زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’تیوہار‘‘ سے متعلق الفاظ

’’تیوہار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَرْدھ کُمْبھ

چھٹے سال کا میلہ جر الہ آباد میں گنگا اور جمنا کے سنگم پر ہوتا ہے

بَقرعِید

مسلمانوں کی عید جو دسویں ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے اور جس میں بھیڑ، گائے، بکری وغیرہ کی قربانیاں ہوتی ہیں (یہ قرآن پاک کے بیان کیے ہوئے اس واقعے کی یادگار ہے کہ حضرت ابراہیم نے تین دن تک مسلسل یہ خواب دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو ذبح کررہے ہیں انہوں نے اسے حکم خداوندی سمجھ کر بیٹے کو مکہ معظمہ کے مقام پر ذبح کرنے کے لیے لٹایا جب چھری چلاچکے تو دیکھا کہ اسماعیل صحیح و سالم ہیں اور ایک دنبہ ذبح کیا ہوا پڑا ہے، بقراعید، مسلمانوں کا ایک تہوار

بَلْراج

ماہ کاتک کے چھ تہواروں میں سے ایک تہوار جس میں خود کو اور گائے بھین٘س کو آراستہ کرتے ہیں

بَکْرا عِید

مسلمانوں کی عید جو دسویں ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے اور جس میں بھیڑ، گائے، بکری وغیرہ کی قربانیاں ہوتی ہیں (یہ قرآن پاک کے بیان کیے ہوئے اس واقعے کی یادگار ہے کہ حضرت ابراہیم نے تین دن تک مسلسل یہ خواب دیکھا کہ وہ اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو ذبح کررہے ہیں انہوں نے اسے حکم خداوندی سمجھ کر بیٹے کو مکہ معظمہ کے مقام پر ذبح کرنے کے لیے لٹایا جب چھری چلاچکے تو دیکھا کہ اسماعیل صحیح و سالم ہیں اور ایک دنبہ ذبح کیا ہوا پڑا ہے، بقراعید، مسلمانوں کا ایک تہوار

بَھیّا دُوج

ہندووں کا ایک تہوار اس میں بہنیں اپنے بھائیوں کے واسطے ٹیکا اور شیرنی وغیرہ لے کر جاتی ہیں

جَشْنِ چَراغاں

ہندوؤں کا ایک تہوار جو خوشی اور مسرت کا اظہار چراغاں اور صفائی ستھرائی کے ساتھ کیا جاتا ہے، لکشمی (دولت کی دیوی) کی پوجا کی جاتی ہے، قماربازی بھی کی جاتی ہے، دیوالی کا جشن، جشن دیوالی

جَنْم اشٹمِی

بھادوں کے اندھیرے پاکھ کا آٹھواں دن جس روز کرشن جی نے جنم لیا تھا، شری کرشن کے یوم پیدائش پر کیا جانے والا جشن اور تیوہار

دِیْوالی

ہندوؤں کا ایک مشہور تیوہار جس میں لچھمی (دولت کی دیوی) کی پوجا ہوتی ہے، اور رات کوبکثرت روشنی یعنی چراغاں کیا جاتا ہے یہ تیوہار کاتک کی پندرہ تاریخ کو ہوتا ہے، اس میں ہندو کثرت سے جوا کھیلتے ہیں اوریہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس روز کی جیت سے برس روز تک جیت رہتی ہے، خاص طور پر بھگوان رام کے 14 سال بنواس مکمل ہونے پر کاتک بدی کی آخری یعنی قمری کی آخری رات کو اجودھیا لوٹے تھے، ان کی آمد کے استقبالیہ جشن کے ساتھ اس تیوہار کی ابتدا ہوئی تھی، پُران کے مطابق حقیقت میں دیوالی ویشیوں کا تیوہار ہے، لیکن اب اسے سبھی جماعت اور طبقہ کے لوگ مناتے ہیں، جشن چراغاں

راکھی بَنْدَھن

ہندوؤں کا ایک تیوہار جس میں برہمن سے اپنی کلائی میں کلاواراکھی اور نواڑے بندھواتے ہیں اپس میں بھی ایک دُوسرے کے خصوصاً بہن بھائی وغیرہ کے یہ چیزیں باندھنے کی رسم ہے ، اس وہ بلاؤں سے محفوظ رکھنے کا تعویذ سمجھتے ہیں ، سلونوں کا تیوہار راکھی

رَکْشا بَنْدَھن

شَب بَرات

ماہ شعبان كی چودھویں اور پندرھویں تاریخ كی درمیانی رات (بعض لوگوں كے عقائد كے مطابق خدا كے حكم سے اس رات عمر كا حساب اور تقسیم رزق كا كام ہوتا ہے اس شب كو لوگ آتش بازی چھوڑتے اور بعض لوگ روٹی حلوے پر بزرگوں كا فاتحہ كر كے تقسیم كرتے ہیں) یہ خوشی كا تہوار ہے

عاشُورَہ

ماہ محرم کی دسویں تاریخ

عِید

عید، عید الفطر، عید الاضحی، خوشی کا تہوار

عِیدُ اْلاَضْحیٰ

مسلمانوں کا ذی الحجہ کی دس تاریخ کو منایا جانے والا تہوار، اس دن حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی اللہ کی بارگاہ میں پیش کی تھی، اس کی یادگار کے طور پر مسلمان نماز پڑھتے، قربانی پیش کرتے اور خوشی مناتے ہیں، بقر عید، بکرید، عید قرباں، عید اضحیٰ

عِیدِ غَدِیر

18/ ذی الحجہ کا جشن، اس تاریخ کو 'غدیر خُم' (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسول خدا نے آپ کی شان میں من کُنتُ مولاہُ فَعَلیٌ مَولا' فرمایا، شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے

عِیدِ مُباہَلَہ

24 ذی الحجہ کی خوشی کا دن، اس تاریخ کو حضرت رسول اکرمؐ بموجب حکم خداوندی، حضرت علی، جناب فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین کو اپنے ہمراہ لے کر نصاریٰ نجران سے مباہلہ کرنے تشریف لے گئے، ان پانچوں حضرات کو دیکھ کر نصرانیوں نے مباہلہ نہیں کیا اور جزیہ دینا قبول کیا، اس فتح کی خوشی میں شیعہ حضرات جشن مناتے ہیں، اسی واقعہ کی نسبت سے پنجتن پاک کی اصطلاح عام ہوئی

عِیدِ مِیلاد

حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِم والادت کا جشن، عید میلاد النبیؐ، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے

عِید مِیلادُالنَّبی

حضرَت رسول اکرمؐ کے یوِم والادت کا جشن، عید میلاد النبیؐ، قمری سال کے تیسرے ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو پیغمبر محمد کی ولادت کی خوشی میں عالم اسلام میں جشن منایا جاتا ہے

عِیْدُالْفِطْر

(لفظاً بار بار لوٹ کر آنے والا دن، خوشی کا وہ دن جو بار بار آئے، اہل اسلام کے نزدیک سب سے بڑا تہوار، عیدالفطر ماہ شوال کا پہلا دن جس میں مسلمانوں خوشیاں مناتے ہیں چونکہ اس دن مسلمان فطرہ بھی ادا کرتے ہیں اس لیے کو عیدالفظر بھی کہتے ہیں

غَدیرُ الخُم

18/ ذی الحجہ کا جشن، اس تاریخ کو 'غدیر خُم' (مابین مکہ و مدینہ) پر حضرت علی علیہ السّلام کو بلند کر کے حضرت رسول خدا نے آپ کی شان میں من کُنتُ مولاہُ فَعَلیٌ مَولا' فرمایا، شیعوں میں اس دن خوشی منائی جاتی ہے

لوڑِھی

مذکورہ تہوار کے موقع پر گائے جانے والے گانے

لوہڑی

(پنجاب) ہندوؤں کا ایک تہوا جس میں کالی دیوی کے نام پر رات بھر لکڑیاں جلاتے اور گیت گاتے ہیں، کنوری لڑکیاں اس تہوار میں گیت گا گا کر مانگتی پھرتی ہیں، یہ تہوار پوس کے مہینے کی انتیسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے

مِیلاد

پیدائش، ولادت نیز پیدا ہونے کا وقت یا زمانہ، پیدائش کا وقت

ناگ پَنْچَمی

ہندوؤں کا ایک تہوار جو ساون سندی کی پانچویں تاریخ کو منایا جاتا ہے اور جس میں وہ سا نپ کو پوجتے اور دودھ پلاتے ہیں

نَو روز

پارسیوں میں نئے سال (فروردین) کا پہلا دن، پارسی تقویم کے مطابق اس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے (اس دن جشن منایا جاتا ہے یہ بادشاہان عجم اور یزدانیانِ ایران کے نزدیک نہایت شرف اور سعادت کا دن سمجھا جاتا تھا

کِرِسْمَس

عیسائیوں کا ایک تہوار جو حضرت عیسیٰ کی پیدائش کے دن (۲۵ دسمبر) کو منایا جاتا ہے، بڑا دن

کِرِسْمَِس ڈے

عیسائیوں کا بڑا دن، حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا دن، ۲۵ دسمبر

ہَرِتالِکا

بھادوں کی چار شدی، چارشدی کی مذہبی رسومات، ہندو عورتوں کا تیج نام کا تہوار

ہولی

(مجازاً) خوشی، جشن

یَومُ النَّحر

دس ذی الحجہ کا دن جب حاجی منیٰ میں کنکریاں مارنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانور نحر کرتے ہیں، قربانی کا دن

یَومِ نَحْر

دس ذی الحجہ کا دن جب حاجی منیٰ میں کنکریاں مارنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی میں جانور نحر کرتے ہیں، قربانی کا دن

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words