زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’دینیات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’دینیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آذَر
ایران كے شمسی سال كا نواں مہینہ جس كی نویں تاریخ كو ایرانی جشن مناتے ہیں اور جس میں آفتاب برج قوس میں ہوتا ہے، ہر ایرانی شمسی مہینے کا نواں دن
اَبِیْر
ابرک کا سفوف جسے ہولی میں لوگ اپنے عزیز دوستوں کے چہروں پر ملتے ہیں، کہیں کہیں اسے بھی ابیر کہا جاتا ہے، ابرک کا برادہ، بُکّا
اَحَدی
اکبری دربار کا ایک خاص عہدہ نیز عہدیدار، جو کسی فوج کا افسر یا سپاہی تو نہیں ہوتا تھا، مگر اسے بادشاہ اس کی جراؑت اور لیاقت کی بنا پر اچھی طرح جانچنے پرکھنے کے بعد خاص شاہی امور کے لیے خود منتخب کرتا اور دوسروں کی ماتحتی سے مستثنیٰ کر دیتا، گھر بیٹھے تنخواہ پاتا، عموماً سرکش زمینداروں سے روپیہ وصول کرنے کا کام اس سے لیا جاتا تھا
اِلّا ماشاءَ اللہ
(مراداً) سواے خاص خاص صورتوں کے، کسی شخص، صورت یا چیز، کے علاوہ، شاذ و نادر، (بیان کیے ہوئے کلیہ اصول سے بعض صورتوں کے مستشنیٰ کرنے کے موقع پر مستعمل)
بَعْث و نَشْر
(کنایتاً) روز قیامت (جس میں مردوں میں دوبارہ روح پھونک کر زندہ کیا جائے گا اور جو میدان حشر میں پراگندہ ہوں گے)، قیامت
بَن مالا
پیروں تک لمبا وہ ہار جو تلسی، کی پتیوں کو کمل، پرجات، مدار کے پھولوں کو گوندھ کر بنائی جاتی ہے (خصوصاً وہ ہار جو کرشن جی پہنا کرتے تھے)
بَیکُنٹھ
جنت، بہشت، سورگ، وہ راحت و آرام کا مقام جس کے لیے کہا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد نیک اعمال کی جزا میں ملے گا
پادْڑی
(لاطینی زبان کا لفظ ہے پرتگال سے ہندوستانی زبان میں آیا) عیسوی مذہب کا عالم یا پیشوا، عیسائی مذہب کا امام
پادھْری
(لاطینی زبان کا لفظ ہے پرتگال سے ہندوستانی زبان میں آیا) عیسوی مذہب کا عالم یا پیشوا، عیسائی مذہب کا امام، پادری، پادڑی
پَنْج اَرْکان
(مجازاً) (اہل سنت) کلمۂ طیبہ، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، (جعفری) نماز کے پان٘چ رکن: نیت، تکبیرۃ الاحرام، قیام، رکوع، سجدتین
خَتْنَہ
مسلمانوں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قائم کی ہوئی سنت جس میں مردانہ عضو تناسل کی زائد کھال کاٹ دی جاتی ہے جو حشفے کے اوپر ہوتی ہے، سنت
خُدائی رات
کوئی مشکل پیش آ جائے تو عورتیں نذر مانتی ہیں اور جب یہ مشکل ٹل جاتی ہے تو رات بھر جاگتی اور نذر و نیاز کے لیے پکوان سے مسجد کا طاق بھرتی ہیں، رت جگا، شب بیداری
دابَّتُ الْاَرْض
وہ عجیب الخلقت جانور جو قرب قیامت کوہ صفا سے پیدا ہو گا اور لوگوں سے کلام کرے گا اس کے پاس حضرت سلیمان علیہ السّلام کی مہر اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہو گا (حضرت سلیمان علیہ السّلام کی مہر اور حضرت موسیٰ علیہ السّلام کے عصے سے نشان لگا کر مسلمان اور کافر کی نشاندہی کرے گا)
رَب
پالنے یا پرورش کرنے والا، پروردگار(بیشتر ترکیب یا جمع کی صورت میں مستعمل، ربُ الارباب، ربَ النَوع وغیرہ)
رَحَم
کچے چاولوں کو دودھ میں گون٘دھ کر کھانڈ اور میوہ ڈال کر بنایا ہوا مرکب، جو عورتیں خوشی کی تقریب میں بناتی اور اس کے لڈو یا پیڑے بنا کر اللہ رحمان و رحیم کی نذر دلاتی یا اس کے نام پر مسجد کا طاق بھرتی ہیں
رُوْزَہ
(اسلام) ایک فرض جس کے ادا کرنے کے لیے صبحِ صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پِینے اور بیوی کی مقاریت سے پرہیز کِیا جاتا ہے، مذہب اسلام میں روزے کی تین قسمیں ہیں فرض، واجب اور نفل روزہ، فرض روزہ رمضان کے مہینے میں پہلی تاریخ سے آخری تاریخ تک (پورے مہینے) کا ہوتا ہے
گُناہِ کَبِیرَہ
بڑا جرم، بہت بڑا گناہ، شریعت کی رو سے ایسا فعل جس کے ارتکاب پر حد مقرر ہو یا اس کے بارے میں وعید ہویا دلیل قطعی کے ساتھ اس کے ارتکاب سے منع کیا گیا ہو یا ایسا فعل جو دین کی ہتک حرمت کا موجب ہو
گِیان دِھیان
الہٰیات کے بارے میں غور و فکر، معرفت الہٰی کی محویت، مراقبہ، الوہیت کے مسائل میں انہماک
ماجُوج
حضرت یافث ابن نوح علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام جسے منثج بھی کہتے ہیں نیز اس کی قوم و اولاد جو طوفان نوح کے بعد کوہ الطائی کے شمال میں رہ پڑی تھی، سکندر ذوالقرنین اکبر نے رفع تکلیف کی غرض سے ایک مستحکم دیوار ان دونوں پہاڑوں کے درمیان جس کی پرلی طرف یہ قوم آباد ہے بہت چوڑی اونچی اور لمبی بنوا دی، اس روز سے آج تک وہ قوم پھر انسانوں کی آبادی میں نہ آسکی، سنتے ہیں کہ اس دیوار کو توڑنے میں یہ قوم تمام وقت مصروف و مشغول رہتی ہے مگر قدرت کاملہ سے پوری پوری نہیں ٹوٹ سکتی، سد سکندری اسی دیوار کا نام ہے
مَغْفِرَت
آخرت کی نجات یا بخشش، عفو تقصیر یا خطا کی معافی، گناہ کی بخشش، نجات، چھٹکارا، رہائی، (عموماً خدائے تعالیٰ کی طرف سے)
مُنافِق
جو ظاہر میں مسلمان اور باطن میں کافر ہو، جو دھوکا دینے کے لیے ظاہراً ایمان لایا ہو، (مجازاً) دشمن اسلام
مَکرُوہات
وہ چیزیں جن سے کراہت آئے، نفرت دلانے والی یا گھناونی چیزیں، ناپسند اور نامقبول کام یا باتیں ، وہ کھانے کی چیزیں جو کسی مسلک میں منع ہوں، ممنوع
ناقُوْس
(عیسائی) گھنٹا جسے عیسائی اپنے گرجا گھروں (چرچ) میں نصب کرتے ہیں، گرجے کی گھنٹی، لکڑی کا گھنٹا، گھڑیال
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔