تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لو" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لو کے معانیدیکھیے
لو کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- کان کے نچلے حصّے کی نوک جس میں صرف گوشت ہوتا ہے (اور جس میں سوراخ کر کے بُندے وغیرہ پہنے جاتے ہیں) ، کچیا ، بنا گوش .
- دھیان ، خیال ، دُھن ، اشتیاق ، آرزو ، لگن .
- آگ کا چھوٹا شعلہ ، لپٹ ، جوت روشنی ، دمک .
- اگر (عربی فقروں میں مستعمل) .
- چراغ یا شمع کا شعلہ ، زبانِ شمع .
- (مجازاً) زبان کی نوک .
- یکسوئی ، یک جہتی ، یک طرفی ؛ دل کا لگاؤ یا میلان .
- (مجازاً) کسی چیز کا نچلا کنارہ .
- وہ شعلہ جو پتھر وغیرہ کی رگڑ سے پیدا ہوتا ہے ، چنگاری .
اسم، مذکر
- وقت کا بہت چھوٹا لمحہ ؛ (موسیقی) آٹھ چھن کا وقت (چھن ، لے کے وقت کا پہلا سواں حصّہ ہوتا ہے) .
شعر
اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے
مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے
وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی
اسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا
بجھ گئی شمع کی لو تیرے دوپٹے سے تو کیا
اپنی مسکان سے محفل کو منور کر دے
English meaning of lau
Noun, Feminine
- expectation, candle flame
- attachment, love, longing, craving, ardent desire, attention, deep meditation, ear lobe, flame
Conjunction
- if
लौ के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- ज्योति, शोला, ध्यान, आशा, कान का निचला हिस्सा
संज्ञा, पुल्लिंग
- पुश्ता, उँचाई, पित्त, सफ़ा।।
لو سے متعلق محاورے
لو کے قافیہ الفاظ
لو کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (لو)
لو
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔