زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’فوج‘‘ سے متعلق الفاظ

’’فوج‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آب آوَرْدِ سِپاہ

بحری فوج کا دستہ جو پانی کے راستے سفرکرے، سپاہیوں کا وہ جتھا جو سمندری فوج سے متعلق ہو

آسْمانی لائن

(فوج) پہاڑی وغیرہ كا خاكہ جو آسمان كو پس منظر بناكر دیكھا جائے، خط فلكی، انگریزی: Sky line

اِسْتِخْبار

جستجو، دریافت، خبر معلوم کرنا

اعْلیٰ کَمانڈ

کسی ادارے یا تنظیم کا مختار، انگریزی میں 'کمانڈ' یعنی 'حکم' سے مرکب ہے اصل 'اعلیٰ کمانڈ' ہے

اَفواجِ بَرّی

وہ فوج جو خشکی پر اپنے کارنامے انجام دیتی ہے، خشکی میں لڑنے والی فوجیں، افواج بری، زمینی فوج

اَفواجِ خُشْکی

وہ فوج جو خشکی پر اپنے کارنامے انجام دیتی ہے، خشکی میں لڑنے والی فوجیں، افواج بری، زمینی فوج

اَفْواجِ قاہِرَہ

فاتح فوج

اَگاڑی

آگے کے حصہ، دھڑ

اَمِیرُ العَسْکَر

سپہ سالار، امیر سالار، امیر افواج، سیناپتی

اَمِیرِ عَساکِر

سپہ سالار، امیر سالار، امیر افواج، سیناپتی

بادْ آوَردْ سِپاہ

ہوائی چھتری یا پیرا شوٹ سے اترنے والی سپاہ، چھاتا بردار فوج

بَدْلی

ایک منصب یا مقام سے دوسرے منصب یا مقام کو منتقلی، تبادلہ

بِزَن

مار، حملہ (بیشتر تلوار سے)

بَغَل گاہ

دائیں یا بائیں طرف کی جگہ میمنہ یا میسرہ (فوج کا)۔

بَنْدَھن

پٹی جو زخم وغیرہ پر بان٘دھتے ہیں

بِھڑْنا

بحث کرنا، تبادلہ خیال کرنا

پَچھاڑی مارْنا

فوج کے پیچھے سے یا پچھلے حصے پر حملہ کرنا

پَرْچَم بَرْدَار

کسی تحریک یا مقصد یا منصوبے کو آگے بڑھانے والا، کسی تحریک یا نظریے کا زبردست حامی، پرچارک

پَریڈ باندْھنا

(فوج) قواعد کے لیے صف بنا کر کھڑا ہونا.

پُشْتاوَل

فوج: عقبی جماعت

پَلَستَر بِگاڑنا

(فوجی) ہیئت بگاڑنا، حیثیت خراب کرنا، پلتھین نکالنا

پڑتال چوکی

(فوج) وہ جگہ جہاں چھاؤنی میں داخل ہونے والے شخص یا مال وغیرہ کی جان٘چ اور تفتیش ہو

پَہْلُو گَرْدی

مڑتی حرکت (فوج کے دستہ کی حرکت).

پیش پَناہ

(عسکریات) حفاظتی دیوار ، مورچہ ، دمدمہ ، (انگ : parapet) .

تَعْمِیل دینا

عمل بجا لانے کا حکم دینا ؛ (فوج) قواعد (پریڈ) کے کسی ضابطے کا حکم دینا.

تَقْسِیم

ترکی کا ایک چوک جو بےاوغلو میں واقع ہے، تقسیم چوک

تَنگْڑی

ایک قسم کا بیگ ، چھوٹا تھیلا ، پورٹ منٹو ؛ (فوج) سپاہیوں کا پیٹھ پر بان٘دھنے کا تھیلا انگ : Valise

توڑْنا پھوڑْنا

(فوج، صف وغیرہ) منتشر کرنا، پسپا کرنا.

تکنی

(ٹھگی) آن٘کھ یا نظر

جَمُورا

(قدیم عسکری) چھوٹی توپ جو اونٹ کی پیٹھ پر لادی جا سکے، گھوڑے یا اونٹ پار چلنے والی قدیم زمانے کی ایک توپ، زنبورک (فارسی میں اصل لفظ 'زنبورہ' ہے، چوں کہ ہندی میں 'ز' اور 'ہ' کا تلفظ موجود نہیں اس لیے 'جمبورا' ہو گیا

جَمُورَک

(عسکری) زنبورک، ایک چھوٹی توپ جو گھوڑے یا اون٘ٹ پر رہتی ہے

جَمُورَکا

(عسکری) چھوٹی توپ جو اونٹ کی پیٹھ پر لادی جا سکے، زنبورہ

جَنگی لاٹ

سپہ سالار، کمانڈر انچیف

جَنْڈَیل

اعلٰی فوجی عہدہ جو کرنل سے اونچا ہوتا ہے، فوج کے اعلٰی عہدیدار یا سردار

جَوق

فوج کا دستہ

جھُرْمُٹ

بھیڑ، ان٘بوہ، گروہ، حلقہ

چھاتا بَردار فَوج

ہوائی چھتری یا پیرا شوٹ سے اترنے والی سپاہ

حَرَکِیَّت

(فوج) نقل و حرکت کی صلاحیّت، ہر حالت میں تیز رفتاری برقرار رکھنے کا عمل یا کیفیت

حَرَکی دِفاع

(فوج) جنگ میں ایسا دِفاع جس میں آسانی اور تیزی سے نقل و حرکت ہو سکے

حَرَکی سِپاہ

(فوج) نقل و حرکت کے لیے تیّار فوج ، ایسی فوج جو آسانی اور تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکے ، انگ : Mobile Troops کا اردو ترجمہ .

حِصَّہ

(کسی ایک شے یا مجموعہ اشیا کا) ٹُکڑا، جُزو نیز جزو جو تقسیم کے بعد حاصل ہو، بخرہ، پارہ، حصہ رسد

خَسَک

زمین پر پھیلنے والا خاردار پودا اور سہ گوشہ کانٹے دار پھل، گوکھرُو، بھکّھڑ، خارخسک

خُشْک دِن

(عسکری)Dry Day کا ترجمعہ

خود شِکَن

(عسکری) خود ہلاک، خود ہلاکی

دَسْتَہ دار

(عسکری) ایک ڈویژن کا کمانڈر، برگیڈئر، فوج کا ایک اعلیٰ افسر

دِفاعی حِصار

دشمن کے خلاف مورچہ

دِفاعی خَط

کسی ملک کی وہ سرحد جہاں دشمن سے دِفاع کے لئے فوج کو صف آرا کیا جائے، مخالف سے بچاؤ کی تدابیر

دِفاعی لائِن

اگلا مورچہ جہاں فوج حملے یا بچاؤ کے لئے متعین کی جائے

دِفاعی مِینار

حفاظت کے ایسے بلند ستون جن کی برجیوں میں سے دیکھنے سے دشمن کی حرکات کا پتہ چلتا رہتا ہے

دِید بانی

نظر بازی، دیدار کرنا

دیگ غازی

(عسَکری) مغلیہ عہد کی ایک مہشور توپ.

دِیوان

دربارِ خداوندی یا بارگاہ شاہی

راسْت رَو

سیدھا چلنے والا، ایمان دار، دیانت دار، نیک

رَسَد رُسانی

گلہ یا اناج پہن٘چانا (فوج وغیرہ کو)

سِپاہی

شجاع اور بہادر شخص

سَرخَیل

کسی جماعت یا گروہ کا سردار، سرگروہ، پیشرو، لیڈر، قائد

سَینِک

سینا، فوج، گارڈ، سنتری، ملٹری، سپاہی، صف بند سپاہیوں کا دستہ

سُیُورْغال

جاگیر، علاقہ یا زمین وغیرہ جو بطور انعام دی جائے، انعام، مدد، معد معاش و انعام، روزینہ

شَکو

(عسکری) تقریباً اسطوانی شکل کی فوجی ٹوپی

صَف آرا

جنگ کے لیے آمادہ، جنگ مین مقابلی کرنے والا، فوج کشی کرنے والا، صف باندھنے والا

طُومار

(کنایۃً) طول، لمبائی

عارِضِ مَمالِک

فوجی دفتر کا افسرِ اعلیٰ جس کے ذمے فوج کی بھرتی، تنظیم، نظم و ضبط اور تنخواہوں کی تقسیم ہوتی تھی، عارض الممالک

عَساکِر

افواج، لشکر

عَسْکَری

عسکر سے منسوب، لشکری، فوجی

عَلَم بَرْدار

جھنڈا اٹھا کر چلنے والا، علم یعنی جھنڈا اپنے ہاتھ میں اٹھانے والا، وہ شخص جو فوجی نشان یا جھنڈا لے کر چلے

عَلَم دار

وہ شخص جو فوج کا جھنڈا لے کر آگے چلے، فوج کا کماندار

قَہّار

خدا تعالی کا صفاتی نام

لَڑائی

رنجش، بگاڑ

مُجَنَّدَہ

اکٹھی کی ہوئی (فوجیں) جمع کیے ہوئے (لشکر) ۔

مُعَمّا

پہیلی، راز، بھید، پیچیدہ یا گھماو پھراو کی بات، ایسی بات جو جلدی سمجھ میں نہ آئے

مَناوَرَت

(عسکری) حرکت ِعسکری کی اہلیت (Manoeuvrability)

میلْنا

(فوج) ٹھہرانا، پڑاؤ ڈالنا.

ناپ کا پُورا

پوری بلندی کا ، پورے قد کا ، مقررہ ناپ یا اونچائی کا (فوجی جوان یا گھوڑا) ۔

نامہ

۔ خط ، چٹھی ، پتر ، مکتوب .

نُقطَۂ دِید

وہ مقام جہاں سے کوئی خاص مشاہدہ کیا جائے ؛ (عسکری) دشمن کی پناہ گاہوں ، قلعوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی جگہ یا مقام ۔

نل

آٹھ سے بارہ فٹ اونچا ایک درخت جو گرہ دار، اندر سے کھوکھلا اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے، ندی نالوں کے کنارے گیلی زمینوں میں اُگتا ہے، نرسل، نرکل، نے، قصب، سرکنڈا

نَمی کَش

رطوبت کھینچ لینے والا؛ (فوج) فضا سے رطوبت کم کرنے والا ایک آلہ (Dehumidifier) ۔

نیزَہ باز

بھالے کے کرتب جاننے والا، نیزہ مارنے کی مہارت رکھنے والا، نیزے سے لڑنے والا، نیزہ بازی کا ماہر، بھالا بردار، بلم بردار

وَرْد

(مجازاً) ہر روز کا معمول

وَکِیل سَرکار

وہ وکیل جو حکومت کی طرف سے مقدمات (فوج داری معاملات) کی پیروی کرے، وہ وکیل جو گورنمنٹ کی طرف سے عدالت فوجداری میں پیروی کرے، سرکاری وکیل

کاذِب صِفْر

(فوجی) صفر غیر حقیقی (کہربا)

کَمان نِکَلْنا

(فوج یا فوجی دستے کا) جنگ کے لیے کوچ کرنا، فوج کا لڑائی کے واسطے تعین کیا جانا

کھوکھا

لڑکا ، بچہ ، طفل .

کَہی

کہا (رک) کا متبادل صیفہ تانیث ؛ تراکیب میں مستعمل.

ہائی کَمانڈ

اعلیٰ فوجی دستہ یا علاقہ (جو کسی سپہ سالار کے زیر حکم ہو)، فوجی کمان دار اور اس کا عملہ، ہائی کمانڈ، فوجی کمانڈر اور اس کا عملہ، اردو اور ہندی میں بطور 'ہائی کمان' مستعمل

ہَراوَل

(عسکری) فوج کا وہ دستہ جو باقی لشکر سے آگے روانہ ہوتا ہے، لشکر کا پیش خیمہ، مقدمۃ الجیش

ہَوائی بَرتَری

(فوج) فضائی شعبے میں کسی ملک کا آگے یا اعلیٰ ہونا

ہَوائی دِفاع

(عسکری) فضائی دفاع ، دشمن کے طیاروں یا میزائلوں کے حملے کے خلاف دفاعی نظام ، اس مقصد کے لیے کیے گئے جملہ اقدامات ، ایسا دفاع مہیا کرنے والی کوئی تنظیم یا سرگرمی (انگ : Air defence).

ہَوائی طاقَت

پرواز کی طاقت ، فضائی قوت ، وہ قوت جو انسان کی اس صلاحیت سے پیدا ہوتی ہے کہ وہ کسی جہاز میں پرواز کر سکتا ہے یا اسے فضا یا خلا میں چلاسکتا ہے ؛ (عسکری) کسی قوم میں فوجی ، تجارتی اور نجی شعبوں کی مجموعی فضائی قوت (انگ : Air Power).

ہَوائی کَرتَب

۔ (حیوانیات) وہ حرکات جن سے نر مادہ کو جفتی کے لیے اپنی طرف مائل کرتا ہے ۔

ہوشْیار باش

خبردار رہو، چوکنا رہو، بیدار رہو، متوجہ رہو

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words