زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’قمار بازی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’قمار بازی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِلّی
(جوا ) لڑکوں کا ایک کھیل جس میں کچھ کوڑیاں لے کر تین یا چار لڑ کے ایک دائرے میں پھینکتے ہیں (ایک لڑکا پھینکتا ہے باقی لڑ کے اپنی مٹھی میں ہار جیت والی رقم مخفی رکھتے ہیں جو پھینکنے والا جیتتا ہے اسے وہ رقم مل جاتی ہے )
بِٹھانا
بیٹھنا (رک) کا تعدیہ ؛ کھڑے ہوئے یا لیٹے ہوئے کو نشست کرانا ا، کسی کو کولھوں کے بل فرش یا کرسی پر ٹکانا ، بیٹھنے کی جگہ دینا ، بیٹھنے کے لیے کہنا.
پَو
(پچیسی) دان٘وں کے عدد جس میں گوٹ چوسر پر کھیلنے کو رکھی جائے - (یعنی سات کوڑیوں کے چت یا پٹ گرنے کی مقررہ تعداد پر پو ہوتی اور گوٹ بٹھائی جاتی ہے) .
پَٹّھا
گوشت سے ملا ہوا زردی مائل سفید رن٘گ تسمے کی وضع کا تار جس کے وسیلے سے بدن کے اعضا سکڑتے پھیلتے اور کھن٘چتے ہیں ، عُضلہ ، (جِسم کی) مچھلی ، عصب.
توڑُو
(قمار بازی) پیشہ ور قمار بازوں کی وہ قسم جو اچھی پوشاک اور زیور سے ملبوس ہو کر دولت مند و ساہوکار بن جاتا ہے اور بنظر فریب دہی اپنے دوسرے ہمراہی کے ساتھ جوا کھیلتا اور اپنی حقارت جتلاتا ہے
چَھکْڑی
(قمار بازی) چوسر کا ایک دان٘و ، پان٘سوں میں دو دو صفر آنا ، چوپڑ کھیل کا ایک دان٘و؛ وہ چھ گھوڑے جو ایک ساتھ گاڑی میں جتے ہوں
سَنگْلی
(جواہرات) مروارید ، جوہری حضرات کی مرتب کردہ اقسام کے مُطابق ایک قِسم جو غالباً سنگل دِیپ یعنی سری لنکا میں دستیاب ہے ، مشرقی موتی.
لَبَّیک
(عربی فقرہ اردو میں مستعمل) تیری بارگاہ میں، ترے حضور حاضر ہوں، کھڑا ہوں، آپ نے پکارا تو میں آ گیا، پکارنے کا تعظیمی جواب آپ کی خدمت میں بار بار حاضر ہوں (مخدوم یا آقا کی خدمت میں) نہایت ادب سے اپنے کو پیش کرتا ہوں
مُنافِس
مقابلہ یا مسابقت کرنے والا ؛ (قمار بازی) ا یّام جاہلیت میں عرب دس تیروں سے جو قمار بازی کیا کرتے تھے ، اس کے ساتویں تیر کا نام ۔
موڑُو
(قمار بازی) وہ شخص جو کسی سادہ لوح لالچی اور دولت مند کو تلاش کر کے جوئے کے لیے اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتا ہے ۔
ٹھوکَر
پشتہ، ٹکر، ٹکراؤ کی جگہ، خسارہ، نقصان، سن٘گ راہ، روڑا، سڑک میں ابھرا ہوا پتھر؛ خراب سڑک، ٹکرانا، روکنے کا آلہ جو ریل کی پٹری ختم ہونے کی جگہ پر لگا ہوتا ہے، چوٹ، ضرر، غلط فہمی، کوتاہی، ٹھیس، غلطی، لغزش، ضرب، دھکّا، صدمہ، ذلت، رسوائی، زد و کوب، معشوق کی نازک چال
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔