔۳۔ مونث۔ ترپال۔ ٹاٹ کی پوشش
پَتّل
(ہندو) ایک آدمی کی خوراک جو بیاہ یا دوسری تقریبات میں تقسیم کی جاتی ہے .
پَٹْمی لَگانا
(زراعت) گنے بونا ، گنے کی پوریوں کو (کاشت کے لیے) زمین میں دبانا .
پَٹّا کَرنا
(زراعت) کسی کاشتکار یا ٹھیکیدار کو کاشت کی زمین لگان یا ٹھیکے پر دینا .
پَٹّا کِھینچْنا
(زراعت) کیاری کی حد بندی کرنا ، منڈیر بان٘دھنا .
پَٹُّو
(زراعت) ہل کی وہ لکڑی جس میں پھار کی تلیٹی اور ہرس جڑا ہوتا ہے.
پَٹھار
(زراعت) ایسا قطعۂ آراضی جس کی سطح کی مٹی کے قریب چٹان ہو اور بڑا درخت نہ لگ سکے .
پھاندی
وہ رسی جس سے کئی چیزوں کو ایک ساتھ رکھ کر باندھتے ہیں، گٹھا باندھنے کی رسی
پَیسا چَلْنا
(زراعت) قرضے یا لگان کا روپیہ وصول ہونا
تَرائی
دو پہاڑوں کے درمیان کا راستہ، گھاٹی، دامن کوہ، وادی، وادی نما نشیب
تِکار
کھیت کی تیسری جتائی، تین دفعہ ہل چلانا
جوت دار
وہ اسامی جو دوسروں کی زمین پر کھیتی باڑی کرتا ہو
چَو ماس
برسات کے مہینے سے متعلق، برسات کے چار مہینے، برسات
چَورَس زَمِین
چاروں سمت یعنی سب طرف سے مسطح و ہموار قطعہ زمین، چورس کھیت جس میں بھراؤ اور کٹاؤ کی ضرورت نہ ہو
چَکَّت
وہ قطعۂ اراضی جس کی مٹی پانی کی رو سے کٹ کر بہہ جائے اور جگہ جگہ گڑھے اور نالیاں بن جائیں، دریا برد، سیلاب زدہ
چِھڑکاو
پانی بہانے یا ہلکی دھار سے ڈالنے کا عمل، پانی کا چھینٹا لگانے کا عمل، آب پاشی
چَیل
زمین، جس پر دو دفعہ ہل چلا ہو
حَرْث
کاشت، زراعت، قلبہ رانی، کھیتی
خود تَرَدُّد
(زراعت) وہ زمین جو پشتینی نہ ہو اور خود برائے کاشت حاصل کی ہو.
دامی واصِلات
کسی گاؤں کی کل آمدنی اور پیداوار کا تخمینہ، کسی گاؤں کے کل واصلات، گاؤں کی کل مال گزاری
دو ساکھی
(زراعت) دو فصلی، وہ زمین جس میں دو فصلیں ہوں، وہ زمین جس کے نِیچے سخت زمین اور اوپر ریت ہو
دِیو دَھن
(زراعت) دھان کی عمدہ اور مشہور قسم، جو ساگر کے علاقے میں ہوتی ہے، مالتی، انتربیل، تل سین، دیودھن
راب
پتلا گُڑ جو ایک بڑے کڑھاؤ میں گنّے کے رس کو لگاتار کَھولا کر اور پکا کر بنایا جاتا ہے اور اکثر حِقے کے تمباکو میں پڑتا ہے، خشک ہوکر ٹھوس شکل اختیار کر لے تو گڑ بن جاتا ہے
راجا ہَل
(زراعت) ایک بڑے ہل کا نام جو زیادہ گہرائی حاصل کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے .
رُونی
(زراعت) تیّار فصل کو پانی لگانے کا عمل، جس کے بعد دوسری بوائی تک زمین کی نمی باقی رہتی ہے
ریتْوا
(کاشت کاری) ایسی زمین جس کی مٹی میں ریت کی مقدار زیادہ ہو اور پانی جلد جذب ہو کر بہت نیچے اتر آئے، بھوڑ
زِراعَت
وہ جگہ جہاں بیج بویا جائے
زِراعتی بَین٘ک
وہ مخصوص بینک جو کھیتی باڑی کے لیے کِسانوں کو قرضہ دیتےہیں
سُحُق
(زراعت) درختِ خُرما کی ایک قسم جو دراز قامت ہو.
سِیلائی
(زراعت) ایک کِیڑا ہوتا ہے جو اناج کی بالیوں یا ایکھ کو خراب کرتا ہے۔
صادِر
نکلنے والا، باہر آنے والا، (کسی جگہ سے) خارج ہونے والا
عَقِیم
وہ قیاس جس سے کوئی نتیجہ نہ نکلے، غیر منتج، بے نتیجہ، لاحاصل، بوسیدہ ، ناکارہ
گَنگالا
وہ زمین جس تک دریائے گنگا کا چڑھاؤ پہنچتا ہے
گَینڈا
کھیت کی زمین ہموار کرنے کا لکڑی کا بھاری بیلن
لَٹھ مار
بے رو رعایت کھری کھری کہنے والا، جس کے اندرنرمی نہ ہو، اجڈ اور اکھڑ
مارُو
(موسیقی) سری راگ کی ایک راگنی جو اگن اور بوس میں تیسرے پہر گائی جاتی ہے .
مالِیَّہ
وہ آمدنی جو سرکار کو مختلف ٹیکسوں سے وصول ہوتی ہے، محاصل
مَحْصُولی
(کاشت کاری) وہ زمین جس کی سرکار میں مال گزاری ادا کی جاتی ہے، خراجی
مَزرُوع
بویا ہوا، جوتا ہوا، کاشت کیا ہوا نیز جس چیز کی کاشت کی جائے
مُفَصَّلات
کسی صدر مقام کے آس پاس کی بستیاں، قصبات، اردگرد کے گاؤں یا آبادی، گاؤں، کھیت، دیہات اور قصبے وغیرہ، مضافات، نواح
میانہ
بیچ کا ، وسطی ، درمیان کا ؛ درمیانی درجے کا
مَیرا
زراعت: ایسی زمین جس میں مٹّی اور ریت کے اجزا یکساں مقدار میں ہوں (کپاس وغیرہ کے لیے زرخیز سمجھی جاتی ہے)
مَیلَہ
رک: مَیلا؛ (زراعت) کوڑا کرکٹ، گندگی وغیرہ جو کھاد میں ملائی جاتی ہے.
نَباتاتی مادّے
(زراعت) کیڑے مکوڑے ، کیچوے ، چیونٹیاں ، چوہے وغیرہ کے مردہ اجسام جو مٹی کا جزو بن جاتے ہیں ۔
نِڑانا
(زراعت) خودرو گھاس یا پودے نکالنا ، نرائی کرنا ، نکائی کرنا ، نرانا ۔
ٹَرَکْنی
(زراعت) ایکھ یا گنے کی دوسری بار کی سین٘چائی
ڈَھینچا
(زراعت) موسمِ گرما کا بے حد مفید پھلی دار پودا (بطور چارہ مستعمل).
کاچھ پاچھ
(زراعت) کاشتکار کی سہولت کے لیے بیج اور قلمیں پنیریاں وغیرہ .
کالا تھور
(زراعت) تھور کی ایک قسم جس میں تھور کے اثر سے کاربونیٹ بطور سوڈیم کاربونیٹ کے زمین کے اندر موجود ہوتا ہے اور پھر وہ نامیاتی مادے کو حل کرلیتا ہے اور اس طرھ زمین سیاہ نظر آتی ہے اور کوئی پودا اگنے کے قابل نہیں ہوتا ہے
کانڑْھ
(زراعت) چکنی مٹَی کا قطعۂ اراضی جس میں سنگ ریزہ نہ ہو (شمالی ہند میں) دو آبے کے علاقے کی زمین جو قسم کی پیداوار کے لئے نہایت اچھی ہے.
کَراہ
رک: کراہت، ناپسندید گی، ناخوشی، بیزاری، مجبوری
کُرَنْڈ
ایک قسم کا معدنی پتّھر جو جمی ہوئی ریت کی طرح کسی قدر نرم ہوتا ہے، یہ کئی رنگوں میں پایا جاتا ہے، اس کی ایک مصنوعی قسم بھی ہوتی ہے جو لاکھ اور ریت وغیرہ سے تیار کی جاتی ہے، یہ پتھر نگینے وغیرہ کے گِھسنےاور چھری اور استرے وغیرہ تیز کرنے کے کام آتا ہے
کَن بَٹائی
(کاشت کاری) فصل یا پیداوار کو اندازے سے حصہ داروں میں تقسیم کرنا،
کنسوا
ایک کیڑا جو گنے کی نئی پود اور اس کے پھٹاؤ کو کھا جاتا ہے
کھیت نِلانا
کھیت کو خود رو گھاس سے صاف کرنا، کھیت میں سے جنگلی بوٹیاں اور گھاس نکالنا
ہَل
علم قیافہ کے مطابق پیر کی ایک لکیر جو مذکورہ آلہ سے کافی مشابہت رکھتی ہے
ہَلْواہی
ہل چلانے یا کھیت جوتنے کی مزدوری