تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں" کے متعقلہ نتائج

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

مَن موہَن پیارا

رک : من موہن ، دلربا ، محبوب

پیارا ہونا

پسن٘د آنا، بہت اچھا معلوم ہونا، پیارا لگنا مع مثال دفتر حسن

پاہُنا پیارا پر ایک دو دِن

مہمان ایک دو دن رہے تو اچھا معلوم ہوتا ہے اگر زیادہ دن ٹھہر جائے تو باعث تکلیف ہوتا ہے.

حَقْ سَب کو پیارا ہے

سچائی اور انصاف کو سب پسند کرتے ہیں

مُول سے باج پِیارا ہوتا ہے

بیٹے سے بیٹے کی اولاد زیادہ پیاری ہوتی ہے ، اولاد سے پوتا پوتی زیادہ عزیز ہوتے ہیں ۔

مُول سے بِیاج پِیارا ہوتا ہے

اصل زر یا مال سے زیادہ اس کی آمدنی بھلی معلوم ہوتی ہے

االله کو پیارا ہونا

چام کے دام چَلاتا ہے

بڑا جز رس ہے یا بزور کام لیتا ہے یا ادنیٰ نکمّی چیز کے دام کر لیتا ہے.

اَللہ مِیاں کو پیارا ہونا

اللہ کو پیارا ہونا، انتقال کرجانا، مرجانا، وفات پانا

ہَے آدمی ہَے کام نَہیں آدمی نَہیں کام

انسان کے دم قدم سے کام ہے، انسان نہیں ہوتا تو کام بھی نہیں ہوتا، ساری رونق انسان کے دم سے ہے، کرنے والے کے لیے بہت کام ہوتا ہے جو نہ کرنا چاہے اس کے لیے کچھ کام نہیں

چام کا گھر کُتّا لئے جاتا ہے

کمزور چیز جلد خراب ہو جاتی ہے، انسان جو چیز بنائے مضبوط بنائے تاکہ جلدی خراب نہ ہو

یِہ میری سِکشا مان پیارا، سَودا کَدھے نَہ بیچ اُدھارا

میر ی یہ نصیحت یاد رکھو پیارے ادھار کبھی نہیں بیچنا چائیے .

کام نَہیں

۔غرض نہیں۔ واسطہ نہیں۔ ؎

کام کو کام سِکھاتا ہے

کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے

کام سے کام ہے

۔اپنے مطلب سے غرض ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں۔ ؎

کام اپنا ہی کام ہے

جو کام خود کیا جائے وہی اچھا ہوتا ہے

کُچْھ کام نَہیں

کوئی غرض نہیں، کوئی واسطہ نہیں، کوئی سروکار نہیں

خُدا کام آتا ہے

خدا ہی مدد کرتا ہے.

خُدا کام آتا ہے

۔خدا مدد کرتا ہے۔ ع

کَوڑی کے کام کا نَہیں

۔بالکل نکمّا اور بے مصرف ہے۔ ؎

کھوٹا پَیسَہ کَبھی کام آتا ہے

رک : کھوٹا ، پیسہ بُرے وقت کے کام آتا ہے.

میرا کام ہے

یہ میرا منصب ہے میں ذمّے دار ہوں.

کیا کام ہے

۔کچھ کام نہیں۔ کیا واسطہ۔ کیا علاقہ۔ شادی کے موقع پر رنج کی باتوں کا کیا کام ہے۔ ؎

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

خام کو کام سکھا لیتا ہے

جس کو کام نہیں آتا، کام پڑنے پرسیکھ جاتا ہے، تجربہ آدمی کو پکا بنا دیتا ہے، ناقص آدمی تجربے سے مشتاق ہوجاتا ہے

کان پَڑی کام آتی ہے

سنی سنائی بات کبھی نہ کبھی کام آہی جاتی ہے، سنی ہوئی مفید بات کسی وقت یاد آسکتی ہے

زَبان ہِلانے سے کام نِکَلْتا ہے

تھوڑی سی کوشش سے کام ہوتا ہے

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

رُوپے کا کام رُوپے سے چَلْتا ہے

کاروبار روپے سے ہوتا ہے .

شَیطان کا کام وَرْغَلانا ہے

شیطان دھوکہ دے کر گُناہ کراتا ہے

ہَے کہ نَہیں

مراد : ہے ، ضرور ہے ، یہی بات صحیح ہے ۔

خَبَر نَہیں ہے

۔کچھ حال معلوم نہیں ہے؎

پیارا

معشوق، دلبر

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

مِہر ہے پَر دُودھ نَہیں

رک : مہر تو بہت ہے الخ

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

خُدا سے کام ہے

بندہ اور اللہ کے درمیان تعلق ہے ؛ مراد : عالم نزع ، دم واپسیں.

خُدا سے کام پَڑا ہے

اس کی رحمت پر بھروسہ ہے.

پِیارا پِیارا

بہت خوشمنا جسے دیکھ کر پیار آئے

ہَمیں کُچھ کام نَہیں

۔(یائے مجہول) ہمیں کچھ غرض نہیں۔ مطلب نہیں۔ واسطہ نہیں۔؎

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

کیا بَڑا کام ہے

آسان کام ہے ، اس کام میں کوئی دشواری نہیں.

دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے

اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی (دوپٹا) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .

ہاتھ بیچا ہے ذات نَہیں بیچی

قاضی کی مُون٘چھ ہے بیگار کا کام

یہ مثل نامنصف قاضیوں کی نسبت کہا کرتے ہیں کہ وہ مدّعی اور مدّعا علیہ سے بیگار لیکا کرتے ہیں.

کھانا پَرایا ہے، پیٹ تو پَرایا نَہیں

کھانا پیٹ سے زیادہ نہیں کھانا چاہئے گرچہ کتنا ہی عمدہ اور نفیس ہو کیونکہ بدہضمی کا اندیشہ ہوتا ہے

بِگْڑا بیٹا ، کھوٹا پَیسہ کَبھی نَہ کَبھی کام آ ہی جاتا ہے

اپنی چیز کیسی ہی خراب ہوکسی نہ کسی وقت ضرورت میں کادے جاتی ہے

ہَے گھرنی گَھر کاجَت ہے، نَہیں گَھرنی گَھر پادَت ہے

بیوی سے گھر کی رونق ہوتی ہے بغیر بیوی کے گھر اجاڑ ہوتا ہے

کھوٹا پَیسَہ کھوٹا بیٹا وَقْت پر کام آتا ہے

رک : کھوٹا پیسا بُرے وقت کے کام آتا ہے.

کھوٹا بیٹا کھوٹا پَیسا بَعْض وَقْت کام آ جاتا ہے

ضرورت کے وقت ناکارہ اور نکمّی چیز بھی کام آجاتی ہے، کسی چیز کو نکمّی سمجھ کر مت پھینکو، کسی وقت وہ بھی کام آ سکتی ہے

اَللہ سے کام پَڑا ہے

جان کے لالے پڑے ہیں (سخت آفت اور مصیبت میں مبتلا ہونے کے موقع پر).

قال ہی قال ہے حال نَہیں

ظاہر کا باتونی ہے ، عمل وغیرہ کچھ ہے نہیں.

ٹِھیک نَہیں ٹھیکے کا کام ٹھیکا دے کَر مَت کھو دام

ٹھیکے کا کام اچھا نہیں بنتا ، روپیہ ضائع کرنا ہوتا ہے

پوت کا چَھلّا نَہیں ہے

۔ (عو) ایسے موقع پر بولتی ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ زیور کی قسم سے کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ (فقرہ) حضور کیا بتلاؤں لٹ گئی پوت کا چھلا باقی نہیں رہا۔

جِی بَہُتْ چَلْتا ہے مَگَر ٹَٹّو نَہیں چَلْتا

خواہشات تو بہت بڑی ہیں مگر ان کو پورا کرنے کے لئے کافی آمدنی نہیں، غریب ہوکر ارادے بڑے رکھے تو کہتے ہیں

مُج کو پاتا ہے تو تَلْوار نَہیں پاتا

(چھری کو نہیں پاتا زیادہ بولتے ہیں) دشمن جان ہے کیا کرے کہ بس نہیں چلتا

جی بَہُت چَلْنا ہے مَگَر ٹَٹُّو نَہیں چَلْتا

خواہشات تو بہت بڑی ہیں مگر ان کو پورا کرنے کے لیے کافی آمدنی نہیں ، غریب ہو کر ارادے بڑے رکھے تو کہتے ہیں.

مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا

جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں کے معانیدیکھیے

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

kaam pyaaraa hai, chaam pyaaraa nahii.nकाम प्यारा है, चाम प्यारा नहीं

نیز - چام پِیارا نَہِیں، کام پِیارا ہے, چام پِیارا نَہِیں، کام پِیارا ہوتا ہے

ضرب المثل

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں کے اردو معانی

  • انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں
  • وقعت اور مقبولیت خدمت سے ہوتی ہے صورت سے نہیں، خدمت سے عظمت ہے
  • کام سے جی چرانے والے شخص یا نوکر سے کہا جاتا ہے

    مثال - اچھوں کی یاد مرنے کے بعد بھی ہوتی ہے سچ ہے چام پیارا نہیں کام پیارا ہے.(۱۹۲۸ ، پس پردہ ، ۲۱ ). میرے گھر میں رانی بن کر نباہ نہیں ہوگا کسی کو چام نہیں پیارا ہوتا کام پیارا ہوتا ہے.(۱۹۳۶، پریم چند ، پریم چالیسی ، ۲ : ۳۰۱ ).

rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of kaam pyaaraa hai, chaam pyaaraa nahii.n

  • one's work, not face, is valued

काम प्यारा है, चाम प्यारा नहीं के हिंदी अर्थ

  • मनुष्य की क़दर काम से होती है, शक्ल-ओ-सूरत से नहीं
  • महत्ता और प्रसिद्धि सेवा से होती है सूरत से नहीं, सेवा से बड़ाई है
  • काम से जी चुराने वाले व्यक्ति या नौकर से कहा जाता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words