زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’حدیث‘‘ سے متعلق الفاظ

’’حدیث‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آحاد

اکائیاں، ایک سے نو تک کی گنتی یا ہندسے

اَثَر

نتیجہ، حاصل

اِجازَت

اذن، پروانگی، رخصت، کوئی کام کرنے کی رضا

اِرْسال

ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے یا بھیھے جانے کا عمل، بھیجنا، روانہ کرنا

اَسْماءُ الرِّجال

(حدیث) فن درایت حدیث کا ایک شعبہ جس میں راویوں کے اخلاق و کردار جاننے کے بعد ان کے قول کو معتبر یا نامعتبر قرار دیا جاتا ہے، راویان حدیث کے نام اور حالات

اَسناد

تصدیق نامے، سرٹیفیکیٹ، سند

اِنْفِراد

(اصول حدیث) کسی حدیث کا تنہا ایک شخص سے مروی ہونا

اِنْقِطاع

قطع ہونے کا عمل، علیٰحدگی، منقطع ہونا، کٹ جانا

تابِعی

(حدیث) وہ شخص جس نے بحالت ایمان صحابی رسول اللہؐ سے استفادہ کیا ہو یا ان کو دیکھا ہو اور ایمان کی حالت میں ہی ان کی وفات ہوئی ہو

تَخْرِیج

نکالنے کا عمل ، استن٘باط ، (مجازاً) لینا ، حاصل کرنا .

تَدْلِیس

۱. فریب دہی ، مکر ؛ عیب چھپانا ، خریدار سے مال کا عیب چھپانا ، گاہک کی نظر بچانا

تَرْجُمانی

ترجمہ کرنا، ایک زبان کا مطلب دوسری زبان میں بیان کرنا

تَضْعِیف کَرنا

(تاریخ و حدیث وغیرہ میں) روایت یا راوی کو ضعیف قرار دینا یا درجۂ اسناد میں کم سمجھنا.

تَعْدِیل

برابر اور درست کردینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا

تَعْلِیق

(لفظاً) (کسی چیز کا) لٹکانا، معلق کرنا.

تَفَرُّد کَرنا

(حدیث) کسی روایت کے بیان کرنے میں راوی کا اکیلا ہونا.

تَلَقِّی

ملاقات کرنا ، قبول کرنا.

تَلْقیِ ظاہِر

(حدیث) تلقی (رک) کی دو قسمیں میں سے ایک قسم .

تَواتُر

(لفظاً) کسی بات یا واقعہ کو بہت سے لوگوں کا نقل کرنا یا کثرت اور تسلسل سے نقل کیا جانا کہ باعث یقین ہو

تَوِقیفی

(دینیات) حدیث میں بیان کیا ہوا، منصوص.

ثابِتُ الْاَصْل

اصول حدیث: وہ حدیث جو اصلاً قابل اعتماد حدیثوں کی کسی قسم (صحیح، تواتر، قوی وغیرہ) میں شمار ہو

ثِقاہَت

۱. ثقہ (رک) کا اسم کیفیت ، سنجیدگی ، متانت ، بھاری بھرکم پن ، وضع قطع وغیرہ کی وہ کیفیت جس سے بزرگی اور وقار ظاہر ہو .

ثَقَلَین

(بفتح اوّل ودوم وسوم) مذکر۔ دونوں جہاں، اِنسان اور جن

ثِقَہ

معتبر، جس کے قول و فعل پر اعتبار ہو، قابل اعتماد

ثُلاثِیّات

(اصول حدیث) وہ حدیثیں جن میں مولف اور آن٘حضرت صلعم کے درمیان صرف تین واسطے ہوں .

جَفُّ اْلقَلَم

لفظاً: قلم سوکھ گیا، مشہور حدیث "جَفَ٘ الَقَلُم بماھُوَکائنِ" کا ایک حصہ جس کے معنی ہیں کہ قلم قدرت تمام امور لکھ چکا اب تبدیلی ممکن نہیں

جَیِّد

کھرا،خالص ، عمدہ.

حافِظِ حَدِیث

(حدیث) وہ شخص جس کا علم ایک لاکھ حدیثوں پر محیط ہو .

حَدِیث

بات، بیان، ذکر، حکایت

حَدِیثِ آحاد

وہ حدیث نبویؐ‪‮‪‫‏‬ جس کی روایت شخصِ واحد سے شخصِ واحد تک ہوتی ہوئی پہنچی ہو ، برخلاف ایسی حدیثوں کے جنھیں ایک راوی نے کئی آدمیوں سے بیان کیا ہو.

حَدِیثِ اِلٰہی

(حدیث) ایسی حدیث جس کا آغاز قال الله (خدا نے کہا) سے ہوتا ہے؛ حدیثِ قُدسی (رک).

حَدِیثِ تَقْرِیری

(حدیث) اس فعل کی حدیث، جو پیغمبر صلعم کے سامنے ہوا اور آپ نے اس سے منع نہ کیا ہو

حَدِیثِ حَسَن

(حدیث) وہ حدیث جس کے راوی صدق و امانت میں مشہور ہوں لیکن حدیث صیح کے راوی سے حفظ و یاد میں کم ہوں

حَدِیثِ شاذ

(حدیث) وہ جو معتمد لوگوں کی راویت کے خلاف ہو.

حَدِیثِ شاہِد

(حدیث) اگر ایک راوی نے ایک حدیث دوسرے راوی کے موافق راویت کی تو اس کو حدیث شاہد کہتے ہیں

حَدِیثِ صَحِیح

(حدیث) وہ حدیث جس کے اسناد متصل ہوں اور عادل و ضابط راوی نقل کریں، اس میں کوئی علت (کمزوری) نہ ہو اور وہ جمہور محدثین کے خلاف نہ ہو

حَدِیثِ ضَعِیف

(حدیث) کمزور اور ناقابل اعتماد و اعتبار حدیث.

حَدِیثِ عالی

(حدیث) وہ حدیث جس میں اسناد مکمل ہوں لیکن بہت مختصر ہو. اس لیے کہ آخری راوی نے اس روایت کو ابتدائی راوی سے صرف چند اشخاص کے واسطے سے حاصل کیا ہے.

حَدِیثِ عَزِیز

(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مر حلے میں) کم از کم دو راویوں سے منقول ہو لیکن اسے متواتر یا مشہور احادیث کی طرح رواج عام حاصل نہ ہو.

حَدِیثِ غرِیب

وہ حدیث جس کے متن میں کسی غیر زبان کے الفاظ یا نادر (غیرمانوس) عبارتیں ہوں

حَدِیثِ فِعْلی

(حدیث) وہ حدیث جس میں پیغبر صلعم کے کسی قول کی نہیں بلکہ عمل کی روایت کی گئی ہو.

حَدِیثِ قُدْسی

حدیث: ایسی حدیث جس میں الفاظ الله تعالٰی کے ہوتے ہیں لیکن وہ آن٘حضرت کی زبانِ مُبارک سے ادا ہوتے ہیں یا (اکثرعلما کے نزدیک) الفاظ بینہ الله تعالٰی کے الفاظ نہیں ہیں بلکہ الله تعالیٰ کے الفاظ کا جامہ پہنایا ہے

حَدِیثِ قَولی

(حدیث) اس کام یا بات کا بیان یا ذکر جو پیغمبر خدا صلّی الله علیہ وسلّم نے اپنی زبان مُبارک سے ارشاد فرمایا ہو.

حَدِیثِ مُتَّصِل

(حدیث) وہ حدیث جس میں روایت کا سلسلہ غیر مقطوع اور مکمل ہو .

حَدِیثِ مَتْرُوک

(حدیث) وہ حدیث جسے صرف ایک راوی نے نقل کیا ہو اور علاوہ بریں وہ حدیث مین متہّم بالکذب ہو یا کثیرالغفلت ہو یا کثیرالوہم ہو .

حَدِیثِ مُتَواتِر

(حدیث) وہ حدیث جو (روایت کے ہر مرجع میں) کئی اسناد سے منقول ہو (اور راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو) اور بہت قدیم زمانے سے اٹھایا گیا ہو

حَدِیثِ مُدْرَج

(حدیث) وہ حدیث جس میں راوی کے اپنے الفاظ رسول الله صلّی الله علیہ وسلّم کے الفاظ کے درمیان داخل ہو گئے ہوں اور متن کے ان دونوں حصّوں کو صیح طور پر الگ کرنا ممکن نہ ہو .

حَدِیثِ مُدَلَّس

(حدیث) وہ حدیث جس میں راوی اپنے شیخ کا جس سے اس نے حدیث سُنی ہو ، نام لے بلکہ اس کے اوپر کے راوی سے ان الفاظ میں روایت کرے جس سے وہم پیدا ہوتا ہو کہ اس نے اسی اوپر والے راوی سے سُنا ہے.

حَدِیثِ مَرْفُوع

(حدیث) وہ حدیث جس کا سلسلۂ اسناد آنحضرت ملعم تک پہن٘چے.

حَدِیثِ مُسَلْسَل

(حدیث) وہ حدیث جس کی سند میں اوّل سے آخر تک ایک راوی بھی سا قط نہ ہوا ہو اور سب کے راویوں کے متعلق اس میں خاس ملا حظات ہوں (مثلاً روایت کرنے وقت سب راویوں نے قسم کھائی ہو).

حَدِیثِ مُسْنَد

(حدیث) وہ حدیث جو ثِقہ راویوں کے غیر مقطوع سلسلے کے ذریعے رسول الله تک پہن٘چائی جا سکے.

حَدِیثِ مَشْہُور

(حدیث) وہ حدیث جسے ہر زمانے میں تین یا تین سے زیادہ راویوں نے روایت کیا ہو يہ حدیثِ احاد کی ایک قسم ہے.

حَدِیثِ مُضْطَرِب

(حدیث) وہ حدیث جس میں راویوں نے اختلاف کیا ہو سند یا متن میں

حَدِیثِ مُعْضَل

(حدیث) وہ حدیث جس کے سلسلۂ روایت میں دو یا دو سے زیادہ راوی غائب ہوں یا بعض علما کے نزدیک مسلسل دو راوی غائب ہوں .

حَدِیثِ مُعَنْعَن

(حدیث) وہ حدیث جو ایسے لوگوں سے سُنی گئی ہو جن کا سلسلۂ روایت میں مذ کور نہ ہو ، اور اس سلسلۂ روایت کو ’’عن‘‘ لگا کر نقل کیا گیا ہو.

حَدِیثِ مَقْطُوع

(حدیث) وہ حدیث جو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلّم کے بعد مسلمانوں کی پہلی نسل سے آگے نہ جاتی ہو یعنی جس کا اسناد صرف کسی تابعی تک پہن٘چتا ہو یا جس میں صرف تابعین کے اقوال و افعال کا ذکر ہو .

حَدِیثِ مُنْقَطِع

(حدیث) وہ حدیث جس میں روایت کا سلسلہ مقطوع اور نامکمل ہو .

حَدِیثِ مُنْکَر

(حدیث) وہ حدیث جس کا راوی بہت غلطی کرتا ہو ، غافل ہو یا اس کو وہم ہو یا اس کی روایت سچّے لوگوں کی روایت کے مخالف ہو یا فاسق ہو یا بدعتی.

حَدِیثِ مَوضُوع

(حدیث) گڑھی ہوئی یا وضع کی ہوئی حدیث، ایسی حدیث جس کا راوی جھوٹا ہو

حَسَن

خوبصورتی، اچھائی، خوبی، خوشنودی

خَبَرِ واحِد

(حدیث) وہ حدیث جسے ہر دور کے ایک راوی نے بیان کیا ہو نیز رک : خبر آحاد .

خَطا

معینہ اصول کے خلاف بات، غلطی، قصور، بھول چوک

دِرایَت

عقل، دانش، دانائی

رَفْع

کسی کیفیت کے ہٹ جانے دور ہو جانے یا زائل ہو جانے کا عمل (مجازاً) دور، ختم، محو

سُرْتی

کشفی یا وہبی طور پر پایا ہوا الہامی عطیہ ایزدی.

سَرَیَّہ

دشمن کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کے لئے متعین فوج کا دستہ جس میں تین سے لے کر پانچ سو تک سپاہی ہوں

سَنَد

بھروسا کرنے کی چیز

سَنَدِ مَنادِلَہ

(فِقہ) فضیلت کی سند جس کے ساتھ دستار بندی ہوتی ہے ، علومِ حدیث و فقہ کے حامل کے ایک عہد ، دستارِ فضیلت.

شاہِد

گواہ (جو كسی امر یا وعدے كی تصدیق یا تكذیب كرے)

شَیخَین

کنایۃً: حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ

صِحاح

صحاح ستّہ، حدیث صحیح کی چھ کتابیں جو اہل سنت و الجماعت کے نزدیک معتبر اور مستند ہیں

صَحِیح

۱.عیب یا غلطی سے مبرّا، نقص سے پاک، بے عیب.

صَحِیحَین

(لفظاً) دو صحیح چیزیں ، مراد: حدیث کی دو مشہور کتابیں، صحیح بخاری اور صحیح مسلم.

ضابِط

(ایران) چھوٹا ضلع

ضَعیف

بوڑھا

طُرُق

راہیں، راستے

طَرِیق

(تصوّف) وہ مراسم مشروعہ الہیٰ ہیں جن میں رخصت نہیں

طَعْن

۱. نیزے کا وار. نیزہ بازی .

طَعْن کَرنا

(حدیث) جھوٹ بول کر حدیث اپنے دل سے گھڑنا.

طَلاقِ بَتَّہ

(فقہ) بقول ترمذی اختلاف کیا ہے اہلِ علم نے طلاق بتّہ میں کہ حضرت علی سے مروی ہے کہ وہ تین طلاق ہیں اور حضرت عمرؓ سے کہ وہ ایک طلاق ہے جبکہ حضرت رکانہ کی حدیث سے یہ بات باتفاق ثابت ہے کہ حضرت رکانہ کی طلاق کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اُس وقت قرار دیا جب کہ انہوں نے حلف کے ساتھ بیان دیا کہ میری نیت تین طلاق کی نہیں تھی.

عَزِیز

زبردست، صاحب قوت و اختیار، غالب، قادر، اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام

فِعْلی

فعل سے متعلق کام کا قولی کا نقیض منسوب بہ فعل

لا یُمْلَک

جس کو ملکیّت نہ بنایا جا سکے ، جس پر تصرف نہ ہو سکے ، جو مملوک نہ ہو سکے (حدیث الوقف لایملک) (= مال وقف کی ملکیت نہیں بنایا جا سکتا) سے ماخود) .

مُتَّفَق عَلَیہ

جس امر پر سب کا اتفاق ہو، جس پر اتفاق کیا کیا ہو، جو بات سب کی رائے کے مطابق ہو، سب کی رائے اور مرضی کے موافق

مَتْرُوک

جسے چھوڑ دیا جائے، چھوڑا ہوا، ترک کردہ، منقطع

مُتَواتِر

(حدیث) وہ حدیث جو کئی اسناد سے منقول ہو، راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو اور جس کی صحت کے متعلق کبھی کوئی اعتراض نہ ہوا ہو

مُدْرَج

آپس میں لپٹا ہوا ؛ (حدیث) ایسی حدیث جس میں راوی نے اپنا یا کسی اور کا کلام بھی تشریح یا معنی وغیرہ کی غرض سے شامل کر دیا ہو

مُدَلِّس

وہ تاجر، جو خریدار سے مال کے عیب کو چھپائے، (مجازاً) جُھوٹا، دغاباز، فریبی

مَرفُوع

بلند کیا گیا، اُٹھایا گیا، اُٹھایا ہوا، بلند کیا ہوا

مُسَلْسَل

متواتر، پیہم، لگاتار

مُضْطَرِب

(فقہ) وہ حدیث یا روایت جس میں راویوں نے اختلاف کیا ہو سند یا متن میں

مُعَدَّل

برابر کیا ہوا، سیدھا

مُعْضَل

سمجھنے میں پیچیدہ، مشکل، (حدیث) وہ حدیث جس کی اسناد سے دو یا زیادہ راوی ساقط ہوں

مُعَلَّل

علت یا دلیل والا، مدلل، سبب کیا ہوا، سیراب کیا ہوا، علت یا دلیل والا، مدلل، سبب کیا ہوا، سیراب کیا ہوا

مَعْلُول

(وہ چیز) جس کا کوئی سبب ہو، علت کیا ہوا، (وہ بات) جس کے لیے دلیل دی گئی ہو، وہ جسے علت یا اسباب سے ثابت کریں، سبب سے رونما ہونے والا

مُعَنْعَن

(حدیث) وہ حدیث جو ایسے لوگوں سے سنی گئی ہو جن کا سلسلہ روایت میں مذکور نہ ہو اور سلسلہء روایت کو عن لگا کر نقل کیا گیا ہو ، وہ حدیث جس کی روایت فلاں ابن فلاں کے الفاظ سے کی گئی ہو اور صراحت سے سماع کا ذکر نہ ہو ۔

مَقبُول

قبول کیا ہوا، مانا ہوا، پسند کیا گیا، مرغوب، پسندیدہ، عام طور پر پسند کیا جانے والا

مَقطُوع

قطع کیا ہوا، کاٹا ہوا، ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا، کاٹا گیا

مَن عَرَف

(حدیث اردو میں مستعمل) رک : من عرف نفسہ الخ جس کی یہ تخفیف ہے ۔

مَن کُنتُ مَولا

(حدیث) (عربی فقرہ اردو میں مستعمل) میں جس کا دوست ہوں، میں جس کا آقا ہوں، مراد: حضرت علی کرم اللہ وجہٗ

مُنقَطِع

مراد: قطع، جدا، ٹوٹا ہوا (عموماً رابطہ، سلسلہ وغیرہ)

مَنقُول

نقل کی ہوئی عبارت نیز تصویر

مُنْکَر

انکار کیا گیا، مکروہ، معیوب، زبوں

مَوضُوع

(مراداً) (کسی امر کے لیے) بنا ہوا، ٹھہرایا ہوا

مَوقُوف

ملتوی کیا گیا، منسوخ کیا گیا، عارضی یا مستقل طور پر ترک یا منسوخ

مَولُول

(حدیث) وہ حدیث جو اصول کے تحت مسترد کی جائے ۔

نَحْوَہ

(علم حدیث) حدیث ِمتابع کی ایک قسم ، وہ حدیث جو صرف معنی میں دوسری حدیث کے مطابق ہو لیکن لفظاً موافق نہ ہو ۔

نَقْل صَحِیح

(حدیث) صحیح اور درست روایت ۔

واصِلَہ

اپنے بالوں میں مصنوعی یا دوسرے کے بال لگانے والی عورت (حدیث کی ُرو سے ایسی عورت ملعون ہے)

واہی

بودا ، کمزور ، ناتواں ۔

وَصْل کَرنا

ملانا، جوڑنا، آپس میں چسپاں کرنا، باہم پیوست کرنا

وَقف

(لفظاً) کھڑا ہونا، ٹھہرنا، قیام کرنا، رکنا، توقف، ٹھہراؤ، سکون

وَہابی

فرقہ، جو صوفیوں کا مدِّ مقابل سمجھا جاتا ہے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words