تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَو روز" کے متعقلہ نتائج

بَیضَۂ نَو روز

ایرانی لڑکوں کا ایک کھیل جو نو روز (۲۱ مارچ) کو کھیلا جاتا ہے اور جس میں لڑکے بازی لگا کر منقش انڈوں سے (جو خاص طور پر نو روز کے لیے تیار کیے جاتے ہیں) کھیلتے ہیں اور جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ ہار جاتا ہے

نَو روز ہونا

نوروز کا جشن ہونا نیز نئے سال کی آمد کا جشن منایا جانا، (ہندوؤں میں) بیساکھی کا تہوار ہونا، عیش ہونا

نَو روز آ رَہا ہے

عیش و آرام سے گزرتی ہے

نَو روز ہو رَہا ہے

خوب چین سے بسر ہوتی ہے

نَو رُوزِ عَجَم

(موسیقی) رہاوی کا دوسرا شعبہ جو چھ نغموں یا راگنیوں پر مشتمل ہوتا ہے

نَو روزِ عَرَب

(موسیقی) مقام رہاوی کے پہلے شعبے کا نام جو چھ راگنیوں یا نغموں پر مشتمل ہے

نَو روزِ نِگاہ

جو آنکھوں کے لیے خوشی یا جشن کا باعث ہو

نَو رُوزِ خاصَّہ

ماہِ فروردین کی چھٹی تاریخ، شاہان ایران پہلی سے چھٹی تاریخ تک جشن کیا کرتے تھے اور لوگوں کی مرادیں پوری کرتے تھے اور قیدیوں کو رہا کرتے تھے

زُلْفِ نَو روز

(موسیقی) عربی، اِیرانی اور ہندی موسیقی سے امتزاج یافتہ ایک راگنی کا نام

نَو روز بُزُرْگ

نوروز خاصہ جو معروف ہے نیز (موسیقی) ایک ایرانی راگنی کا نام

نَو رُوزِ عامَّہ

ایرانیوں میں ماہِ فروردین کا پہلا دن، (عام طور پر نئے سال کا دن) جس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے، ایک ہفتہ کا جشن شروع ہوتا ہے، جو 'نو روزِ بزورگ' کے ساتھ ختم ہوتا ہے

نَو روزِ عالمَ اَفروز

(لفظاً) دنیا کو روشن کرنے والا جشن

بَہْمَن روز

ماہ بہمن کا دوسرا دن جس میں پارسی جشن مناتے ہیں

سِیَہ روز

سیاہ روز، مصیبت زدہ

مِہر روز

شمسی سال کے ساتویں ماہ کا سولھواں دن جس دن سے موسم ِخزاں شروع ہوتا ہے ۔

روز نامچَہ

وہ کِتابچہ، جس میں روزانہ کے تاریخ وار حالات یا حِسابات لِکھے جائیں، ڈائری

پارچَہ روز

تِیرَہ روز

بد نصیب، تیرہ بخت

سِیاہ روز

مُصیبت کا مارا ، پریشانی حال ، بدنصیب ، منحوس .

دیرِینَہ روز

جس کو بہت زیادہ عرصہ گزر چکا ہو ، کہن سال ، عمر رسیدہ .

سازِ نَو روز

نو روز کی دعوت

شَبانَہ روز

نَو روز کَرنا

نوروز کا جشن منانا نیز جشن منانا، عیش کرنا

روز کا مَع٘مُول

وہ کام جو پابندی کے ساتھ روز کیا جائے.

نَو روز کا میلا

نوروز کا جشن نیز ایک میلے کا نام

آشُفْتَہ روز

بدحال، بدنصیب

ہَفْتَہ دَس روز

رک : ہفتہ عشرہ (الف) ۔

شاہِ روز

روز سِیاہ

سیاہ دین، مصیبت، آفت،

روز نامَہ نَوِیس

اخبارات میں مضمون لِکھنے والا ؛ رپورٹر ؛ سیاہا نویس ؛ حِساب کِتاب رکھنے والا ، منیم.

روز نامَہ نَوِیسی

اخبار نویسی ، اخباروں میں مضمون لکھنے کا پیشہ.

روز کا قِصَّہ

ہر گھڑی کا جھگڑا.

شاہِدِ روز

سورج

کوئی روز کا مِہْمان

رک : کوئی دن کا مہمان.

روز نامْچَہ نَوِیس

وہ شخص جو روزنامچہ لکھے، دفتری جو ہر روز کا کام درج کرتا ہے

اِعْتِمادِ روز

مِہرِ نِیم روز

دوپہر کا سورج جو پوری آب و تاب دیتا ہے

چَند روز کا مِہمان

دو روز کا مِہْمان

تھوڑا قیام کرنے والا شخص

خَرْچِ روز مَرَّہ

روز کا خرچ

روز کے نامَہ و پَیام

بہت میل ملاپ

روز مہر

اتوار

روز نامْچَۂ عام

(قانون) عام ڈائری ، جنرل ڈائری.

شاہِ نِیم روز

وَعدَہ روز نُخُست

رک : وعدئہ الست ، اوّل دن کا عہد ، روزِ ازل خدا کا بندے سے کیا ہوا پیمان ۔

روز نَئی آفَتیں ہونا

ہر روز نئی مصیبت آنا

آذَر روز كی عِید

آذر مہینے كی نویں تاریخ جس میں ایرانی جشن مناتے ہیں۔

بَچَّۂ نَو

نیا حادثہ

روز کُن٘واں کھودْنا اور روز پانی پِینا

روز کمانا روز کھانا ، جو دن میں کمانا وہی کھا لینا ، جتنا کمانا اُتنا ہی کھانا.

پادشاہِ نِیم روز

خوش قسمت ، صاحب نصیب ، بلند اقبال .

ہَر رُوْز

روزمرہ، بلاناغہ، ہمیشہ، سدا، روز کے روز، روزانہ

مَعْمُولاتِ روز مَرَّہ

رُوْز نامَہ

روزنامچہ

روز ایک تازہ بَلا نازل ہونا

ہر روز ایک نئی مصیبت پڑنا

نَو تَوبَہ

وہ شخص جس نے تازہ توبہ کی ہو

نَو بُرْدَہ

نیا خریدا ہوا غلام، نیا بنایا ہوا غلام، (بردہ، ترکی زبان میں بمعنی غلام ہے)

نَو دَولَتَہ

رک : نو دولتا ۔

نَو دَولَتِیَہ

رک : نو دولتا ۔

غازَۂِ نَو

نَو بَستَہ

نیا باندھا ہوا ؛ (مجازاً) تازہ استعمال کیا ہوا (مضمون وغیرہ) ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں نَو روز کے معانیدیکھیے

نَو روز

nau-rozनौ-रोज़

اصل: فارسی

وزن : 221

موضوعات: تیوہار تصوف مجازاً کنایۃً

نَو روز کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پارسیوں میں نئے سال (فروردین) کا پہلا دن، پارسی تقویم کے مطابق اس دن شمس حمل میں داخل ہوتا ہے (اس دن جشن منایا جاتا ہے یہ بادشاہان عجم اور یزدانیانِ ایران کے نزدیک نہایت شرف اور سعادت کا دن سمجھا جاتا تھا
  • وہ دن جس سے نیا سال شروع ہوتا ہے، نیا روز، نیا دن، (خصوصاً اس دن کا نام جس دن جمشید بادشاہ بنا تھا)
  • (مجازاً) جشن کا دن، تہوار کا دن، عیش و عشرت کا دن نیز جشن (آتش پرستوں کے علاوہ دیگر اقوام کے لیے)
  • ایرانی موسیقی کے ایک راگ کا نام، (خصوصاً نوروزِ عجم کے چھ نغموں میں سے تیسرا) وہ نغمہ یا آہنگ جو بوسلیک اور حسینی سے ترتیب پاتا ہے اور اس سے چار نغمے حاصل ہوتے ہیں
  • (تصوف) اس سے مراد مقام تفرقہ ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of nau-roz

Noun, Masculine

  • New year's day (according to the Persian calendar, being that on which the sun enters Aries, this is called 'aamma' or 'general', and the sixth of the same month, 'Khaassa' or 'special,' or buzurg, 'great', both of these days are celebrated by feasts
  • the year's first day, the calendar year just begun or about to begin
  • (Metaphorically) the liberation of prisoners, day of plenty, day of joy, day of celebration
  • name of a note in music

नौ-रोज़ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • साल का पहला दिन, ईरानियों में फ़र्वरदीन मास का पहला दिन जिसमें वह बहुत बड़ा उत्सव मनाते हैं, (फारसी पंचांग के अनुसार, जिस दिन सूर्य मेष राशि में प्रवेश करता है)
  • नया दिन, वो दिन जिससे नव वर्ष की शुरूआत होती है, (विशेषतः) उस दिन का नाम जब जमशेद बादशाह बना था
  • (लाक्षणिक) उत्सव का दिन, त्यौहार का दिन, जश्न का दिन, (अग्नि-पूजक (पारसी) के अतिरिक्त दूसरे संप्रदाय के लिए)
  • ईरानी संगीत के एक राग का नाम विशेषतः 'नौरोज़-ए-अजम के छः सुरों में से तीसरा
  • (तसव्वुफ़) इस से तात्पर्य वो स्थान जहाँ हृदय में संदेह उत्पन्न होने लगे और सत्य (ब्रह्म) से दूरी हो

نَو روز کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَو روز)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَو روز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words