تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنکھ میں" کے متعقلہ نتائج

آنکھ میں

نظروں میں، نزدیک، سامنے

آنکھ میں ٹَھہَرنا

قابل وقعت ہونا، نظروں میں جمنا، نظروں پر چڑھنا

آنکھ میں نَہ آنا

نظروں میں نہ جچنا، بے قدر ہونا

آنکھ میں نَہ ٹَھہَرنا

-

آنکھ میں ڈَر نَہ ہونا

ڈھیٹ ہونا، نڈر یا بیباک ہونا

آنکھ میں جَہان تارِیک ہونا

فرط رنج سے کچھ سجھائی نہ دینا، ہر طرف اداسی چھائی ہونا، کوئی چیز اچھی نہ لگنا

آنکھ میں جَگَہ کَرْنا

نگاہ میں قدر و منزلت حاصل کرنا، دل میں گھر کرنا

آنکھ میں جَگَہ پانا

عزیز ہونا، محبوب ہونا

آنکھ میں لِحاظ ہونا

دوسروں کا احترام یا احترام کرنا

آنکھ میں جَگَہ دینا

نظروں میں وقار بڑھانا، آن٘کھوں پر بٹھانا، قدر و منزلت یا محبت کرنا

آنکھ میں مُرَوَّت ہونا

آنکھ میں سِیل نَہ ہونا

آنکھ میں سُوَر کا بال ہونا

حد درجہ بے مروت ہونا، نہایت بے غیرت ہونا

آنکھ میں پانی نَہِیں

بالکل بیحیا ہے ، ذرا شرم نہیں .

آنکھ میں مَیل نَہِیں

گوارا ہے، ناگوار نہیں

آنکھ میں لَگانے کو نَہِیں

(یہ چیز) اتنی بھی نہیں کہ آن٘کھ میں سرمے کی ہرح لگائی جاسکے ، ذرہ بھر نہیں

آنکھ میں ذَرا میل نَہِیں

بے مروت ہے ، سنگدل ہے

آنکھ میں ذرا مَیل نَہِیں

خطا پر نادم ہونے کی بجائے آن٘کھوں میں آن٘کھیں ڈال کے جواب دہی کرتا ہے

آنکھ میں ذَرا سِیل نَہِیں

ذرا مروت اور رحم نہیں

آنکھ میں شَرْم ہو تو جَہاز سے بھاری ہے

شرم و حیا سے وقار ہوتا ہے

آنکھ میں آنسُو نَہیں

روتے روتے آنکھ میں آنسو باقی نہیں رہا

آنکھ میں بَسْنا

آن٘کھ میں ہر وقت تصور رہنا، نگاہ پر چڑھنا

آنکھ میں تُلْنا

قدر و قیمت یا صلاحیت کا صحیح اندازہ ہوجانا، نگاہ پر چڑھنا

آنکھ میں جَچْنا

آن٘کھوں میں جچنا جو کثیرالاستعمال ہے، پسند ہونا، آنکھوں میں سمانا، بھلا لگنا

آنکھ میں پِھرنا

ہر وقت کسی کا خیال نظر میں رہنا، تصور میں کسی کی تصویر رہنا

آنکھ میں سَمانا

کسی شے کا ہر وقت نظر میں رہنا، نگاہوں میں بس جانا، ہمہ اوقات تصور میں رہنا

آنکھ میں کَھٹَکْنا

ناگوار ہونا، بہت برا معلوم ہونا، گراں گزرنا

آنکھ میں کُھبنا

آن٘کھوں میں کھبنا جو کثیرالاسعتمال ہے، آنکھوں میں سمانا، ہمیشہ دھیان میں رہنا، آنکھوں میں گھر کرنا، آنکھوں میں بسنا

آنکھ میں آنکھ مِلانا

آن٘کھ میں آن٘کھ ڈالنا، نظر سے نظر ملا کر دیکھنا، ڈھٹائی سے دیکھنا، برابر دیکھے جانا

آنکھ میں آنسُو آنا

دل بھر آنا، آبدیدہ ہونے کے قریب ہونا

آنکھ میں گُل پَڑْنا

آنکھ میں پھولا ہو جانا، پھلی پڑنا

آنکھ میں مَیل لانا

ماتھے پر کبیدگی سے شکن ڈالنا ، رنجیدہ ہونا .

آنکھ میں آنسُو نَہِیں اَور کَلیجَہ ٹُوک ٹُوک

ظاہر میں بہت رنج و افسوس لیکن دل پر ذرا اثر نہیں

آنکھ میں گَھر کَرْنا

آن٘کھوں میں گھر کرنا، نظروں میں رہنا، آں٘کھوں میں بسنا؛ کسی کے دل میں اپنی جگہ یعنی قدر و عزت یا محبت پیدا کرنا

آنکھ میں خُون اُتَرنا

آن٘کھوں میں خون اترنا جو کثیرالاستعمال ہے، شدید غصہ میں ہونا، غضبناک ہونا

آنکھ میں خاک جھونکْنا

نگہبان یا دوسرے لوگوں کی موجودگی میں اس طرح کوئی کام کرنا کہ انھیں پتا تک نہ چلے، ایسی پھرتی سے کر گزرنا کہ لوگ دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں

آنکھ میں پانی اُتَرنا

آنکھ کی پتلی میں نزلے کا پانی آجانا (جس سے بصارت کم یا زائل ہو جاتی ہے)

آنکھ میں چوب پَڑْنا

آنکھ کے سفید ڈھیلے پر سرخ دھبا نمودار ہونا (عموماً کسی چیز کے چبھنے سے (عورتیں اس کا علاج ٹوٹکے کے طور پر اس طرح کرتی ہیں کہ چھنگلیا میں سوئی چبھو کر خون کا قطرہ آنکھ میں ٹپکا دیتی ہیں اور اسے چوب جھاڑنا کہتی ہیں)

آنکھ میں آنسُو بَھرنا

آن٘کھ میں آن٘سُو بھر لانا، آنکھیں آبدیدہ ہونا، اداس اور رنجیدہ ہونا

آنکھ میں خار ہونا

طبیعت پر گراں گزرنا، ناگوار ہونا، تکلیف دہ ہونا (آنکھوں میں خار ہونا جو کثیرالاستعمال ہے)

آنکھ میں آنسُو بَھر آنا

آبدیدہ ہونا

آنکھ میں آنسُو بَھر لانا

آبدیدہ ہونا

آنکھ میں نِیل کی سَلائی پھیرنا

اندھا کر دینا، سرمے کی طرح نیل لگا کے بصارت زائل کر دینا

آنکھ میں نِیل کی سَلائی کِھینچنا

اندھا کر دینا، سرمے کی طرح نیل لگا کے بصارت زائل کر دینا

آنکھ میں سے تِنکا دُور کَرْنا

معمولی یا بڑی خرابی کی اصلاح کرنا

آنکھ میں تھی شَرْم دِل کی تھی نَرْم

عورتیں اس جگہ کہتی ہیں جہاں نہ ماننے والی بات کوئی مروت سے مان لے

آنکھ میں آنا

نظر میں جچنا، نگاہ میں سمانا

آنکھ میں آنکھ ڈالنا

نظر سے نظر ملا کر دیکھنا، ڈھٹائی سے دیکھنا، برابر دیکھیے جانا، شرم و لحاظ نہ کرنا

آنکھ میں چوب آنا

آنکھ کے سفید ڈھیلے پر سرخ دھبا نمودار ہونا (عموماً کسی چیز کے چبھنے سے) عورتیں اس کا علاج ٹوٹکے کے طور پر اس طرح کرتی ہیں کہ چھنگلیا میں سوئی چبھو کر خون کا قطرہ آنکھ میں ٹپکا دیتی ہیں اور اسے چوب جھاڑنا کہتی ہیں)

آنکھ میں میل ہے اور اس میں میل نہیں

آن٘کھ سے بھی زیادہ شفاف، بہت صاف ستھرا

آنکھ میں خاک ڈالنا

نگہبان یا دوسرے لوگوں کی موجودگی میں اس طرح کوئی کام کرنا کہ انھیں پتا تک نہ چلے، ایسی پھرتی سے کر گزرنا کہ لوگ دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں

آنْکھ میں نور، دانْت نپور

ظاہر رونا حقیت میں غم نہ ہونا

چَراغ میں بَتّی آنکھ پہ پَٹّی

شام ہوتے ہی سونے کی تیاری شروع کردی

دِن آنکْھ میں کالا ہونا

شدَت غم کے سبب کچھ سجھائی نہ دینا

آنکھ بَنْد کَرتے میں

رک : آن٘کھ بند کرتے

آنکھ خُون میں ڈُوبنا

غصے میں آنکھیں سرخ ہونا

ایک آنکھ میں لَہْر بَہْر ایک آنکھ میں خُدا کا قَہْر

ایک اولاد یا عزیز کے ساتھ محبت شفقت اور دوسرے سے بے توجہی یا نفرت

دُشْمَنوں کی آنکھ میں خاک

(عو) دشمنوں کا منہ کالا ہو ، دُشمن خود ہی ذلیل ہوں ، خڈا نظرِ بد سے بچائے وغیرہ .

آنکھ پانی میں ڈَبْڈَبانے لَگنا

فرط نقاہت سے آن٘کھیں ایسی معلوم ہونا جیسے وہ پانی میں تیر رہی ہیں

گودی میں بَیٹھ کے آنکھ میں اُنگلی

بہت گستاخ یا ناشکرا ہے، جس سے فائدہ اٹھاتا ہے اسی کی بےعزتی کرتا ہے یا اسی کا نقصان کرتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں آنکھ میں کے معانیدیکھیے

آنکھ میں

aa.nkh me.nआँख में

آنکھ میں کے اردو معانی

فعل متعلق

  • نظروں میں، نزدیک، سامنے

आँख में के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • दृष्टि में, निकट, सामने

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنکھ میں)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنکھ میں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words