تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے" کے متعقلہ نتائج

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

زَر ہے تو گَھر ہے نَہِیں کَھن٘ڈَر ہے

روپیہ پیسہ ہو تو گھر اچّھی حالت میں نظر آتا ہے نہیں تو کھن٘ڈر بن جاتا ہے.

مَوت کا گَھر گھاٹ نَہِیں

موت ہر جگہ آتی ہے اس کا کوئی مقام نہیں ہے

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے ، جب کوئی بیوقوفی کی بات کرتا ہے تو کہتے ہیں.

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

نَوکَری خالَہ جی کا گَھر نَہِیں

نوکری میں آرام طلبی نہیں چلتی، نوکری کچھ گھر کی بات نہیں ہے کہ جی میں آیا کیا، نہ جی میں آیا نہ کیا، نوکری میں پابندی ضروری ہے، نوکری آسان کام نہیں اس میں پابندی بہت ضروری ہوتی ہے

مُردے کا مال نَہِیں ہے

مفت میں یا ارزاں نہ مل سکے گا

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

گَھر کا باوا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

جُھوٹوں کا گَھر نَہِیں بَسْتا

جھوٹ فروغ نہیں پاتا

جِس کا ذَر وَہی نَہِیں گَھر

خاوند جس کا ڈر ہے وہی گھر میں نہیں جو چاہو سو کرو

تَلْوار کا گھاؤ بَھْرتا ہے بات کا گھاؤ نَہِیں بَھْرتا

سخت طعنہ نا گوار گزرتا ہے

زَر ہے تو نَر ہے نَہِیں تو کُمْہار کا خَر ہے

عِزّت روپے پیسے سے ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس پیسہ نہ ہو تو اسی کی کوئی عزّت نہیں ہوتی

سَر کا بال گَھر کی کھیتی ہے

جب چاہا بڑھ لیا جب چاہا کاٹ دیا

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

فَقِیر کا گَھر بَڑا ہے

درویش کو اپنی کرامت سے سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے

اَللہ کا گَھر بَڑا ہے

خدا بڑا کارساز ہے گھبرانے کی بات نہیں .

تَلْوار کا زَخْم بَھر جاتا ہے ، بات کا نَہِیں بَھرْتا

نا سزا بات دل میں کھٹکتی رہتی ہے اور زخم خشک ہو جاتا ہے

کُوا بیچا ہے کُوے کا پانی نَہِیں بیچا

رک : کن٘واں بیچا ہے کنویں کا پانی نہیں بیچا ، غدار اور بدمعاملہ کے قول و فعل میں تضاد ہوتا ہے

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

لَڑْکوں کا کھیل نَہِیں ہے

دشوار بات ہے ، غور طلب امر ہے ، آسان کام نہیں ہے

تَلْوار کا گھاؤ بَھر جاتا ہے زَبان کا نَہِیں بَھرتا

طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے

شَر و فَساد کا گَھر ہے

جھگڑے کی جڑ ہے

عِید کو دھوبی کا گَھر سُوجْھتا ہے

ایسا بخیل ہے کہ سال بھر میں عید کے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنتا ہے.

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

کِھلائے کا نام نَہِیں، رُلائے کا نام ہے

حسنِ سلوک اور حسنِ خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا مگر بُری بات کی فوراً گرفت ہو جاتی ہے

کِھلائے کا نام نَہِیں ، رولائے کا نام ہے

۔مثل۔ نیک کام اور حسن خدمت کی کوئی داد نہیں دیتا۔ لیکن بُری بات فوراً پکڑ لی جاتی ہے۔

دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے

پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.

گَھر میں اَللہ کا دِیا سَب ہے

گھر خوشحال ہے ، کسی چیز کی کمی نہیں.

کُن٘واں بیچا ہے کُن٘ویں کا پانی نَہِیں بیچا

کسی معاملے میں بے جا تکرار کرنے یا بے جا شرطیں لگانے کے موقع پر بولتے ہیں

تَلوار کا گھاؤ بَھر جاتا ہے زَبان کا گھاؤ نَہِیں بَھرتا

۔مثل۔ کسی کی طعن وتشنعی کی شکایت کےموقع پر بولتے ہیں۔ تلوار کا لعاب۔ (مجازاً) تلوار کی آبداری۔ تلوار کا پانی۔ تلوار کی تیزی۔

خُدا کے گَھر میں کَمی نَہِیں ہے

اللہ ہر چیز پر قادر ہے.

سادُھو ہو کَر کَرے جو چوری ، اُس کا گَھر ہے نَرَک کی موری

جو سادُھو ہو کر چوری کرے دوزخ میں جائے گا

پانی کا ہَگا مُنْہ پَر نَہِیں آتا ہے

۔ (مثل) آسمان کا تھوکا مُنہ پر آتا ہے۔ کئے کا پھل ملتا ہے۔ عیب بغیر ظاہر ہوئے نہیں رہتا۔ ؎

ساس میری گَھر نَہِیں، مُجھے کِسی کا ڈَر نَہِیں

جب کوئی نگراں نہیں تو میں آزاد ہوں، سر دھرے کا سب کو خوف ہوتا ہے

کُواں بیچا ہے ، کُن٘ویں کا پانی نَہِیں بیچا

بہانہ تراشی یا دھوکا دینے کے لیے جب کوئی چال چلی جائے تو کہتے ہیں ، چیز دے دی جائے اور فائدہ نہ اٹھانے دیا جائے نیز رک : کُوا بیچا ہے کوئے کا پانی نہیں بیچا.

شادی ہے گُڈّے گُڑیوں کا کھیل نَہِیں ہے

مِیاں میرا گَھر نَہِیں ، مُجھے کِسی کا ڈَر نَہِیں

رک : میاں گھر نہیں بیوی کو ڈر نہیں ، جو چاہے کروں جو چاہے نہ کروں (عورتوں میںمستعمل) ۔

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آیا تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

کَون سا گَھر ہے جِس میں مَوت نَہِیں آئی

مصیبت اور تکلیف سے کوئی جگہ خالی نہیں

چاتُر کا کام نَہِیں پاتُر سے اَٹکْے ، پاتُر کا کام یہ ہے لِیا دِیا سَٹْکے

دانا آدمی بیسوا عورت کے فریب میں نہیں پھن٘ستا ، بیسوا کا یہی کام کہ لیا دیا الگ ہوئی

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

دِن کا بُھولا رات کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

فَجْر کا بُھولا شام کو گَھر آوے تو اُسے بُھولا نَہِیں کہْتے

اگر کوئی شخص بے سمجھے بوجھے کوئی نامناسب کام کرے اور پھر اس سے دست بردار ہو جائے تو اس پر گناہ ثابت نہیں ہوتا .

دِن کا بُھولا شام کو گَھر آ جائے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

غلطی کا جلد تدراک کر لیا جائے تو قابل معافی ہے ، جلد اصلاح کر لینا قابل مزمت نہیں .

اُونچے کا گِرا تو سَنْبَھل سَکتا ہے، نَظروں کا گِرا نَہِیں سَنْبَھلتا

ہاتھ پان٘و ٹوٹ جائے تو علاج سے ٹھیک ٹھاک ہوسکتا ہے لیکن عزت پر حرف آجائے تو اس کا کچھ علاج نہیں.

صُبْح کا بُھولا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے.

صُبْح کا بَھٹْکا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے.

کُتّے تیرا مُنہ نَہِیں، تیرے سائِیں کا مُنھ ہے

آقا کی خاطر اس کے بد ذات نوکر کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے

بُڑِھیا کے مَرنے کا رَنْج نَہِیں فَرِشْتوں نے گَھر دیکھ لِیا

ایک دفعہ کے نقصان کا غم نہیں ، فکر یہ ہے کہ آئندہ کے لیے نقصانات کا خطرہ پیدا ہوگیا

جا کی اَچّھی ساس وا کا ہی گَھر واس، جا کی ساس نَکارَہ وا کا نَہِیں گُزارَہ

جس کی ساس اچھی ہو اس کا گزارہ اچھا ہوتا ہے ، جس کی ساس بُری ہو بہو مصیبت میں رہتی ہے

صُبْح کا بَھٹْکا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْنا چاہِیے

اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے.

صُبْح کا بُھولا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْنا چاہِیے

اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے

صُبْح کا بھولا شام کو گَھر آ جائے تواُسے بھولا نَہِیں کَہْنا چاہِیے

سائِیں کا گَھر دُور ہے جَیسے لَمْبی کَھجُور ، چَڑھے تو چاکھے پَریم رَس ، گِرے تو چَکنا چُور

خدا کو پانا بہت مشکل ہے اگر پالے تو اس سے بڑھ کر کُچھ نہیں نہ پائے تو تباہ ہو جائے.

جَب خُدا دینے پَر آتا ہے تَو یہ نَہِیں پُوچْھتا کہ تُو کَون ہے

خدا کی بخشش کمینے اور شرف پر برابر ہوتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے کے معانیدیکھیے

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

mausii kaa ghar nahii.n haiमौसी का घर नहीं है

ضرب المثل

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے کے اردو معانی

  • خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मौसी का घर नहीं है के हिंदी अर्थ

  • ख़ाला जी का घर नहीं है , आसान काम नहीं है , खेल नहीं है , किसी की तनआसानी और लापरवाई को देख कर कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words