’’دعائیہ‘‘ سے متعلق الفاظ
’’دعائیہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آباد رَہو
(دعائیہ فقرہ) زندہ و سلامت اور خوش و خرم رہو
آباد رَہیں
(دعائیہ فقرہ) زندہ و سلامت اور خوش و خرم رہیں
آباد رَہے
(دعائیہ فقرہ) زندہ و سلامت اور خوش و خرم رہے
اَپْنا اَپْنا بَھرو اَپْنا اَپْنا پِیو
(دعائیہ) کماؤ اور کھاؤ، دوسرے کی دولت پر نظر مت ڈالو
اَلله نِگَہبان
اللہ حفاظت کرے، اللہ اپنی امان میں رکھے (عام طور پر رخصت کے وقت کہتے ہیں)، اللہ حافظ، خدا حافظ، خدا نگہدار
اَللہ بَھلا کَرے
سائلوں کی صدا، کچھ دیتے جاؤ
اَللہ کی سَنْوار
خدا کی مار، پھٹکار، اللہ کی طرف سے لعنت (کوسنا یا مہذب بددعا)
اُلَٹْنا
جا کر پلٹنا، لوٹنا، لوٹ آنا
پُٹْکی جوگا
(بد دعا) مرجانے کے قابل .
پُھونک ڈالْنا
(دعا وغیرہ پڑھ کر) کسی پر دم کرنا۔
تَخْت بَخْت
(عو: دعائیہ) راج سہاگ ، راگ سہاگ ، سہاگ بھاگ ، عیش و آرام ، خوش نصیبی ، خوش اقبالی ، اولاد اور خاوند
تِنْکا نَہ رَہْنا
(مجازاً) نہایت دُبلا ہوجانا
تُو ہو اور دُنیا ہو
(بطور دعا) تو ہمیشہ زندہ رہے، دنیا کا لطف تیرے ساتھ رہے، تو دنیا میں پھولے پھلے
تیرا نُور اُڑ جائے
(بد دعا) تیرے چہرے پر نور نه ریے ، تیرا روپ جاتا رہے، توند صورت یو جاےۘ
تَیز
(ذائقے کیفیت مزاج یا اثر میں) بڑھا ہوا، تند، سخت، گرم، چٹ پٹا
جوانی کا سُکھ دیکھے
(دعا) جوانی کا چین اور عیش نصیب ہو
جوڑا بَنا رَہے
(دعائیہ) رک : جوڑی بنی رہے
جوڑدار
۱۔ پیوند لگا ہوا، جوڑا ہوا، مرکب پتا
جوڑی بَنی رَہے
(دعا) فقیر دو آدمیوں کو اکھٹا دیکھ کر خصوصاً جنھیں بھائی سمجھیں یہ دعا دیتے ہیں؛ میاں بیوی کو ساتھ دیکھ کر بھی کہتے ہیں.
جھاڑُو پِھر جائے
۔(بددعا) برباد ہو۔ تباہ ہو۔ ؎
خانَہ خَراب ہو
(کوسنا) ستیاناس ہو، برباد ہو
خاک پَڑے
(عام بول چال) غارت ہوجائے، مٹ جائے (بد دعا کے طور پر)
خُدا آباد رَکّھے
(دعائیہ کلمہ) سلامت رہیں.
خُدا اِس کا مُنھ کالا کَرے
(بد دعا) اللہ اَس کو رُسوا کرے.
خُدا بُوجھے
(بد دعا) خدا سمجھے ، اللہ بدلہ لے ، اللہ سرا دے.
خُدا بَھلا کَرے
(دعائیہ کلمہ) فقیروں کی صدا یا کسی کے سلوک اور نیکی پر کہتے ہیں ، اللہ خوش رکھے نیز درمیان گفتگو جملۂ معترضہ.
خُدا حافِظ
(کلمۂ دعا) اللہ حافظ، اللہ کے سُپرد
خُدا دُشْمَن کو نَہ دِکھائے
(دعائیہ کلمہ) اللہ ہر ایک کو آفت سے بچائے ، محفوظ رکھے.
خُدا راس لائے
(دعا) خُدا موافق کرے ، خُدا سازگار کرے.
خُدا رَکھّے
(دعائیہ کلمہ) اللہ زندہ رکَھے، اللہ ایسا ہی بنائے رکّھے، اللہ سلامت رکّھے
خُدا عُمْر دَراز کَرے
(دعا) اللہ تعالیٰ عمر طبیعی کو پہنچائے (بڑے ، چھوٹوں کو اس طرح دعا دیتے ہیں).
خُدا گَھر خَراب کَرے
(بد دعا) اللہ تباہ و برباد کردے
خُدا کا قَہْر ٹُوٹے
(بد دعا) اللہ کا غضب نازل ہو ، آفت میں گرفتار ہو.
خدا کروٹ کروٹ جنّت نصیب کرے
(دعائیہ کلمہ) اللہ ہر طرح ان کی بخشش کرے
خُدا کَرے
(دعائیہ کلمہ) اللہ کرے، ایسا ہی ہو
خُدا کھوئے
۔(دعائے بد) دیکھو خدا غارتد کرے۔
داتا کی خَیر
(دُعا) گدا گروں کا تکیۂ کلام ، مُراد : خیرات کرنے والوں کا بَھلا ہو .
داغ ہو کَر نِکْلے
(کوسنا، بد دعا) بدن سے پُھوٹ پھوٹ کر نِکلے
دَعْوَت
کسی تقریب یا ضیافت یا تحریک میں شرکت کے لئے بلانا
دَم قَدَم سَلامَت
(دعائئیہ کلمہ) خدا سلامت رکھے، کسی کی ذات کا فیض، طفیل، خوشگوار اثر.
دَم قَدَم کی خَیر
(فقیروں کی دعا) جان کی سلامتی رہے، خدا سلامت رکھے
دُنْیا سے غارَت ہو
(بد دعا) مِٹ جائے ، تباہ ہو.
دُنْیا سے نام اُڑے
(بد دعا) مٹ جائے ، مر جائے ، تباہ و برباد ہو جائے ، غارت ہو جائے ، ناپید ہو جائے.
دُور بَلا
(کلمۂ دعائیہ) مصیبت و پریشانی پاس نہ آئے، مشکلات دُور رہیں، کوئی آنچ نہ آئے
دوزَخ میں جائے
(بددعا) بھاڑ میں پڑے، جہنم میں جائے
دَولَت زِیاد
(دعائیہ کلمہ) خدا خوش رکھے ، دولت زیادہ ہو ، مراتب بڑھتے رہیں
دِیدے پَٹَم ہونا
(عور) (کوسنا ، بددعا) اندھا ہوجائے ، دِیدے پُھوٹ جائیں.
دِیدے پُھوٹ جانا
(عور) کوسنا ، بد دعا) اندھا ہوجائے!.
رَسْنا بَسْنا نَصِیب ہو
(دعائیہ کلمہ) رہنا سہنا اور پھولنا پھلنا نصیب ہو ، خدا خوش اور سرسبز رکھے ، خُدا بھرا پُرا رکھے
زَبان جَل جائے
(بد دعا) زبان میں آگ لگے، خدا کرے زبان جھلس جائے، کہنے والے کی زبان کو تکلیف پہنچے
سانپ ڈَسے
(عور ، بد دعا) سان٘پ کاٹے.
سَب کا بَھلا ہو
(دعائیہ کلمہ) خُدا سب کا فائدہ کرے.
سَفَر بَخَیر
کلمۂ دعائیہ: کسی کو سفر پر جاتے وقت خدا حافظ کہنا یا یہ کہنا کہ اس کی دعا ہے کہ سفر بخیر و خُوبی گُزرے
سَلام عَلَیک
۱. ( بطور دُعا ) تُو سلامت رہے ، تُم پر سلام ہو .
سَلام عَلَیکی
(بطور دُعا) تُو سلامت رہے ، تُجھ پر سلام ہو .
سَلامَت
(دعائیہ) خدا سلامت رکھے ، آفات سے محفوظ رہے ، تندرستی کے ساتھ رکھے۔
سَلَّمَہا
خدا سلامت رکھے (زندہ شخص (عورت) کے لیے سلامتی کی دعا)
شاہ عَبّاس كا عَلَم ٹُوٹے
(عور) حضرت عباس ابن علی كے عَلَم كی مار پڑے، تباہ ہو، برباد ہو(كلمۂ بد دعا)
صُورَت پَر جھاڑُو پِھرے
(بد دعا) نیست و نابود ہو جائے ، غارت ہوجائے.
طابَ ثَراہ
(عربی کا دعائیہ جملہ اُردو میں رائج) مقدّس اور پرہیز گار مرحومین کے لیے تعظیماً مستعمل، خدا تعالیٰ ان کی خاک کو پاک رکھے (رنج و غم اور عذاب سے)
عَرْش کا پایَہ ہِلْنا
شدّت سے اثر انداز ہونا، تاثیرلانا (دعا وغیرہ کا)
عَلَم ٹُوٹے
حضرت عباس علمدار کی مار پڑے (شیعہ عورتوں کا کوسنا یا بد دعا)
غَضَب پَڑے
(بددعا)خدا کا قہر نازل ہونا .
فَضْلِ مَولیٰ
(فقرا کی دعا) خدا خوش رکھے ، خدا کی عنایت رہے
قُرْآن کی مار
(دعائے بد) قرآن کی پھٹکار
قَلَم رَوشَن رَہے
(دعا) حکومت بنی رہے ، حکم جاری رہے .
گور میں کِیڑے پَڑیں
(بد دُعا) عذابِ قبر میں مبتلا ہو ، جہنّم رسید ہو
لُوکا لَگے
(بد دعا) آگ لگے، چولھے میں جائے، بھاڑ میں جائے، غارت ہو
ماثُورَہ
جزادیا گیا، ادعیہ ماثورہ، وہ باتیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَم سے منقول ہیں (دعائیں وغیرہ)
مامْتا ٹَھنْڈی رَکھے
(دعائیہ) اولاد خوش رہے، اولاد کی عمر دارز ہو، اولاد کی خوشیاں دیکھنا نصیب ہو۔
مانگ سے ٹَھنڈی رَہے
(دعائیہ) خاوند جیتا رہے ، سہاگ بنا رہے.
مُبارک باد
اچھی اور دل کو مسرور کر دینے والی بات، مژدہ
مُبارک ہو
(دعائیہ کلمہ) خدا نیک کرے، راس آئے (تہنیت، کامیابی، خوش خبری یا خوشی کے موقع پر اظہار کے لئے مستعمل)
مَحْفُوظ رَکھے
(دعائیہ کلمہ) امن میں رکھے ، سلامت رکھے
مُستَجاب
جواب دیا گیا، مجازاً جسے قبول کیا جائے، جسے مان لیا جائے (عموماً دعا وغیرہ)
مَغْفِرَت پَست ہونا
(دعائیہ کلمہ) خدا اس کو بخش دے ، اﷲ اس کی مغفرت کرے ۔
مَلیا میٹ ہو
(بد دعا دینا، کوسنا) تباہ ہو، برباد ہو، غارت ہو
مُنہ جَلے
ایک (بددعا) ، منھ میں سوزش ہو ۔
مُنہ سِیاہ
(بددعا) منھ کالا ہو ، خدا کی لعنت ، رسوائی و ذلت ہو ، بُرا ہو ۔
مُنہ ٹُوٹے
(بددعا) چہرے پر شدید چوٹ آئے ، منھ بگڑ جائے ۔
مُنہ کالا ہو
(بددعا) بدنام ہو ، رسوا ہو ، درگور ہو ؛ دور ہو ، دفعان ہو ۔
مُنہ کو لُوکا لَگے
(بددعا) تباہ ہو ، برباد ہو ، منھ جھلس جائے ۔
نامِ خُدا
خدا کی مہربانی سے ، فضل ِالٰہی کی بدولت
نام دُنیا سے اُڑے
(بد دعا) مرجائے، فنا ہوجائے، برباد ہو
نَصِیبِ دوسْتاں
(دعائیہ کلمہ) دوستوں کو نصیب ہو، دوستوں کا نصیب اچھا ہو (تعریف کے موقع پر مستعمل)
کالا پانی ہو
(بددعا) حبس دوام کی سزا ہو ؛ کالا موتیا ہو ، بینائی جاتی رہے
کَرْوَٹ کَرْوَٹ جَنَّت نَصِیب کَرے
(دعا) خدائے تعالیٰ مغفرت کرے ؛ جنت میں جگہ دے .
کَرْوَٹ کَرْوٹ جَنَّت نَصِیب ہو
(دعا) خدا سے دعا ہے کہ مغفرت ہو، جنّت میں جگہ ملے
کھوجْڑا جائے
(بد دعا) غارت ہو، برباد ہو، ستیاناس ہو جائے
ہاتھ اُٹھ جانا
(دعا کے لیے) ہاتھ پھیل جانا ، دعا کے لیے آمادہ ہو جانا ۔
ہاتھ اٹھا لینا
تعلق ختم کر لینا ، کنارہ کش ہو جانا ؛ کسی کام سے دست بردار ہو جانا ؛ باز آنا ، چھوڑ دینا
ہَدَف اِجابَت
(مجازاً) منظوری ، حصول ؛ (دُعا کی) قبولیت ۔
ہَزار رَحمَت
ہزار برکتیں (دعا کے طور پر مستعمل بالعموم ہونا کے ساتھ) بہت سی مہربانیاں ۔
ہَزاری عُمْر ہو
دعائیہ کلمہ، جو تسلیم اور آداب کے جواب میں بڑے بوڑھے بطورِ دعا زبان پر لاتے ہیں، یعنی ہزار سالہ عمر ہو، دُعا، سلام کےجواب میں کہتی ہیں، یعنی بڑی عمر ہو
ہَڈِّیاں بَہِشت میں ہوں
(دعائے مغفرت) بہشت میں جائے، جنت نصیب ہو
یا عَلی مَدَد
(کلمہء دعائیہ) جو حضرت علی کو نصرت اور مدد کے واسطے مشکل پیش آنے کے وقت زبان پر لاتے ہیں ، اے علی میری مدد کیجئے ۔
یا ہادی
(دعائیہ کلمہ) اے رہنمائی کرنے والے ، اے ہدایت دینے والے ؛ مراد : اے اﷲ (بطور ورد بھی مستعمل) ۔
یرحمک اللہ
(دعائیہ کلمہ) خدا تم پر رحمت کرے (چھینکنے والے فرد کے الحمدﷲکہنے کے جواب میں بولا جانے والا کلمہ) ۔
یُوں ہی ہو
(دعائیہ کلمہ) خدا کرے اسی طرح ہو ، ایسا ہی ہو ، خدا کرے آج یوں ہی ہو