زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’کھانا‘‘ سے متعلق الفاظ
’’کھانا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَمْہار
آم کی بہت کچی کیری کے گودے کا کچا اچار جو صرف ہلدی اور نمک مرچ ملا کر وقتی طور پر تیار کر لیا جائے
بُوفے
(لفظاً) ہوٹل وغیرہ میں وہ جگہ جہاں برتن وغیرہ رکھنے کی الماریاں ہوتی ہیں ، (مراداً) وہ دعوت جس میں لباس وغیرہ کی کوئی پابندی نہ ہو اور اس میں کھانا علی العموم کھڑے ہوکر کھایا جائے (کھانے والے اپنی مدد آپ کے اصول پر عمل کرتے اور میز پر رکھی ہوئی ڈشوں میں سے کھانا اپنی اپنی پلیٹ میں نکال کر کھاتے ہیں ) ۔
پَرِپَکوَہ
پورا پکا ہوا ؛ ہضم کیا ہوا ؛ وہ جو کاروبار میں ہوشیار ہو ؛ چالاک ؛ عاقل ؛ معمر ؛ (این٘ٹ کی طرح) پکا ہوا ؛ (کھانا) پکا ہوا ، اعلیٰ تعلیم و تربیت یافتہ ، صائب الراے ؛ پکا پان ؛ سٹھیایا ہوا ؛ قریب المرگ.
پُوآ
شکر گُڑ یا قند کے تاربند قوام میں پتیائی ہوئی یا شکر ملے معمولی خمیر شدہ آٹے یا میدے کی سادی یا پرت دار گھی یا تیل میں تلی ہوئی خستہ پوری، مال پڑا، گلگلا
پَکْنا
(کھانے وغیرہ کا) آن٘چ پر اتنی دیر رکھا رہنا کہ وہ گل جائے یا کچان٘د دور ہو جائے ، پخت و پز ہونا ، تلا جانا ، آن٘چ پر یا بھوبل میں بھونا جانا ، (پانی وغیرہ کا) جوش کھانا.
چَٹاخ پَٹاخ
جلدی سے، پھرتی کے ساتھ ، پے در پے اور مسلسل (عموماً ایسے کام کے ساتھ مستعمل جس میں چٹاخے کی آواز نکلے)، تڑا تڑ، تڑاق پڑاق.
حَبْشی حَلْوا
(حلوائی) سوہن حلوے کی ایک قسم جو دودھ ، روے اور سمنک کو ترکیب دے کر بنایا جاتا ہے، اس کا رن٘گ لاکھی ہوتا ہے، اس لیے حبشی، جوزی گون٘دے کا حلوا سون (سوہن) کہلاتا ہے
رَحَم
کچے چاولوں کو دودھ میں گون٘دھ کر کھانڈ اور میوہ ڈال کر بنایا ہوا مرکب، جو عورتیں خوشی کی تقریب میں بناتی اور اس کے لڈو یا پیڑے بنا کر اللہ رحمان و رحیم کی نذر دلاتی یا اس کے نام پر مسجد کا طاق بھرتی ہیں
شاہی ٹُكْڑے
ڈبل روٹی كے ٹكڑے جو گھی میں تل كر دودھ میں بھگوئے جاتے ہیں، اس كے بعد چینی (شكر) كا شیرہ بنا كر (جس میں زعفران یا رنگ بھی ملایا جاتا ہے) ان كو شیرے میں ڈبو دیتے ہیں اور اوپر سے خشک میوہ ڈال دیتے ہیں
شولا
فارسی لفظ شلہ کا اردو تلفظ، جو مسالے دار پتلی پکی ہوئی کھچڑی کے لئے بولا جاتا ہے، زیادہ پرتکلف بنانے کے لئے اس میں گوشت بھی شریک کردیتے ہیں، عام طور سے مونگ کی دال ور چاول یا باجرا ملا کر پکایا جاتا ہے
شَکَر قَنْدی
ایک ترکاری جو بیل دار بوٹی کی جڑ ہے، سرخ اور زردی مائل سفید دو طرح کی ہوتی ہے زیادہ تر ابال کر یا بھوبھل میں بھون کر کھاتے ہیں، شیریں اور لذیز ہوتی ہے، اس کی کھیر بھی پکائی جاتی ہے
طَبَقْچی
کھانے کی سینیوں اور تھالیوں کا، طبق بردار، کھانے کی تھالیاں اُٹھانے یا برتن دھونے والا ملازم
قورْمَہ
گھی میں بھونا ہوا گوشت جس میں ہلدی اور ترکاری و شوربہ نہیں ہوتا، بھنا ہوا گوشت، بغیر ترکاری کا گوشت
قِیمَہ
کٹا ہوا گوشت، ریزہ زیزہ کیا ہوا گوشت، جس سے کباب، کوفتے اور بعض دوسرے سالن اور کھانے تیار کیے جاتے ہیں
گَپا گَپ
جلد جلد کھانے اور نگلنے کی آواز، جلدی جلدی آواز کے ساتھ ، غپاغپ، (کھانا وغیرہ نگلنے کے لئے)
گَجَر بَھتّا
کدّو کش کی ہوئی گاجریں جو چاولوں اور دودھ کے ساتھ یا صرف دودھ میں ابالی جاتی ہیں، پکی ہوئی شکل میں گجریلا بھی کہا جاتا ہے
گَزَک
(گز، گزیدن، (کھانا)۔ ک نسبت کا) مونث وہ چیز جو کسی نشہ پینے کے بعد منھ کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لئے کھائیں، نقل
مَلِیْدَہ
روٹی کے چھوٹے چھوٹے ریزے جو شکر اور گھی میں ملاکر حلوا سا بناتے ہیں، یہ برصغیر میں عموماً فاتحہ خوانی، چہلم، تیرہیں کی رسم میں استعمال ہوتا ہے
مُنھ جُھوٹا کَرنا
۔(کھانے کے بعد کلّی کرنا ضروری ہے۔ تو گویا کچھ کھانے سے مُنھ جھوٹا ہوجتا ہے) کچھ تھوڑا سا کھانا۔
نَرگِسی پُلاؤ
وہ پلاؤ جس میں گوشت کے علاوہ ابلے ہوئے انڈوں پر قیمہ چڑھا کر کوفتے ڈالے جاتے ہیں پھر درمیان میں سے کاٹ دیتے ہیں جس سے وہ آنکھ کے مشابہہ ہو جاتے ہیں، نرگسی پلاؤ
نَرگِسی کوفتَہ
انڈے کو ابال کر قیمے میں لپیٹ کر پکایا ہوا اور بعد میں بیچ سے کاٹا ہوا کوفتہ جس کی وجہ سے وہ آنکھ کی شکل کا بن جاتا ہے اسی کیفیت سے اسے نرگسی کوفتہ کہتے ہیں
وِپاک
اچھی طرح پکانا ؛ پکنا ، تیاری پر آنا ؛ پختہ ہونا ، پختگی ، پکنے کی حالت ؛ (کھانے کی) تیاری ، بنانا ، ہضم ؛ حالت بدلان .
کَچَوری
ایسی پوری جس کے اندر ماش کی دال اور سبزی وغیرہ ڈالتے ہیں، ایسی چیز جس کے اندر کوئی چیز دبی پڑی ہو، جیسے کچوڑی کڑا، ایسا کڑا جس میں سونا چاندی ہو
کُلْچَہ
(فارسی میں کُلیچَہ تھا)، خمیر یا معمولی آٹے کی پھولی ہوئی روٹی جو چپاتی سے کسی قدر دبیز اور چھوٹی ہوتی ہے اس میں گھی اور عموماً دودھ کی آمیزش بھی ہوتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔