زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’پھول‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پھول‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اِنْدْرایَن
زرد پتوں کی خود رو تربوز کی طرح کی ایک بیل، جو برسات میں اگتی اور اکثر بیس ہاتھ تک بڑھ جاتی ہے، پھول اور اس کا نارنگی جیسا پھل سب تلخ اور زہریلے ہوتے ہیں
بَراُنُوث
وہ پھول جس کا عرشہ بہت نمو پا کر بیض خانے کو مکمل طور پر گھیر لیتا ہے . (جیسے کدو لوکی شکر قند وغیرہ کے پھول) .
پُھول
پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم
پُھول بھیجْنا
یہ طور تحفۂ محبت پھول بھیجنا (پھول کی ایک خاص زبان ہے جس کے) مطابق پر پھول کے لیے اشارہ مقرر ہوتا ہے عاشق یا معشوق دوسرے کو خط لکھنے کے بجائے پھول بھیج دیتا ہے اور وہ مطلب سمجھ جاتا ہے)
تَولِیدِ صِنْفی
(نباتیات) پودے کی افزائش کا ایک طریقہ جس میں مثل حیوانوں کی تولید کے پودے کی تولید ٹہنی (یعنی پھول) حصہ لیتی ہے صنفی تولید (Sexual reproduction) کہلاتا ہے، رک: صنفی تولید.
چَن٘بیلی
ایک مشہور خوشبودار پھول یا اس کا پودا ، یہ پھول سفید اور زرد ہوتا ہے پھولوں سے تیل اور عطر بنایا جاتا ہے پھولوں سے بسے ہوئے تیل کو چن٘بیلی کا تیل کہتے ہیں یہ دواؤں میں بھی کام آتا ہے ، یاسمین ، سمن.
سُورَج مُکھی
ا. سورج سے مشابہ ایک زرد رن٘گ کا پُھول نیز اس کا پودا ، اس کے بِیچ سے تیل نِکالا جاتا ہے، گُلِ آفتاب .
گُلِ اَورَنگْ
ارغوانی اور قرمزی رنگ کا ایک چھوٹا پھول جو گھنڈی سے مشابہ ہوتا ہے، پنکھڑیاں سخت اور دیرپا ہوتی ہیں اور پھول پرانا ہو کر کم رنگ ہو جاتا ہے اس کا پودا ڈیڑھ فٹ لمبا ہوتا ہے
گُلِ پیادَہ
زمین سے لگواں پھول، وہ پھول جس کے پودے میں تنا نہ ہو، جیسے، نرگس، لالہ اور سوسن وغیرہ (گل سوار کے بالمقابل)
گُلِ تَسْبِیْح
سوا گز تک اون٘چا ایک خود رو پودا جس پر رن٘گ برن٘گ کے پھول لگتے ہیں اور اس کے بیج مونگے کے مشابہ ہوتے ہیں لوگ اُن کی تسبیح بھی بناتے ہیں، دواء مستعمل
گُلِ تُکْمَہ
ارغوانی اور قرمزی رنگ کا ایک چھوٹا پھول جو گھنڈی سے مشابہ ہوتا ہے، پنکھڑیاں سخت اور دیرپا ہوتی ہیں اور پھول پرانا ہو کر کم رنگ ہو جاتا ہے اس کا پودا ڈیڑھ فٹ لمبا ہوتا ہے
گُلِ داؤُدی
ایک قسم کا پھول جس کا پودا ایک گز تک بلند ہوتا ہے پھول گل نسرین سے مشابہ اور بڑا ہوتا ہے اس کے پتے کپاس کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں پھول سے مرنجاسف کے مانند بو آتی ہے
گُلِ صَدْ بَرْگ
گیندے کی ایک قسم جس میں پتّیاں عام گیندے سے زیادہ ہوتی ہیں، ایک قسم کا گیندا، گیندے کا پھول، ہزارہ، گلنار، گلاب
گُلِ عَبّاس
ایک پودہ جس کا پھول پیلے یا لال رنگ کا ہوتا ہے، ایک قسم کا برساتی پودہ، ایک مشہور و معروف پودہ اور اس کا پھول
گُلِ فانُوس
ایک سفید یا گلابی پھول جو پودے کی پُھننگ پر نرم پتیوں کے خوشے یا پھولوں کے گُچّھے کی طرح کھلتا ہے ، پودے کا تنا سیدھا اور جھاڑ دار ہوتا ہے .
گُلِ مَہْتاب
درختوں کے پتیوں سے گزر کر زمین کی سمت جانے والی چاندنی شعاعیں، چاندنی رات میں پتیوں کا سایہ
گُل مہندی
ایک درخت کے پھول کا نام، سرخ، گلابی، نیلگوں مختلف قسم کا ہوتا ہے، اس کا پودا پھول دار، نہایت خوبصورت اور پتّے باریک لمبے اور نازک ہوتے ہیں اور بیج دانۂ الائچی سے مشابہ سیاہی مائل ہوتے ہیں
گُلاب
ایک خوبصورت اور خوشبودار پھول نیز اس کے پود کا نام، پودا کان٘ٹے دار ہوتا ہے ، پھول عموماً ہلکا سرخ (گلابی) ہوتا ہے، سرخ، زرد اور سفید رنگ کا بھی ہوتا ہے
گُڑْہَل
ایک درخت اور پھول (نیز اس کا پھل) جس کے پتے برگِ توت کے مانند لیکن ان سے جھوٹے اور پھول سرخ رنگ گلنار سے مشاہد لیکن اس سے بڑا ہوتا ہے اس کے پھول دواؤں اور شربت میں استعمال ہوتے ہیں (Mibiscvs Syriacus) .
ناگ چَمپا
بستانی چنپا کی تین قسموں میں سے ایک قسم، جس کا درخت دوسرے دونوں قسم کے درختوں سے بڑا اور موٹا ہوتاہے، پتے چوڑے اور چھوٹے اور پھول لمبا اور رنگ زرد ہوتا ہے
نَرْگِسْ
ایک قسم کے پودے اور اس کے پھول کا نام جس میں صرف چھ پتیاں ہوتی ہیں جو پیالے اور آنکھ سے بہت مشابہہ ہوتا ہے، نرگس کی قسم کا ایک پودا جس کے پتے گھاس کی مانند مگر ذرا چوڑے ہوتے ہیں، موسم سرما میں بیچ میں سے ایک شاخ نکلتی ہے جس پر سفید اور نہایت خوشبودار پھول نکلتے ہیں جن کے درمیان میں پتوں کا زرد ہالہ سا ہوتا ہے نیز اس پودے کا پھول
ہار سِنْگار
بناؤ سنگھار کا سامان، پھولوں کی لڑیاں یا گجرے جو سنگھار کے لیے بنائے جائیں نیز زیور وغیرہ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔