زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’جغرافیہ‘‘ سے متعلق الفاظ

’’جغرافیہ‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبْنائے

(جغرافیہ) وہ تنگ قطعہ آب، جو پانی کے دو بڑے قعطوں کو ملائے

آتِش فِشاں

آگ اور شعلے برسانے والا، چنگاریاں دینے والا، آتشیں، گرم

آسامی

آسام كا رہنے والا، آسام كا سامان

آلاتِ عُمُومی

(جغرافیہ)ایک خاص قسم کےآلات جن میں قطب نما لگا ہوتا ہے

آکاش چوٹی

وہ خیالی خط جو بالکل سر کے اوپر پڑتا ہے، سمت الراس، سر کی سیدھ

اِسْتِوا

ہمواری، برابری، مساوی ہونا

اَسْفَل

نیچا، بہت نیچا، مقابلۃً نچلا، سب سے نیچا، اعلیٰ کی ضد

بالا

. چھوٹی عمر کا یا ننھا بچہ ، شیرخوار بچہ ، بالک ، سولہ برس تک کا لڑکا

بَحْرِ اَعْظَم

(جغرافیہ) پانی کے پانچ بڑے حصوں میں سے ہر ایک جو کرۂ ارض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں (جن کے نام یہ ہیں: بحراوقیانوس، بحرالکاہل، بحر ہند، بحر منجمد شمالی، بحر منجمد جنوبی)

بَحْرِ رُوم

وہ سمندر جو یورپ ایشیا اور افریقہ کے درمیان واقع ہے اور جو آبنائے جبل الطارق کے ذریعے بحراطلانٹک سے اور نہر سویز کے ذریعے بحراحمر سے اور درۂ دانیال کے ذریعے بحر اسود سے ملتا ہے، بحر متوسط، بحیرۂ روم، بحر قسطنطنیہ

بَحرُالکاہِل

(جغرافیہ) دنیا کا سب سے بڑا سمندر جو قطب شمالی سے خط استوا تک اور خط استوا سے قطب جنوبی تک پھیلا ہوا ہے اور اس طرح شمالی و جنوبی امریکہ کے مغربی حصے سے آسٹریلیا جزائر ملایا اور مشرقی ایشیا تک محیط ہے

بَحْری دَرْجَۂ حَرارَت

(جغرافیہ) وہ موسم جو سمندر سے قریب یا ساحلی مقامات اور خاص کر جزیروں میں ہوتا ہے

بَرِّ صَغِیر

(مراداً) تقسیم سے پہلے کا ہندوستان، پاکستان و ہندوستان کی سرزمین

بُھو پِرِشْٹھ

طبق زمین، سطح زمین

بُھو لوک

کرۂ ارض، زمین، عالم فانی

جَدِید جَزِیرَہ

(جغرافیہ) جدید جزیرے وہ ہیں جو پہلے کسی براعظم سے پیوستہ تھے اور جن میں نباتات اور حیوانات اور مٹی کی وہی اقسام اب تک پائی جاتی ہیں جو اصل براعظم میں ہوں، بری جزیدہ۔

جَزِیرَہ

لغت میں جزیرے کے حقیقی معنی وہ جگہ ہے جہاں سے پانی ہٹ گیا ہو

جِلْدِ زَمِین

(جغرافیہ) سطح زمین ، زمین کا بالائی حصّہ ۔

چِھیر ساگَر

۱. (صنمیات) دودھ کا سمندر.

حَجَرِسْتان

پتھریلا علاقہ

خارْجی چَٹانیں

(جغرافیہ) وہ چٹانیں جو زمین کی سطح کے اوپر لاوا ٹھنڈا ہو جانے سے بنتی ہیں، آتش فشانی چٹانیں.

خاکْنائے

وہ چھوٹا حصَہ جو دو بڑے حصوں کو ملائے

خَطِّ فاصِل

(جُغرافیہ) وہ لکیر جو روشنی اور تاریکی کو جُدا کرتی ہے

خُطُوطِ حَرارَت

(جُغرافیہ) گرمی کا درجہ ظاہر کرنے والی لکیریں

خُطُوطِ غُراں

(جُغرافیہ) موسمِ گرما کی چلنے والی مون سون ہوائیں مغربی ہواؤں کی سمت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں ار ان کا رُخ بدل دیتی ہیں. نصف کُرّۂ جنوبی میں یہ ہوائیں عین مغربی سمت سے باقاعدہ طور پر چلتی ہیں اور ان کی رفتار بھی بہت تیز ہوتی ہے ... جن عرضِ بلد میں یہ چلتی ہیں انہیں ”خطوط غراں“ یا خطوط پُرشور کے نام (یا گرجنے والا چالیسا) سے پکارتے ہیں

خُطُوطِ قُطْبی

دنیا کے نقشے میں شمال و جنوب کی جانب کھنچے ہوئے افقی خط

خَلِیج

(جغرافیہ) وہ قطعۂ آب جو تین طرف خشکی سے گھرا ہو اور ایک طرف سمندر سے ملا ہو‏، کھاڑی

داخِلی تَعَلُّق

(جُغرافیہ) اندرونی رابطہ یا واسطہ .

داخِلی چَٹّان

(جُغرافیہ) اندرون چٹان ، کِسی چٹان کے اندر کا حِصّہ .

دُم دار ٹِیلَہ

(جغرافیہ) ایک چھوٹی سی پہاڑی جو ایک طرف بہت اون٘چی اور عمودی طور پر ڈھلوان دار ہوتی ہے اور دوسری طرف بہت نیچی، (گلیشیر آرش فشاں پہاڑ کے سامنے کے حصّے کی چٹانوں کو توڑ توڑ کر اور انھیں پیس پیس کر پہاڑ یا پہاڑی کے عقبی حصّہ میں جمع کرتا رہتا ہے جس کے باعث اس حصّہ میں ایک بہت لمبی اور ڈھلوان دار دُم سی بن جاتی ہے) یہ ٹیلے زیادہ تر برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں میں نظر آتے ہیں

ذاتِ ظِلَین

(جغرافیہ) وہ مقام، جہاں سورج سال میں دو بار سمت الرأس پر ہو

راسُ الْمِیزان

(جغرافیہ) خطِ استوا کا وہ نقطہ جس پر آفتاب ہر سال ۲۳ دِسمبر کو ہوتا ہے اور اُس وقت دن رات برابر ہوتے ہیں .

رُسُوبی تُراب

(جغرافیہ) چٹانوں کے شکستہ ذرات پر مشتمل مٹی .

زَمِین کی گَرْدَن

(جغرافیہ) خُشکی کا وہ تنگ خِطّہ جو دُور تک سمندر میں چلا جائے، خا کنائے

سَطْحی رَو

(جغرافیہ) جب سمندری پانی سمندر کی سطح کے ساتھ ساتھ حرکت کرتا ہے تو اُسے سطحی رو کہتے ہیں .

سَطْحی مَواد

(جغرفیہ) وہ مواد جو گلیشیر کی سطح پر چلتا ہے اسے سطحی مواد (Glaial Dabris) کہتے ہیں .

شُمال مَشْرِق

گوشۂ شمال مشرق

طَبَعی جُغْرافِیَہ

وہ جغرافیہ جس میں خشکی و تری کی قدرتی کیفیات سے بحث ہو یا زمین کی تمام اشیاء کی وجوہات بیان کی جائیں

طُول

ساڑھے تین مثقال اور تین قیراط کا ایک وزن

طُولُ الْبَلَد

(جغرافیہ) دنیا کے نقشے (گلوب) پر کھینچے گئے عمودی خطوط (عرض البلد کا مقابل)

طُولِ غَرْبی

(جغرافیہ) وہ فاصلہ جو خط استوا سے مغرب کی طرف ہو.

طُولانی دَراڑیں

(جغرافیہ) گلیشیر کی وہ دراڑیں جو گلیشیر کی کسی تنگ وادی سے گزر کر بہت کشادہ وادی میں داخل ہونے اور بعد ازیں پھیل جانے سے اس میں پڑ جاتی ہیں ، یہ وادی کی ہموار سطح اور اس کی کشادگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں.

طُولانی ٹِیلے

(جغرافیہ) یہ ٹیلے زیادہ تر صحرائے مصر و لیبیا اور صحرائے آسٹریلیا میں مِلتے ہیں ، یہ نہ صرف ایک دوسرے کے متوازی بلکہ ہوا کے رُخ کے متوازی بھی ہوتے ہیں ، یہ اُس وقت بنتے ہیں جب ہوا برخان (ہلال نما ٹیلے) کو دو حصّوں میں تقسیم کردیتی ہے یا ہوا میں ریت کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، جنوبی ایران میں ان کی بلندی سات سَو فٹ اور مصر میں تین سو فٹ اور صحرائے لیبیا میں ان کی لمبائی ایک سو کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے.

ظِلِّ کُرْوی

گولائی کا سایہ ؛ (جغرافیہ) دنیا کے نقشے تیّار کرنے کے لیے اور کاغذ پر قطعات خشکی کا محل وقوع دکھائے جانے کا ایک اصول جس میں ایک شیشے کے کرہ پر سیاہ لکیروں سے دوائر بنے ہوتے ہیں اور کرہ کے اندر ٹھیک وسط میں ایک چراغ روشن ہے . روشنی سے کالی لکیروں کا سایہ دیوار پر یا کسی کاغذ پر پڑتا ہے اس ظل میں لکیروں کی جو صورت نظر آتی ہے اسی اصول کے مطابق نصف کرہ کے نقشے پر خط بنائے جاتے ہیں.

عُدُولِ شِتْوی

(جغرافیہ) موسم سرما میں سورج کا ۲۱ دسمبر کو ٹھیر جانا .

عَرْضِ مَکان

(جغرافیہ) عرض مکان دوری مکان کی ہے خطِ استوا سے خواہ طرف قطب شمالی کے خواہ طرف قطب جنوبی کے.

عَرْضانِی دَراڑ

(جغرافیہ) Transversecrevasses کا اردو ترجمہ.

عَرْضانِی ٹِیلے

(جغرافیہ) عرضانی ٹیلے چھوٹے چھوٹے ٹیلے ہوتے ہیں اور ان کا رُخ ہوا کے رخ کے ساتھ زاویۂ قائمہ بناتا ہے.

عَقْبی ٹِیلَہ

(جغرافیہ) ریت کا ٹیلہ جو لمبی جھاڑیوں یا چٹانوں کے پچھلے حصّوں میں ریت جمع ہونے سے بنتا ہے.

عِلْمِ جُغْرافِیَہ

وہ علم جس سے زمین کی سطح کے حالات معلوم ہوتے ہیں ، سطح زمین کی شکل ، طبعی تقسیم ، آب و ہوا اور آبادی وغیرہ کا علم

عَمَلِ تَراش

(جغرافیہ) بارش کے پانی کے بہاؤ اور ندی نالوں میں طغیانی کے سبب زمین کی ٹوٹ پھوٹ کا عمل جس کے سبب زمین اس قدر گہرے پیمانے پر برباد ہو جاتی ہے کہ کاشت کے قابل نہیں رہتی

غَرْقاب وادی

(جغرافیہ) گلیشیئر کے عمل سے بننے والی تنگ اور گہری وادی جس میں سمندر کا پانی بھرا ہوتا ہے یا سمندر کی وہ لمبی اور پتلی شاخ جو پہاڑوں کے درمیان واقع ہو .

قِبْرِص

مشرقی بحیرۂ روم کا ایک جزیرہ اور ملک ہے جو اناطولیہ (ایشیائے کوچک) کے جنوب میں واقع ہے، جمہوریہ قبرص (Cyprus) 6 اضلاع میں تقسیم ہے جب کہ ملک کا دارالحکومت نکوسیا ہے، 1913ء میں برطانوی نو آبادیاتی بننے والا قبرص 1960ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، اس کی اہم زبانیں یونانی اور ترکی ہیں

قُطْب

وہ کیلی جس پر چکی گھومتی ہے

قُطْبِ جُنُوبی

منطقہ قطب جنوبی، جو بحرِ منجمد جنوبی سے ملا ہوا ہے

قُطْبَین

دونوں قطب یعنی قطب شمالی اور قطب جنوبی، کسی جسم کے دو مقابل سرے، متضاد سرے، اضداد

گَرْدَنِ زَمِین

(جغرافیہ) خشکی کا وہ تنگ قطعہ جو خشکی کے دو بڑے قطعات کو ملائے ، خاکناے.

گَرْدَنِ کوہ

(جغرافیہ) پہاڑ کی چوٹی سے نیچے کا حصہ ، چوٹی کے قریب حصّہ .

گَرْدَنا

چان٘ٹا جو گُدّی پر مارا جائے ، دھول ، دھپّا .

گُنْبَد نُما چَٹان

(جغرافیہ) لاوے کا وہ حصہ جو گنبد کی شکل اختیار کر کے ٹھنڈا اور ٹھوس ہو جائے

مُحاوِر

(جغرافیہ) دونوں قطبوں کو ملانے والے سیدھے اور موہوم خطوط جن پر چیزیں گھومیں

مِحْوَر حَرْکَت

(جغرافیہ) حرکت کرنے والا محور یا مرکز ، وہ سوئی سلاخ یا دھرا وغیرہ جس پر کوئی پہیہ گھومتا ہو یا اس قسم کی کوئی سلاخ یا خط یا لکیر جو دو مخالف سروں سے وابستہ پہیوں کے ذریعے محو حرکت ہو

مِحْوَرِ زَمِین

(جغرافیہ) قطبین کے درمیان زمین کا وہ فرضی خط جو اس کے مرکز سے گزرتا ہے اور زمین اُس پر گردش کرتی ہے

مِحْوَری گَرْدِش

(جغرافیہ) وہ گردش جو کوئی کرہ اپنے محور کے گرد کرتا ہے، محور کے گرد گردش

مَدارِ اَرْض

(جغرافیہ) زمین کے گردش کرنے کا راستہ یا مقررہ نظام ، مدارِ ارضی

مَشْرِقِ اَدْنیٰ

چھوٹا مشرق، مراد: ایشیائے کوچک جس میں ترکی، آرمینیا وغیرہ شامل ہیں

مَشْرِقِ اَقْصیٰ

مشرق بعید

مُعْتَدِلَہ

(جغرافیہ) وہ (منطقہ) جہاں نہ سردی زیادہ ہوتی ہے نہ گرمی ۔

مُعَدِّل النَّہار

(جغرافیہ) آسمان پر وہ فرضی دائرہ جو خطِ استوا کی سیدھ میں ہے، سورج جب اس پر آتا ہے تو دن رات برابر ہوتے ہیں

مُعَدِّلِین

(جغرافیہ) معدل النہار (آسمان پر فرضی خط) پر سورج کا آنا جس کے نتیجے میں دن رات برابر ہوتے ہیں ۔

مُعَلَّق وادی

دریا کی کوہستانی منزل میں موجود وادی، جو بڑی وادی کی معاون وادی ہوتی ہے اور بڑی وادی میں لٹکتی ہوئی نظر آتی ہے، ان وادیوں سے برف یا پانی ٹپکتا رہتا ہے اور بڑی وادی میں گرتا رہتا ہے

مِقناطِیسی زاوِیَہ

(جغرافیہ) مقناطیسی رخ کے اعتبار سے سمت (واضح ہو کہ مقناطیسی شمال جغرافیائی شمال کے مشرق یا مغرب میں واقع ہوتا ہے)

مُنْتَہائے جَزر

(جغرافیہ) وہ نشان جو سمندر کے پانی کے انتہائی اُتار سے ساحل پر بن جاتے ہیں

مُنْتَہائے مَد

(جغرافیہ) وہ نشان جو سمندر کے پانی کے انتہائی چڑھاؤ سے ساحل پر بن جاتے ہیں

مِنطَقَہ

(لغوی) کمر میں باندھنے کا پٹکا، پیٹی، کمر بند

مِنطَقَۂ بارِدَہ

(جغرافیہ) گلوب پر زمین کے شمالی اور جنوبی حصوں کا وہ علاقہ جہاں سال کے بعض حصوں میں (بعض اوقات تمام سال) بالکل آفتاب نہیں پہنچتا جس کے باعث وہاں سردی شدت سے پڑتی اور برف جمع رہتی ہے، شمالی حصے کو منطقہء باردئہ شمالی اور جنوبی حصے کو منطقہء باردئہ جنوبی کہتے ہیں

مِنْطَقَۂ حارَّہ

جغرافیہ: (خط سرطان سے خط جدی تک پھیلا ہوا حلقہ) جہاں سال بھر رات دن برابر رہتے ہیں اور سورج کی شعاعیں عموداً پڑنے سے نہایت شدت کی گرمی پڑتی ہے

مِنطَقَۂ مُحرِقَہ

(جغرافیہ) منطقہء حارہ جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مِنطَقَۂ مُعتَدِلَہ

(جغرافیہ) متوازی حرارت کا خطہ، روئے زمین کے شمال و جنوب کے وہ علاقے جہاں سردی اور گرمی برابر پڑتی ہے

مِنطَقَہ مُعتَدِلَۂ شُمالی

(جغرافیہ) خط سرطان اور دائرئہ قطب شمالی کے درمیان واقع خطہ یہاں بھی موسم معتدل رہتا ہے ۔

مَنقُولَہ تُراب

(جغرافیہ) ہوائوں ، دریائوں اور گلیشیئر کے ہمراہ دور دراز سے آئی ہوئی مٹی ۔

مَوسَم شناس

موسم پہچاننے والا، جغرافیہ: موسم کا علم رکھنے والا، ماہرموسمیات

مَوسَم کے نَقْشے

(جغرافیہ) وہ نقشے جو ماہر موسمیات موسم کے تغیر و تبدل کے بارے میں تیار کرتے ہیں ۔

مِہْر

ہر شمشی مہینے کی سولہویں تاریخ یا سولہواں دن

مِیزانِیَت

میزان ہونے کی حالت ؛ (جغرافیہ) سطح کا برابر ہونا ، ہمواریت ۔

نِصْفُ النَّہار

(جغرافیہ) دنیا کے نقشے پر شمالاً، جنوباً عمودی فرضی خط جو طول بلد کہلاتا ہے

نِظامِ بَطْلِیْمُوس

بطلیموس حکیم کا نظام جس میں زمین کو مرکز عالم قراردیا گیاہے اور اس کے گرد کل کواکب اور سورج چاند وغیرہ گرش کرتے مانے گئے ہیں

نِفے

(معدنیات و جغرافیہ) نکل اور فیرم کا مرکب ۔

نَقشَۂ طَبعی

(جغرافیہ) ایسا نقشہ جس میں سطح زمین کے خط و خال کی کیفیت ، سطح سمندر سے بلندی و پستی کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جاتا ہے ، طبعی نقشہ ۔

نل

آٹھ سے بارہ فٹ اونچا ایک درخت جو گرہ دار، اندر سے کھوکھلا اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے، ندی نالوں کے کنارے گیلی زمینوں میں اُگتا ہے، نرسل، نرکل، نے، قصب، سرکنڈا

نَمِیَّتِ آب

(جغرافیہ) نہایت چھوٹے چھوٹے آبی ذرّات جو مٹی کی سطح کے قریب پائے جاتے ہیں ۔

نِیمَہ

۱۔ نیم (۱) سے منسوب یا متعلق ؛ آدھا ، نصف ۔

نِیمَہ شَرق

(جغرافیہ) مشرقی حصہ ، مشرق کی جانب کا حصہ ۔

ڈَولْڈْرَم

(جغرافیہ) خطِ استوا کے قریب وہ خِطّہ جہاں سمندر ساکن رہتا ہے اور ہوا بدلتی رہتی ہے

کاشْتی مِٹّی

(جغرافیہ) وہ مٹی کی تہ جو زمین کی سطح پر پڑی رہتی ہے اور جس کا دل ایک نہایت باریک تہ سے لے کر کئی فٹ تک ہوتا ہے ، خاک ، زرعی مٹی (انگ : Sail).

کالا پَتَّھر

(جغرافیہ) آتش فشانی لاوے سے بنی ہوئی سیاہ رنگ کی ستون نما چٹان جو بیشتر زمین کی ستونی تہوں میں پائی جاتی ہے .

کالْڈِیرا

(جغرافیہ) دیگ یا دیگچے کی شکل کا غاز کی طرح گہرا نشیب جو آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی پر بنا ہوا ہوتا ہے، یہ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے بنتا ہے، اس کی شکل گول ہوتے ہے، جب اس میں بارش یا ندی نالوں کا پانہ بھرجاتا ہے تو یہ جھیل کی شکل اختیار کرلیتا ہے .

کُرَہ

حلقہ، دائرہ، گھیرا

کَونْیات

کائنات کا علم، کائنات سے متعلق تحقیق کہ کس طرح وجود میں آئی، وہ علم جو وجود کائنات کے اسباب و علل سے بحث کرتا ہے

ہاجِرات

ہاجرہ (رک) کی جمع ؛ (جغرافیہ) خطوط کا ایک مجموعہ ، قطبین سماوی اور زمین پر کسی مقام کی سمت الراس پر سے گزرنے والے مفروضہ دائرے ۔

ہُبُوطِ اَرضی

(جغرافیہ) زمین کے کسی قطعے کا زلزلہ وغیرہ کی وجہ سے گرنا یا سمندر میں ڈوب جانا ، تنزل زمین ۔

ہَفْت دَرِیا

قدیم جغرافیائی تقسیم کے مطابق سات سمندر، یعنی بحر اخضر، دریائے عمان، بحر قلزم، بحربربر، بحراوقیانوس، بحرقسطنطنیہ (بحرالروم)، بحر اسود (بحر ازرق)

ہِلالی جِھیل

(جغرافیہ) نصف دائرے کی شکل کی جھیل ؛ محراب نما تالاب ؛ دریا کے کنڈل نما موڑ پر بن جانے والی جھیل ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words