تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَمَجھ کا گَھر دُور ہے" کے متعقلہ نتائج

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے ، جب کوئی بیوقوفی کی بات کرتا ہے تو کہتے ہیں.

اَپْنا گَھر دُور سے سُوجھتا ہے

گھر کے آرام چین کی قدر گھر میں نہیں ہوتی، مسافرت میں گھر کا آرام چین برابر یاد آتا ہے

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

گَھر کا بابا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

سَر کا بال گَھر کی کھیتی ہے

جب چاہا بڑھ لیا جب چاہا کاٹ دیا

گَھر کا باوا آدَم نِرالا ہے

ہر بات نئی ہے ، ہر بات نرالی ہے ، اس گھر کی ہر بات انوکھی ہے

نانی جی کا گَھر نَہِیں ہے

رک : خالہ جی کا گھر نہیں ، آسان کام نہیں ، ہنسی کھیل نہیں ہے ۔

مَوسی کا گَھر نَہِیں ہے

خالہ جی کا گھر نہیں ہے ؛ آسان کام نہیں ہے ؛ کھیل نہیں ہے ؛ کسی کی تن آسانی اور لاپروائی کو دیکھ کر کہتے ہیں ۔

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

گھوڑی کو گَھر کیا دُور ہے

گھوڑے کے آگے فاصلہ اور مسافرت کچھ چیز نہیں ، کام جاننے والے کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ؛ چالاک شخص اپنا مطلب جلد نکال لیتا ہے .

یہ نَوکَری ہے خالَہ جی کا گَھر نَہیں

نوکری میں وقت کی پابندی اور حاضری ضروری ہے (ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر کہتے ہیں) ، یہ نہیں کہ جب مرضی ہوئی چلے گئے ، گویا کہ بے تکلفی کا ملنا ہو.

بِن گَھرنی گَھر پادَت ہے ، ہے گَھرنی گَھر گاجَت ہے

بیوی ہی سے گھر کی رونق ہوتی ہے۔

کِتنی دُور ہے

۔دور نہیں ہے۔ پاس ہے۔ ؎

کیا دُور ہے

کچھ تعجب نہیں، کچھ بعید نہیں، ایسا ہوسکتا ہے

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

کُچْھ دُور ہے

(تعجّب ہے لیے) کُچھ دور نہیں.

دُور دُور کا واسْطَہ نَہ ہونا

مطلق تعلق نہ ہونا، قطعاً بے تعلق ہونا.

عِید کو دھوبی کا گَھر سُوجْھتا ہے

ایسا بخیل ہے کہ سال بھر میں عید کے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنتا ہے.

گَھر گَھر کا ایک ہی لیکھا

سب کا ایک ہی حال ہے.

دِلّی دُور ہے

منزل مقصود دور ہے یا حصول مقصد میں ابھی دیر ہے، مقصود اصلی ابھی دسترس میں نہیں، ہنوز دل دور است کا اردو ترجمہ

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

سادُھو ہو کَر کَرے جو چوری ، اُس کا گَھر ہے نَرَک کی موری

جو سادُھو ہو کر چوری کرے دوزخ میں جائے گا

کُم٘ہاری کا گَھر

وہ مٹّی کا گَر جسے کمہاری (ایک قسم کی بِھڑ) بناتی ہے .

گَھر کا گَھرون٘دَہ بَنانا

گھر میں ابتری یا بے رونقی پیدا کرنا.

دُور کا جَلْوَہ

بہت زیادہ جان پہچان نہ ہونا، معمولی شناسائی.

گَھر کا گَھر صاف ہو جانا

گھر کے بیشتر افراد کا مر جانا ، گھر بھر کا وفات پا جانا پورے خاندان کا تباہ ہوجانا.

ہَے گھرنی گَھر کاجَت ہے، نَہیں گَھرنی گَھر پادَت ہے

بیوی سے گھر کی رونق ہوتی ہے بغیر بیوی کے گھر اجاڑ ہوتا ہے

زَمِین سَخْت ہے آسْمان دُور

دُور کا رِشْتَہ

وہ رشتہ جس میں خون کا تعلق شامل نہ ہو.

گَھر کا آن٘گن ہو جانا

۱. گھر کا تباہ ہوجانا ، خانہ و یرانی ہونا ؛ کسی شخص کا بالکل برباد ہوجانا ، مفلس ہوجانا

گَھر کا نَہ گھاٹ کا

بے ٹھکانہ، بے مصرف، کسی لائق نہیں، وہ جس کا کہیں ٹھکانا نہ ہو، دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا

فَقِیر کا گَھر بَڑا ہے

درویش کو اپنی کرامت سے سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے

اَللہ کا گَھر بَڑا ہے

خدا بڑا کارساز ہے گھبرانے کی بات نہیں .

گَھر دوزَخ ہے

گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے

دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے

پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.

گَھر گَھر عِید ہے

۔(کنایۃً) عام خوشی ہے۔ سب خوش و خرم ہیں۔ عالمگیر خوشی ہے۔

شَر و فَساد کا گَھر ہے

جھگڑے کی جڑ ہے

گَھر کا رَسْتَہ لینا

۔ گھر کو سدھارنا۔ کسی جگہ سے واپس جانا۔

گَھر کا راسْتَہ لو

چلتے پھرتے نظر آؤ ، دُور ہو.

گَھر کا راسْتَہ بَتانا

ٹالنا، بے نیل مرام رخصت کرنا، چلتا کرنا

گَھر کا راسْتَہ لینا

گھر کو سِدھارنا ، گھر واپس جانا ، راہ لگنا.

گَھر کا گَھرْوا ہونا

گربستی برباد ہوجانا ، گھر کا تباہ ہوجانا ، گھر کا سامان منتشر ہوجانا.

پَرایا گَھر تُھوک کا ڈَر اَپنا گَھر ہَگ بَھر

اپنی ذاتی چیز کو انسان جس طرح چاہے استعمال کرے کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہوتا لیکن دوسرے کی چیز کو چھونے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے، اپنے گھر میں جو چاہے کر دوسرے کے گھر میں احتیا ط لازمی ہے

گَھر والی سے گَھر ہوتا ہے

عورت سے گھر بنتا ہے

گَھر جَہَنَّم ہے

۔گھر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ گھر مصیبت کی جگہ ہے۔ ؎

خُسَر کا گَھر ہونا

اپنے گھر کی طرح ہونا؛ آسان کام ہونا، معمولی بات ہونا یا ہن٘سی کھیل ہونا؛ آرام کی جگہ ہونا یا بے تکلفی کی جگہ ہونا؛ نہایت آسان امر ہونا.

سَمَجھ اَون٘دھی ہونا

سمجھ الٹی ہونا ، مت ماری جانا ، کج فہم ہونا ، دماغ پھر جانا

زَر ہے تو گَھر ہے نَہِیں کَھن٘ڈَر ہے

روپیہ پیسہ ہو تو گھر اچّھی حالت میں نظر آتا ہے نہیں تو کھن٘ڈر بن جاتا ہے.

نَہ گَھر کا ، نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ۔

گَھر کا راسْتَہ سَمَجْھنا

آسان کام سمجھنا.

اَبِھی دِلّی دُور ہے

منزل مقصود نہیں آئی، منزل تک پہنچنا مشکل ہے

دُور کا بھی واسْطَہ نَہ ہونا

کسی قِسم کا کوئی تعلق نہ ہونا.

گَھر کاٹے کھاتا ہے

ایسے موقع پر مستعمل جب دل غمگین ہونے کی وجہ سے گھر بھیانک اور ویران معلوم ہو ، پریشانی میں کوئی چیز بھی اچھی نہیں لگتی ، گھر میں رہنے سے وحشت ہوتی ہے.

تُہْمَت کا گَھر

عیب کی جگہ ، بدنامی کا گھر، جہاں بدنامی کا اندیشہ ہو؛ وہ چیز جس میں بدنامی کا ادیشہ ہو؛ وہ شخص جو ہر ایک پر الزام دھرے؛ ایسا شخص جس کی ملاقات سے الزام آجائے

گَھر کا ٹَہَل

۔خانہ داری کے کام۔ (ایامیٰ) ساس نندوں کے طعنے بچّوں کا جننا پالنا۔ گھر کی ٹہل خانہ داری کے بکھیڑے ایک مصیبت ہے۔

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

گَھر کا آنْگَن ہو جانا

۔(عو) گھر تباہ ہوجانا۔ خانہ ویرانی ہونا۔

گَھر میں بَرْکَت ہے

گھر میں مہمان ہے ؛ (کنایۃً) مصروفیت ہے ، فرصت نہیں ہے.

گَھر کا راسْتَہ بُھول جانا

بدحواسی سے گھر کا راستہ یاد نہ رہنا، کہیں ایسا جی لگنا کہ گھر جانے کا خیال بھی نہ آنا

گَھر کا راہ نَہ مِلْنا

۔ایسا بدحواس ہوجانا کہ گھر کا رستہ بھی نہ ملے۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں سَمَجھ کا گَھر دُور ہے کے معانیدیکھیے

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

samajh kaa ghar duur haiसमझ का घर दूर है

عبارت

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے کے اردو معانی

  • سمجھنا بڑی مشکل بات ہے عقل اور سمجھ مشکل سے آتی ہے ، جب کوئی بیوقوفی کی بات کرتا ہے تو کہتے ہیں.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

समझ का घर दूर है के हिंदी अर्थ

  • समझना बड़ी मुश्किल बात है अक़ल और समझ मुश्किल से आती है, जब कोई बेवक़ूफ़ी की बात करता है तो कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَمَجھ کا گَھر دُور ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَمَجھ کا گَھر دُور ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words