زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’سنگتراشی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’سنگتراشی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَل
تلوار یا دوسرے آہنی اسلحہ و آلات کی کجی، وہ بل بھر اور نازک سی ناہمواری جو کسی بے احتیاطی سے پیدا ہو جائے اور ظاہراً محسوس نہ ہو
پَتَّھر ٹاکْنا
(سن٘گ تراشی) ٹکورے کی نوک سے ٹھوک کر پتھر کی سطح کو کھردرا کرنا ، سل بٹے اور چکی کے پاٹ کو کھٹیانا یا رہانا .
پَرْگا
(سنگ تراشی) ستون کے سرے کےاوپر کی چوڑی سطح کرسی کی ٹیک کے مقابل جس پر محراب کے پاکھے کی چنائی شروع کی جاتی ہے، برگا یا برنگا.
پَونچی
(سن٘گ تراشی) ستون کے اوپر کے حصے کے سرے پر بنا ہوا گولا جو برگے کے نیچے ہوتا ہے اور کرسی کی مٹکی کے جواب میں ہوتا ہے.
پَینا
آبپاشی کھیت میں پانی لیجانے کی کچی نالی ، برا ، بریا ، بنیر ، بیج بونے کو ہل سے بنائی ہوئی نالی ؛ رک : پین ، پینالا.
پیٹا
(پتن٘گ بازی) اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور کا جھول جو کم ہوا یا وزنی ہونے کے باعث ڈور میں ڈھیل کے پیدا ہونے سے نمایاں ہوتا ہے۔
چَکَّر گُل
(سنگ تراشی) منْبت کاری پھول جو بیل بوٹے کے بغیر کے بغیر مرغول کی روکار پر دونوں جانت یا چکے (چگے) پر بنا دیا جائے ، ٹپا
حُرُوفِ مَواضِع
(قواعد) وہ حروف جو کثرت اور ظرفیت کے واسطے مستعمل ہیں جیسے : لاخ (سن٘گلاخ) ، زار (لالہ زار) ، سار (کوہسار) ، دان (اوگالدان) ، خانہ (بگھی خانہ) ، سالہ (دھرم سالہ) وغیرہ .
دھار سِیدھی کَرْنا
(سنگ تراشی) پتھر کی سل کے کناروں کی ناہموار کور کو تکلے کی ضربِ سے توڑ کر سیدھا اور برابر کرنا ، پٹخانا
رَگ
جسم کی ان باریک نلیوں اور نسوں میں سے ہر ایک جن میں خون رہتا اور دورہ کرتا ہے، نس؛ (مجازاً) پٹھا
سُرَنگ بَنانا
(سنگ تراشی) بارود کے زور سے چٹان توڑنے کے لیے بارود بھرنے کو چٹان میں سوراخ بنانا ، برما لگانا.
سَنگِ دام
(سنَگ تراشی) دُودھیا رن٘گ کا سفید اور نرم قسم کا پتّھر جو کشمیر کے علاقے میں نِکلتا ہے اور عمارت کے کام میں آتا ہے
سَنگِ زُنّاری
(سنَگ تراشی) سفید دھاری دار سیاہ رنگ کا پتّھر اس کی دھاریوں کی وجہ سے بعض کاری گر زُناری کہتے ہیں سنگ سلیمانی
سَنگِ ڈامَر
(سنگَ تراشی) سُرخی مائل سفید رنگ کا سخت پتّھر جو فتح پُور سیکری کے قریب مقام ڈامر میں پایا جاتا ہے ، چکّی کے پاٹ اور مسالہ پیسنے کی سِلیں اِسیِ سے بنائی جاتی ہیں.
سَنگِ کَٹِیلا
(سنگ تراشی) سنگِ خارا کی قسم کا جامنی ، بنفشی ، گہرے اُودے رنگ کا پتّھر ، یُلک ، نیلم کی ایک ذیلی قسم
سَنگِ کَھٹُّو
(سنگ تراشی) ٹھوس قسم کا سبزی مائل سفید پتّھر جو کمیاب اور قِیمتی ہوتا ہے ، بعض بیماریوں کے لیے اس کی تختی گلے میں ڈالتے ہیں ، سنگِ یشب.
سِہْرا
موتیوں یا پھولوں کی لڑیاں ، مقیش یا چان٘دی سونے کے تاروں کے ساتھ جو بیاہ کے وقت دُلھا دلہن کے سر پر بان٘دھ کر مُن٘ھ کی طرف چھوڑ دیتے ہیں جن سے چہرہ ڈھک جاتا ہے
فانَہ
ایک چپٹی لکڑی کا ٹکڑا جس کے ذریعے لکڑی کی درز آگے کو پھاڑی جاتی ہے یا کھلی رکھی جاتی ہے ، پچّر.
گَئُو دَسْتا
(سنگ تراشی) سفید دھاریوں والا سیاہ رنگ کا پتھر جو بہت کمیاب ہے ، اس سے تسبیح کے دانے بنائے جاتے ہیں سنگِ سلیمانی.
گولی کا داسَہ
(سنگ تراشی) سادی روکار کا صرف گولا یا چپٹی دھار بنا ہوا داسہ جو لکڑی کا ہوتا ہے، کھاتے کا داسہ
مَروا
(سنگ تراشی) بڑے بڑے سنگین محراب دار پھاٹکوں کے کواڑ کی چول کا گھر (بھید) بنا ہوا پتھر کا توڑا یعنی وہ پتھر کا توڑا جس میں پھاٹک کے کواڑ کی چول بنی ہو (مربط کا بگاڑ)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔