تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچِ بالائی" کے متعقلہ نتائج

تَقْسِیم

بٹوارہ، قسمت، ٹکڑے ٹکڑے کرنا، بانٹنا

تَقْسِیم ہونا

تَقْسِیم نامَہ

وہ تحریر یا دستاویز یا اقرار نامہ جس کے ذریعے جائداد حصہ داروں میں بانْٹی جاسکے، بٹوارے کی لکھت، نوشتۂ تقسیم

تَقْسِیمی

تقسیم (رک) سے منسوب تقسیم کرنے والا.

تَقْسِیمِ وَرْثَہ

(قانون) جائداد کی تقسیم

تَقْسِیم دار

حصے دار، شریک

تَقْسِیمِ عَمَل

رک : تقسیم کار.

تَقْسِیم عَیش و غَم

تَقْسِیم آنا

حصے میں آنا.

تَقْسِیمِ سَرْمایَہ

(قانون) پونْجی اور آمدنی کی تقسیم

تَقْسِیم کَرْنا

بانْٹنا، حصہ لگانا

تَقْسِیمُ الْاَدْوِیَہ

(طب) دوا کو بوتل یا ڈبے وغیرہ میں ڈالنے چٹھی لگانے اور ارسال کرنے کا کام، انگ: Dispensing

تَقْسِیمِ باضابِطَہ

(قانون) باقاعدہ تقسیم، قانونی تقسیم

تَقْسِیمِ دِیہاتِ خالِصَہ

ان ریاستوں کی تقسیم جو حکومت کو خراج دیتی ہیں

تَقْسِیم حِصَص

تَقْسِیم لَگانا

حصے مقرر کر دینا، بانْٹنا.

تَقْسِیم و باز تَقْسِیم

ایک بٹوارے کے بعد دوبارہ بٹوارہ ہونا ، تقسیم در تقسیم .

تَقْسِیم بَھیّا چاری

زمین کی تقسیم ان حصے داروں میں جو کل مالگزاری کے ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں

تَقْسِیم بَحِصَّۂ مُساوی

(قانون) برابر حصوں میں تقسیم

تَقْسِیم بَحِصَّۂِ رَسَدی

اپنے اپنے حصے کے موافق تقسیم

تَقْسِیمِ کار

اہلیت اور صلاحیت کے لحاظ سے افراد میں کام بانٹنا، مختلف افراد یا گروہوں کو مختلف کاموں یا ایک ہی کام کے مختلف حصوں کی تفویض

تَقْسِیمِ جائِز

(قانون) قانونی تقسیم

تَقْسِیمِ مَحال

(قانون) محال کی تقسیم (محال وہ قطعۂ زمین ہے جو اجزاے موضع سے بنایا گیا ہو اور جس کی جمع جداگانہ مشخص ہوئی ہو)

تَقْسِیمِ مُخْتَصَر

(ریاضی) معمولی قسم کی تقسیم، چھوٹی تقسیم

تَقْسِیمِ مُکَمَّل

(ریاضی) پوری پوری تقسیم

تَقْسِیمِ مِحْنَت

رک: تقسیم کار.

تَقْسِیمِ فَریبی

(قانون) وہ تقسیم جو فریب سے ہو

تَقْسِیمِ فَرْضی

(قانون) برائے نام تقسیم، جو صرف نام ہی کی تقسیم ہو

تَقْسِیمِ اَراضی

زرعی زمین کو ملکیت وغیرہ کے لحاظ سے مختلف حصوں یا چھوٹے چھوٹے کھیتوں میں بانْٹنا.

تَقْسِیمِ ثالِثی

(قانون) ثالثوں کے ذریعے سے تقسیم، پنچائتی تقسیم

تَقْسِیمِ جائِداد

جائداد کو باہم بانٹ لینا، حصّے کرلینا

تَقْسِیمِ مُرَکَّب

(ریاضی) وہ تقسیم جس میں مقسوم کوئی رقم یا ماپ ہو

تَقْسِیمِ مَدارِج

درجہ بندی ؛ (سائنس) باہمی مشابہت کی بنیاد پر مختلف گروہوں میں بانْٹنا.

تَقْسِیمِ سَرکاری

(قانون) جو تقسیم معرفت اہلکار سرکار ہو

تَقْسِیمِ شَخْصِیَّت

ایک ذہنی بیماری جس میں خیالات احساسات اور حرکات کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض تنہائی پسند اور واہموں میں مبتلا ہوتا ہے.

تَقْسِیمِ غَیْر مُکَمَّل

(قانون) ناقص تقسیم، وہ تقسیم جو مکمل نہ کی گئی ہو جیسے شاملات جو کئی مالکان میں مشترک ہوتی ہے اور اس کا محصول سب شرکاء مل کر ادا کرتے ہیں

خَسْرَہ تَقْسِیم

خسرے کی وہ شِق کا کِتاب جس کے ذریعے مطلوبہ زمین کے حِصّوں کی تقسیم کی جائے.

تَعْجِیلی تَقْسِیم

زُمْرَۂ تَقْسِیم

تقسیم کردہ عنوان یا مضمون وغیرہ جس کی رو سے درجہ بندی کی گئی ہو جیسے زمرۂ سائنس، زمرۂ تجارت وغیرہ

مَعْنَوِی تَقْسِیم

(قواعد) تقسیم باعتبار معنی

اَعْشارِیائی تَقْسِیم

(کتب خانہ) ترتیب کتب کا وہ طریقہ جس میں کتابوں کی تقسیم اول موضوع کے بھر ذیلی موضوع کے لحاظ سے دس دس گروپ میں کی جاتی ہے ، مجموعۂ علوم کو اکائی فرض کرکے اس کو دس دس جماعتوں پر متقسم کرنے کا اصول (جس کے لئے صفر (۰) سے ۹ تک کے عدد بطور علامات استعمال کیے جاتے ہیں ، یہ اعداد صحیح نہیں بلکہ کسور اعشاریہ ہیں) .

نَوکَری تَقْسِیم ہونا

نوکری تقسیم کرنا (رک) کا لازم

مِیراث تَقْسِیم ہونا

ترکے کا حق داروں میں بٹنا.

خود تَقْسِیم

(سائنس) اپنے آپ حصّے کرنے کا عمل ، (سائنس) ازخود خلیوں کی بان٘ٹ .

خُدائی تَقْسِیم

اللہ کے قانون کے مطابق ترکہ یا ورثہ کے حصّوں کی بانٹ ، شرعی طور پر حصے بخرے کرنے کا کام.

داخِلی تَقْسِیم

(ریاضی) کسر کے اعداد و مقدار کی باہمی تقسیم .

صُوری تَقْسِیم

(کتب خانہ) کتابوں کی درجہ بندی جو اسلوبِ بیان کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔

ذَیلِی تَقْسِیم

نِیچے کی تقسیم، کمتر درجے کی تقسیم، تقسیم در تقسیم، تقسیم مزید

خَلَوی تَقْسِیم

(حیاتیات) خلیے کا بٹ جانا جس سے اور خلیے وجود میں آتے ہیں

روزِ تَقْسِیم

روزِ ازل جب ہر شخص کی قِسمت کا فیصلہ ہوا.

خَطِ تَقْسِیم

قابِلِ تَقْسِیم

پَرْکارِ تَقْسِیم

وہ دو شاخہ لوہے کا آلہ جو مساعت میں تقسیم کے کام میں آتا ہے،انگ: Divider.

مُحَرِّرِ تَقْسِیم

دو حَرَکی تَقْسِیم

(حیاتیات) دو حرکتوں والی تقسیم .

جَتّھوں میں تَقْسِیم کَرنا

گروہ بنانا

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچِ بالائی کے معانیدیکھیے

خَرْچِ بالائی

KHarch-e-baalaa.iiखर्च-ए-बालाई

وزن : 22222

موضوعات: کنایۃً

خَرْچِ بالائی کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (کنایۃً) تھکن ، تکلیف ، پریشانی.
  • وہ خرچ جو معمول سے زیادہ ہو ، زائد خرچ.
  • ۔ہندوستان کے فارسی گویوں نے جیم عربی سے خرچ بالائی کہا۔ اردو گو شعرا نے جیم فارسی سے اسی ترکیب کو جائز کرلیا ہے۔ (دیکھو بالائی۔)

English meaning of KHarch-e-baalaa.ii

Noun, Masculine

خَرْچِ بالائی سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ بالائی امان علی سحر نے ’’خرچ بالائی‘‘ بمعنی ’’وہ رقم یا روپیہ پیسہ جو وجہ مقرری یا تنخواہ کے علاوہ کہیں سے ملے‘‘ استعمال کیا ہے۔ اس میں وہ برا مفہوم نہیں جو’’بالائی آمدنی‘‘ میں ہے ؎ خرچ بالائی ملے جاتا ہے دست غیب سے گنج باد آورد ہے اپنے اڑانے کے لئے میر کے حسب ذیل شعر میں یہ فقرہ عجب دلکش انداز میں اور انوکھے معنی میں استعمال ہوا ہے ؎ یاد میں اس قامت کی میں لوہو رو رو سوکھ گیا آخر یہ خمیازہ کھینچا اس خرچ بالائی کا یہاں ’’بالائی‘‘ سے مراد ہے ’’بالا، یعنی قد، سے متعلق‘‘، اور’’خرچ بالائی‘‘ کے معنی ہیں ’’وہ خرچ جو [یار کے] قد کی خاطر کیا کیا جائے‘‘۔ یعنی میں نے معشوق کے قد کی یاد میں اپنا خون بے تحاشا خرچ کیا ( میںلو ہو رویا) اور نتیجے میں سوکھ کر رہ گیا [جس طرح درخت پانی کے بغیر سوکھ جاتا ہے]۔ لہٰذا ’’خرچ بالائی‘‘ کو ’’فضول خرچی‘‘ کے معنی میں لے سکتے ہیں۔ اس ترکیب کے معنی میں اکثر لغت نگاروں کو، حتیٰ کہ صاحب ’’بہارعجم‘‘ کو بھی، سہو ہوا ہے۔ انھوں نے ’’خرج بالائی‘‘ کے تحت لکھا ہے کہ ہندوستانی فارسی میں اسے’’خرج بالا دستی‘‘ یا ’’بالا خرجی‘‘ بمعنی ’’وہ خرچ جو معمولہ، مقررہ خرچ سے زیادہ ہو، یعنی وہ خرچ جس کے لئے حساب میں کوئی انتظام نہ ہو‘‘ کے معنی میں بولتے ہیں۔ سند میں مرزا مظہر جان جاناں شہید کا شعر درج ہے ؎ گشت نقد اشک ما صرف ہوائے خوش قداں کرد مفلس عاقبت ایں خرج بالائی مرا دیوان مرزا مظہرجان جاناں شہید، مطبوعہ مطبع مصطفا ئی کانپور، ۵۵۸۱، میں یہ شعریوں ملتا ہے ؎ صرف عشق خوش قداں گردید نقد اشک من کرد مفلس عاقبت ایں خرج بالائی مرا ظاہر ہے کہ مرزا صاحب نے یہاں ’’خرج بالائی‘‘ کو بالکل انھیں معنی میں لکھا ہے جن معنی میں ہم نے میر کے شعر میں اوپر دیکھا، اور اس میں بھی بہت کم شک ہے کہ میر نے اپنا شعر مرزا صاحب کا شعر سامنے رکھ کر کہا ہوگا۔ ’’دیوان مظہر‘‘ میں حاشیے پر اس شعر کے بارے میں یہ عبارت ملتی ہے: ’’خرج بالائی در محاورۂ اہل ہند بمعنی اسراف است‘‘۔ اب یہ بات بھی بالکل صاف ہوگئی کہ امان علی سحر نے ’’خرچ بالائی‘‘ کسی اور مفہوم میں استعمال کیا ہے اورمرزا مظہر شہید اور میر نے اسے کسی اور معنی میں بطریق ایہام برتا ہے۔ دیکھئے، ’’خرچ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچِ بالائی)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچِ بالائی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone