تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کام کو کام سِکھاتا ہے" کے متعقلہ نتائج

کام کو کام سِکھاتا ہے

کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے

خام کو کام سکھا لیتا ہے

جس کو کام نہیں آتا، کام پڑنے پرسیکھ جاتا ہے، تجربہ آدمی کو پکا بنا دیتا ہے، ناقص آدمی تجربے سے مشتاق ہوجاتا ہے

کام سے کام ہے

۔اپنے مطلب سے غرض ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں۔ ؎

کام اپنا ہی کام ہے

جو کام خود کیا جائے وہی اچھا ہوتا ہے

خُدا کام آتا ہے

خدا ہی مدد کرتا ہے.

خُدا کام آتا ہے

۔خدا مدد کرتا ہے۔ ع

کوئی جِئے کِہ مَرے اُن کو اَپْنے کام سے کام

۔مقولہ۔ خود غرض آدمی کی نسبت کہتے ہیں جس کو کسی کے رنج وراحت کی پروا نہ ہو۔ ؎

کام کو ناں ، کھانے کو ہاں

کام چور کام کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا مگر کھانے پر موجود رہتا ہے .

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں

کھوٹا پَیسَہ کَبھی کام آتا ہے

رک : کھوٹا ، پیسہ بُرے وقت کے کام آتا ہے.

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

کان پَڑی کام آتی ہے

سنی سنائی بات کبھی نہ کبھی کام آہی جاتی ہے، سنی ہوئی مفید بات کسی وقت یاد آسکتی ہے

زَبان ہِلانے سے کام نِکَلْتا ہے

تھوڑی سی کوشش سے کام ہوتا ہے

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

رُوپے کا کام رُوپے سے چَلْتا ہے

کاروبار روپے سے ہوتا ہے .

میرا کام ہے

یہ میرا منصب ہے میں ذمّے دار ہوں.

کیا کام ہے

۔کچھ کام نہیں۔ کیا واسطہ۔ کیا علاقہ۔ شادی کے موقع پر رنج کی باتوں کا کیا کام ہے۔ ؎

کام کو کوڑھی، مُنْہ بَجْر

جو کام کرنے سے گریزاں مگر کھانے کو حاضر ہو اس کی نسبت کہتے ہیں

آپ کام مَہا کام

آپ کاج مہا کاج

شَیطان کا کام وَرْغَلانا ہے

شیطان دھوکہ دے کر گُناہ کراتا ہے

کام سے کام ہونا

اپنے کام سےغرض ہونا .

کھانے کو سَب سے پَہلے مَوجُود کام کے نام مُوت

کام چور ، کھانے کو تیّار کام سے بیزار .

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

مَہا کام

رک : مہا کاج ۔

ہَلْکا کام

آسان کام، معمولی کام

مَردانَہ کام

ہمت کا کام

خُدا سے کام پَڑا ہے

اس کی رحمت پر بھروسہ ہے.

اَپْنے کام سے کام ہونا

جو کچھ کرنا ہے کیے جانا اور دوسرے کے کہنے سننے یا اس کی ضرورت کا خیال نہ کرنا

سِیاہ کام

رَہس کام

تن٘ہائی پسند آدمی

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

خُجِسْتَہ کام

نیک کام ، نیک عمل.

کام پیشَہ

محنت مزدوری کرنے والا ، اجرت پر کام کرنے والا .

تَِشْنَہ کام

پیاسا

شَہ کام

بادشاہ کی خدمت .

مَعْمُولی کام

غیر اہم کام ، عام کام ۔

زَرِّینَہ کام

جس پر سونے کے تارون کا سُنہرا کام یا زری کا کام کِیا ہوا ہو.

جِس کا کام اُسی کو چھاجے اور کَرے لَبِیدَہ باجے

رک : جس کا کام اسی کو چھاجے اور کرے تو ٹھین٘گا باجے.

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

شَرْزَہ کام

خوفناک جبڑوں والا ، شیردہاں .

کام بہتر کرنا

۔دیکھو۔ ابتر۔

کام جاری ہونا

۔کام چلنا۔ کام چلتا رہنا۔ ؎

کام اَٹکا رہنا

کام پورا ہونا

۔اصل مقصد حاصل ہونا۔ غرض حاصل ہونا۔ ؎

کام جاری رہنا

۔کام کا لگاتار ہوتا رہنا۔ کام بند نہ ہونا۔ ؎

کام تَمام ہونا

ساری بضاعت کا خاتمہ ؛ تباہی ، بربادی ہوجانا ، گور کنارے ہونا .

کام ہو جانا

۔۱۔ مقصد حاصل ہوجانا۔ مراد بر آنا۔ ؎ ۲۔ ہلاک ہوجانا۔ بُرا حال ہوجانا۔ ؎ ۳۔کوئی ضرورت پیش آجانا۔ ؎ ۴۔ کوئی خدمت مل جانا۔ عہدہ یا منصب مل جانا۔

کام چَوپَٹ ہونا

۔کام خراب ہونا۔ اگر مُردوں کے ساتھ زندہ بھی دفن ہوتے تو دنیا کے کام ہی چوپٹ ہوجاتے۔

کام بَنا رَہنا

۔اقبال کا یاور رہنا۔ دور دورہ رہنا۔ ؎

کام آسان ہونا

۔مشکل دفع ہونا۔ ؎

کام اَخِیر ہونا

تباہی و بربادی ہونا ، موت ہونا ، قریب مرگ ہونا .

کام سے رَہنا

کام سے جاتا رہنا ، کام کے قابل نہ رہنا.

کام آخِر ہونا

رک : کام اخیر ہونا .

کام رَہ جانا

۔کام ناتمام باقی رہ جانا۔

کام رَوا ہونا

۔کامیابی ہونا۔ ؎

کام اَدا ہونا

کام تمام ہونا ، مرنا .

کام مِٹّی ہونا

۔ کام خراب ہونا۔ ؎

کام سُپُرْد ہونا

کام سپرد کرنا (رک) کا لازم

کام سُوارِت ہونا

گَنْدَہ کام

ناپاک اور نجس کام ؛ میلا یا غلیظ عمل یا پیشہ ؛ خراب یا بُرا فعل ، حرام زنا ، بدکاری.

اردو، انگلش اور ہندی میں کام کو کام سِکھاتا ہے کے معانیدیکھیے

کام کو کام سِکھاتا ہے

kaam ko kaam sikhaataa haiकाम को काम सिखाता है

نیز - کار کو کار سِکھاتا ہے

ضرب المثل

کام کو کام سِکھاتا ہے کے اردو معانی

  • کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

काम को काम सिखाता है के हिंदी अर्थ

  • काम करने ही से आता है, अभ्यास से कौशल पैदा होता है, मनुष्य अनुभव से सीखता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کام کو کام سِکھاتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کام کو کام سِکھاتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words