تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"اَللہ اَللہ کی چِیز" کے متعقلہ نتائج

اَللہ اَللہ کی چِیز

(عور) فاتحہ یا نذر کی مٹھائی وغیرہ (فاتحہ یا نذر سے پہلے بچوں کو اس مٹھائی وغیرہ کے کھانے سے جو فاتحہ یا نذر کے لئے رکھی ہے منع کرتے وقت مستعمل)

اَللہ کی باتیں اَللہ ہی جانے

خدا کے بھید کو کوئی نہیں پا سکتا ، انسان کو جو بات ناگوار گزرتی ہے اس میں بھی کچھ خدا کی مصلحت ہے (دل کو سمجھانے اور ہمت بن٘دھانے کے لیے مستعمل) .

اَللہ کی جان

بھولا بھالا ؛ مسکین ،غریب ،قابلِ رحم

اَللہ کی کِتاب

قرآنِ پاک .

اَللہ کی مار

خدا کی لعنت یا پھٹکار ہو ،خدا کاغضب نازل ہو .

اَللہ کی اَمان

خدا بچائے ،خدا اپنی حفاظت میں رکھے ، پناہ مانگنے کے مواقع پر)

اَللہ کی گائے

سیدھا سادہ بھولا بھالا ، نادان .

اَللہ کی راہ

فی سبیل اللہ ، خدا کے نام پر ، نیک کام سمجھ کر ،خدائے تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے .

اَللہ کی پَناہ

خدا بچائے ،خدا محفوظ رکھے .

اَللہ کی دین

عطیۂ خداوندی ، خدا کی بخشی ہوئی دولت ،خود کمائی ہوئی کے بالمقابل.

اَللہ کی شان

اپنی حیثیت سے بڑھ کر دعویٰ کر نے ،یا اپنے مرتبے سے پست تر بات ہونے کے موقع پر .

اَللہ کی بَنْدی

اللہ کا بندہ (رک) کی تانیث.

اَللہ کی سُوں

اللہ کی قسم .

اَللہ کی قُدرَت

اظہار حیرت یا کمال تعریف کے لیے.

اَللہ کی سَنْوار

خدا کی مار، پھٹکار ، اللہ کی طرف سے لعنت (کوسنا یا مہذب بددعا).

اَللہ کی طَرَف دیکھنا

انتہائے یاس میں خدائے تعالیٰ سے لو لگانا

اَللہ مِیاں کی بَھین٘س

رک: اللہ کی بھینس .

اَللہ اَللہ کی اَمان ، تُم پَر اَللہ کی اَمان ، تُم جِیو میری جان ، تُمھارا اَللہ نِگَہْبان

رک: اللہ اللہ بھائ کے

اَللہ مِیاں کی سَلامْتی

حمد و ثنا کا گیت جو رت جگے (رک) میں گایا جاتا ہے.

سَن٘گَت کی پُھوٹ کا اَللہ بیلی

آپس کی نااتفاقی بہت بری ہوتی ہے ، نااتفاقی میں بڑا خطرہ ہے.

اَللہ کے گَھر میں کِس چِیز کی کَمی ہے

خدائے تعالیٰ کسی بندے کو دینا چاہے تو سب کچھ دے سکتا ہے، خدا ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے

اَللہ کی ہَزار باتیں ہیں

(عو) خدا جانے کیا انجام ہو ، کیا مشکل پیش آجائے (کسی اقدام یا خطرہ ہونے کے موقع پر مستعمل).

اَللہ کی اَمان پِیر پَیغَمْبَر کی پَناہ

سفر کے موقع پر رخصت کرتے وقت مستعمل

صُبْح کی بوہْنی اَللہ مِیاں کی آس

جب پہلی بکری حسبِ دلخواہ ہو جائے تو اس وقت دوکاندار یہ فقرہ کہتے ہیں.

اَللہ کی اَمان پِیر پَیغَمْبَر کا سایَہ

سفر کے موقع پر رخصت کرتے وقت مستعمل

اَللہ غَنی تو کاہے کی کَمی

خدا کے پاس سب کچھ ہے اگر وہ چاہے تو ایک دم میں امیر بنا دے

اَللہ کی لاٹھی بے آواز ہے

اَللہ مِیاں کی مَیں مَیں

رک: اللہ میاں کی گائے .

پَہْلی بوہْنی اَللہ مِیاں کی آس

صبح دکان کھولتے ہی پہلے گاہک کے ہاتھ مال بیچنے کے وقت خدا کی مہربانی کا آسرا ہوتا ہے کہ شام تک خوب مال بکے گا .

اَللہ کی لاٹھی میں آواز نَہِیں

ظالم پر یکلخت مصیبت آتی ہے

اَللہ رے تیرے دِیدے کی صَفائی

بہت دیدہ دلیر اور ڈھیٹ ہے، بڑا بے حیا ہے

اَللہ اَللہ کی بَرکت بَڑی ، میرے مِیاں بیٹے کی عُمْر بَڑی

رک: اللہ اللہ بھائی کے الخ

اَللہ کا دِیدار مُحَمَّدؐ کی شَفاعَت

(لفظاََ) خداے تعالیٰ کا دیدار اور گناہوں کی معافی کے لئے آں حضرت صلعم کی سفارش ،(مراداََ) سب سے بڑی نعمت .

اردو، انگلش اور ہندی میں اَللہ اَللہ کی چِیز کے معانیدیکھیے

اَللہ اَللہ کی چِیز

allaah allaah kii chiizअल्लाह अल्लाह की चीज़

اَللہ اَللہ کی چِیز کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (عور) فاتحہ یا نذر کی مٹھائی وغیرہ (فاتحہ یا نذر سے پہلے بچوں کو اس مٹھائی وغیرہ کے کھانے سے جو فاتحہ یا نذر کے لئے رکھی ہے منع کرتے وقت مستعمل)
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اَللہ اَللہ کی چِیز)

نام

ای-میل

تبصرہ

اَللہ اَللہ کی چِیز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words