تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کام سے کام ہے" کے متعقلہ نتائج

کام سے کام ہے

۔اپنے مطلب سے غرض ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں۔ ؎

کام سے کام ہونا

اپنے کام سےغرض ہونا .

کام کو کام سِکھاتا ہے

کام کرنے ہی سے آتا ہے، مشق سے مہارت پیدا ہوتی ہے، انسان تجربے سے سیکھتا ہے

اَپْنے کام سے کام ہونا

جو کچھ کرنا ہے کیے جانا اور دوسرے کے کہنے سننے یا اس کی ضرورت کا خیال نہ کرنا

خُدا سے کام پَڑا ہے

اس کی رحمت پر بھروسہ ہے.

زَبان ہِلانے سے کام نِکَلْتا ہے

تھوڑی سی کوشش سے کام ہوتا ہے

کام سے رَہنا

کام سے جاتا رہنا ، کام کے قابل نہ رہنا.

کام اپنا ہی کام ہے

جو کام خود کیا جائے وہی اچھا ہوتا ہے

اَللہ سے کام پَڑا ہے

جان کے لالے پڑے ہیں (سخت آفت اور مصیبت میں مبتلا ہونے کے موقع پر).

کام سے جاتا رَہنا

بیکار ہوجانا ، جس غرض کے لیے کوئی چیز ہو اسے پورا نہ کرسکنا.

رُوپے کا کام رُوپے سے چَلْتا ہے

کاروبار روپے سے ہوتا ہے .

خُدا سے کام ہے

بندہ اور اللہ کے درمیان تعلق ہے ؛ مراد : عالم نزع ، دم واپسیں.

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

خُدا کام آتا ہے

خدا ہی مدد کرتا ہے.

خُدا کام آتا ہے

۔خدا مدد کرتا ہے۔ ع

جُھوٹ سے کام نَہِیں چَلْتا

جھوٹ بولنے (دکان دار) کا کام سر سبز نہیں ہوتا .

کام پیارا ہے، چام پیارا نَہیں

انسان کی قدر کام سے ہوتی ہے، شکل و صورت سے نہیں

کَمِینے سے خُدا کام نَہ ڈالے

بداصل سے بھلائی کی اُمید نہیں .

کَمِینَہ سے خُدا کام نَہ ڈالے

۔خدا کبھی بد اصل سے پالا نہ ڈالے۔

اوچھے سے خُدا کام نہ ڈالے

کم ظرف کا ممنون احسان نہ ہونا پڑے، خدا کم ظرف یا کمینے سے بچائے

کان پَڑی کام آتی ہے

سنی سنائی بات کبھی نہ کبھی کام آہی جاتی ہے، سنی ہوئی مفید بات کسی وقت یاد آسکتی ہے

کام دُولھا دُلہَن ہی سے پَڑْتا ہے

آپس کا معامہ آپس ہی میں طے ہوجاتا ہے

شَیطان کا کام وَرْغَلانا ہے

شیطان دھوکہ دے کر گُناہ کراتا ہے

جو کام حِکمَت سے نِکَلتا ہے وہ حُکُومَت سے نَہِیں نِکَلتا

جو بات حکمت عملی سے ہو سکتی ہے وہ زور اور طاقت سے نہیں ہو سکتی

کیا کام ہے

۔کچھ کام نہیں۔ کیا واسطہ۔ کیا علاقہ۔ شادی کے موقع پر رنج کی باتوں کا کیا کام ہے۔ ؎

باتوں سے کام نَہِیں چَلْتا

صرف کہہ دینے سے بغیر کیے کوئی کام ہو نہیں جاتا، لفاظی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا عمل کرنے کی ضرورت ہے

کھوٹا پَیسَہ کَبھی کام آتا ہے

رک : کھوٹا ، پیسہ بُرے وقت کے کام آتا ہے.

خام کو کام سکھا لیتا ہے

جس کو کام نہیں آتا، کام پڑنے پرسیکھ جاتا ہے، تجربہ آدمی کو پکا بنا دیتا ہے، ناقص آدمی تجربے سے مشتاق ہوجاتا ہے

میرا کام ہے

یہ میرا منصب ہے میں ذمّے دار ہوں.

ہَے آدمی ہَے کام نَہیں آدمی نَہیں کام

انسان کے دم قدم سے کام ہے، انسان نہیں ہوتا تو کام بھی نہیں ہوتا، ساری رونق انسان کے دم سے ہے، کرنے والے کے لیے بہت کام ہوتا ہے جو نہ کرنا چاہے اس کے لیے کچھ کام نہیں

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

زَبان کا کام ہاتْھ سے لینا

اِشارے کرنا، زبان کے بجائے ہاتھ سے کوئی بات کہنا یا سمجھانا

ہاتھ سے کام نکلنا

کوئی کام ہاتھوں سے انجام پانا؛ کوئی کام کر کے دیکھنا؛ کسی کام کا تجربہ ہونا، کسی امر سے واقفیت ہونا

ہاتھ سے کام نِکالنا

عملی تجربہ حاصل کرنا، کام کرانا

گِرہَستی کا کام ران٘ڈ کا چَرخا ہے

گرہستی کا دھند ختم نہیں ہوتا.

چاتُر کا کام نَہِیں پاتُر سے اَٹکْے ، پاتُر کا کام یہ ہے لِیا دِیا سَٹْکے

دانا آدمی بیسوا عورت کے فریب میں نہیں پھن٘ستا ، بیسوا کا یہی کام کہ لیا دیا الگ ہوئی

کام سے کام رَکْھنا

اپنے کام سے تعلق رکھنا، دوسرے کے کام سے غرض نہ رکھنا، دخل اندازی نہ کرنا

ہوش سے کام کَرنا

عقل اور سمجھ سے کسی کام کو انجام دینا ، سمجھ داری سے کوئی کام کرنا ، کام کرتے وقت حواس بحال رکھنا ۔ ذرا ہوش سے کام کیا کرو ۔

ہوش سے کام لینا

ہوشیاری اور عقل مندی دکھانا ، سمجھ سے کام لینا ۔

کوئی کام کَرے دام سے، ہم دام کریں کام سے

کوئی روپے کے ذریعے روپیہ کماتا ہے اور ہم کام کر کے کماتے ہیں

کوئی جِئے کِہ مَرے اُن کو اَپْنے کام سے کام

خود غرض آدمی کی نسبت کہتے ہیں جس کو کسی کے رنج و راحت کی پروا نہ ہو ، کسی کے غرضمندانہ رویّے کو طاہر کرنے کے لئے بولتے ہیں.

عَقْل سے کام لینا

سوچنا، غور کرنا

بھات کھانے بَہُتیرے کام دُولھَا دُلَھن سے

مفت خورے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن اصل مصیبت تو خرچ کرنے والے کے سر آتی ہے .

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

تَواضُع سے کام لینا

حَلْوے مان٘ڈے سے کام ہونا

اپنا بھلا چاہنا کوئی مرے یا جیے ، ہر حال میں اپنی غرض اور مطلب کو مد نظر رکھنا ، ہر حالت میں اپنے فائدے کی سوچنا

پِیر کی پِیری سے کام پِیر کے فِعلوں سے کیا کام

۔مقولہ۔ (عو)بزرگ کی بزرگی سے مطلب ہے اس کے افعال کی تحقیقات فضول ہے۔

یار کی یاری سے کام یار کے فِعْلوں سے کیا کام

رک : یار کی یاری سے کام اس کے فعلوں سے کیا کام

دام کا کام بات سے نَہِیں ہو جاتا

صِرف باتوں سے کام نہیں چلتا روپیہ خرچ کرنے سے ہی کام ہوتا ہے .

ہَم کو یار کی یاری سے کام ، یار کی باتوں سے کیا کام

اپنے کام سے کام رکھنا ، اپنا فائدہ حاصل کرنا ، دوسرے کی نقصان کی پروا نہ کرنا ، اپنا الو سیدھا کرنا ۔

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

اَپْنے کام سے کام رکھنا

دَسْتار اَور گُفتار اَپْنی ہی کام آتی ہے

اپنے ہاتھ سے اپنی پگڑی (دوپٹا) باندھنا چاہیے اور اپنی بات خود ہی کہنا مناسب ہے دوسے کے ذریعے دونوں ٹھیک نہیں کیوں کہ اپنی بات یا مطلب کو جیسے خود کہہ سکتا ہے اس طرح دوسرے سے ادا نہیں ہو سکتا .

کیا بَڑا کام ہے

آسان کام ہے ، اس کام میں کوئی دشواری نہیں.

ٹھیکا لے اُس کام کا جو تُجھ سے ہووے ٹِھیک

جس کام کو انسان اچھی طرح کرسکتا ہے اس کا ٹھیکا یا ذمہ لینا چاہئے

کھانے کو سَب سے پَہلے مَوجُود کام کے نام مُوت

کام چور ، کھانے کو تیّار کام سے بیزار .

مُفلِسی میں کھوٹا پَیسہ کام آتا ہے

ضرورت پر وہ چیز بھی کام آتی ہے جسے آدمی ناچیز سمجھ کر پھینک دیتا ہے ، یگانہ کیسا ہی برا کیوں نہ ہو آڑے وقت میں ضرور مدد کرتا ہے۔

کَج فَہْمِی سے کام لینا

الٹی سمجھ کا آدمی ہونا، بے وقوف ہونا

کام سے جانا

۔نکمّا ہوجانا۔ مطلب کا نہ رہنا۔ قابل استعمال نہ رہنا۔ ۲۔بیکار ہوجانا۔ ؎ ؎ ۳۔ نامرد ہوجانا۔ ۴۔موقوف ہوجانا۔ برخاست ہوجانا۔

کام سے لَگنا

۔کام میں مصروف ہونا۔ خدمت پر مقرر ہونا۔ کام فرمانا۔ عمل میں لانا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں کام سے کام ہے کے معانیدیکھیے

کام سے کام ہے

kaam se kaam haiकाम से काम है

کام سے کام ہے کے اردو معانی

  • ۔اپنے مطلب سے غرض ہے اور کسی بات کی پرواہ نہیں۔ ؎
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کام سے کام ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کام سے کام ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words