تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے" کے متعقلہ نتائج

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

پُوچْھتے پُوچْھتے دِلّی پَہُن٘چ جاتے ہیں

جستجو سے مقصد حاصل ہوتا ہے .

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

آپ کا کیْا جاتا ہے

آپ کا کیا بگڑتا ہے

کِسی کا کیا جاتا ہے

کسی کا کیا نقصان ہوتا ، کسی کا کچھ ضرر نہیں ہوتا ، کسی کا کچھ نہیں بگڑتا ، کسی کا کوئی زباں نہیں ہوتا.

پاپی کا مال اَکارَت جاتا ہے

حرام کا مال جلد ضائع ہو جاتا ہے.

خُدا کا نام ہے

اللہ مالک ہے یعنی کچھ ڈر نہیں ہے.

کوئی دِن جاتا ہے کہ

اَپْنی گِرَہ کا کیا جاتا ہے

اپنا کیا نقصان ہونا ہے، اپنا کوئی نقصان نہیں ہے

تَلْوار کا زَخْم بَھر جاتا ہے ، بات کا نَہِیں بَھرْتا

نا سزا بات دل میں کھٹکتی رہتی ہے اور زخم خشک ہو جاتا ہے

آگے خُدا کا نام ہے

وہاں بولا جاتا ہے جہاں کوئی چیز اس قدر اعلٰی ہو کہ اس سے بڑھ کر خدا کے سوا کوئی نہ ہو، خدا کے نام کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس سے آگے کچھ نہیں، اس کے سوا کچھ نہیں، اب خاتمہ ہے، بس خاتمہ ہے، اور کچھ نہیں، کچھ نہیں، انتہا ہوگئی، مبالغہ کی حد

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے ، جب کوئی بیوقوفی کی بات کرتا ہے تو کہتے ہیں.

چام کا گھر کُتّا لئے جاتا ہے

کمزور چیز جلد خراب ہو جاتی ہے، انسان جو چیز بنائے مضبوط بنائے تاکہ جلدی خراب نہ ہو

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

قَطرَہ قَطرَہ مِل کر دریا بَن جاتا ہے

گَھر جاتا رَہْنا

گھر اُجڑنا ، گھر تباہ ہونا ، برباد ہوجانا.

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

کَرْنا خُدا کا کِیا ہوتا ہے

کیا واقعہ پیش آتا ہے ، عجیب واقعہ پیش آتا ہے ، تسلسلِ کلام کے لیے مستعمل .

حَقْ کا ساتِھی خُدا ہے

حق کا خدا طرفدار ہوتا ہے

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

دِل کا حال خُدا جانْتا ہے

دل پر گُزرتی ہے خدا جانتا ہے ، جو اپنے غم کا اظہار کرنا چاہتا ہے اور نہیں کر پاتا تو یہ فقرہ زبان پر لاتا ہے

سَر کا بال گَھر کی کھیتی ہے

جب چاہا بڑھ لیا جب چاہا کاٹ دیا

خُدا کی ذات کا تکیہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

حَق کا راضی خُدا ہے

حق کا بخشنے والا، استعمال کی اجازت دینے والا اللہ تعالیٰ ہے

گَھر کا باوا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔

وُہ کیا کِسی کا خُدا ہے

ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اس کی پروا نہیں کرتے، اس سے کوئی نہیں ڈرتا

خُدا کی ذات کا بَھروسہ ہے

اللہ کا سہارا یا آسرا ہے

گَھر سے جاتا رَہنا

آوارہ یا خراب ہوجانا.

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

فَقِیروں کا خُدا ہے

خدا فقیروں پر مہربانی کرنے والا ہے، فقیروں کو خدا کا آسرا ہے

ڈاڑھی خُدا کا نُور ہے

ڈاڑھی کی تعریف میں کہتے ہیں ، ڈاڑھی سے چہرے پر رونق آ جاتی ہے .

خُدا کے گَھر میں کیا کَمِی ہے

خدا کے پاس سب کچھ ہے، خدا سب کچھ دے سکتا ہے

تَلْوارکا گھاؤ بَھر جاتا ہے زَبان کا نَہِیں بَھرتا

طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے ، طعن یا بد زبانی کی شکایت کے موقع پر بولتے ہیں

گَواہ کا مِل جانا

۔گواہ کا فریق ثانی سے ساز کرنا۔ ؎

خُدا کا دِیا سَب کُچْھ ہے

ہر طرح کی آسائش ہے، خدا نے بہت کچھ دیا ہے کسی چیز کی پرواہ نہیں، صابر اور قانع ہیں

وَقت نِکَل جاتا ہے بات رَہ جاتی ہے

کسی کا کام نہیں رکتا البتہ مصیبت کے وقت جو کام نہ آئے اس کے بُرے سلوک یا عدم تعاون کی شکایت رہ جاتی ہے

وَقت َٹل جاتا ہے بات رَہ جاتی ہے

وقت تو گزر جاتا ہے مگر سلوک یاد رہتا ہے ۔

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

کُچْھ آتا ہے نَہ جاتا ہے

نالائق ہے ؛ نکمّا ہے ؛ کسی کام کا نہیں

بِن گَھرنی گَھر پادَت ہے ، ہے گَھرنی گَھر گاجَت ہے

بیوی ہی سے گھر کی رونق ہوتی ہے۔

سُنا جاتا ہے

کہتے ہیں .

مُوا جاتا ہے

۔ بخل کرتا ہے

پیلْتے پیلْتے اِنْسان کولُھو کا بَیل بَن جاتا ہے

اگر آدمی ہر وقت کام ہی کرتا رہے تو اس کی حالت اچھی نہیں رہتی .

خُدا ہی خُدا ہے

اللہ ہی اللہ ہے.

ڈولا آتا ہے اور جَنازَہ جاتا ہے

شریف زادی عِزّت و احترام سے بیاہ کر گھر میں آتی ہے اور مر کر نکلتی ہے

کَلیجَہ ٹُوٹا جاتا ہے

کلیجہ بیٹھا جاتا ہے ، بھوک کے مارے بُرا حال ہوا جاتا ہے .

کَلیجا بَیٹھا جاتا ہے

۔دل بیٹھا جاتا ہے مضمحل ہوا جاتا ہے۔ خوف یا ناتوانی سے دل ڈُوبا جاتاہے۔ بھوک کے مارے کلیجا بیٹھا جاتا ہے۔

کَلیجا پَھٹا جاتا ہے

۔کسی صدمہ یا رحم اور دردمندی سے جگر ٹکڑے ہوا جاتا ہے۔ ؎

کَلیجا ٹُوٹا جاتا ہے

کلیجہ بیٹھا جاتا ہے ، بھوک کے مارے بُرا حال ہوا جاتا ہے .

مِل گَئے کی بات ہے

اتفاقیہ معاملہ ہے کچھ تلاش و جستجو نہیں ۔

عِید کو دھوبی کا گَھر سُوجْھتا ہے

ایسا بخیل ہے کہ سال بھر میں عید کے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنتا ہے.

خُدا کے گَھر میں کِس کا اِجارَہ

اللہ کے گھر میں کسی کے جانے پر مخالفت نہیں .

زاہِد کا کِیا خُدا ہے ہمارا خُدا نَہیں

خدا سب پر ایک جیسا مہربان ہے

تَلوار کا گھاؤ بَھر جاتا ہے زَبان کا گھاؤ نَہِیں بَھرتا

۔مثل۔ کسی کی طعن وتشنعی کی شکایت کےموقع پر بولتے ہیں۔ تلوار کا لعاب۔ (مجازاً) تلوار کی آبداری۔ تلوار کا پانی۔ تلوار کی تیزی۔

گَھر گَھر کا ایک ہی لیکھا

سب کا ایک ہی حال ہے.

کَکْڑی کا چور بان٘دھا یا مارا جاتا ہے

بے انصافی اور نا پُرسان حالی کے سبب ادنیٰ قصور پر بڑی سزا ملنا، اندھیر نگری چوپٹ راج ہونا.

دِل کا خُدا ہی حافِظ ہے

دل میں خوف سمایا ہوا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے کے معانیدیکھیے

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

puuchhte puuchhte KHudaa kaa ghar mil jaataa haiपूछते पूछते ख़ुदा का घर मिल जाता है

اصل: ہندی

ضرب المثل

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے کے اردو معانی

 

  • کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of puuchhte puuchhte KHudaa kaa ghar mil jaataa hai

 

  • trying makes the easy hardest task

पूछते पूछते ख़ुदा का घर मिल जाता है के हिंदी अर्थ

 

  • कोशिश और प्रयत्न से कठिन से कठिन काम बन जाता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words