زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’تجوید‘‘ سے متعلق الفاظ

’’تجوید‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اُدات

(قرأت کا) لہجہ ، اونچا یا تیز سر.

اِدْغامِ شَفَوی

(تجوید عربی) میم ساکن کے بعد میم متحرک آنے پر پہلی میم کو دوسری میم میں مد غم کرنا ، جیسے وَکَم مِنّ

اِذْلاق

(تجوید) حروف کا ہونٹوں یا دانتوں کے کناروں سے پھسل کر بسہولت ادا ہونا (ایسے حرف ب ، ر ، ف ، ل ، م ، ن ہیں)

اِسْتِعْلا

برتری، غلبہ، بڑائی

اِسْتِفال

حروف استعلا کے علاوہ باقی حروف کی ادائی میں زبان کی جڑ کا تالو کی طرف نہ اٹھنا، استعلا کی ضد، گرنا

اَسَلِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جو زبان کی نوک سے ادا ہوتے ہیں (ایسے حروف ز، ی، س ، ص ہیں)

اِطْباق

(تجوید) زبان کا پھیل کر تالو سے چمٹ جانا یا ملنا، ایسے حروف جن میں یہ صفت پائی جاتی ہے

اِظْہار

افشا، انکشاف، ظہور، ظاہر کرنا یا ہونا

اِقْلاب

لفظاً: منقلب کرنا، بدل دینا، تجوید: ایک حرف کی جگہ دوسرے حرف کو بدل دینا (مثلا اگر تنوین یا نون ساکن کے بعد حرف 'ب' آوے تو اس کو میم ساکن سے بدل کر پڑھنا)

اِنْفِتاح

کشادگی، کھلنا

تَحْسِین

سراہنا، تعریف کرنا، واہ واہ کرنا، پسند کرنا، تعریف، واہ واہ، آفریں، مرحبا

تَرْسِیل

روا نہ کرنا، بھیجنا، خط بھیجنا، روانگی، ارسال، ابلاغ

تَرْقِیص

(تجوید) آواز کو نچانا یعنی کبھی بلند کرنا اور کبھی نیچی کرنا، یہ تلاوت کے عیوب میں سے ایک عیب ہے

تَرْقِیق

رقت ؛ پتلا کرنا ، رقیق کرنا.

تَزْئِین

آرایش، زینت، آراستگی

تَطْوِیل

لمبائی، طوالت، درازی، دراز کرنا، طول دینا، لمبا کرنا، بڑھانا، پھیلانا

تَفْخِیم

بڑا کرنا، تعظیم کرنا

تَق٘طِیع

ٹکڑے ٹکڑے کرنا، قطع کرنا، کاٹنا

تَمْطِیط

کھینْچنا، (تجوید و قرأت) کسی لفظ کو لمبا کرکے اور سجا کر (خاص انداز کے ساتھ) ادا کرنا، جو عیب میں داخل ہے

تَوَسُّط

اعتدال

تَک٘رِیر

تکرار، مکرر کرنا، مکرر لانا

حافَّہ

(تجوید و قرأت) زبان کی نوک.

حدْر

(تجوید) تیز قرات جو واضع رہے ، جلدی جلدی پڑھنا جس سے تجزید نہ بگڑے.

حَرْفِ بَحْری

(تجوید) وہ حروف جن کا مخرج ہونْٹوں کی تری ہے .حرفِ بحری وہ حرف جو ہونٹوں کی تری سے نکلے جیسےب.

حُرُوفِ تَحْتانی

(تجوید) وہ نقطہ دار حروف جن کا نقطہ یا نقطے ان کے نیچے لکھے جاتے ہیں ، مثلاً : ب ، پ وغیرہ .

حُرُوفِ حَلْقی

(تجوید) حلق سے ادا ہونے والی آوازوں کو ترجمان حروف . جیسے : ح ، خ ، ع ، غ .

حُرُوفِ رِخْوَہ

(تجوید) ایسے حروف جن کی آواز کو ادا کرنے میں کوئی رگڑ پیدا نہیں ہوتی بلکہ سان٘س بآسانی خارج ہوتا ہے ، جیسے : ا ، ہ ، ج وغیرہ .

حُرُوفِ شَفَوِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جن کا مخرج ہون٘ٹ ہیں ، ہون٘ٹوں سے ادا کیے جانے والے حروف .

حُرُوفِ طَرْفِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جن کا مخزج زبان کا کنارہ ہے ، زبان کے کنارے سے ادا ہونے والے حروف .

حُرُوفِ غَیر مُتَشابِہ

(قواعد ، تجوید) وہ حروف جن کی شکل ایک دوسرے سے ملتی جلتی نہ ہو جیسے : ب، ج وغیرہ

حُرُوفِ لَہاتِیَّہ

(تجوید) وہ حروف جو کوّے کے مُتصل زبان کی جڑ اور تالو سے ادا ہوں .

حُرُوفِ مُتَوَسِّطَہ

(تجوید) وسط میں نقطہ رکھنے والے حروف ، درمیانی نقطہ کے حروف ، مثلاً ج ، چ ، ن .

حُرُوفِ مَہْمُوسَہ

(تجوید) وہ حروف جن کو ادا کرتے وقت آواز میں ہمس یعنی پستی اور کمزوری پائی جاتی ہے ، یہ دس ہیں اور ان کا مجموعہ فَحثَہ ، شخص ، سکّت ہے .

حُرُوفِ نِطْعِیَّہ

(تجوید) تالو کے اگلے حصے سے ادا ہونے والے حروف .

سَکْتَہ

(طب) ایک دماغی بیماری جس میں بیہوشی طاری ہوجاتی ہے اور مردے کی طرح حس و حرکت نہیں رہتی

صَفِیر

(خصوصاً) پرندوں کی آواز

صِل

(تجوید) صل ایسے وصل کی علامت ہے کہ ترک کرنا اُس کا بہتر ہے اور وقف اس پر احسن ہے.

صِلَہ

۱. انعام ، عطا ، بخشش ؛ عوض ، بدلہ.

عِلْمِ اَوقاف

(تجوید) اس بات کا علم کہ کس کلمہ پر کس طرح وقف کرنا چاہیے اور کس طرح نہ کرنا چاہیےاور کہاں کے معنی کے لحاظ سے وقف قبیح اور حسن ہے اور کہاں لازم وغیرلازم اور تام وغیرہ ہے .

عِلْمِ رَسْمِ خَط

(تجوید) وہ علم جس میں خوش خطبی کے اصول سے بحث کی جاتی ہے کہ کس کلمہ کو کہاں پر کس طرح لکھنا چاہیے .

قِصارِ مُفَصَّل

(قرأت) قرآن مجید کی چھوٹی فاصلے والی سورتیں یعنی لَم یَکُن سے آخرِ قرآن تک.

لِثَوی

(تجوید) بیخ دنداں سے ادا ہونے والا حرف، جیسے لام

لَحْن

سُریلی آواز، خوش نوائی، خوش گوئی، خوش آوازی

مُتَجانِسَہ

(تجوید) حروف جو مخرج میں متحد ہوں ، ہم مخرج حروف ، متجانس حروف ، متجانسین ۔

مُتَجانِسِین

(تجوید) حروف جو ایک ہی مخرج سے ادا ہوں، حروفِ متجانسہ

مَخارِج

۱۔ (i) نکلنے کی جگہیں ، خارج ہونے کی جگہیں ، متابع ، جڑ ، نکاس

مُداوَل

پھیرا ہوا ، آگے پیچھے کیا ہوا ؛ (تجوید) اختلافِ قرأت ، آیت کو آگے پیچھے یا الٹ پلٹ پڑھنا

مَدّ کَرنا

(تجوید) الف کو کھینچ کر پڑھنا

مُدغَم

ادغام کرنے والا، دو حرفوں کو ملانے والا

مَذ

ایک وزن، ایک بحر، (تجوید) مد، ایسے حروف جو دوسرے حروف کی آوازوں کو لمبا کر دیں ’’ ا، و، ی‘‘ ماقبل مفتوح، مضموم

مُقاطِع

کاٹنے والا، قطع کرنے والا

مُمَیَّزَہ

۱. جو اچھے برے کی تمیز کرے (قوت وغیرہ) ۔

مَہمُوسَہ

(تجوید) وہ حروف ِتہجی جو نرمی اور آہستگی سے بولے جائیں ، وہ یہ ہیں : ت ، ث ، ح ، خ ، س، ش ، ص ، ف ، ک ، ہ ۔

نَطَع

۲۔ (i) دباغت کیے ہوئے چمڑے کا فرش جو واجب القتل شخص کے لیے بچھایا جائے ۔

نُون قُطِنی

(تجوید) وہ چھوٹا ن جو عربی میں ساکن یا مشدد حرف سے پہلے تنوین والے حرف پر لکھا جاتا ہے، اس سے پہلے جہاں کہیں الف آئے وہ پڑھا نہیں جاتا

وَصْل

(خصوصاً) عاشق و معشوق کا ملنا (ہجر کا نقیض)

وَصْل کَرنا

ملانا، جوڑنا، آپس میں چسپاں کرنا، باہم پیوست کرنا

وَصلِ کُل

(تجوید) تلاوت کے دوران قرآن مجید کی دو آیات کو بلا رُکے یعنی ملا کر پڑھنا

وَقف

(لفظاً) کھڑا ہونا، ٹھہرنا، قیام کرنا، رکنا، توقف، ٹھہراو، سکون

وَقفِ اِختِباری

(تجوید) وقف جس میں استاد شاگرد کو امتحاناً ٹھہرائے کہ یہ موقوف کو کیسے پڑھتا ہے

وَقفِ اِضطِراری

(تجوید) قرآن کی تلاوت کے دوران کیا جانے والا وقفہ جو مجبوراً ہو ، وقف جو اصولاً نہیں ہونا چاہیے مگر مجبوری کے سبب خود ہی ہو جائے (مثلاً کھانسی آنے یا سانس ٹوٹنے سے) ۔

وَقفِ تام

(تجوید) قرآن مجید کے وہ مقامات جہاں پر ٹھہر کر سانس لینا اور پھر اس کے بعد ابتدا کرنا اچھا ہو ، وقف جس میں موقوف کلمے کو اپنے بعد آنے والے کلمے سے نہ تو تعلق لفظی ہو نہ معنوی ۔

وَقفِ تَجَوُّز

(تجوید) وقف جس میں علامت وقف (ز) پر وقف کرکے کلمہء مابعد سے ابتدا کرنا بھی جائز ہے لیکن نہ ٹھہرنا بہتر ہے ۔

وَقفِ جائِز

(تجوید) قرآن مجید میں وہ مقامات جہاں دوران تلاوت رکنا اور نہ رکنا دونوں جائز ہوں ، وقف جس میں وقف اور وصل دونوں جائز ہیں ۔

وَقفِ حَسَن

(تجوید) قرآن مجید میں وہ مقامات جہاں دوران ِتلاوت ٹھہرنا تو صحیح ہو لیکن ٹھہر کر فوراً اس کے بعد سے آغاز تلاوت کرنا بغیر اعادہ کیے اچھا نہ ہو (کیونکہ جس کلمے پر وقف کیا جاتا ہے اس کا لفظی تعلق اگلے کلمے سے ہوتا ہے ؛ جیسے : الحمد ﷲ کے بعد رب العلمین) ۔

وَقفِ قَبیح

(تجوید) قرآن مجید کی تلاوت کے دوران ایسے مقام پر ٹھہرنا جہاں نہ تو وقف تام ہو اور نہ وقف حسن (جیسے : بسم اللہ میں بسم پر وقف کرنا) ، وقف جس میں موقوف کو اپنے مابعد کلمے سے لفظی اور معنوی دونوں تعلق ہوں ، وقف اضطراری ۔

وَقفِ لازِم

تجوید: قرآن مجید کے مقامات جہاں پر دوران تلاوت ٹھہرنا ضروری ہوتا ہے ورنہ آیت کے معنی بدل جانے کا امکان ہوتا ہے

وَقفِ مُرَخَّص

(تجوید) وقف جس میں بات پوری نہ ہونے اور کلمے کے طویل ہونے کے باعث بجائے دوسرے مقامات کے سانس لینا بہتر ہوتا ہے ۔

وَقفِ مُطلَق

(تجوید) مقامات جہاں پر رکنے کے بعد مابعد سے آغاز کرنا احسن ہو ۔

وَقفِ واجِب

(تجوید) وقف لازم (رک ، معنی نمبر۱) ۔

وَقفِ کافی

(تجوید) قرآن مجید میں دوران تلاوت ٹھہرنے کا وہ مقام جہاں لفظاً تو انقطاع واقع ہو جائے لیکن معنی مابعد کا تعلق ماقبل سے موجود ہو ۔

وَقْفَہ

کسی کام کے دوران رک جانے کا عمل، قیام، سکون، ٹھہراؤ، آرام

ہَمس

منھ بند کر کے چبانا یا باتیں کرنا

ہونْٹوں کی تَری

(تجوید) ہونٹوں کا اندرونی حصہ (جو تر رہتا ہے) ۔

یَرْمَلُون

(تجوید) علم قرأت کی ایک اصطلاح، جس میں حادثات کے واسطے چھ حروفوں کو جمع کردیا جاتا ہے، وہ چھ حروف یہ ہیں (ر، ل، م، ن، و، ی)، جب نون ساکن یا نون تنوین کے بعد حروف یرملون میں کوئی حرف آئے تو وہاں ادغام ہوگا، لام، را میں بلا غنہ باقی یومن کے چار حروف میں باغنہ ادغام ہوگا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone