تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں" کے متعقلہ نتائج

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

نَوکَری اَور خالَہ جی کا گَھر

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

نَوکَری خالَہ جی کا گَھر نَہِیں

نوکری میں آرام طلبی نہیں چلتی، نوکری کچھ گھر کی بات نہیں ہے کہ جی میں آیا کیا، نہ جی میں آیا نہ کیا، نوکری میں پابندی ضروری ہے، نوکری آسان کام نہیں اس میں پابندی بہت ضروری ہوتی ہے

خالَہ جی کا گَھر

آسان کام، معمولی بات

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

خالَہ کا گَھر

رک : خالہ جی کا گھر معنی ۱ ، ۲ .

نَوکَری ہے یا بھائی بَندی

نوکر کو اپنے فرائض بجا لانے سے مفر نہیں، یہ ایسا رشتہ نہیں جو ٹوٹ نہ سکے، جب نوکر درست کام نہ کرے تو یہ کہاوت کہتے ہیں

جیتے جی کا ناتا ہے

رشتہ داری زندگی تک ہی ہے

جِیتے جی کا میلا ہے

جب تک زندگی ہے لوگ ملتے جلتے رہتے ہیں

نانی جی کے گَھر کا نِوالَہ

آسان کام

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

یہ زمانَہ کا حال ہے

اس زمانے کے لوگوں کا یہ حال ہے

دائی کا جی مان٘دا ہے

عورتیں کسی عزیز کے بیمار ہونے پر کہتی ہیں بشرطیکہ وہ رشتے میں چھوٹا ہو

عاشِقی اَور خالَہ جی کا ڈَر

عاشقی کرنے والا، عشق میں مبتلا

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

جی بَہُت چَلْنا ہے مَگَر ٹَٹُّو نَہیں چَلْتا

خواہشات تو بہت بڑی ہیں مگر ان کو پورا کرنے کے لیے کافی آمدنی نہیں ، غریب ہو کر ارادے بڑے رکھے تو کہتے ہیں.

مَطْلَب یہ ہے کہ

کہنے کا مقصد یہ ہے ، مدعا یہ ہے ۔

ہَے گھرنی گَھر کاجَت ہے، نَہیں گَھرنی گَھر پادَت ہے

بیوی سے گھر کی رونق ہوتی ہے بغیر بیوی کے گھر اجاڑ ہوتا ہے

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

پردیس میں انسان کا حوصلہ نہیں رہتا.

لُطْف یہ ہے کہ

بات یہ ہے کہ

سَب جیتے جی کا بَکھیڑا ہے

موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی، یہ سب زندگی کے ہی جھگڑے ہیں

خالَہ کا رُتْبَہ ماں کے بَرابَر ہے

خالہ کی عزت ماں جنتی ہونی چاہئے .

یِہ ہے کہ

کسی بات پر توجہ دلانے یا وضاحت سے بیان کرنے کے لیے کہتے ہیں ۔

یِہ زَمانے کا حال ہے

اس زمانے کے لوگوں کو بُرا حال ہے ، کسی افسوس کے موقع پر مستمل.

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے ، جب کوئی بیوقوفی کی بات کرتا ہے تو کہتے ہیں.

خالَہ چان٘دْنی کا کُن٘بَہ

جہاں سب کے سب نالائق ہوں وہاں کہتے ہیں .

عِشْق بازی خالَہ جی کا گَھر نَہیں

محبت کرنا بہت مشکل ہے

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

جِی بَہُتْ چَلْتا ہے مَگَر ٹَٹّو نَہیں چَلْتا

خواہشات تو بہت بڑی ہیں مگر ان کو پورا کرنے کے لئے کافی آمدنی نہیں، غریب ہوکر ارادے بڑے رکھے تو کہتے ہیں

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

جی کا جی رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی ہے تو جَہان ہے

زندگی کے ساتھ سب لطف ہے، جان ہے تو جہان ہے

پوت کا چَھلّا نَہیں ہے

۔ (عو) ایسے موقع پر بولتی ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ زیور کی قسم سے کوئی چیز باقی نہیں ہے۔ (فقرہ) حضور کیا بتلاؤں لٹ گئی پوت کا چھلا باقی نہیں رہا۔

جی کا جی میں رَہْنا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

ضامِن نَہ ہووے باپ کا، یہ ضامِنی گَھر پاپ کا

ضامن ہونا یا ضمانت دینا بہت برا ہے، اس سے انکار کر دینا بہتر ہے

ہَے کہ نَہیں

مراد : ہے ، ضرور ہے ، یہی بات صحیح ہے ۔

سَر کا بال گَھر کی کھیتی ہے

جب چاہا بڑھ لیا جب چاہا کاٹ دیا

جو جی چاہْتا ہے کَرتا ہے

۔خود رائے ہے۔ خود مختار ہے۔ ؎

گَھر کا باوا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

رَہْتوں کا گَھر نَہیں ہوتا

اصل آبادی مالک ہی سے ہوتی ہے

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔

نَوکَری کا سِلسِلَہ

ملازمت کا سلسلہ ؛ نوکری کا تعلق

خالَہ کا خَل بَچَّہ

عزیز قریب کی اولاد (تحقیر کے موقع پر مستعمل) .

جی جانْتا ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

جی جانے ہے

دل ہی کو خبر ہے ، دل ہی واقف ہے ،بیان سے باہر ہے.

یہ کَلا نَہیں بَدھی

رک : یہ بھی کلا نہ بدی ، یہ بات منظور نہیں ؛ سب تدبیریں رائیگاں گئیں ، جو تدبیر کی نہ بنی ، جو کام کیا انجام کو نہ پہنچا ، جو بات کی پسند نہ آئی اور کوئی حیلہ باعث وسیلہ نہ ہوا

یہ کیا ہے

یہ کیا چیز ہے یا کیا جگہ ہے یا کیا صورت حال ہے (عموماً حیرت کے موقع پر مستعمل)

یہ ہَتْھکَنْڈہ ہے

نہایت سہل اور ہاتھ کا کام ہے نیز روزہ مرہ کی چالاکیاں ہیں بائیں ہاتھ کا داؤں ہے ، یہ چالاکی ہے.

جی کا جی میں رَہ جانا

دل کی کوئی خواہش دل ہی میں رہ جانا اور اس کا پورا نہ ہونا.

جی کا گاہَک ہونا

جان کا خریدار ہونا ؛ پیچھے پڑنا ؛ جان کا دشمن ہونا.

گَھر مِلْتا ہے تو بَر نَہیں مِلتا بَر مِلْتا ہے تو گَھر نَہیں مِلْتا

بیٹیوں کے لیے اچھا رشتہ نہ ملنے پر کہتی ہیں یعنی امیر ہے تو لڑکا اچھا نہیں ، لڑکا اچھاہے تو ناداری ہے.

یہ ہے

اگر ہے تو یہ ہے ، کچھ اور نہیں ، یہی ہے (نیز بطور جمع بھی مستعمل جیسے : یہ ہیں)

جی کا مُخْتار ہونا

کسی کا پابند نہ ہونا ، آزاد ہونا.

جی کا پِیاسا ہونا

جان کا دشمن ہو جانا، جان کے درپے ہونا.

یہ مُسَلَّم ہے

اس سے انکار کس کو ہے، یہ تسلیم ہے

جی اَچّھا ہے

عیادت کے طور پر بیمار سے پوچھا کرتے ہیں.

جی میں ہے

ارادہ ہے ، خواہش ہے ،منصوبہ ہے،تجویز ہے ،خیال ہے.

مال کا مُن٘ہ کَرْتا ہے جان کا مُن٘ہ نَہیں کَرْتا

بخیل کی نسبت کہتے ہیں کہ مال کے مقابلے میں جان کی پروا نہیں کرتا ، چمڑی جائے دمڑی نہ جائے .

اردو، انگلش اور ہندی میں یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں کے معانیدیکھیے

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

ye naukarii hai KHaala jii kaa ghar nahii.nये नौकरी है ख़ाला जी का घर नहीं

ضرب المثل

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں کے اردو معانی

  • نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

ये नौकरी है ख़ाला जी का घर नहीं के हिंदी अर्थ

  • नौकरी में वक़्त की पाबंदी और हाज़िरी ज़रूरी है (ज़ाबते की पाबंदी ना करने पर कहते हैं), ये नहीं कि जब मर्ज़ी हुई चले गए, गोया कि बेतकल्लुफ़ी का मिलना हो

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں)

نام

ای-میل

تبصرہ

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words