تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِس کے مان کا ہے" کے متعقلہ نتائج

کِس کے مان کا ہے

کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.

مان کا آن٘کَس گیان ہے

علم سے اعتقاد اور یقین پیدا ہوتا ہے.

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

مان کا پان بھی بَہُت ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

مان کا بِیڑا سَمان ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

کِس دھان کا چان٘وَل ہے

کس باغ کی مولی ہے.

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

کِس بَلا کا ہے

غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

یار وہی ہے پکّا جِس نے مان یار کا رکھا

جو دوست کی مدد کرے وہ اصل دوست ہے

مان کا ہونا

اختیار کا ہونا ، قابو کا ہونا۔

مان کا پان ہِیرا سَمان

عزت سے ملی ہوئی تھوڑی چیز بھی ہیرے کے برابر ہے.

حاکِم کے مارے اور کِیچَڑ کے پِھسْلے کا کِس نے بُرا مَنایا ہے

حاکم کسی کو زد و کوب کرے تو اس کی تسلّی کے لیے کہتے ہیں.

مُنْھ کِس کا ہے

۔کسی کا حوصلہ نہیں۔ کسی کی مجال نہیں۔ ؎

کِس دِن کے لِیے اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لیے ملتوی کیا ہے، کرتے کیوں نہیں

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِس چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

۔(عو) زیادہ موٹے آدمی سے کہتی ہیں۔ کس چَکّی کے آٹے کی تاثیر ہے جو ایسے موٹے ہوگئے ہو۔

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

دَریا کا پھیر کِس نے پایا ہے

دانا آدمی کی بات کی تہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی

آپ کے مُن٘ھ کا اُگال ، ہَمار ہے پیٹ کا آدھار

امیر کی اترن پترن بھی غریب کے گزارے کے لیے کافی ہوتی ہے، مالدار کی ادنیٰ توجہ سے مفلس کا بھلا ہو جاتا ہے

مان کا زَہْر اور اَپْمان کا لَڈُّو

عزت کا زہر ذِلّت کے لڈّو سے بہتر ہے.

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

راجا کِس کے پاہُونے، جوگی کِس کے مِیت

(راجا اور جوگی) دونوں کی محبت اور راہ و رسم کا کوئی اعتبار نہیں

راجا کِس کے پاہُنے، جوگی کِس کے مِیت

(راجا اور جوگی) دونوں کی محبت اور راہ و رسم کا کوئی اعتبار نہیں

باپ کا کیا بیٹے کے آگے آتا ہے

باپ کے اعمال بد کا خمیازہ بیٹے کو بھگتنا پڑتا ہے.

خالَہ کا رُتْبَہ ماں کے بَرابَر ہے

خالہ کی عزت ماں جنتی ہونی چاہئے .

خُدا کے گَھر میں کِس کا اِجارَہ

اللہ کے گھر میں کسی کے جانے پر مخالفت نہیں .

حَجَام کے آگے سَب کا سَر جُھکْتا ہے

بعض کام ہر ایک کو مجبوراً کرنے پڑتے ہیں.

اُون٘ٹ کِس پَہْلُو بَیٹْھتا ہے

رک : اون٘ٹ دیکھیے کس کل بیٹھتا ہے .

کِس کی مانْتا ہے

ضدی ہے ، یعنی کسی کی نہیں مانتا.

ہَرجائی یار کِس کے

بے وفا کسی کا دوست نہیں ہوتا ، اپنے مطلب کا یار ہوتا ہے (رک : ہر (۱) مع تحتی الفاظ و تراکیب) ۔

کِس کی سُنتا ہے

۔کس کی بات مانتا ہے۔ کسی کی بات نہیں مانتا۔ ضدّی ہے۔ ؎

مان نَہ مان مَیں تیرا مِہْمان

بے بلائے کسی کے یہاں جانے، خواہ مخواہ کسی کی بات میں دخل دینے یا ذبردستی کسی کام میں شریک ہونے والے کے لیے بولتے ہیں.

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

کِس بات پَر بھولا ہے

۔کس گھمنڈ میں ہے۔ کس برتے پر اتراتا ہے۔ کس وہم و خیال میں ہے۔ ؎

کِس کی بَنی رَہی ہے

عروج و اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتے

خَلق کا حَلق کِس نے بَند کِیا ہے

کوئی کسی کی زبان کو نہیں روک سکتا

کِس باغ کا بَتُھوا ہو

میرے سامنے تم کیا بیچتے ہو، تم کوئی حقیقت نہیں رکھتے .

کھا کے پَچتاتا ہے نَہا کے نَہی پَچتاتا

۔مثل نہانے سے بدن چست رہتا ہے۔

دِرِشْیَہ مان

دیکھنے کے قابل ، جو نظر آ رہی ہو ؛ چمکیلا ؛ خُوبصورت .

مان نَہ مان مَیں دُولھا کی چَچی

(عو) اس کے متعلق کہتی ہیں جو اپنے کسی فائدے کے لیے تعلق ظاہر کرے۔

کَل کِس نے دیکھی ہے

تاخیر نہ کرو، معلوم نہیں کل کیا ہو، کل کیا ہو کون جانتا ہے، اس لئے جو کرنا ہے اسے آج ہی کر ڈالو، آئندہ کا کچھ علم نہیں ہے اس لیے حال ہی کو سب کچھ سمجھو

کِس کِتاب میں ہے

۔خلاف قاعدہ اور خلاف دستور ہونے کی جگہ۔ ؎ ؎

صُبْح کِس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

نا کَہا مان

کہنا نہ ماننے والا ، نصیحت پر کان نہ دھرنے والا ، نافرمان ۔

مان نَہ مان مَیں دُولھا کی تائی

(عو) اس کے متعلق کہتی ہیں جو اپنے کسی فائدے کے لیے تعلق ظاہر کرے۔

کِس چَکّی کا پِسا کھاتے ہو

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

کِس خَیال میں ہے

کیوں نہیں سمجھتے ، کیا سوچتے ہو، کیوں بے خبر یا بے فکر ہو

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

بُھس کے مُول ہے

سستا ہے، بے قیمت ہے

کِس دِن کو اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لئے ملتوی کیا ہے۔ ابھی کیوں نہیں کرتے یا کہتے۔ ؎ ؎ دیکھو اُٹھا رکھنا۔

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

اُون٘ٹ دیکِھیے کِس کَل بَیٹھتا ہے

دیکھیے کیْا ظہور میں آئے، کیا نتیجہ برآمد ہو

سُون٘ٹھ ہے نِیبُو کے رَس کی

سون٘ٹھ بتاشے ہا گول گپّے کی تعریف میں جل زیرہ بیچنے والے کی صدا.

کھا کے پَچھتاتا ہے، نَہا کے نَہِیں پَچھتاتا

نہانا نقصان نہیں پہنچاتا کھانا بعض وقت پہنچاتا ہے

کِس ہَوا میں ہے

تَعْمِیل مان لیا جانا

(قانون) اطلاع نامہ یا طلبی نامہ کو شخص مطلوب تک پہن٘چانے کے عمل کو تسلیم کرلینا .

اردو، انگلش اور ہندی میں کِس کے مان کا ہے کے معانیدیکھیے

کِس کے مان کا ہے

kis ke maan kaa haiकिस के मान का है

عبارت

کِس کے مان کا ہے کے اردو معانی

  • کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

किस के मान का है के हिंदी अर्थ

  • किसी की नहीं मानता यानी किस के क़ाबू और इख़्तियार का नहीं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِس کے مان کا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِس کے مان کا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words