تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ اَللہ" کے متعقلہ نتائج

اَللہ اَللہ

کیا خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، حیرت و تعجب کا مقام ہے

اَللہ اَللہ رے

سبحان اللہ، کیا کہنا، بل بے، اف رے، (تعریف و تحسین یا کسی وصف کی کثرت کے موقع پر مستعمل)

اَللہ اَللہ کَر

رک: اللہ اللہ کرو .

اَللہ اَللہ کَرو

جھوٹ نہ بولو، اتنا مبالغہ نہ کرو.

اَللہ اَللہ ہونا

نذر نیاز ہونا

اَللہ اَللہ کَرْنا

خدا کی یاد میں مصروف رہنا، توکل یا گوشہ نشینی کی زندگی کا گزارنا، وظیفہ پڑھنا، ورد کرنا

اَللہ اَللہ کَر کے

بڑی مشکل سے ، بڑی مصیبت کے بعد ، مر کھپ کے .

اَللہ اَللہ کی چِیز

(عور) فاتحہ یا نذر کی مٹھائی وغیرہ (فاتحہ یا نذر سے پہلے بچوں کو اس مٹھائی وغیرہ کے کھانے سے جو فاتحہ یا نذر کے لئے رکھی ہے منع کرتے وقت مستعمل)

اَللہ اَللہ کی اَمان، تُم پَر اَللہ کی اَمان، تُم جِیو میری جان، تُمھارا اَللہ نِگَہْبان

بچے کو تھپکنے اور سُلانے کی لوری

اَللہ اَللہ بھائی اَللہ اَللہ ، میرا بیٹا سوئے اَللہ اَللہ

بچوں کو تھپک تھپک کر سلاتے وقت ترنم کے ساتھ عورتوں کی لوری یا روز مرہ

اَللہ اَللہ بھائی کے، دِیدے بُھوٹیں نَظَر ہائی کے

بچے کا منھ دھلاتے وقت اسے بہلانے یا روتے کو چپ کرانے کے لئے ایک لوری

اَللہ اَللہ کی بَرکت بَڑی ، میرے مِیاں بیٹے کی عُمْر بَڑی

بچے کو تھپکنے اور سُلانے کی لوری

اَللہ اَللہ کَرْتی تھی، گھی کے پاپَڑ تَلْتی تھی، پاپَڑ ہوئے تمام، بیٹا کَرے آرام

بچے کو تھپکنے اور سُلانے کی لوری

اَللہ ہی اَللہ

سبحان اللہ ،کیا کہنا ، ماشائ اللہ بے حد و بے انتہا (تحسین و توصیف میں مبالغے مے موقع پر).

حُدُودُ اَللہ

اللہ کے احکام (اوامر و نواہی)، حقائق معانی، احکام الہٰی

اَللہ ہی اَللہ ہے

تعریف و توصیف میں مبالغے کے لئے.

ظاہِرِ اَللہ باطِن اَللہ

اللہ ہر جگہ موجود ہے ، ظاہر میں بھی اللہ ہر جگہ موجود ہے اور باطن میں بھی ہر جگہ موجود ہے.

اَللہ ہے

خدا ہی چاہے تو ایسا ہو، بجز خدا اور کسی کے بس کا کام نہیں، شاید ایسا ہوجائے (مایوسی، بیکسی اور بے بسی کے موقع پر مستعمل)

اَب اَللہ ہی اَللہ ہے

دنیا سے جی اٹھ گیا ، زندگی کی امید نہیں رہی ، اب دل میں سواے اللہ کی یاد کے اور کچھ نہیں .

مِیاں اَللہ

فقیروں کا کلمہء خطاب ؛ رک : اللہ میاں ۔

اَللہ مِیاں

اللہ صاحب

یا اَللہ

اے خدا، خدایا، دعا مانگنے اور مدد چاہنے کے وقت مستعمل

اَللہ جانے

ہم نہیں جانتے، معلوم نہیں، خدا معلوم (کسی امر سے واقفیت نہ ہونے کے موقع پر)

اَللہ سُوں

اللہ کی قسم

اَللہ لَگْتی

حق بات، سچی بات، انصاف کی بات

مِرے اَللہ

ایسے وقت مستعمل جب کوئی مصیبت آ پڑی ہو ۔

اَللہ لوگ

اللہ والا، خدا رسیدہ ؛ بھولا بھالا ، سیدھا سادہ ، معصوم صفت

اَللہ یار

رک: اللہ حافظ .

اَللہ رے

سبحان اللہ، کیا کہنا، بل بے، اف رے، (تعریف و تحسین یا کسی وصف کی کثرت کے موقع پر مستعمل)

اَللہ چاہے

انشاء اللہ، اگر خدا کو منظور ہے (تو)

اَللہ مارا

نگوڑا ، خدائی خوار ؛ مصیبت زدہ .

اَللہ ماری

اللہ مارا (رک) کی تانیث.

اَللہ پاک

خدا کی ذات جو ہر برائی سےمبرا ہے (اللہ کے نام کے ساتھ تعظیمی کلمہ).

اَللہ بیلی

(لفظاََ) اللہ نگہبان ہے

اَللہ نِگَہبان

خدا حافظ، فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (رخصت کر نے کے موقع پر مستعمل)

اَللہ آمِین

اَللہ رَکّھو

چشمِ بد دور ، خدا نظر بد سے بچائے .

اَللہ رَکّھے

خدا زندہ یا برقرار رکھے

اَللہ خَیر

الہیٰ خیر ہو (خطرہ درپیش ہونے کے موقع پر بے ساختہ مستعمل).

اَللہ سَمْجھے

خدا غارت کرے، اللہ اس کا بدلہ لے، اللہ کی طرف سے اس کی سزا ملے

آہ اَللہ

تاسف کے موقع پر عموماً عورتوں کا روز مرہ، ہائے اللہ، اے میرے اللہ، ہائے افسوس.

اُوئی اَللہ

اوہی / اوئی (رک) کی تاکید.

اُوہی اَللہ

اوہی / اوئی (رک) کی تاکید.

آمِین اَللہ

خدا بچائے، خدا کی پناہ

اَللہ والا

وہ شخص جو تعلقاتِ دنیا سے کنارہ کش ہوکر خدا کا ہورہے، تارک الدنیا، باخدا، خدا رسیدہ

اَللہ مَسْتی

خداوندِ عالم کی صحبت میں مستغرق ہونا، صوفی پن

اَولِیا اَللہ

وہ لوگ جنہیں قربِ خداوندی حاصل ہو، عارفانِ الٰہی، اہلِ الٰہی

اَللہ بھاو

مفت، بغیر کسی معاوضے یا جدوجہد کے

اَللہ اِزم

بھارت کے صوبہ کرناٹک میں فروغ پانے والے ایک فرقے کا نام جس کے بانی ابراہیم خان ولد یوسف خان نے مامور من اللہ اور خدا سے ہم کلام ہونے کا دعویٰ کیا تھا

اَللہ والی

اللہ والا (رک) کی تانیث.

اَللہ بَچائے

خدا محفوظ رکھے

اَللہ صاحِب

اسم، اللہ کے ساتھ تعظیماً مستعمل

اَللہ تَوَکَّلی

خدا کے بھروسے پر، کسی مادے سہارے کے بغیر

اَللہ قَسَم

خدا کی قسم .

اَللہ بَخْشے

(لفظاََ) خدائے تعالیٰ مر نے والے کے گناہ معاف کرے

اَللہ تعالیٰ

خدائے بزرگ و برتر

ناؤ اَللہ

رک : نام اللہ ۔

شُکر اَللہ

اللہ کا احسان ہے ، خدا کا شکر ہے .

مَدَد اَللہ

۔آزادفقیروں کے سلام کا جواب ۔دیکھو عشق اللہ۔

بَھئی اَللہ

عورتیں اس محل پر بولتی ہیں جس سے مروتاً اظہار ناراضگی نہ کر سکتی ہوں اور اس نا گوار مزاج امر کا روکنا مقصود ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ اَللہ کے معانیدیکھیے

اَللہ اَللہ

allaah allaahअल्लाह अल्लाह

اَللہ اَللہ کے اردو معانی

فعل متعلق

  • کیا خوب، سبحان اللہ، کیا کہنا، حیرت و تعجب کا مقام ہے
  • کسی وصف کے بیان میں مبالغہ و شدت کے اظہار کے لیے، مترادف : کیا ٹھکانا ہے، خدا کی پناہ، خدا کی شان، افوہ
  • کسی بات کی یاد میں حسرت و افسوس کے موقع پر، مترادف : افسوس ہے، حسرت یا عبرت کا مقام ہے
  • شکوے شکایت کے موقع پر، بڑی شکایت کے قابل بات ہے، تمہارے اس عمل پر بڑا افسوس ہے، بہت بری بات ہے
  • اللہ سے ڈرو ان باتوں کو چھوڑو، توبہ توبہ
  • بندگی، سلام ،تسلیمات، عموماََ فقرا اور اہل اللہ کے طبقے کے لیے مختص
  • شناسائی، صاحب سلامت، جان پہچان

شعر

English meaning of allaah allaah

Adverb

  • good God! my goodness! good gracious!
  • wonderful! excellent!
  • prayer, meditation
  • acquaintance

अल्लाह अल्लाह के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • क्या अच्छा, सुबहान अल्लाह, क्या कहना, आश्चर्य का स्थान है
  • किसी विशेषता को बढ़ा-चढ़ाकर कर बयान करने के लिए, पर्यायवाची : क्या ठिकाना है, ख़ुदा की शरण, ख़ुदा की शान
  • किसी बात की याद में पछतावे के अवसर पर, पर्यायवाची : अफ़सोस है, हसरत या भय एवं डर का स्थान है
  • उपालंभ के अवसर पर, पर्यायवाची : बड़ी शिकायत के योग्य बात है, तुम्हारे इस कार्य पर बड़ा पछतावा है, बहुत बरी बात है
  • अल्लाह से डरो इन बातों को छोड़ो, तौबा तौबा
  • पूजा, अभिवादन, साधारणतया पर निर्धनों और अल्लाह वालों के लिए आरक्षित
  • जान-पहचान, शिष्टाचार

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ اَللہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ اَللہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words