تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بالا" کے متعقلہ نتائج

اُوپَر

بالا، نیچے کی ضد

اُوپَرہار

وہ زمین ۔۔۔۔۔ جو گانو سے دور ہو اور اس کو کھاد پانی کم نصیب ہوتا ہو (اس لیے یہ زیادہ زرخیز نہیں ہوتی).

اُوپَر ہی اُوپَر

اوپر اوپر، سطحی، ظاہری، ضمنی، نمائشی، دکھاوے کا

اُوپَر کی ہَوا

مخالف ہوا

اُوپَر ہو جانا

(ناخوشگوار بات سے) دور ہوجانا، نجات پانا

اُوپَر ہی اُوپَر جانا

رک : اوپر اوپر جانا ۔

اُوپَر کا سانس اُوپَر نِیچے کا نِیچے رَہ جانا

اُوپَر کا

بیگانہ، غیر

اُوپَر سے

اس کے علاوہ، اصل کے سوا، مزید برآں

اُوپَر اُوپَر

اوپر کی تکرار با تاکید، صرف اوپر، معمولی طور پر، اوپری من سے

اُوپَر وار

اوپر، اوپر کی طرف

اُوپَر آنا

اُوپَر تََلے

کسی چیز کے اوپر اور اس کے نیچے

اُوپَر والے

کام کی نگرانی کرنے والے، دیکھ بھال کرنے والے مہتمم و منتظم اشخاص (بیشتر سرپرست یا تیماردار وغیرہ)

اُوپَر والی

رک : اوپر والیاں جو زیادہ مستعمل ہے ۔

اُوپَر والا

اجنبی ، غیر ، الفتہ

اُوپَر اُوپَر سے

اُوپَر سے اُوپَر

بالا ہی بالا ، خفیہ طور پر ۔

اُوپَر دَھڑی

خواہ مخواہ کی تہمت، الزام

اُوپَر چَھنْٹ

(کاشتکاری) کھیت کی کٹائی کا ایک طریقہ جس میں پہلے بالیں اوپر سے چھانٹ لی جاتی ہیں ۔

اُوپَر چھانا

مقابلے میں حاوی ہونا، قابو یافتہ ہونا، حریف کو دبا لینا

اُوپَری اُوپَر

اوپر ہی اوپر۔

اُوپَر اُوپَر کا

سطحی، ظاہری، ضمنی، نمائشی، دکھاوے کا

اُوپَر کا کام

چھوٹا موٹا کام، گھر میں اٹھ بیٹھ کا معمولی کام

اُوپَر تَلے کے

وہ بھائی بہنیں جن کے بیچ میں کوئی اور بھائی یا بہن پیدا نہ ہو

اُوپَر کی آمد

اُوپَر اُوپَر جانا

بچ بچا کر یا کترا کر نکل جانا

اُوپَر کا دُودھ

جانور کا وہ دودھ جو شیر خوار بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ دیا جائے

اُوپَر کے دِل سے

بادل ناخواستہ، ظاہر داری بناوٹ اور تصنع سے

اُوپَر کی کَمائی

بالائی بافت یا آمدنی جو ملازمت کے کاموں میں مقررہ تنخواہ اور الاونس کے علاوہ ہو (بیشتر ناجائز طریقوں سے) ۔

اُوپَر کی سُوجْھنا

(کسی بات کا) وہ انجام نظر آنا جو عام طور سے سمجھ میں نہ آئے، دور رس نتیجہ سمجھ میں آنا

اُوپَر کی آمَدنی

اُوپَر دَڑے پکَڑنا

قرائن سے کسی بات کو معلوم کرنا، قیاس لگانا، تہمت دھرنا، بالا بندی کرنا

اُوپَر تَلے کے بَچّے

اُوپَر کے کام والے

اُوپَر کا دَم بَھرنا

نزع کے وقت کی سی الٹی الٹی سانسیں لینا، قریب مرگ ہونا

اُوپَر کا سانس لینا

جانکنی کی حالت ہونا

اُوپَر کا سانس اُوپَر اَور نِیچے کا نِیچے

انتہائی حیرت یا شرم یا خوف سے سکتے کا عالم (ہوجانا)، ہکا بکا رہ جانا

اُوپَر چھائیں مانجھا، بِھیتَر پِلائیں گانجا

ظاہر داری میں اچھی طرح ملتے جلتے ہیں اور باطن میں ایذا پہنچاتے ہیں ۔

اُوپَر سے رام رام، بِھیتَر قَصائی کا کام

دیکھنے میں بڑا نیک مگر کام نہایت برے، ظاہر میں رحم دل باطن میں بے درد، ظاہراً بڑا پرہیز گار مگر اصل میں سخت ظالم مکار اور چالاک

تَلے اُوپَر ہونا

تلے اوپر کرنا (رک) کا لازم

نِیچے اُوپَر ہونا

اوپر تلے ہو جانا ، تہ و بالا ہو جانا ؛ الٹ پلٹ ہو جانا ، اتھل پتھل ہو جانا ؛ انقلاب ہوجانا

تَلے کا دَم تَلے رَہ گَیا اَور اُوپَر کا اُوپَر

کوئی بری خبر سننے کے موقع پر کہتے ہیں ، حیرت زدہ رہ گیا ، مبہوت رہ گیا

مُکھ اُوپَر بات کَہنا

منھ پر کہنا ، سامنے بولنا ، روبرو بات کرنا ۔

نِیْچے اُوپَر ہو جانا

تہ و بالا ہوجانا، اُلٹ پلٹ ہوجانا، اتھل پتھل ہوجانا

دَم تَلے اُوپَر ہونا

جی گھبرانا، گھبراہٹ طاری ہونا

دِل تَلے اُوپَر ہونا

دل گھبرانا، مضطرب ہونا

جی اُوپَر تَلے ہونا

متلی ہونا، گھبرانا

تَلے کے دانْت تَلے اُوپَر کے اُوپَر رَہ جانا

(حیرت ، افسوس یا خوشی وغیرہ کے باعث) منْھ کھلا کا کھلا رہ جانا ، انتہائی خوشی رنج یا حیرت کا اظہار کرنا.

زَمِین تَلے اُوپَر ہونا

انقلاب ہونا، ہل چل مچنا

طَبِیعَت تَلے اُوپَر ہونا

(عور) جی متلانا ، طبیعت کا مالش کرنا .

آنکھ اُوپَر نَہ اُٹھانا

کمال مصروفیت کی وجہ سے کام کے علاوہ کسی اور طرد دھیان نہ دیتا

آنکھ اُوپَر نَہ اُٹھنا

آنکھ اوپر نہ اٹھانا کا لازم

ہاتھوں کے اُوپَر تَیرانا

تیرنے کی ابتدائی مشق کرانا ، نو آموز تیراک کو ہاتھوں کا سہارا دے کر تیراکی کرانا ۔

پوسْتی کی آنچ اُوپَر ہی اُوپَر نَہِیں جاتی

غریب کی آہ بے اثر نہیں ہوتی، مظلوم کی آہ خالی نہیں جائے گی

سانس اُوپَر کی اُوپَر اَور نِیچے کی نِیچے رَہ جانا

خبرِبد سُننے یا کسی صدمے سے دم بخود ہوجانا.

زَمِین تَلے اُوپَر ہوجانا

انقلاب ہوجانا، ہلچل مچ جانا

آنکھیں تَلے اُوپَر ہونا

نزع کے وقت پتلیاں پھر جانا، موت کے آثار ظاہر ہونا

تَلے کے دانْت تَلے ، اُوپَر کے اُوپَر رَہ گَئے

۔(عو) مُنھ کھُلا کا کھُلا رہ گیا۔

تَیل تَلی نَہ اُوپَر پَلی

نہایت کن٘گال

اردو، انگلش اور ہندی میں بالا کے معانیدیکھیے

بالا

baalaaबाला

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: جغرافیہ قدیم

بالا کے اردو معانی

اسم، مذکر، لاحقہ، سابقہ

  • . اونچا بلند.
  • (ماہی گیری) دریا ے سندھ کی ایک خاص قسم کی مچھلی ، ہلسا
  • برے کا ، ہرلا ، جو کسی چیز کے ماورا ہو ، جیسے : بالا بنفشئی شعاع (رک).
  • خوشبودار
  • ناسمجھ ، نادان ، جس میں بچپناہو ، بھولا ، معصوم.
  • بر ، اوپر.
  • . لڑکی ، بچی ، نو سال تک کی لڑی ، سولہ سال تک کی لڑی
  • . چھوٹی عمر کا یا ننھا بچہ ، شیرخوار بچہ ، بالک ، سولہ برس تک کا لڑکا
  • ’کُنا‘ اور ’چند‘ کے معنی میں ’دو‘ کے ستھ مستعمل، رک : دو بالا.
  • قد و قامت.
  • قوق ، اونچائی پر ، بلند جگہ پر.
  • طفلانہ ، بچکانہ ، بچوں کا سا ، جیسے : سرکالا سن٘ھ بالا
  • جورو ، زوجہ ، عورت
  • ، بیٹا بیٹی ، اولاد (اکثر لڑکا وغیرہ کے ساتھ مستعمل)
  • چوٹی ، اوپر کا حصّہ
  • (قدیم) آگے ، سامنے.
  • بڑھا چڑھا ہوا . فوقیت رکھنے والا، برتر.
  • خرمے کی ایک قسم جو درخت پر سوکھ جاتا ہے.
  • نوخیز.
  • چھوٹی الائچی
  • شادی کے بعد کی ایک رسم میں دلھن کے گھر والے دولھا کے گھر مٹھائی اور پھل وغیرہ بھیجتے ہیں.
  • ، سابق کا ، مذکور رالصدر
  • (صوافی) سکے کا سیدھا رخ یعنی وہ رخ جس اد حاکم وقت کا چہرا یا اس کے حکم سے کوئی خاص علامت بطور نشانی بنی ہو
  • ، ایک کیڑا جو تقریباً چھ انچ اونچے گیہوں یا جو کے پودے کو کھا لیتا ہے
  • ، بالی سے بڑا کان میں پہننے کا حلقہ
  • رک بالل
  • دوا میں کام آنے والا ایک خوشبو دار پودا ، بالچھڑ
  • ، اوپر کا ، اوپر کے حصے کا
  • ، طنایوں کے سرے بان٘دھے کو شامیانے یا خیمے کی سرگا کے کنارے ملے ہوئے رسّی کے پھندوں (یا حلقوں) میں سے ہر ایک پھندا
  • مختلف ، اگ ، منزہ ومیرا.
  • ایک خوشبودار درخت جس کی جڑ سے ٹٹیاں بناتے ہیں
  • وہ گیت جو بے کہ پیدائش میں گایا جاتا ہے.
  • ، گیہوں اور جو کا پودا جب تک مٹھی بھر کا رہے
  • ایک زدر نگ پھول کا نام جو ماہ فروری میں لگتا ہے اور جس کی خوِشبو روح پرور ہوتی ہے . لاط ، Hibiscus mutabilis
  • ماورا ، پرے (جس تک رسائی ممکن نہ ہو).
  • ہلدی
  • ہیر پھیر کی بات ، چکر کی بات ، فریب ، حیلہ ، بہانہ
  • ، (جغرافیہ) شمالی ، آپر ڈویژن کا
  • ، خفیہ ، پوشیدہ
  • بیلے کا پودا
  • کَھیر کا پیڑ
  • ، ناریل
  • . موئیا درخت
  • ہاتھ میں پہننے کا کڑا
  • گیکوار
  • نیلی کٹ سَرِیاْ
  • ، ایک برس کی گاے
  • ، چینی ککڑی

شعر

English meaning of baalaa

Noun, Masculine, Suffix, Prefix

  • a custom after marriage in which bride's family send presents (confectionary, fruits) to bridegroom's family
  • a song sung on the occasion of child's birth
  • female child, girl
  • large earring
  • one who has not reached the age of maturity
  • small child, infant
  • stature, height
  • summit, top, upper part
  • woman, wife

Noun, Feminine

  • a teenage girl

Preposition

बाला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, प्रत्यय, उपसर्ग

  • ऊँचा, ऊपरी, कान का ज़ेवर
  • ऊँचा, बुलंद, देह, प्रधान, श्रेष्ठ
  • ऊँचा, बलंद, शरीर, देह, आगे, सामने, प्रधान, श्रेष्ठ, जिसे तर्जीह हो, ऊपर, उपरि।
  • कान में पहनने का एक प्रकार का छल्लेनुमा गहना; बड़ी बाली
  • गेहूँ, जौ की फ़सल में लगने वाला एक तरह का कीड़ा।

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • जवान स्त्री। युवती।
  • बारह वर्ष से सत्रह वर्ष तक की अवस्था की स्त्री।

विशेषण

  • ऊँचा, बलंद, शरीर, देह, आगे, सामने, प्रधान, श्रेष्ठ, जिसे तर्जीह हो, ऊपर, उपरि।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بالا)

نام

ای-میل

تبصرہ

بالا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone