تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے" کے متعقلہ نتائج

بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے

بادشاہوں کا مافی الضمیر دریافت کرنا محال ہے، بادشاہوں کے دل میں کیا ہے یہ کسی کو نہیں معلوم ہوتا

دَریا کا پھیر کِس نے پایا ہے

دانا آدمی کی بات کی تہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی

حاکِم کے مارے اور کِیچَڑ کے پِھسْلے کا کِس نے بُرا مَنایا ہے

حاکم کسی کو زد و کوب کرے تو اس کی تسلّی کے لیے کہتے ہیں.

کَل کِس نے دیکھی ہے

تاخیر نہ کرو، معلوم نہیں کل کیا ہو، کل کیا ہو کون جانتا ہے، اس لئے جو کرنا ہے اسے آج ہی کر ڈالو، آئندہ کا کچھ علم نہیں ہے اس لیے حال ہی کو سب کچھ سمجھو

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

پادْشاہوں اور دَرْیاؤں کا پھیر کِس نے پایا

دونوں کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کیا کریں گے .

صاحِب کو کِس نے بُلایا ہے

دوست عرصہ دراز کے بعد ملاقات کے وقت اظہارِ اشتیاق و شکایت کے طور پر مستعمل

خَلق کا حَلق کِس نے بَند کِیا ہے

کوئی کسی کی زبان کو نہیں روک سکتا

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

جِس کا اور ہے نَہ چھور

جس کی تھا ، نہیں ، جو بہت بڑا ہے ، سمندر کے متعلق کہتے ہیں .

کِس نے کہا تھا

ضروری نہیں؛ مت کیجئے، کس نے صلاح دی تھی

کِس دھان کا چان٘وَل ہے

کس باغ کی مولی ہے.

فَقِیر کی زُبان کِس نے کِیلی ہے

فقیر جو چاہے کہہ سکتا ہے ، اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

کِس بَلا کا ہے

غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

جورُو کا مَرنا اور جُوتی کا ٹوٹنا بَرابر ہے

جس طرح جوتی کے ٹوٹنے کا افسوس نہیں ہوتا اسی طرح بیوی کے مرنے کا افسوس نہیں ہوتا، بعض لوگ بیوی کی وقعت نہیں سمجھتے

بولْتےکی زَبان کِس نے پَکْڑی ہے

نکتہ چینی کرنے یا برا بھلا کہنے والے کو کون روک سکتا ہے

مَیں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پِیا ہے

میں تجربہ کار ہوں ، جہاں دیدہ ہوں

دُودْھ کا سا اُبال ہے، آیا اور چَلا گیا

غصہ بہت آتا ہے مگر جلد اتر جاتا ہے

کِس کے مان کا ہے

کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.

کَرنا اور خُدا کا کیا ہوتا ہے

۔کیا واقعہ پیش آتا ہے۔ عجیب واقعہ پیش آتا ہے۔

جورُو کا مَرنا اور کُہْنی کی چوٹ کا لَگْنا بَرابَر ہے

(لفظاً) بیوی کے مرنے سے بھی تکلیف ہوتی ہےاسی طرح کہنی کی چوٹ بہت تکلیف دیتی ہے، سخت تکلیف جو دیر پا نہ ہو۔ اس کی نسبت بولتے ہیں.

جِس نے ڈُھون٘ڈھا، اُس نے پایا

جو کوشش کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے.

مُنْھ کِس کا ہے

۔کسی کا حوصلہ نہیں۔ کسی کی مجال نہیں۔ ؎

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِس چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

۔(عو) زیادہ موٹے آدمی سے کہتی ہیں۔ کس چَکّی کے آٹے کی تاثیر ہے جو ایسے موٹے ہوگئے ہو۔

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

اپنا ہارا اور مہری کا مارا کون کہتا ہے

جواری اپنا نقصان اور جورو سے مار کھانے والا اپنی ذلت بیان نہیں کرتا، ہر شخص اپنی ذلت اور خواری پر پردہ ڈالتا ہے

پھیر کا راسْتَہ

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہے گی

نہ جانے کیا ہو ''دل کی اُمنگ نکال لو'' کی جگہ بولتے ہیں.

نَظَر کا پھیر ہو جانا

نظر لگ جانا، بد نظر کا اثر ہونا

کَماؤُ خِصَم کِس نے نَہ چاہا

جس کی ذات سے فائدہ ہو وہی عزیز ہوتا ہے .

کَماؤُ خَصَم کِس نے نَہ چاہا

۔مثل جس کی ذات سے فائدہ ہو وہی عزیز ہوتا ہے۔

یار وہی ہے پکّا جِس نے مان یار کا رکھا

جو دوست کی مدد کرے وہ اصل دوست ہے

راجا کا پَرْچانا اَور سان٘پ کا کِھلانا بَرابَر ہے

بادشاہوں اور حُکمرانوں کی مصاحبت میں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے

گِیت سوہے بھاٹ نے اور کھیتی سوہے جاٹ نے

جو جس کا کام ہے، وہ اس سے خوب ہوتا ہے

کِس خُدا نے کَہا

کس شرع کا حکم ہے، بجا آوری کیوں فرض ہے، کیا ضروری ہے، فضول کام کرنے کے موقع پر مستعمل.

تُم نے کَہا اَور میں نے مان لیا

تمہاری بات کا مجھے اعتبار نہیں ، تمہارے قول کا مجھے یقین نہیں

کسی نے یہ بھی نہ پوچھا کہ تم کس باغ کی مُولی ہو

کسی نے پروا بھی نہ کی، راستے محفوظ ہیں کہیں لوٹ مار نہیں ہوتی، اس سلطنت کے متعلق کہتے ہیں جس میں امن و امان ہو

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

کِس کی ماں نے دَھون٘سا کھایا ہے

کس ماں کی شامت آئی ہے جو اپنی اولاد کو کھونا چاہے گی، کس کی بدقسمت ماں اپنے اولاد کی تباہی چاہے گی

ہاتھ پایا ہے

مہارت حاصل کیے ہوئے ہے ، (ہنرمند کی تعریف کے موقعے پر کہتے ہیں) ۔

کَمْبَخْتی نے گھیرا ہے

رک : کم بختی آئی ہے .

کُتّے نے کاٹا ہے

سِیاہی نے دَبایا ہے

کالی کالی چیزوں کو خواب میں دیکھ کر ڈر جانے اور بڑبڑانے کے موقع پر بولتے ہیں (یعنی خواب میں باتیں کرنا ، اُٹھ اُٹھ کر آدمیوں سے دست و گربیاں ہونا یہ اصل میں ایک مرض ہے مگر عوام اس کو جن و پری کا اثر خیال کرتے ہیں) .

بَنیْے کا بَہْکایا اَور جوگی کا پَھٹْکارا خَراب ہوتا ہے

جس بیوقوف اور سادہ لوح آدمی کوکوئی بنیا بہکا دے یا جوگی اور فقیر لوگ کسی شخص کو بد دعا دے دیں تو پھر ان دونوں قسموں کے آدمیوں کی مٹی پلید ہوتی ہے۔

تَرَستْی نے دیا ، بِلکْتی نے کھایا ، جِیب چَلی سُواد نَہ پایا

ایک بدبخت دوسرے پر احسان کرے تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہ جائے

۔دل کی اُمنگ نکالنے کی جگہ بولتے ہیں۔

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہ جائے گی

نہ جانے کیا ہو ''دل کی اُمنگ نکال لو'' کی جگہ بولتے ہیں.

ٹَھیرو، کِسی نے چِھین٘کا ہے

جب کوئی جانے لگے اور کوئی دوسرا چھن٘ک دے تو کہتے ہیں یہ چھین٘کنا منحوس سمجھا جاتا ہے اور اس کا اثر تھوڑی دیر ٹھیرنے سے جاتا رہتا ہے

زَر کا زورا پُورا ہے اَور سَب اَدُھورا ہے

روپے میں بہت طاقت ہے

ناؤ کِس نے ڈُبوئی خَواجَہ خِضْر نے

اس موقعے پر مستعمل جب خود رہبر اور رہنما ہی تباہی کا باعث بن جائے ، جس سے بھلائی کی اُمید ہو اسی سے نقصان پہنچ جائے ۔

تَپَنْچَہ کا پایا

تپنچے کا گھوڑا یا لِبلِبی.

باولے کُتّے نے کاٹا ہے

پاگل ہوگیا ہے دیوانوں کی سی باتیں کرتا ہے (اکثر سوالیہ فقرے میں مستعمل)

ڈولا آتا ہے اور جَنازَہ جاتا ہے

شریف زادی عِزّت و احترام سے بیاہ کر گھر میں آتی ہے اور مر کر نکلتی ہے

موت نے گَھر دیکھ لِیا ہے

یہ تَصویر کِس نے لی

یار ڈوم نے کی جولاہا تَن ڈھاکَن کو کَپڑا پایا

جال ہے / جولا ہے کی دوستی میں کپڑا مل جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے کے معانیدیکھیے

بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے

baadshaaho.n aur dariyaa.o.n kaa pher kis ne paayaa haiबादशाहों और दरियाओं का फेर किस ने पाया है

ضرب المثل

بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے کے اردو معانی

  • بادشاہوں کا مافی الضمیر دریافت کرنا محال ہے، بادشاہوں کے دل میں کیا ہے یہ کسی کو نہیں معلوم ہوتا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of baadshaaho.n aur dariyaa.o.n kaa pher kis ne paayaa hai

  • a remark on the fickleness of kings

बादशाहों और दरियाओं का फेर किस ने पाया है के हिंदी अर्थ

  • बादशाहों के दिल की बात पता करना मुश्किल है, बादशाहों के दिल में क्या है यह किसी को नहीं मालूम होता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

بادْشاہوں اور دَریاؤں کا پھیر کس نے پایا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words