تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نل" کے متعقلہ نتائج

نل

ڈنڈے سے مشابہ عموماً لوہے، جست وغیرہ کی بنائی ہوئی ایک لمبی اور کھوکھلی چیز جو گھروں میں پانی اور گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کے ایک سرے پر ٹونٹی لگی ہوتی ہے، (کنا یۃ ً) ٹونٹی

نَل تِہ رَس

(سالوتری) گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں بادی کے سبب اگلے سموں کے ابھرے ہوئے گوشت (پتلی) سے زرد پانی رستا رہتا ہے

نَلَہ

ملکیت (خصوصاً) علاقہ یا قریہ جات

نَلکَہ

رک : نلکا جو درست املا ہے ۔

نِلوہ

بغیر کسی خطا یا خرابی کے، بغیر کسی (اخلاقی یا جسمانی) نقص یا عیب کے، بے نقص، بے عیب، بے داغ، کھرا، اچھی ساکھ والا نیز اصلی، خالص، نِرا، خالص (نفع) بعد منہائی (اخراجات وغیرہ)

نَل کا مارا نَلوَہ ٹُوٹے

بعض دفعہ معمولی بات میں بہت نقصان ہوتا ہے-

نِلوہ جانا

نلوہ بچ جانا ، صاف چلا جانا ، بے لاگ جانا ۔

نَل کَٹ

(بنوٹ) ایک دانو کا نام جو بانسوں سے کھیلا جاتا ہے ۔

نِلوہ بَچنا

کورا بچ جانا ، کسی خطرے سے صاف بچ نکلنا ، بے گزند بچ جانا -

نلوہ اڑانا

بے مشقت حاصل کرنا، بلا مزاحمت لے جانا

نَل دَمَن

راجا نل اور دمینتی (ایک عاشق اور معشوقہ کا نام جن کے عشق کی داستان لیلیٰ مجنوں کی طرح بطور تلمیح مشہور ہے) نیز مثنوی نل دمن، نل دمن کا قصہ، مراد: مثالی عاشق و معشوق

نَل دَر نَل

ایک نلکی دوسری نلکی میں، نل میں نل

نَل پا

بہت سے نلکی نما ملحقے جو ستارا مچھلی یا خار پشت جانوروں کے ہوتے ہیں اور جو انھیں چلنے پھرنے اور غذا جمع کرنے میں مدد دیتے ہیں ، نال پا (Tube Feet) ۔

نِلاہَٹ

نیلا پن، نیلی رنگت، نیلا ہونے کی حالت، نیلاہٹ

نَل تَرَنگ

بانس کے بڑے ٹکڑوں کو ترتیب دے کر جل ترنگ کے انداز پر بنایا گیا ایک ساز ۔

نلوہ چلا جانا

بچ کر چلا جانا، صاف چلا جانا

نِلوہ لے جانا

بلامشقت یا بلا زحمت کوئی چیز حاصل کرنا -

نِلوہ چُھوٹنا

بے گزند بچ جانا، بچ کر بحفاظت آ جانا

نِلوہ کورا آنا

بغیر گزند نکل آنا ، کسی خطرے یا معاملے سے صاف بچ کر آجانا ۔

نِلوہ بَچ جانا

کورا بچ جانا ، کسی خطرے سے صاف بچ نکلنا ، بے گزند بچ جانا -

نِلوہ بَچ رَہنا

کورا بچ جانا ، کسی خطرے سے صاف بچ نکلنا ، بے گزند بچ جانا -

نَل باز

بانس میں لاسا لگا کر پرندوں کا شکار کرنے والا شخص ، چڑی مار ، نلیا ۔

نَل دار

نل رکھنے والا ؛ (کنا یۃ ً) جس میں سرکنڈے اُگتے ہوں ، سرکنڈوں سے بھرا ہوا ۔

نَل کار

رک : نل ساز جو زیادہ مستعمل ہے ، پلمبر ۔

نِلوہ چَل دینا

نلوہ بچ جانا ، صاف چلا جانا ، بے لاگ جانا ۔

نِلَجّی

نلج (رک) سے منسوب ، بے شرمی کی ، بے عزتی کی ، لاج کے بغیر۔

نِلَجّا

نرلجا، بے شرم، بے حیا، بے غیرت نیز گستاخ، ڈھیٹ، مونث کے لیے نلجّی

نِلوہ نِکَل جانا

کسی خطرے یا نرغے میں ِگھر کر بال بیکا ہوئے بغیر نکل آنا ، صاف بچ جانا ؛ بغیر کسی نقصان یا گزند کے نکل جانا ۔

نِلوہ اَلَگ ہو جانا

۔کورا بچ جانا۔

نِلوہ بَچا لے جانا

بغیر نقصان یا ضرر کے بچانا

نَل پَٹی

(کاشت کاری) نہروں یا پرنالوں کی درستی کا محصول

نَل سازی

نل یا ٹونٹی بنانے یا مرمت کرنے والا شخص ، آب رسانی یا نکاسی آب کا انتظام کرنے والا کاری گر (Plumber) ۔

نِلوہ اُڑا لانا

مفت میں حاصل کرنا ، بے مشقت و زحمت (روپیہ وغیرہ) حاصل کرنا ۔

نِلوہ چھوڑْنا

سزا کے بغیر جانے دینا ، بے گزند چھوڑنا-

نِلَجَّتا

بے شرمی، بے حیائی، ڈھٹائی، دیدہ دلیری، گستاخی

نِلوہ اُوڑا لانا

مفت میں حاصل کرنا ، بے مشقت و زحمت (روپیہ وغیرہ) حاصل کرنا ۔

نَلو

قدیم زمانے میں زمین ناپنے کا ایک پیمانہ جو چار سو (۴۰۰) ہاتھ (کہنی سے انگلیوں تک) کے برابر ہوتا تھا، ایک فرلانگ

نَلے

نلا (رک)کی جمع نیز مغیرہ حالت ؛ تراکیب میں مستعمل ۔

نَل بَھرنا

پیٹ بھرنا ، خوب کھانا (طنزاً مستعمل)-

نَل کنواں

وہ کنواں جس میںسے نل کے ذریعے پانی نکالا جائے (خصوصا ً) پانی نکالنے کے لیے زمین کے نیچے گہرائی تک چھید کر بٹھایا گیا ایک خاص قسم کا نل جو مشین کے ذریعے چلتا ہے (Tube Well کا ترجمہ) ، نل کوپ ۔

نَل پُھوٹنا

نل سے پانی وغیرہ جاری ہونا ؛ کثرت سے پانی نکلنا (عموماً فوارے کی ٹونٹی سے) ۔

نَل چَلانا

بانسوں کو حرکت میں رکھنا، نیز ایک جادوئی عمل جو چوروں کو پکڑنے کے لیے کیا جاتا ہے

نَل کھونْچا

۔(لکھنؤ) مذکر۔وہ بڑی چھڑ جس میں سریش لگا کر چڑیاں پکڑتے ہیں۔

نَلا

پانو کی ایک ہڈی ، پنڈلی کی ہڈی ؛ بڑی کھوکھلی ہڈی ، بازو کی ہڈی جسے عام طور سے نلی کہتے ہیں ۔

نَلی

نل (پائپ) جس کے ذریعے سے پانی ، گیس وغیرہ پہنچائی جائے ؛ (مجازاً) ٹونٹی ۔

نِلوہ چُھڑا لانا

بغیر سزا کے آزاد کرانا ، بے گزند بچا لانا-

نلے اڑنگ بڑنگ ہو جانا

ناف ٹل جانا

نَلَد

ایک سدا بہارخوشبودار بوٹی، بالچھڑ، سنبل الطیب

نِلَج

بے حیا، بے شرم، بے غیرت، گستاخ، بدتمیز، ڈھیٹ

نَلِن

کنول یا نیلوفر

نَل بَھر جانا

ناف نلے میں درد ہونا ، ناف نلے ٹل جانا ۔

نَل دُکھی رَس

(سالوتری) گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں پچھلے پیروں کے اُبھرے ہوئے گوشت (پتلی) سے بادی کے سبب بدبودار پانی رستا رہتا ہے

نَل کاٹ دینا

پانی بند کر دینا ، پانی کی رسد منقطع کر دینا (عموماً محصول وغیرہ ادا نہ کرنے پر) ۔

نَلکی

دھات، شیشے یا ربر وغیرہ کی بنی ہوئی نالی نما سخت یا لچک دار پتلی چیز جو گیس یا کوئی سیّال شے بھرنے یا گزارنے کے لیے استعمال ہوتی ہے (اکثر کوئی ٹھوس شے محفوظ رکھنے کے لیے بھی مستعمل )، چھوٹی نلی

نَلڈا

رک : نلڑا جو زیادہ مستعمل ہے ، حلق

نَلوا

چھوٹا سا نل یا چونگا

نَلڈی

رک : نلڑی جو زیادہ مستعمل ہے ۔

نَلٹا

رک : نلر ط ا جو فصیح ہے

نَلی دار

نلی والا ، نالی دار ؛ (نباتیات) نلی یا نلکی کی شکل کا ، نلکی نما ، ٹیوب جیسا ۔

نَلا اَڑَنگ بَڑَنگ ہو جانا

نلے کا اپنی جگہ سے سرک جانا

اردو، انگلش اور ہندی میں نل کے معانیدیکھیے

نل

nalनल

اصل: سنسکرت

وزن : 2

موضوعات: جغرافیہ فوج

نل کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ڈنڈے سے مشابہ عموماً لوہے، جست وغیرہ کی بنائی ہوئی ایک لمبی اور کھوکھلی چیز جو گھروں میں پانی اور گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کے ایک سرے پر ٹونٹی لگی ہوتی ہے، (کنا یۃ ً) ٹونٹی
  • آٹھ سے بارہ فٹ اونچا ایک درخت جو گرہ دار، اندر سے کھوکھلا اور وزن میں ہلکا ہوتا ہے، ندی نالوں کے کنارے گیلی زمینوں میں اُگتا ہے، نرسل، نرکل، نے، قصب، سرکنڈا
  • نلو، ایک فرلانگ، ایک میل کا آٹھواں حصہ
  • فاصلہ ناپنے کا ایک پیمانہ، ایک ماپ جو سولہ ہاتھ کا ہوتا ہے
  • بانس یا کسی سوراخ دار لکڑی کا ٹکڑا، نلوا نیز پھکنی
  • وہ نلکا جو کسی کھلی جگہ پر عام افراد کے لیے حکومت یا (میونسپل کمیٹی) وغیرہ کی جانب سے بہبود کی خاطر لگایا گیا ہو اور جہاں سے لوگ پانی بھریں
  • وہ بانس یا لمبی لکڑی جس کے ایک سرے پر لاسا لگا کر چڑی مار پرندوں کا شکار کرتے ہیں، کمپا
  • لکڑی، مٹی یا سیمنٹ وغیرہ کی بنی ہوئی قدرے کھوکھلی گول، چوڑی اور لمبی نالی جو ایک جگہ سے دوسری دور دراز جگہ تک پانی، گیس وغیرہ پہنچانے کے کام آتی ہے، پائپ
  • لوہے یا مٹی کا خالی نلوا جو پانی کی نکاسی کے واسطے موری کے بجائے لگایا جاتا ہے، موٹی نلی
  • نشدھ دیش کے چندر ونشی راجا ویرسین کے بیٹے کا نام جو نہایت خوبصورت اور بڑی خوبیوں کا مالک تھا ، یہ ودربھ دیش کے تتکالین راجا بھیم کی بیٹی دمینتی(دمن) کا عاشق تھا جن کی محبت کا قصہ نل دمن کے نام سے ادبیات میں مشہور ہے ؛ مراد : مثالی عاشق مثل مجنوں یا فرہاد کے
  • دھات، شیشے یا ربر وغیرہ کی بنی ہوئی عموماً کھوکھلی نلکی جو مائع چیزوں کو رکھنے یا ٹھوس چیزوں کے لیے سانچے کا کام دیتی ہے، نلی
  • رام کی سینا (فوج) کا ایک بندر جو وشوا کرما کا بیٹا مانا جاتا ہے اور جو نیل کا بھائی تھا ان دونوں بھائیوں نے راجہ رام چندر کے حکم سے لنکا کا پل بنایا تھا
  • (جغرافیہ) زیر زمین موری نما حصہ
  • ایک راکشس کا نام، ایک راجہ کا نام جس نے چوسر کا کھیل ایجاد کیا تھا
  • معدے کی ایک انتڑی، نابھی، نال
  • کمل، کنول نیز ایک آکاسی مخلوق
  • (ھ۔ مذکر۔ اندرسے کھوکھلی اور لمبی چیز جسےپانی کا نل، راجہ نل جس نے چوسر ایجاد کی۳۔ دمن کاعاشق

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of nal

Noun, Masculine

  • a joint of bamboo or other hollow wood, cylindrical case, pipe, hydrant, conduit, spout, water pump, water pipe
  • jet, tap, tube, faucet

नल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ऐसा वर्तुलाकार लंबा खंड या रचना जिसका भीतरी भाग खोखला या पोला हो और जिसके अंदर एक सिरे से दूसरे सिरे तक चीजें आती-जाती हों। जैसे घरों में पानी पहुंचाने का (धातु का) नल।
  • जल-कल का वह सिरा जिसमें टोटी लगी होती है और जिसका पेंच दबाने या घुमाने से पानी निकलता है। जैसे-नल के पानी से कूएँ का पानी अच्छा होता है। पद-नल-कूप। (देखें)
  • धातु, प्लास्टिक आदि का बना एक बेलनाकार उपकरण जिसका भीतरी भाग खोखला या पोला होता है तथा जिसके अंदर एक सिरे से दूसरे सिरे तक चीज़ें आती-जाती हैं; (पाइप)
  • नल2 (सं.)
  • घरों में पानी पहुँचाने का (धातु का)
  • पाइप का वह सिरा जिसमें टोंटी लगी होती है और जिसका पेंच दबाने या घुमाने से पानी निकलता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نل)

نام

ای-میل

تبصرہ

نل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words