تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"فَرْد" کے متعقلہ نتائج

جُدا

۱. (i) الگ، الگ الگ

جُدائی

علیحدگی، دوری، ہجر، فراق، تفرقہ

جُدا ہونا

جدا کرنا (رک) کا لازم

جُدا گانَہ

الگ الگ، الگ تھلگ، مختلف، مُنفرِداً، غیر مخلوط

جُدائیگی

رک : جدا ئی

جُدا جُدا ہونا

الگ الگ ہونا

جُدا جُدا کَہنا

علیحدہ علیحدہ بیان کرنا، مفصل بیان کرنا، شرح وار بیان کرنا

جُدا گَر

جُدا جُدا

فرداً فرداً، الگ الگ

جُدا کَرْنا

۳. برخاست کرنا، نکال دینا (ملازمت وغیرہ سے)

جُدا صِنْفی

علیحدہ افراد میں مرد اور خواتین کے تولیدی اعضاء کا الگ الگ ہونا، مختلف پھولوں اور پودوں میں نر اور مادہ تولیدی اعضاء کا ہونا

جُدا جُدا کرنا

الگ الگ کرنا

جُدائی کَرنا

علیحدگی کرنا، الگ کرنا

جُدائی پَڑْنا

علیحدگی ہونا، الگ ہونا، فراق پیدا ہونا

جُدائی ڈالنا

جُدائی گُزارْنا

کسی سے دوری یا علیحدگی کا وقت پورا کرنا، کسی سے علیحدہ رہ کر وقت گذارنا

جُدائی کی گَھڑی

علیحدگی کا وقت، جُدا ہونے کا وقت

جُدائی ڈال دینا

الگ کرنا، علیحدہ کرنا.

جُدائی کا داغ دینا

مر کے عزیزوں کو صدمہ یا رنج پہنْچانا، مر جانا

جُدائی کا کَوّا بولْنا

کِسی کے چلے جانے سے، کسِی کے جدا ہونے سے ماحول پر سوگواری یا ویرانی چھا جانا، اداسی چھا جانا (بعض لوگوں کا وہم ہے کہ کسی کی روانگی کے وقت کوابولے تو جدا ئی کی علامت ہے اور بعض کے نزدیک کوا بولے تو کسی کی آمد کی خبر دیتا ہے)

سَر جُدا ہونا

سر کا جسم سے الگ ہونا ، سر کٹنا ، جان سے جانا .

بات تے جُدا ہونا

نافرمانی کرنا، حکم کو نہ ماننا

آنکھ سے جُدا ہونا

نظروں سے غائب ہونا ، پیش نظر نہ ہونا.

قَدَم سے جُدا ہونا

دور چلا جانا ، جدائی ہونا .

بَنْد بَنْد جُدا ہونا

بند بند جدا کرنا کا لازم، جوڑ جوڑ الگ ہوجانا، ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا، الگ الگ حصوں میں منقسم ہوجانا

تار سے تار جُدا ہونا

لباس کا تار تار الگ ہو جانا، نہایت بوسیدہ ہونا، کپڑے کا پھٹ کر پرزے پرزے ہونا

قَدْموں سے جُدا رَہْنا

(تکریماً) کسی کے پاس نہ رہنا، کسی سے دور رہنا

قَدْموں سے جُدا ہونا

علیحدہ ہونا ، دور ہونا ، ہمراہ نہ ہونا .

سَر تَن سے جُدا ہونا

سر کٹنا ؛ مرجانا.

گوشْت سے ناخُن جُدا ہونا

۔لازم۔ (کنایۃً) کسی امر دشوار کا واقع ہونا۔ ؎

ناخُن سے گوشت جُدا ہونا

ناخن سے گوشت جدا کرنا (رک) کا لازم ، عزیزوں کا جدا ہونا ۔

گال سے گال جُدا نَہ ہونا

وصل میں ہم آغوش ہونا

کُچْھ جُدا ہی تِیر ماریں گے

(طنزاً) یہ کونسی بہادری کریں گے ؛ یہی تو اس مشکل کام کو سر کریں گے

ناخُنوں سے گوشْت جُدا ہونا

رک : ناخن سے گوشت جدا ہونا ، اپنوں سے جدا ہونا ۔

گوشْت سے ناخُن جُدا ہو جانا

کسی امر محال یا ناقابلِ تصور بات کا واقع ہونا (جو ممکن نہ ہو)

سَر دَھڑ سے جُدا ہونا

رک : سرتن سے جُدا ہونا ، سرکٹنا.

تَلوار سے پانی جُدا نَہِیں ہوتا

۔مثل۔ ایک خاندان کا خون باوصفِ نفاق وعلیحدہ جدا نہیں ہوسکتا۔؎

ناخُن سے ماس جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخن سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے کسی حالت میں بھی غیر نہیں ہوتے

گوشْت سے ناخُن جُدا نَہِیں ہوتا

عزیز یا قریبی رشتہ داروں میں قطعِ تعلق نہیں ہوسکتا ، جدا نہیں ہوتے

ناخُن سے گوشْت جُدا نَہِیں ہوتا

۔ اپنےکسی مال میں غیر نہیں ہوتے۔ یگانوں کا فساد اور بگاڑ جلد جاتا رہتا ہے۔

سَر جُدا کَرْنا

سر تن سے اُتارنا ، سر کاٹنا ، جان سے مارنا ، قتل کر دینا.

لَکڑی مارے پانی جُدا نَہِیں ہوتا

اس موقع پر مستعمل جب کوئی شخص دو عزیزوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرے اور اس میں کامیاب نہ ہو

ہونٹ سے ہونٹ جُدا نَہ ہونا

منھ سے بات نہ نکلنا ؛ بالکل خاموش رہنا ۔

ناخُن سے گوشْت جُدا نَہیں ہو سَکتا

اپنے ہمیشہ کے لیے نہیں چھوٹتے ، رشتہ داری کسی حال میں ختم نہیں کی جاسکتی ۔

ناخُونوں سے گوشْت جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخنوں سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے نہیں چُھوٹا کرتے ، اپنے کسی حال میں غیر نہیں ہو سکتے

بَنْد بَنْد جُدا کَرْنا

جوڑ جوڑ کاٹ ڈالنا، یا الگ کردینا، ٹکڑے ٹکڑے یا پارہ پارہ کرنا، حصے حصے کردینا

قَدْموں سے جُدا کَرْنا

ہمراہی اور رفاقت سے علیحدہ کرنا .

بال سے جُدا کَرْنا

دقّت نظر سے کسی چیز کی تلاش کرنا، بڑے انہماک سے چھان بین کرنا، ایک ایک چیز الگ کرکے ڈھونْڈنا

ڈیڑھ چاوَل جُدا پَکانا

سب سے الگ رائے قائم کرنا یا کام کرنا، متفق الرائے نہ ہونا، اکھل کُھرا پن اور اکھڑ مزاجی کے سبب سے علیحدہ رہنا

کَہِیں ناخُن سے بھی گوشْت جُدا ہوتا ہے

اپنوں کو چھوڑنا مشکل ہے، رشتہ کسی طرح نہیں چھوٹتا

گوشْت سے ناخُن جُدا کَرنا

کوئی ایسا کام کرنے کی کوشش کرنا جو ناممکن ہو کسی انتہائی تکلیف دہ کام کرنے کی کوشش کرنا ایسی دو چیزوں کو جو لازم ہوں جدا رکھنا ، فریبی اور فطری تعلق نظر انداز کرنا

خُون سے خُون جُدا کَرنا

نفرت و منافقت پیدا کرنا ، جدائی ڈالنا ۔

ناخُن سے گوشت جُدا کَرنا

اپنوں سے رشتہ توڑنا ، عزیزوں کو جدا کرنا ، رشتہ داری ختم کرنا ۔

سَر تَن سے جُدا کَرْنا

سر یا گردن کاٹنا، جان سے مارنا

بال سے کھال جُدا کَرنا

باریک بات نکالنا، دقت آفرینی کرنا، موشگافی کرکے نکتہ پیدا کرنا

بال سے بال جُدا کَرنا

باریک بات نکالنا، دقت آفرینی کرنا، موشگافی کرکے نکتہ پیدا کرنا

گانٹھ جُدا ، گَھر ساجْھلا ، کُنبَہ بارَہ بانٹ

اگر ایک گھر میں سب بھائی اکٹھے رہیں مگر کمائی جدا جدا رکھیں تو آپس میں جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں.

ڈیڑھ اِینٹ کی مَسْجِد جُدا بَنانا

سب سے الگ رائے قائم کرنا یا کام کرنا، متفق الرائے نہ ہونا، اکھل کُھرا پن اور اکھڑ مزاجی کے سبب سے علیحدہ رہنا

ناخُن کو گوشْت سے جُدا کَرنا

رک : ناخن سے گوشت جدا کرنا جو زیادہ مستعمل ہے ، اپنوں سے جدا کرنا ۔

عاشِقاں را مَذْہَب و مِلَّت جُدا اَست

عاشقوں کا طریقہ ہی الگ ہوتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں فَرْد کے معانیدیکھیے

فَرْد

fardफ़र्द

وزن : 21

جمع: اَفْراد

موضوعات: اظہار

اشتقاق: فَرَدَ

فَرْد کے اردو معانی

عربی - اسم، مذکر، واحد

  • شخص ، تنِ واحد ، ہستی ، متنفس ، ایک آدمی.
  • یکتا ، بے مثل ، یگانہ.
  • کاغذ کا تختہ.
  • اکیلا ، تنہا.
  • (اظہار تعداد کے لیے) طاق ، (زوج کی ضد) واحد ، ایک چیز ، دو میں سے ایک (جفت کا نقیض).
  • ایک قسم کا سفید پیشانی کا لقا کبوتر.
  • ایک خوش آواز پرند کا نام جو خاصیت میں چکوا چکوی کی طرح ہوتا ہے ، رات بھر نر مادہ علیحدہ رہتے اور دن کو دونوں مل جاتے ہیں ، یہ جانور برفانی پہاڑوں پر اکثر رات کے وقت بولا کرتا ہے .
  • (تصوّف) اس ولی کو کہتے ہیں جو بے واسطہ قطب الاقطاب کے جنابِ الہیٰ سے فیض یاب ہو.
  • نوع ، قسم.
  • گنجفے یا تاش کا ورق.
  • خرمائے فارس کی ایک اعلیٰ قسم جو اپنی خوبیوں کے لحاظ سے یکتا ہے ، یہ نام غالباً اس وجہ سے بھی ہوا کہ ہر ڈالی میں ایک ایک خرما لگتا ہے.

فارسی

  • بیت ، شعر ، ایسا تنہا شعر جو کسی غزل ، نظم ، قصیدہ ، قطعہ یا مثنوی کا جزو نہ ہو.
  • وہ کاغذ جس پر حساب کتاب درج کیا جاتا ہے ، گوشوارہ.
  • فہرست (اسماء ، اشیاء وغیرہ کی).
  • دوہری شال کی فرد ، چادر ، شال ، رضائی کا ابرہ ، لحاف کا ابرہ.
  • مسل ، مقدمے کے کاغذات کی فائل ، فردِ جُرم ، فردوں کی مِسل.
  • وہ حدیث جس کا راوی ایک ہو ، حدیثِ غریب.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of fard

Arabic - Noun, Masculine, Singular

Adjective

  • one, single, unique, unmatched

फ़र्द के हिंदी अर्थ

अरबी - संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • रजाई, चादर आदि का ऊपरी पल्ला
  • व्यक्ति, एक, किसी हुनर में माहिर, हिसाब किताब का रजिस्टर
  • एक. व्यक्ति, एक शख्स, एकाकी, अकेला, अद्वितीय, बेमिस्ल, दुलाई, रजाई, चादर।।
  • अकेला आदमी।

फ़ारसी

  • हिसाब का रजिस्टर, हुक्मनामा, निमंत्रण का सूचीपत्र।

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • सूची; फेहरिस्त; तालिका
  • दे. फ़र्द।
  • हिसाब-किताब का रजिस्टर या बही
  • आज्ञापत्र; हुक्मनामा
  • वह कागज़ जिसपर अभियुक्त का अपराध और दफ़ा लिखी जाती है; आरोपपत्र।

فَرْد کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (فَرْد)

نام

ای-میل

تبصرہ

فَرْد

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone