زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’حیوانیات‘‘ سے متعلق الفاظ

’’حیوانیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اُپاسَم

(حیوانیات) اڑنے والے اور دودھ پلانے والے جانوروں کے بین بین مگر تھیلی دار جانوروں کی ایک قسم جن کی مادہ غیر پختہ بچہ جنتی ہے اور وہ اس کے پیٹ میں لگی ہوئی تھیلی میں رہتا ہے اور جب تک پختہ نہیں ہو جاتا ماں چھاتیوں سے دودھ نچوڑ کر اس کے منہ میں چواتی رہتی ہے.

اَخْیَل

(حیوانیات) ایک سیاہ رنگ کا پرند جس کے پروں پرسبز وسرخ وسیاہ وسفید رنگ کے تل ہوتے ہیں، صرد، لٹورا

اِسْریلی

(حیوانات) گرگٹ کی وضع کا ایک کیڑا جو زمین سے چمٹا رہتا اور ہوا کھا کرسانپ کی طرح دم مراتا ہے، (سر اٹھا نے پیٹ جھکائے آہستہ آہستہ ہوا چلنے لگتا ہے. غذا اور پانی نہ ملے تو صرف ہوا سے جیتا ہے)

اِفْراز

علٰحدہ کرنا ، تقسیم کرنا.

باز پَیدائِش

(حیوانیات) ضائع یا گمشدہ حصوں کی جگہ نئے حصے پیدا کرنے کا عمل

بَذْر

دانہ، تخم، بیج

بَصَلَہ

(نباتیات) پیاز وغیرہ اور اس سے مشابہت رکھنے والے پودوں کا زیر زمینی بلب نماتنہ جسے پہیلے جڑ سے تعبیر کیا جاتا تھا لیکن اب ماہران نباتیات اسے زیر زمینی کلی یا ایک چھوٹا تنہ شمار کرنے ہیں

پَرْجانگ

(حیوانیات) جھین٘گا مچھلی کے بدن کا وہ حصّہ جہاں سے ٹانگیں شروع ہوتی ہیں ، ڈھان٘چہ.

پَیراہَن دار

(حیوانیات و نباتیات) مخلف ، غلاف پوش ، جس پر چھلکوں کی تہ ہو ، انگ : Tunicated.

پیش آنت

(حیوانیات) اگلی آنْت جو ان چار حصوں پر مشتمل ہے : (۱) منْھ (۲) کوتاہ حلق (۳) پھولا ہوا پوٹا (۴) پیش تجویف یا سنْگ دانہ.

پیش رُخی

سامنے کے رخ کی ؛ (حیوانیات) انسان کے دماغ میں سامنے کی طرف پیشانی کے اُبھار .

تُخْم دان

(حیوانیات) جسم کے انداز وہ تھیلی جس میں انڈے یا تولیدی جرثومے ہوتے ہیں، بیضہ دان کیسۂ کرم منی، صّرۂ تخم.

تِرْبینی

(لفظاََ) وہ جگہ جہاں تین دریا ملیں

تَرْکِیبِ اَعْضا

(حیوانات) حیوانات کا مختلف اعضا سے مرکب ہونا ، اعضا کی ساخت.

تَعْزِیل

جدا کرنا، الگ کرنا، باز رکھنا، معزول کرنا، عہدے سے برخاست کرنا

تَلْبِیب

طب: پھلوں کے گودے کو نچوڑ کر چھاننے کا عمل، گودے کی لپٹی بنانا

تَولِیدِ مِثْل

(حیوانیات) کسی جنس سے اسی جیسی جنس کی پیدائش، اپنی ہی جیسی جنس کو پیدا کرنا.

تُونا

(حیوانات کا) حمل گرنا، اسقاط ہونا

تِیکھی بھال

(نباتیات ، حیوانیات) ستاری نما ، ستاری کی شکل کا ، انگ : Subulate.

ثَقْبِیَہ

ثقب سے منسوب یا متعلق، (حیوانیات) نوع حشرات کی دوسری صنف یعنی سان٘پ وغیرہ جو سوراخوں یا بلوں میں رہتے ہیں

جاثِمَہ

(حیوانیات) اڈے پر بیٹھنے والے برند ، انہیں اکثر عصفوریہ بھی کہتے ہیں کیون٘کہ یہ عصفور یا گوریا سے زیادہ مشابہ ہوتے ہیں ، یہ نام ان پرندوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کے پیر نہ تو سباحہ کی مانند جھلی دار اور نہ شکاری چڑیوں کی طرح مضبوط ہوتے ہیں ، ان کے پیروں میں چار چار ان٘گوٹھے ہوتے ہیں ، تین سامنے اور ایک پیچھے ، ان کی مدد سے یہ درختوں پر بیٹھ سکتے ہیں .

جِراب

(نسیجیات) تھیلی نما چھوٹا غدود

جُفتہ

۱۔ شکن، سلوٹ، رک : جَفْت ۔

جِلیِن

وہ اصلی مادہ تخم جس سے نباتات (حیوانات) کی تخم ریزی ہو تی ہے .

جوڑ پا

(حیوانیات) رک: جوڑپایہ۔

جوڑ پائی

(حیوانیات) جوڑپا (رک) سے منسوب یا متعلق۔

جھالَر دار سِرا

(حیوانیات ؛ نباتیات) وہ زائد یا سرا جو بال دار یا ریشہ دار ہو جس کے ارد گرد یا حاشیے پر بال یا ریشہ ہو (انگ: Fimbriated end).

چُھونی

مس کرنے کا عضو یا آلہ ؛ (حیوانیات) کیڑوں کا وہ عضو جس سے وہ چیزوں کو مس کرتے ہیں کیڑوں کی مان٘ڈ یا مون٘چھ.

حاجِب

دربان ، پہرہ دار، ڈیوڑھی کا نگہبان ، چپراسی .

حَرَکی رَقْبَہ

(حیوانیات) دماغ کے سامنے کے فص کا وہ حصّہ جس کا تعلق عضلاتی حرکت کی ابتدا سے ہے ، انگ : Motor Area کا اردو ترجمہ .

حَرَکی ریشَہ

(حیوانیات) وہ ریشہ جو نخاعی ڈور سے جسم کے مختلف حصّوں تک تحریک لے جاتا ہے ، بطنی ریشہ .

حَسَن زائی

(حیوانیات) عُمدہ انسانی نسل پیدا کرنے کا علم، اصلاح نسل کا علم

حَضَری حَیوانات

(حیاتیات) وہ حیوانات جو ایک جگہ بیٹھے رہتے ہیں

حَضْنَہ دانی

انڈے سینے کی تھیلی

حَیوان زِیچے

(حیوانیات) رک : حیوان پوشش.

حَیواناتِ ثَدْئی

(حیوانیات) پستان یا تھن والے جانور

حَیواناتِ رَخْوَہ

(حیوانیات) بے ریڑھ کے جانور ، (انگ : اِنْوَرٹِبرَیٹس - ).

حَیواناتِ فِقْری

(حیوانیات) وہ تمام حیوانات جن کے بدن میں ہڈیاں یا ڈھانچہ ہوتا ہے اور خون لال ہوتا ہے (انگ : وَرٹبرَیٹس - Vertebrates)

حَیوانِیَّات

حیاتیات کی وہ شاخ جس میں حیوانات کے متعلق تمام پہلوؤں سے بحث کی جاتی ہے، علم الحیوانات

خاکی ہِلال

(حیوانات) حیوانیہ کے بیضہ میں داخل ہونے کی وجہ سے بیضہ کے خلیہ مایہ میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں حوانیہ کے داخل ہونے کی جگہ کی مخالف سمت میں کچھ سطحی لون بیضہ کی اندرونی جانب چلا آتا ہے جس کی وجہ سے سطح پر خاکی رنگ کا ایک ہلالی حصہ نمایاں ہوجاتا ہے جسے خاکی ہلال کہتے ہیں .

خَزانَہ

ذاتی صلاحیت و معلومات

خَیطِیَّہ

ایک ریشہ دار کیڑا، پتلا استوانی شکل کا کیڑا، ایسا جانور جس کے ایک یا زیادہ سوطے (چابک نما حصے) ہوتے ہیں، دھاگے جیسا پتلا کیڑا، گول کیڑا

دُم پارَہ

(حیاتیات) وہ دم جس سے کچھ جانور پاؤں کا کام لیتے ہیں

دَنْدانِیَّت

(حیوانیات) حیوانوں کے دانتوں کی مخصوص ترتیب .

دَواں عَصَب

(حیوانیات) دماغ کی ایک چھوٹی اور پتلی رگ جو دماغ کے ظہری جانب ، بصری فص اور دمیغ کے درمیان سے نکلتی ہے ، اسے ٹراکلیر (چرخی نما) بھی کہتے ہیں .

دَہْلِیز

چوکھٹ کی دہل کے نِیچےِ اس کا بوجھ سہارنے کو بطور داسہ لگی ہوئی پتّھر یا لکڑی کی پٹی

ذَنَبُ الْحَیَّہ

(حیوانیات) جنس حیوانیات شوکیۃ الجلد (خاردار جانور) کی ا یک صنف.

ذَنَبِیَّہ

(حیوانیات) دُم دار جانور

ذُو حَوافِر

(حیوانیات) ایسے جانور جن کے کُھر یا سم ہوتے ہیں .

ذی حَلَقات

(حیوانیات) حلقہ دار جسم والا جانور

ذی مَفاصِل

(حیوانیات) جاندار جس کے جسم کے مختلف حصوں کے درمیان جوڑ ہوں، جوڑدار

رَد

مسترد، باطل، بے حقیقت، موقوف

رَنگِیت

(حیوانیات) گدھ کی ایک قسم جس کا جسم سفید اور گردن پیلی ہوتی ہے ، فرعونی مرغی بچّہ.

رودَک

(حیوانیات) جیلی فش وغیرہ کھارے پانی کے غیر فقروں حیوانات کے جسم کا جوف ؛ برتر حیوانات میں معدی نالی.

زاغنول

کدال، کدالی، لوہے کا آلہ

زانُو دار

(نباتیات، حیوانیات) گِرہ دار، جوڑ دار

زَورَقی

کشتی نُما ٹوپی، ایک قسم کی فقیروں کی ٹوپی، جو کشتی کی شکل کی ہوتی ہے

زیرِ دَہَن

حیوانیات: مُن٘ہ کے اندر کی ساخت میں اندر کا حصّہ یا نِیچے کا حِصّہ

سُرْخ بَکْرا

(حیوانیات) سِندھی بکرا، صحرائی گوسفند

سَلْخَہ

(حیوانیات) برچھی ، بھالا ؛ (کنایۃً) ڈنْک (کپڑے وغیرہ کا) ؛ بشرے کی نوک جو تِرچی کٹی ہوتی ہے.

سَلْخَہ نُما

(حیوانیات) سلاخ نُما، ڈنْک جیسا، نوکیلا

سُنْدَر چُوہِیّا

(حیوانات) دُودھ پلانے والے جانوروں کی ایک قِسم جو مغربی پاکستان میں مِلتی ہے ، مادہ اپنی زندگی میں صرف دو دفعہ بچّے دیتی ہے ایک جھول میں صرف ایک بچّہ ہوتا ہے. (لاط : Sicistacon Color) .

سُوئِیا

(حیوانیات) ایک جنسی عضو جو کسی جوش یا جزبہ سے حرکت میں آتا ہے.

سوہانِیَہ

(حیوانیات) حیوانوں کی زبان کے پچھلے حصّے میں چھوٹے چھوٹے دان٘توں والا خمیدہ شکل کا ایک عضو جو جبڑوں کی مدد سے غذا کو پیسنے میں مدد دیتا ہے.

سِہ گوشْیَہ

تین اطراف کے، تین کونوں والا

سِینگ دار غوک

(حیوانیات) ایک قسم کا مین٘ڈک جس کے جسم مین کان٘ٹے نُما اُبھار پائے جاتے ہیں

سِیوَن

کپڑے کے دو ٹکڑوں کو سوئی ناکے سے ٹانکے لگاکر جوڑنے کا عمل، سلائی، ڈوب ٹانکا

شَب پَسَنْد

شب پرست (حیوانیات) ایسا جانور یا كیڑا جو رات كو غذا كی تلاش میں باہر نكلتا ہے.

شَبانَہ

رات کو، رات کا، رات والا رات سے متعلق، باسی

شُشی

(حیوانیات) پیپھڑے کا ، شش (رک) سے منسوب یا متعلق .

شِگافِ حَیوانِیَہ

(حیونیات) جراثیم کی بالیدگی کے عمل میں فاصلہ یا دوری پر جراثیم کا وجود

شِیر آوَری

(حیوانات کے جسم میں) دودھ کی پیدائش

شیر کِیڑا

(حیوانیات) ایک وضع کا بھونرا جس کے پروں پر چتیّاں یا دھاریاں ہوتی ہیں اور کیڑوں کا شکار کرتا ہے.

صَلِیبَہ

(حیوانیات) اعصاب مجوفہ ، آن٘کھ کے دو جوف دار پٹھوں کا باہم صلیب کی شکل پر ملنا ، تقاطعِ صلیبی.

صُورْیات

حیوانیات: علم اشکال الاعضا

طَبْلی

صندوقچی ، ڈِبیا.

طُفَیلی تَطابُق

(حیوانیات) وہ عمل جس کے ذریعے کوئی حیوان خود کو دوسروں کے ماحول کے مطابق بنا لیتا ہے.

طُولی مِیزاب

(حیوانیات) گھنگیوں وغیرہ کی لمبی نالی یا نلکی جن سے وہ غذا حاصل کرتے ہیں.

طُولی وَرِید

(حیوانیات) وہ ورید جو حشرات کے پروں کی لمبائی میں دوڑتی ہے.

عاطِف جِسْمے

(حیوانیات) انعطافی جسم (انگ : Refractive Bodies).

عانی حَلْقَہ

(حیوانیات) مہری ستون کے متوازی دو نصف حصّوں پر مشتمل ہڈیوں کا گھیرا

عانی گھیْرا

(حیوانیات) مہری ستون کے متوازی دو نصف حصّوں پر مشتمل ہڈیوں کا گھیرا

عانی کَمان

(حیوانیات) مہری ستون کے متوازی دو نصف حصّوں پر مشتمل ہڈیوں کا گھیرا

عَدِیمُ الدَِّماغ

(حیوانات) بغیر دماغ کا، جس کے سر میں بھیجا نہ ہو

عَدِیمَۃُ الْاَجْنِحَہ

(حیوانیات) جانوروں کی وہ قسم جن کے بازو نہیں ہوتے (ان میں پسّو وغیرہ شامل ہیں).

عَدِیمَۃُ الْاَسْنان

(حیوانیات) وہ جانور جن کے دان٘ت نہیں ہوتے ، پوپلے جانور جو اپنی لمبی نوکدار اور لیسدار زبان کو منہ سے باہر نکال کر کیڑے مکوڑوں کا شکار کرکے کھاتے ہیں (مورچہ خور وغیرہ).

عَدِیمَۃُ الرّاس

بغیر سر کا، وہ جانور جن کے سر نہ ہوں، چپٹے گلپھڑے والے جانور

عَرْشی دِماغ

(حیوانیات) پیش دماغ کا ایک حصہ جو نیم کروں کے پیچھے ہوتا ہے ، (انگ :phalcon thalamenef).

عَرْصَۂ شِتَوِیَّت

(حیوانیات) جاڑے کا وہ زمانہ جس میں جانور ہے حس پڑے یا سوتے رہتے ہیں اور خوراک وغیرہ کے لیے بھی باہر نہیں نکلتے.

عِلْمُ الْحَیات

وہ علم جس میں جاندار اشیا اور جانداروں (پودے اور حیوانات) کے جسموں کی بناوٹ اورا س کی نشو ونما سے متعلق بحث کی جاتی ہے، حیاتیات

غارَت گَر

تباہ و برباد کرنے والا، لوٹ مار کرنے والا، لٹیرا، رہزن، ڈاکو

غِلاف

خول ، اوپر پردہ ، پوشش

فراخ

چوڑا، پھیلا ہوا، وسیع، کشادہ، عریض و طویل، تنگ کا مقابل

قالِبْ

ساںچہ، وہ آلہ جس میں کوئی چیز ڈھالیں، ڈائی

قِرْبَہ

۱. پانی یا دودھ کی مشک ، مشکیزہ.

قَرْن

(عموماً) بارہ برس کا عرصہ

قَرَنی

قرن سے منسوب، لمبی مدّت کا، صد سالہ

قَرَنی دانت

(حیوانیات) سخت اور نکیلے دان٘ت ، خمدار نوکیلا دان٘ت.

قَِطْعَہ بَنْدی

الگ الگ ٹکڑوں میں تقسیم کرنا، مختلف حصوں میں منقسم کرنا

قَِطْعَہ دار

(نباتیات و حیوانیات) پردہ دار، خانہ دار، جس میں پردے ہوں

قَعْر

عمق، تھاہ، گہرائی

قِیف

ایک ظرف جس کا منھ اوپر سے کھلا ہوا ہوتا ہے اور نیچے ایک نلکی لگی ہوتی ہے ، اس کے ذریعے سے رقیق چیز بوتلوں اور ٹنکیوں وغیرہ میں آسانی سے بھر دی جاتی ہے.

گابْھ

مادہ چوپایوں کا حمل، حیوانات کا حمل، انسانی حمل

گُذارَہ راشَن

(حیوانیات) غذا کی اس مقدار کا نام جو کسی جانور کو اس مدت کے دوران میں کھلائی جاتی ہے جب وہ کوئی کام نہ کرتا ہو اور نہ ہی اس سے کوئی پیداوار حاصل ہو رہی ہو.

گِرْدِ لَحَم

(حیوانیات) سینگی یا قاطینی خول یا پوشش جس سے آبی حیوانوں کے نرم حصّے اکثر ڈھکے رہتے ہیں .

گَرْدِنْدَہ

گھومنے والا ، گردش کرنے والا .

گوشَک

(حیوانیات) بیرونی کان کا چوڑا بالائی حصّہ

لَپیٹ

لپٹے جانے کی صورتِ حال، پیچ، بل، تہ

لَحْم ریشَک

(حیوانیات) گوشت کے چھوٹے چھوٹے ریشے (انگ : Sarco Lyles).

لَحْم مایَہ

(حیوانیات) بین رخنکی مادّہ جو ریشکوں کے درماین ہوتا ہے (انگ : Sarcoplasm).

لَف

لپٹا ہوا، لپیٹا ہوا نیز تہ کیا ہوا، شامل، منسلک

مادَہ پَن

مادہ ہونا ، (حیوانات کا) نیز نسوانیت.

ماضِغ

چبانے والا ؛ (حیوانیات) ایک عضلہ .

مَحِسَّہ

(حیوانیات) وہ حساس عضو جس کے جوڑ کیڑوں اور فشریوں کے سروں پر پائے جاتے ہیں اور جن سے وہ ٹٹولتے ہیں، محاسن

مَرافِقی

(حیوانیات و نباتیات) جوڑ دار ، گرہ دار ۔

مُرَکَّب بافْت

(حیوانیات) دو یا دو سے زائد قسم کی سادہ بافتوں کا مجموعہ

مُسْتَقِیمی

(حیوانیات) بڑی آنت والا یا آنت کے آخری سرے والا ، پچھلا ۔

مَسْتُوری

۱۔ مستور (رک) ہونا ، اخفا ، پوشیدگی ؛ (مجازا ً) پارسائی ۔

مُسْک چُوہا

(حیوانیات) شمالی امریکہ کا بڑا آبی پوستین دار کترنے والا جانور جس کی دُم لمبی قشری اور کم بالوں والی ہوتی ہے ، پچھلے پانو جزوی طور پر جھلّی والے ہوتے ہیں اس سے مشک کی سی ُبو آتی ہے ، گرموش ، آبی چھچھوندر ، مشک موش ۔

مَشاشی

(حیوانیات) ریشوں اور تہوں سے بنا ہوا ، جالی دار ، اسفنجی یا مسام دار ساخت کا ، مشبک ۔

مِعدی چَکّی

(حیوانیات) جھینگا مچھلی کا معدہ جو دو حصوں ، ایک بڑا اگلا حصہ (چکی خانہ) اور دوسرا چھوٹا پچھلا حصہ (تقطیری خانہ) پر مشتمل ہوتا ہے ۔

مِعدی رَس

(حیوانیات) غذا کو معدے میں ہضم کرنے اور عفونت کو زائل کرنے والی رطوبت یا عرق ۔

مَلْپیجی

(حیوانیات) اطالوی ماہر تشریح الاعضا کے نام سے منسوب ملپیگی عروقی نالیاں ۔

مَلَسْکا

(حیوانیات) لعاب نما جانور ؛ حیوانات مفصلیہ ؛ نرم خول والے جانور ، قشریہ کا ایک ذیلی طبقہ (Malarolragain) ۔

مَمالِیا

(حیوانیات) دودھ پلانے والے جانور ، تھن رکھنے والے جانور ۔

مِنشاری

(حیوانیات / نباتیات) آرے کی شکل کا، دندانہ دار، سخت اور چوڑا

مِنقاری شِریان

(حیوانیات) ایک شریان کا نام جو ظہری شاخ سے نکلتی ہے اور منقار کی طرف جاتی ہے (Rostralartery)۔

مَنَوی تَھیلی

(حیوانیات) نر کا وہ تولیدی عضو جس میں منی پیدا ہوتی ہے ، فوطہ ۔

مَنَوی صُرَّہ

(حیوانیات) منوی تھیلی ، کیسہء کرم منی (Spermatheca) ۔

مَنَوِیَّہ دان

(حیوانیات) وہ خانہ یا خلیہ جس میں منی جمع ہوتی ہے ، منوی مادر خلیہ ۔

موری

ایک قسم کا محصول جو جہاز پر سامان لے جانے کی صورت میں لیا جاتا تھا ۔

موری کا روزَن

(حیوانیات) پرندوں کے بول و براز کا مقام یا سوراخ ۔

مَڑی

کھیت کی منڈیر جس میں کاشت ہو، مینڈھ

مُکَمَّل تَقَلُّب

(حیوانیات) اس قسم کا تقلب جس میں پیوپائی حالت جائے مکمل تقلب کہلاتا ہے ۔

مَِیان صَدری قِطْعَہ

(حیوانیات) جسم کے مرکزی حصے کا جزو یا ٹکڑا یا ان کا مجموعہ

مِیزاب دار

(حیوانیات) جوف دار ، خلا والا ، تھیلیوں یا خانوں پر مشتمل (انگ : Grooved) ۔

میلانوٹِک

(حیوانیات) سیاہ سرطان یا رسولی کا یا اس کی خاصیت یا علامتیں رکھنے والا.

نَباتاتی قُطب

(حیوانیات) بیضے کا نچلا زردی مائل سفید حصہ جس میں زردی جمع ہوتی ہے (انگ : Vegetative Pole) ۔

نَباتی جُوں

(حیوانیات) رک : نباتاتی جوں ، روکھ جوں (انگ : Aphid) ۔ مثلا ً جنس سرفس کی انواع کے سروے نباتی جوں کو اپنی غذا بنا لیتے ہیں ۔

نَبض

کلائی کی وہ رگ جو حرکت کرتی رہتی ہے، ناڑی

نَخُز پا

(حیوانیات) جھینگامچھلی میں دم پارہ کا ایک بہت چھوٹا باریک حصہ جو آگے کو نکلا ہوتا ہے پاؤں کا جوڑ ، حرقفہ ۔

نَخُز حَیوان

(حیوانیات) رک : نخز حوینہ ، ابتدائی یک خلوی جاندار ، حیوانات ابتدائی (جو ایک خلیے کے ہوں) (انگ : Protozoa) ۔

نَسل

آدمی یا حیوان کی آل اولاد، بال بچے، خاندان، نژاد، ذریت

نَقّالی

نقل کرنے کا پیشہ، نقال کا کام، بھانڈپن، سوانگ بھرنے کا پیشہ

نَمدَہ

بھگویا ہوا، نم کیا ہوا، (پارچہ بافی) اَن بُنا گرم کپڑا جسے اون، بال یا پشم وغیرہ کو تہ بہ تہ جما کر دباؤ، نمی، یا حرارت کے ذریعے یک جا کر کے بنایا جاتا ہے

نِیل بَندَر

(حیوانیات) ایک نوع کا بندر جو نہایت وحشی اور جنگلی ہوتا ہے اور پالا نہیں جا سکتا ۔

نِیم شَجَری

(حیوانیات) قدرے درختوں پر رہنے والا ، روکھ باسی (جانور) (انگ : Semi arboreal).

واصِل بافت

(حیوانیات) ڈھانچے کی وہ بافت جس کے خلیوں کے درمیان بین خلوی یا زمینی مادہ کثرت سے ہوتا ہے اور جس کی وجہ سے وہ دوسری بافتوں کو جوڑتی اور سہارا دیتی ہے واصل بافت کو ابالنے سے زمینی مادہ سے جیلاٹن نکلتا ہے

واصِل بافی

(حیوانیات) واصل بافت (رک) سے متعلق یا منسوب ، واصل بافت کا ، دوسری بافوں کو جوڑنے یا سہارا دینے والا ۔

وُسعَہ

(حیوانیات) جسم کے کسی حصے کا معمول سے زیادہ لمبا ہو جانا (Prolongation) ، تطاول ۔

وُصلَت

(حیوانیات) نسل کشی کے لیے نر و مادہ کا ملاپ

ٹیلیِوسْٹ

(حیوانیات) ایسی مچھلیاں جن کا ڈھان٘چہ ہڈیوں پر مشتمل ہوتا ہے

ٹیلِیَوسْٹومائی

(حیوانیات) رک : ٹیلیوسٹ.

ڈال دینا

۱. پھنک دینا ، گِرا دینا ، رکھ دینا

ڈِلْٹائی

(حیوانیات) مین٘ڈک کی بازو ہڈّی جس کے دونوں سِرے پُھولے ہوتے ہیں اور اندرونی جانب ایک اُبھار ہوتا ہے جو کُہنی اُبھار کہلاتا ہے ان تینوں کی مدد سے وہ ہاتھ کو اُٹھاتا ہے.

کُنْد گھیرا

(حیوانیات) ہڈیوں کے گھیرے جو دھڑ کے کناروں پر بطنی جانب کے موٹے عضلات کے پاس ہوتے ہیں اور مع فقروں کے (جو کہ ہر دو کے بالائی کناروں کے درمیان ہوتے ہیں) جسم کو گھیرلیتے ہیں انہیں کولا گھیرا بھی کہتے ہیں.

کُھنِیالی

(نباتیات ، حیوانیات) جوڑ دار ، گرہ دار ، کہنی کے مانند.

ہاتھ

حمایت

ہَتھیلی

ہاتھ کا اندرونی حصہ جو انگلیوں کے نیچے ہوتا ہے نیز کف دست، ہاتھ کا گڑھا

ہَشْت پایَہ

(حیوانیات) جنس اوکٹوپس میں پایا جانے والا جانور اس کے گول جسم کے ایک طرف بڑا ساسر اور دوسری طرف آٹھ بازو ہوتے ہیں یہ بازو جزوی طور پر سر کی طرف سے آپس میں بطخ کے پنجوں کی طرح جڑے ہوتے ہیں

ہَوا رُخی

(حیوانیات) ہوا کے مطابق ردِّ عمل ظاہر کرنے کی حالت

ہَوائی تَنَفُّس

(حیوانیات) عملِ تنفس جو ہوا میں آزاد آکسیجن کی موجودگی میں انجام پاتا ہے (آبی تنفس کے مقابل جس میں پانی میں موجود آکسیجن مچھلیاں یا دیگر آبی جانور گلپھڑوں کی مدد سے جذب کرتے ہیں) ۔

ہَوائی تَھیلی

(حیوانیات) جسم کے وہ حصے جن میں ہوا بھری ہوتی ہے ، ہوا تھیلی یا کیسئہ ہوا جو بعض پرندوں یا حشروں کے پھیپھڑوں کی توسیع ہے (انگ : Air sac) ۔

ہَوائی خانَہ

(حیوانیات) مچھلیوں ، پرندوں وغیرہ کے ہوا بھرے جوفوں میں سے کوئی ایک ، سانس لینے کی تھیلی ، ہوا دانی ، ہوائی تھیلی (انگ : Air Sac)

ہَوائی نالِیاں

(حیوانیات) حشرات میں تنفس کے لیے سانس کی نالیاں جو بیرونی جانب خاص جگہوں پر تنفس کے ذریعے کھلتی ہیں (انگ : Air Tubes) ۔

ہَوائی کَرتَب

۔ (حیوانیات) وہ حرکات جن سے نر مادہ کو جفتی کے لیے اپنی طرف مائل کرتا ہے ۔

یَک صَمامی

(حیوانیات) جس کا ایک ہی (صمام) یا خول ہو ،یک صمامیہ ، کوئی یک صمامی صدفہ ، بالخصوص کوئی شکم پایہ (انگ :Univalve) ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words