زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’شکار‘‘ سے متعلق الفاظ
’’شکار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَگوٹ کا مالا
(شکاری) بن سے نکلنےکے راستے پر جنگلی چوپایوں کے شکار کی گھات میں بیٹھنے کے لئے بنایا ہوا مقام
اَگیر
(کاشتکاری) اناج کی بالیں جو کٹائی سے پہلے تھوڑی سی توڑ کر زمیندار کو رسماً بطور نذر پیش کی جاتی ہیں.
اَوگ
(کاشتکاری) ہرس اور ناکل کے جوڑ پر اوپر کے رخ سے بطور ڈاٹ پھنسی ہوئی ایک لمبی چوبی پھان٘ٹ جو ان دونوں حصوں کو آپس میں گون٘دھے رکھتی ہے، اس لے اصطلاحاً اس کو گن٘دھیل بھی کہتے ہیں (اوگی، ہندی میں ایسی چیز کو کہتے ہیں جو کسی چیز کے اوپر بہ طور اہرا چڑھائی جائے اور وہ نیچے کے حصے پر جمی رہے)، پسینے کی ندی
اُکھانی
(بیلداری) پتھر کی روڑی یا کنکر اٹھانے اور سمیٹنے کا پنجے کی شکل کا پنج شاخہ ، ایک طرح کا پھاوڑا
اَکْھرا
(کاشتکاری) وہ کھیت جس میں سے فصلی پیداوار کاٹ کر اس کی جڑیں زمین میں لگی چھوڑ دی گئی ہوں، بغیر سنوارا اور صاف کیا ہوا کھیت
اَکْھرالی
(شکار) وحشی چوپایوں کے سنسان مقام پر آنے اور کھڑے ہونے کی علامت جس کو شکاری ان کی مینگنیوں سے اور کھروں کے نشانوں سے پہچانتے ہیں
باغی پَیداوار
(کاشتکاری) وہ زرعی پیداوار جو پھل پھول کی طرح باغوں میں کاشت کی جاتی ہے جیسے: ادرک، السی، کپاس وغیرہ
بوکارہ
(شکار) ایک طریقۂ شکار جس میں شکاری کسی راستے کے دونوں طرف فاصلے فاصلے پر گھات میں بیٹھ جاتے ہیں اور پھر ہرن گھیر کر ان کی طرف لائے جاتے ہیں
پاچھور
(کاشتکاری) کن٘ویں کے چاک (گھرنی) کا اڈّا جس پر چاک لگایا جاتا ہے ، گرنڈ ، پارچھا ، پاڑ ، ڈن٘ڈا .
پَرْتی جَدِید
(کاشتکاری) وہ آراضی جو ایک دو فصل تک اکارت رکھی جائے، وہ اراضی جو حال میں غیر مزروعہ ہوگئی ہو
پَرْتی قَدیم
(کاشتکاری) وہ آراضی جو بہت عرصے سے اکارت ہو اور جس میں اچھی فصل پیدا ہونے کی امید نہ رہے، وہ اراضی جو عرصہ سے غیر مزروعہ پڑی ہو
پَنچ نامَہ
(کاشتکاری) کسی انتظامی یا عدالتی فیصلےکے لیے پنچ اور پنچوں کے فیصلے کے لیے راضی نامہ (اقراری دستاویز) ، پنچوں کے فیصلے کو قبول کرنے کا تحریری اقرار نامہ جو فریقین کی طرف سے لکھا جائے.
پَنْٹار
(کاشتکاری) کھیت میں پودوں کی نلائی، یعنی ان کی جڑوں کے پاس کی گھاس نکالنے اور مٹی پولی کرنے کا عمل، ساڑھی، کھود
پَودَر
(کاشتکاری) کھیت کے اندر یا کنارے کنارے ایک آدمی کے چلنے کا راستہ جو کچّی زمین پر مسلسل چلنے سے پکّا نشان بن جاتا ہے ، پگ ڈنڈی یا پکھ ڈنڈی ، بٹیا ، پاہ .
پَودھاری
(کاشتکاری) بیج بونے اور پود تیار کرنے کی کیاری جس میں ایسے بیج بوئے جائیں جن کی پود ایک جگہ سے دوسری جگہ لگانی ضروری ہو ، پنیری ، بیہن ، پیاد .
تُخْم دان
(حیوانیات) جسم کے انداز وہ تھیلی جس میں انڈے یا تولیدی جرثومے ہوتے ہیں، بیضہ دان کیسۂ کرم منی، صّرۂ تخم.
تُھونتھی
(کاشتکاری) چنے کا خول جس کے بڑھنے اور پھولنے کو دانے کی عمدگی خیال کیا جاتا ہے ، ٹھینْٹا ، ڈھونْڈی ، ڈھیری ، ڈھیل باس یا ڈھیاوانْس ، گھیگر ، گھینْٹی .
جَرْئی
(کشتکاری) ایک قسم کا کپڑا جو گیہوں کی بالوں اور چنے کے پودے کو نقصان پہن٘چاتا ہے، جوئی، گھونگی، گھنگی، گندھر، گندر
جَمْع دَھْاْرَاْ
(کاشت کاری) وہ رقم یا چندہ جو گاؤں کے مشترک اخراجات کے لیے سرکاری طور پر گھر اور کھیت کے حساب سے لیا جائے، گاؤں خرچ
جَمْعِ فَصْل
(کاشتکاری) لگان کے علاوہ دوسرے ذرائع آمدنی مثلاً گھاٹ اتروانی، پہاڑ اور جن٘گل کی آمدنی وغیرہ
جَمْع گُزَاْر
(کاشت کاری) جمع وصول کر کے خزانے میں داخل کرنے والا سرکاری نمایندہ جو زمیندار کی طرف سے کاشتکار سے (رقم) وصول کرنے کا مجاز ہوتا ہے
جَونار
۱. (کاشتکاری) وہ کھیت یا قطعۂ اراضی جو ربیع کی فصل کاٹنے کے بعد خالی چھوڑ دیا گیا ہو کبھی کبھی ایکھ کی کاشت کے لیے دو تین فصلوں تک خالی چھوڑا جاتا ہے تاکہ اس میں قوت آجائے، جونی.
جَھڑوئی
(کاشتکاری) اناج خصوصاً ارہر ، ماش اور تل کی پھلیوں کو جھان٘کڑوں میں سے جھاڑنے اور ان کا چھلکا اتارنے کی چھڑ.
چالانی
(کاشتکاری) وہ کھیت جو ایک گان٘و سے متعلق اور دوسرے گان٘و کے رقبے میں شریک کیا جاتا ہو ، داخلی خارجی .
چانچَر
کاشتکاری: ایک قسم کی اوسر جس میں چنا یا اور کوئی معمولی جنس بوئی جا سکے، چند سال سے بے کاشت پڑی ہوئی زمین یا خالی پڑا ہوا کھیت، پُڑتی، چنچر
چانڈی
(کاشتکاری) بیج بونے کا (قیف نما) نلوا جو ہل کی پھالی والے حصے کے ساتھ کھڑا بان٘دھ دیا جاتا ہے (اس کا نچلا حصہ نوکدار بان٘س کا اور بالائی حصہ پھیلے ہوئے من٘ھ کے پیالے سے مشابہ ہوتا ہے) ، اکھری ، بان٘سا ؛ پر ؛ نال.
چاہی توڑ
(آبپاشی) وہ جو بچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.
چاہی ڈال
(آبپاشی) وہ چوبچّہ (جل ہودہ) جو نہر کے پانی کی سطح سے اون٘چی جگہ بنا ہو جس میں پانی چڑھا کر اون٘چے قطعۂ آراضی میں پہن٘چایا جائے ، ڈال ، توڑ.
چِڑْیا
(پارچہ بافی) رچ لٹکانے کی کمانی یا ترازو کی ڈنڈی کے مانند لٹکی ہوئی لکڑی جس کے ہر ایک سرے میں رچ کی ڈوریاں بندھی ہوتی ہیں. جس کےسرے رچ کی حرکت کے ساتھ نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں، ناچنی (نچنی)، چوچلا
چِکَّن
(کاشتکاری) ایسی زمین جس کے اوپر کی سطح گاد کی بنی ہو جس میں بیج نہ پھوٹے، بھبرا، بج مار، اس قسم کی مٹی شمالی ہند اور پنجاب میں ملتانی مٹی کے نام سے معروف ہے
چِھینٹا
پانی عرق یا کوئی سیال چیز جو چلو بھر کر یا گلاب پاش وغیرہ سے کسی پر پھینکی یا چھڑکی جائے، چھینٹ
حَقُّ التَّحْصِیل
(کاشتکاری) وہ حق جو نمبردار کو لگان وصول کرنے اور مال گزاری ادا کرنے کی وجہ سے ملتا ہے
دُرْجی
(کاشتکاری) تمباکو اور نِیل کی ایسی پود جو ایک مرتبہ کٹنے کے بعد جڑ میں سے دوبارہ پُھوٹ کر بڑھ جائے یعنی ایک دو وصلیں نِکلیں ، دورہزی ، دُم رہزی ، رتون .
دَھباس
(کاشتکاری) کربیاد، بستی کے قریب کی زمین جس میں کھاد ڈالی جاتی رہی ہو ہر قسم کی کھیتی کے لیے نہایت عمدہ ہوتی ہے .
ذَیلِی کاشْتْکار
(کاشتکاری) شکمی رعیت ، شکمی اسامی ، وہ کاشتکار جو باوجود موروثی ہوجانے کے زیادہ لگان دینے والے کے مقابلے میں بے دخل کِیا جاسکتا ہے جب کہ اس کا سوائے کاشتکاری کے دُوسرا کوئی حق زمین پر نہ ہو .
رَتْوا
(کاشتکاری) پودوں کی ایک بیماری جو تری کی کثرت سے ہوتی ہے ، اس سے پودوں کا ڈنٹھل اندر سے سُرخ اور کھو کھلا ہو جاتا ہے اور بالیں سُرخ سفوف سے بھر جاتی ہیں ، تری ، چھولین .
روکَھر
کاشتکاری: وہ قطعۂ اراضی جس پر دریا کی رَو آنے سے ریت کی تہہ جم گئی ہو اور اس وجہ سے کھیتی کے لایق نہ رہی ہو، روسلی
رَکَھونت
(کاشتکاری) محفوط کھیتی جوکسی خاص ضروریات کے لیے لگی رکھی جائے اور آخر فصل یا ضرورت کے وقت کاتی جائے.
سُدھ کار
(کاشتکاری) زمین کا وہ محصول جو کاشت کرنے پر لیا جائے ، غیر مُستقل لگان جو زمین کے اِستعمال پر لِیا جائے.
سَرْ دَہی
کاشتکاری: سردیہی، گاؤں کے مُکھیا یا زمین دار کا حق جو فصل پر مقررہ جنس یا رقم کی صورت میں نذرانہ کے طور پر دیا جائے, وہ روپیہ جو فیصد کے مطابق گاؤں کے مالک حکومت کو ادا کرتے ہیں
سَراوَل
(کاشتکاری) گان٘و والوں کی مشترکہ ضرویات کا اِنتظام کرنے والا شخص ، سربراہ نیز گان٘و میں سرکاری عہدے داروں کے قیام و طعام کے سامان کی فراہمی کا مُنتظم.
سَرْپَت
سرکنڈے، بید یا بان٘س کے طرہ اور پتے جو طرے کے نِیچے ہوتے ہیں، جہاں طَرہ پھوٹتا ہے، سبر پتاور کا پَت٘اور جس کے چبھنے یا رگڑنے سے جسم کی کھال کو گزند پہنچتا ہے لاط : Saccharum Procekum
سَرْکَن
(کاشتکاری) دلدلی زمین یا ایسی ریتیلی یا نرم زمین ج واوپر کے دباؤ سے نیچے سرک جائے، بھاس، دھنس
سَلْخُون
(شِکار) ٹِڈّی جو بلبل پالنے والے بلبل کے بچّوں کو غذا کے طور پر اُن کے پانْو توڑ کر کِھلاتے تھے.
سِلَک ہونا
(شکار) بٹیر کے شِکار میں جب پھندنیوں کی آواز سُن کر بٹیر گِرنا شروع ہوتے ہیں تو کہتے ہیں سلک ہو رہی ہے .
سوہاس
(کاشتکاری) دھان جس سے چاول ہوتا ہے ، اس کی بیشمار اقسام میں سے ایک جو خوشبودار بھی ہوتا ہے نیز کم قیمت بھی ، اُسْواس کا چاول .
سیت واری
کاشتکاری: دریا کے کنارے کی ایسی زمین جس میں سطح کے نِیچے کے پانی کا اثر ہو، ہریالی کے لیے ریتیلی چکنی مٹی
سَیلابی نَہْر
کاشتکاری: وہ نہر جو سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنے یا کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے عارضی طور پر نکالی جاتی ہے
سیہُون
۱. ( کاشتکاری) گیہوں کا دانہ جو پورا نہ بنے اور بال کے اندرسوکھ کر کالا ہوجائے، زمین کی کمزوری سے دانے میں نمو کی قوت نہیں رہتی اور وہ کچّا ہی سوکھ جاتا ہے .
شَب داری
(شکار) شکاری پرندے کو رات کے وقت روشنی میں مجمع کے سامنے ہاتھ پر پہر رات تک بٹھانا تاکہ اس کا خوف دور ہوجائے اور وہ شکار کےلیے دلیر ہوجائے .
قَینچی چَڑھانا
(شکاریات) درندے کا شکار پر حملہ کرنے کے وقت یا دشمن کی آہٹ پا کر کان کھڑے کرنا جو اس کے چو کنّا ہونے اور کوئی تیز حرکت کرنے کی علامت سمجھی جاتی ہے.
گارا
گندھی ہوئی مٹی جس سے اینٹیں چنتے، پلستر کرتے یا برتن بناتے ہیں، گِلاوا، گِلابہ، تعمیر کے لیے مٹّی کا تیار کیا ہوا مسالہ
گارا باندْھنا
(شکاریات) شیر کے شکار کے لیے گائے یا بھین٘س کا پاڑا یا بکرا رسّی سے باندھ کر ایک خاص جگہ رکھنا تاکہ شیر شکار کرنے آئے تو اس پر گولی چلائی جاسکے.
گھَاٹْ
دریا یا تالاب وغیرہ کے کنارے پر بنی ہوئی سیڑھیاں، جہاں پانی بھرتے اور نہاتے دھوتے ہیں، پانی بھرنے یا نہانے دھونے کی جگہ ، وہ سیڑھیوں دار مقام جہاں لوگ نہاتے ہیں
موڑی
(شکاریات) بہار پر آئی ہوئی ہرنی جو نر کے ساتھ رہتی ہے، وسط ِہند کی مقامی بولی میں موڑی نوجوان بے بیاہی لڑکی کو کہتے ہیں
ناطِح
(لفظاً) ٹکر مارنے والا ؛ (شکاریات) وہ پرندہ یا وحشی جانور جو سامنے سے آئے ، جڈ لینے والا ، سینگ مارنے والا چوپایہ
وارا بَندی
(کاشتکاری) کھیتوں کو نہری پانی دینے کے لیے مختلف کاشت کاروں کی باری مقرر کرنا ، محکمہء نہر کی ایک اصطلاح ، وارہ بندی
ٹَکِینا
(خاکروبی) بھنْگی کی ماہانہ اُجرت جو کسی زمانے میں ایک ٹکا ماہانہ کے حساب سے اناج کی فصل کٹنے پر دی جاتی تھی اور روز مرّہ کے پیٹ بھرنے کو بچا کھچا جھوٹا کھانا، (بعض مقامات پر اب تک ٹکینے کا رواج ہے)
ٹَھگی
(شکاری) وہ شخص جو گھوڑے پر سوار اپنے آپ کو زخمی ظاہر کرتا ہے پان کی بیگ جسم پر اس طرح گرا لیتا ہے کہ خون معلوم ہوتا ہے زخمی سمجھ کر جنگلی جانور اس کے گرد منڈلانے لگتے ہیں گھات والے شکاری انھیں مار لیتے ہیں .
کایُو
(کاشتکاری) کھیت کی زمین ہموار کرنے کو ہل میں لگائی ہوئی لکڑی کی سلّی (موٹا اور بھاری تختہ یا سلیپر) ، لکڑی کا بھاری گھیسا جیسا گھوڑے کو سدھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.
کُبْسا
(کاشتکاری) سیاہی مائل بھورے رنگ کی مٹی کا قطعۂ اراضی یہ پیداوار میں دومٹ سے اچھی سمجھی جاتی ہے ، کسٹیا.
کَپْٹا
بُرا چاہنے والا، دشمن، کہٹیا، (کا شتکاری) چنگورن چاول کی پود کو خراب کرنے والا ایک قسم کا کیڑا
کَچّی زَمِین
(کاشتکاری) وہ پڑتی اراضی جو لگان پر نہ ہو اور ضرورت مند کو عارضی طور پر کرائے پر دے دی جاتی ہو
کَچْوانسی
کاشتکاری: بسوانسی کا بیسواں حصہ، مربع کھیت کا رقبہ معلوم کرنے کا ایک پیمانہ، ٦٥ مربع انچ کی مقداربسوانسی کا بیسواں حصہ
کُر
پانی کا یاک پیمانہ جو شرع میں ساڑھے تیس وَجَب (بالشت) لان٘با ، چوڑا اور گہرا ہوتا ہے اور اس میں تقریباً ۳۵۰ لیٹر پانی سماتا ہے .
کُرّا
(گلّہ بانی) خشک چارا مثلاً بھوسا اور بالا وغیرہ جو خزاں اور گرمی کر موسم میں ڈھوروں کو کھلالنے کے لیے جمع کر لینا جاتا ہے
کوٹھاری
۱ . ( کاشتکاری ) اناج کا ذخیرہ رکھنے والا آجر یعنی آئندہ فصل یا بہ وقتِ ضرورت کام میں لانے کے لیے اناج کو کوٹھوں میں بھرکرمحفظ رکھے .
کَٹھ پھانوَری
(کاشتکاری) کھیت کی جڑیں کھودنے اور گھاس صاف کرنے کا ہل جس کی پھار دانتے دار ہوتی ہے ، دنتیلا ، پن چنگور ، کٹھ پھانوڑی.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔