زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’پھل‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پھل‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آلُو بُخارا
ایک قسم کا میٹھا پھل جو بخارا سے منسوب ہے، کھٹّا میٹھا اور رسیلہ پھل جس میں بڑی سی گٹھلی نکلتی ہے
آم
برِ صغیر پاک و ہند کا ایک بیضاوی شکل کا یا گول (بیشتر شیریں) پھل (ایک طرف سے کسی قدر موٹا دل جس کے بیچ میں ایک مہر نما چینپی، چھلکا سخت، کچے کا گودا اندر سے سفید اور سخت، پکے کا زرد یا سرخی مائل اور نرم، گودے کے اندر بیضاوی گھٹلی، چینپی کو توڑ کرچوستے یا تراش کر کھاتے ہیں) منطقہ حارہ کا ایک مشہور اور لذیذ پھل انبہ، کیری، جس کی بہت ساری اقسام موجود ہیں
آمْلَہ
ایک قسم کا کسیلا اورترش پھل جو رنگ میں انگور سے مشابہ ہوتا ہے اور جسامت میں آلوچے کے برابر ہوتا ہے، اس درخت کا پھل (مربہ بنانے کے کام آتا اور دواؤں میں استعمال ہوتا ہے
اَمْرُود
گول یا مخروطی شکل کا مشہور پھل جس کا پوست سبزی یا زردی مائل اور جس کے اندر چھوٹے چھوٹے نرم بیجوں کا گچھا ہوتا ہے
اِمْلی
ایک بہت چھوٹی چھوٹی اور ترش پتیوں کا گھنا درخت اور اس کی پھلی جسے چھیل کر کھٹائی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، کٹارا، تمر ہندی
اَنار
ایک مشہور گول یا جگہ جگہ سے پچکا ہوا سخت چھلکے کا پھل جس کے اندر زرد کھال کے برتنوں میں سیکڑوں رس دار دانے بھرے ہوتے ہیں (مزے میں میٹھا ،کٹھا یا کٹھمٹھا) رمان، اس پھل کا پودا
اَنْجِیر
گولر کی شکل کا اور اس سے قدرے بڑا ایک سفید سرخ یا سیاہ رنگ کا میٹھا پھل (جس کے اندر چھوٹے چھوٹے سیکڑوں بیج ہوتے ہیں، اس کا درخت بغیر پھولے ہوئے پھل دیتا ہے)، نیز اس پھل کا پودا
اَنگوُر
صحت یاب ہوتے ہوئے زخم یا داغ کا سرخ تنا ہوا دانہ دار گوشت جو سوکھ کر کھرنڈ کہلاتا ہے، زخم کا پیوند، اندمال، بھراؤ
اَنَنّاس
گول اور بیضوی مشہورخوشبودار پھل، پوست کسی قدر موٹا اور خانے دار، کچے کا رنگ ہرا، پکا سرخی مائل، گودا زرد برصغیرعموماً بنگال میں پایا جاتا ہے
پَپِیتا
(پُرتگالی لفظ پاپیتا سے بنا ہے)، ایک قسم کا پھل اور اس کا درخت، ایک پھل نیز اس کا درخت جس کا چھلکا نرم اور گودا زرد یا سرخ ہوتا ہے، اندر بہت سے کالے یا بھورے سیاہ مرچ کے دانے کے برابر بیج ہوتے ہیں، جسامت لمبوتری گول، درخت کا تنا سیدھا اور لمبا، پتے ارنڈ سے مشابہ جو کھجور کی طرح اوپر ہوتے ہیں، پھل ہمیشہ پتوں سے نیچے لگتا ہے، اس کو ارنڈ خربوزہ نیز ارنڈ خربوزی بھی کہتے ہیں
خَرْبُوزَہ
گول بیضوی نیز چپٹی شکل کا ایک پھل جو خوشبودار اور میٹھا ہوتا ہے اور عام طور پر ریتلی یا نرم زمین میں اس کی فصل اچھی ہوتی ہے۔ قبض کشا، پیشاب آور مفرح ہوتا ہے
رَس بَھری
ایک پودے کا پھل ہے کہ اس کے پتّے اور شاخیں مکو کے پودے کی طرح ہوتے ہیں مگر اس سے کچھ بڑے، پھل زرد رنگ کھٹا میٹھا اور لذیذ ہوتا ہے، یہ پھل ایک مخروطی جھلّی نُما تھیلی میں ہوتا ہے جو اُوپر سے کھردری ہوتی ہے اس تھیلی کو پھاڑ کر پھل نِکال کر کھاتے ہیں، اسے راجپوتانے میں ’’چربوٹی‘‘ کہتے ہیں، رسیلی، رسدار، رس والی
سیب
سیب، گین٘د کی طرح ایک مشہور اور خوشنما ، خوشبودار اور لذیذ پھل یہ مختلف رنگوں اور ذایقوں کا ہوتا ہے
سِیتا پَھل
امرود کی طرح گول ایک عُمدہ خوش ذائقہ گُودے دار پھل جس کے بیج سیاہ اور چھلکا موٹا ہوتا ہے اور اس پر خانے بنے ہوتے ہیں رن٘گ سبز ہلکا زردی مائل ہوتا ہے، شریفہ
شَرِیفَہ
گودے دار ایک میٹھا پھل جس کا چھلکا پختہ ہونے پر بھی ہرا رہتا ہے چھلکے پر ابھرے ہوئے بڑے بڑے سے دانے ہوتے ہیں گودے کے اندر ہر تہہ میں سیاہ بیج ہوتے ہیں عموماً امردو سے بڑا یا اس کے برابر ہوتا ہے، سیتا پھل
شَہْتُوت
ایک وضع کا بڑا توت جو سبز، بھورا اور سیاہ رنگ کا پتلا، لمبا دانے دار جلددار پھل ہوتا ہے نیز اس کا درخت، عربی میں فرصاد توت، فارسی میں خرتوت بھی کہا جاتا ہے
گُلاب جامَن
کھوئے میں تھوڑا میدہ ملا کر بنائے ہوئے گلے گھی میں تل کر اور شیرے میں ڈبو کر بنائی ہوئی ایک مٹھائی
گَنّا
بانس کے درخت کی وضع کا پودا جو رسیلا اور میٹھا ہوتا ہے اس کے رس سے گڑ، شکر، کھانڈ وغیرہ بنائی جاتی ہے، نیشکر، ایکھ، گنا
لِیچی
ایک کُھردرا چھلکے والا سرخی مائل شیرین پھل اور اس کے درخت کا نام، جو جسامت میں جامن کے برابر اور مزے میں شیریں اور ترش ہوتا ہے (پہلے پہل چین سے آیا)
لِیمُوں
ترنج کے نوع کا گول رسیلا پھل جس کا ترش عرق عام طور پر کھانوں میں استعمال ہوتا ہے، ایک کھٹا پھل، نیبو
ناشپاتی
ایک قسم کے پھل کا نام، ایک پھل دار درخت جو بیج سے پیدا نہیں ہوتا، اس کی جڑوں سے نئے پودے پھوٹتے ہیں اور ان پر پیوند کیا جاتا ہے نیز اس درخت کا پھل جو شکل میں امرود سے مشابہ مگر کھٹا میٹھا ہوتا ہے اور سیب کا سستا بدل خیال کیا جاتا ہے
ڈُگْڈُگی
بازی گروں کا جُڑواں پیالے کی شکل کا چھوٹا سا ساز جس کے دونوں طرف کھال منڈھی ہوتی ہے یہ باجا ایک ہاتھ میں پکڑ کر ہلانے سے بجتا ہے، ڈرو، ڈمرو، ڈھنڈورا،منادی کرنے کا چھوٹا نگاڑا، وہ باجا جسے بجا کر کسی چیز کی اطلاع دی جاتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔