تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لال" کے متعقلہ نتائج

لَب

(ہر چیز کا) جوہر، ست، اصل، مغز، گودا، مینگ، خالص

لاب

تفریح ، مزہ ، لطف.

لَعْب

بازی، بازی کرنا، کھیل کود، سیر، تماشا

لَبیں

دونوں ہونٹ، جیسے لبیں بند ہونا

لَبوں

لب (رک) کی جمع، حسب ذیل ترکیبات میں مستعمل، ہونٹ

لَبی

گنے کا اُبلا ہوا رس یا شیرہ، جس سے گڑ شکر وغیرہ بناتے ہیں، راب

لَبُو

ٹھیک.

لَبْنا

بچے کی پیدائش کے دو تین دن بعد تک پستانوں سے دودھ کی بجائے دودھ کی مانند ایک رطوبت خارج ہوتی ہے جسے لبنا کہتے ہیں

لَبْنی

مٹی کی چھوٹی سے ٹھلیا یا بدھنی، جو کھجور یا تاڑ کے درخت میں باندھ دیتے ہیں تا کہ اس میں رِس رِس کرعرق جمع ہو جائے

labia

ہونْٹ

لِب

لب ساز

لَب خا

لَب کام

(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض جس میں اس کا ہون٘ٹ نیچے کے دان٘ت کی جڑ سے مل کر بیر کے برابر پھول جاتا ہے

لَب گِیر

لَب کُشا

لب کشائی کرنے والا، بات کرنا ہوا، بات کرنے والا، اظہار خیال کرنے والا

لَبا لَبْ

کسی ظرف کے کنارے تک بھرا ہوا، منھ تک بھر ہوا، کناروں تک پر، لبریز، پر

لَب بوسی

مُن٘ھ چُومنا، لب سے لب ملانا، ہونٹوں کو بوسہ دینا

لَب بَنْدی

کچھ کہنے یا لکھنے پر پابندی ، زباں بندی.

لَب گَزاں

ہون٘ٹ چباتا ہوا ، (غصّے ، حسرت یا افسوس وغیرہ سے)

لَب دوز

لبوں کو سی دینے والا، لبوں کو چپکا دینے والا، کنایۃً: بہت میٹھی چیز

لَب بَنْد

لَب گُزِیدَہ

لَب گَرْداں

(کنویں ، حوض یا چشمے وغیرہ کا) باہر نکلا کنارہ

لَب سوز

لَب زَدَہ

لَب کُشائی

کچھ کہنے کے لیے ہونٹ کھولنا، بات کرنا، زبان کھولنا، کچھ کہنا

لَب سِینا

زبان بند رکھنا، خاموش کر دینا، زبان پر بندش لگا دینا

لَب بَلَب

من٘ھ سے من٘ھ ملائے ہوئے، مراد : مقابل، سامنے، من٘ھ درمن٘ھ، روبرو، آمنے سامنے

لَب بندھنا

فرط شیرینی سے ہونٹوں کا چیک جانا

لَب ہِلْنا

لب ہلانا کا لازم، ہونٹوں کو جنبش ہونا، گلہ شکوہ ہونا

لَبِ ناں

لَبْ بَہ لَبْ

لب سے لب ملائے ہوئے، ایک دوسرے کے ہونٹ چومتے ہوئے، مقابلہ کرنے والا

لَب و عارِض

لب و رخسار، گال اور ہونٹ، مراد معشوق کا چہرہ

لب خند

لَب کاٹْنا

رک : لب چبانا

لَب دو چار

کنارے پر ، منزلِ مقصود پر ، آخری مرحلے پر

لَب چَش

چاشنی، مٹھاس، ذائقہ، مزہ

لب چوسنا

اپنے ہونٹ کو دانتوں میں لے کر چوسنا

لَب باندْھنا

خاموش رہنا.

لَب کُھلْنا

لب کھولنا کا لازم ہے، بولنا، بات کرنا، بات چیت کرنا

لب بَستگی

خاموشی، چپ سادھنے کا عمل

لَب کھولْنا

بولنا، بات کرنا، بات چیت کرنا

لب ساز

لَب کی آگ

ہون٘ٹوں کی گرمی ، لبوں کی حرارت

لَبْڑا

وہ شخص جو بائیں ہاتھ سے کام کرے، وہ شخص جو کھانے پینے کی چیزوں کا حریص ہو، جھوٹا

لَبِ جُو

نہر کا کنارا ، ندی کا کنارا

لَب لَگانا

لعابِ دہن کسی چیز پر ملنا، تھوک میں تر کرنا، تھوک لگانا

لَبِ آب

دریا ، ندی یا حوض وغیرہ کا کنارا.

لب چُومنا

ہونٹھ چومنا

لَب چاٹْنا

کسی چیز کی لذّت محسوس ، دیر تک چٹخارے لینا

لَبِ دَار

پھانسی کے تختہ کا کنارہ، پھانسی کے پھندے کا آخری حصہ

لَبِ راہ

لبِ سڑک ، سرِ راہ

لَب ہلانا

بولنا، کچھ کہنا

لَب بَسْتَہ

جس کے لب بند ہوں، جو زبان بند کیے ہوئے ہو، خاموش، چپ چاپ

لَبْڑُو

بیہودہ گو، جُھوٹا

لَب چَبانا

حسرت، افسوس یا غصے میں خود اپنے ہونٹ کاٹنا، ہونٹوں کو دانتوں میں دبانا

لَب و دَنداں

لَبِ جام

پیالے یا جام کا کنارا

لَبادَہ

جاڑے کے موسم میں لباس کے اوپر کا ڈھیلا ڈھالا پنڈلی تک لمبا جامہ، چغہ، جبہ، دگلا، فرغل (بیشتر روئی بھرا ہوا یا اونی، روئی دار)

اردو، انگلش اور ہندی میں لال کے معانیدیکھیے

لال

laalलाल

وزن : 21

موضوعات: کنایۃً رنگ

لال کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مذکر

  • سرخ ، احمر ، سُوہا (خواہ تمازتِ آفتاب سے ہو یا آن٘چ یا لال رن٘گ سے).
  • پیارا ، دُلارا ، چہیتا ، (مجازاً) معشوق.
  • ایک نوع کا بڑا یاقوت رمانی ، لعل ، ہیرا ، قیمتی پتھر
  • (مجازاً) بیٹا ، فرزند ، بچّہ ، لڑکا.
  • وہ شخص جو بولنے کی قوّت سے محروم ہو ، گون٘گا ، خاموش ، عاجز
  • غصّے میں بھرا ہوا ، غضب ناک .
  • ہندوؤں کے نام کا ایک جُز جیسے رام لال ، جواہر لال وغیرہ
  • ۔(ھ) معانی۔ ۱۔لغایت ۴ میں فارسی میں بھی ہے۔ معنی نمبر ۲ میں فارسی اور عربی میں املا لعل ہے) ۱۔مذکر۔ سُرخ رنگ۔ ۲۔ایک قسم کا بیش قیمت معدنی جوہر۔ ؎ (کال۔ حال۔ قافیہ) ۳۔صفت۔ سُرخ۔ احمر۔ سوٗہا۔ تمازت آفتاب سے ہو یا آنچ یا لال رنگ سے۔ ۴۔صفت۔ گنگ جو بول نہ سکے۔ دیکھو زبان لال ہونا۔ ۵۔(عو) مذکر۔ پیار سے بچّے کو کو کہتی ہیں۔ ؎ ۶۔ مذکر۔ ایک چھوٹے سے خوش آواز پرند کا نام جاس کا رنگ سُرخ اور پروں پر سفید چتیاں ہوتی ہیں۔ بعض لوگ بیڑوں کی طرح اُن کو بھی لڑاتے ہیں۔ ؎ ۷۔ مونث۔ (عم) رال۔ ۸۔صفت۔ دہکتا ہوا۔ ؎ ۹۔ صفت۔ لاڈلا۔ پیارا۔ ناز پروردہ۔ ۱۰۔ (سنسکرت) بمعنی۔ تمنا رکھنے والا) ہندؤں کے نام کا جُز ہوتاہے۔ جیسے رام لال۔ ۱۱۔(کنایۃً) غُصّہ میں بھراہوا۔ غضب ناک۔ ؎

اسم، مؤنث

  • رال ، لعابِ دہن.

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

لَعْل

سُرخ

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of laal

Sanskrit - Noun, Masculine

Turkish - Adjective

  • beloved
  • darling, dear
  • dumb
  • enraged, inflamed, angry
  • red (colour)

लाल के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग

  • रक्तिम रंग; सुर्ख़ रंग
  • छोटा और प्रिय बालक। प्यारा बच्चा।
  • पुत्र। बेटा। उदा०-तेरे लाल मेरो माखन खायो। सूर।
  • रेड, सुर्ख़, बेटा, पुत्र, रंग का नाम
  • लाल1 (सं.)
  • एक रत्न जो गहरे रंग का होता है; माणिक; याकूत।

तुर्की - विशेषण

  • मूक, गूंगा।
  • रक्त, सुर्ख, एक रत्न, पद्म राग।।

لال سے متعلق دلچسپ معلومات

لال یہ لفظ اردو اور فارسی میں مشترک ہے۔ لیکن اردو میں اس کے تین معنی ہیں: (۱)’’سرخ‘‘، (۲) ’’پیارا‘‘، اور(۳) ’’قیمتی پتھر، جسے یاقوت اور مانک [سوم مفتوح، بروزن’’نانک‘‘] بھی کہتے ہیں۔ ‘‘فارسی میں اول اور سوم معنی ہیں، دوم معنی صرف اردو سے مختص ہیں۔ فارسی میں اس لفظ کے ایک معنی ’’گونگا‘‘ بھی ہیں۔ اردو میں یہ معنی نا پید نہیں، لیکن ان معنی میں یہ لفظ صرف ترکیبی حالت میں برتا جاتا ہے۔ مثلاًیوں نہیں کہتے کہ ’’فلاں شخص لال ہے، ‘‘ بلکہ کہتے ہیں، ’’فلاں شخص گونگا ہے‘‘، یا ’’فلاں شخص کی زبان رہ گئی ہے‘‘۔ یعنی’’زبان رہ جانا‘‘ محاورہ ہے، بمعنی ’’زبان کا بیکار ہوجانا، گونگا ہوجانا۔‘‘ میر کا شعر ہے ؎ اسیر میر نہ ہوتے اگر زباں رہتی ہوئی ہماری یہ خوش خوانی سحر صیاد ’’لال‘‘ بمعنی ’’گونگا‘‘ کے لئے غالب کا شعر ملاحظہ ہو ؎ کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہ دل فرد جمع و خرج زباں ہاے لال ہے فارسی میں ’’لال‘‘ کے اسناد حسب ذیل ہیں، فرخی کے اس شعر میں’’لال‘‘ بمعنی ’’یاقوت‘‘ ہے ؎ از تازہ گل لالہ کہ در باغ بخندد در باغ نکو تر نگری چشم شود لال علی قلی سلیم کے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’لال‘‘ بمعنی ’’سرخ ‘‘ ہے ؎ پیچیدگی زلف سخن حسن کلام است دائم دلم از ہند مئے لال کشاید دیکھئے، ’’لعل‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لال)

نام

ای-میل

تبصرہ

لال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone