تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِس بَلا کا ہے" کے متعقلہ نتائج

کِس بَلا کا ہے

غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

مُن٘ہ ہے کہ بَلا

جو الا بلا سامنے آئے سب کھا جاتا ہے ، کچھ نہیں چھوڑتا ۔

بَلا کا آدمی ہے

بڑا ہوشیار ہے، بہت محنت کش آدمی ہے

کِس بَلا کو پِیچھے لَگا لِیا ہے

(عو) کسی ضدی یا شریر آدمی سے واسطہ پڑنے پر کہتے ہیں، کس عذاب میں پھنس گئے

بَلا کا بَنا ہُوا ہے

نہایت تیز اور چالاک ہے، بڑا فطرتی ہے، آفت ہے

کِس دھان کا چان٘وَل ہے

کس باغ کی مولی ہے.

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

کِس بَلا سے پالا پَڑا ہے

(عو) کسی ضدی یا شریر آدمی سے واسطہ پڑنے پر کہتے ہیں، کس عذاب میں پھنس گئے

کِس کے مان کا ہے

کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.

مُنْھ کِس کا ہے

۔کسی کا حوصلہ نہیں۔ کسی کی مجال نہیں۔ ؎

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِس چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

۔(عو) زیادہ موٹے آدمی سے کہتی ہیں۔ کس چَکّی کے آٹے کی تاثیر ہے جو ایسے موٹے ہوگئے ہو۔

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

دَریا کا پھیر کِس نے پایا ہے

دانا آدمی کی بات کی تہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

کیا بَلا ہے

حقیقت ہے ، ہیچ ہے ، ناچیز ہے ، کچھ نہیں .

لالَچ بُری بَلا ہے

حرص سے بڑھ کر کوئی آفت نہیں، لالچ سے بڑھ کر کوئی چیز بُری نہیں، لالچ کا انجام تباہی اور بربادی ہے

پیٹ بُری بَلا ہے

۔ مقولہ۔ بھوک بری چیز ہے۔ کریں کیا پیٹ بری بلا ہے جو نہ کرائے تھوڑا ہے اولاد سے بڑھ کر تو کوئی چیز عزیز نہیں اس تک کو تو بیچ ڈالا۔

میری بَلا لیتی ہے

(عور) مجھے نہیں چاہیے ،کسی چیز کے لینے سے انکار کے موقعے پر مستعمل ۔

کیا اَیسی بَلا ہے

۔ ہیچ ہے۔ ناچیز ہے۔ کوئی چیز نہیں۔ ؎

اُون٘ٹ کِس پَہْلُو بَیٹْھتا ہے

رک : اون٘ٹ دیکھیے کس کل بیٹھتا ہے .

کِس کی مانْتا ہے

ضدی ہے ، یعنی کسی کی نہیں مانتا.

کِس کی سُنتا ہے

۔کس کی بات مانتا ہے۔ کسی کی بات نہیں مانتا۔ ضدّی ہے۔ ؎

کِس بات پَر بھولا ہے

۔کس گھمنڈ میں ہے۔ کس برتے پر اتراتا ہے۔ کس وہم و خیال میں ہے۔ ؎

کِس کی بَنی رَہی ہے

عروج و اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتے

خَلق کا حَلق کِس نے بَند کِیا ہے

کوئی کسی کی زبان کو نہیں روک سکتا

کِس باغ کا بَتُھوا ہو

میرے سامنے تم کیا بیچتے ہو، تم کوئی حقیقت نہیں رکھتے .

وَقت بَلا کا ہونا

مصیبت و آفت کا وقت ہونا

کَل کِس نے دیکھی ہے

تاخیر نہ کرو، معلوم نہیں کل کیا ہو، کل کیا ہو کون جانتا ہے، اس لئے جو کرنا ہے اسے آج ہی کر ڈالو، آئندہ کا کچھ علم نہیں ہے اس لیے حال ہی کو سب کچھ سمجھو

کِس کِتاب میں ہے

۔خلاف قاعدہ اور خلاف دستور ہونے کی جگہ۔ ؎ ؎

صُبْح کِس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

کِس چَکّی کا پِسا کھاتے ہو

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

کِس خَیال میں ہے

کیوں نہیں سمجھتے ، کیا سوچتے ہو، کیوں بے خبر یا بے فکر ہو

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

عِشْق بُری بَلا ہے

محبت بُری چیز ہے سب کچھ بُھلا دیتی ہے

کِس دِن کو اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لئے ملتوی کیا ہے۔ ابھی کیوں نہیں کرتے یا کہتے۔ ؎ ؎ دیکھو اُٹھا رکھنا۔

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

اُون٘ٹ دیکِھیے کِس کَل بَیٹھتا ہے

دیکھیے کیْا ظہور میں آئے، کیا نتیجہ برآمد ہو

کِس ہَوا میں ہے

یِہ کِس کھیت کی مُولی ہے

جس کے بارے کچھ بھی معلوم نہ ہو، جو بے حیثیت ہو، جو اپنی شناخت نہ رکھے، یہ بے حقیقت ہے

کِس واسْطے کہ

اس لیے کہ ، کیونکہ.

نَہِیں سَتَّر بَلا ٹالْتی ہے

بعض اوقات تھوڑی سی بے مروتی بہت سی آفتوں سے بچا دیتی ہے ، صاف انکار کرنے سے آدمی ہزار پریشانیوں سے بچ جاتا ہے.

صاحِب کو کِس نے بُلایا ہے

دوست عرصہ دراز کے بعد ملاقات کے وقت اظہارِ اشتیاق و شکایت کے طور پر مستعمل

کِس دَرْد کی دَوا ہے

کس کام کا ہے، بے فائدہ ہے، محض نکمَا ہے

کِس کِتاب میں لِکھا ہے

خلاف قاعدہ اور خلاف دستور ہونے کی جگہ

کِس حِساب میں ہے

۔غائب اور حاضر کے لئے۔ کون پوچھتا ہے۔ کس گنتی میں ہو۔ ؎

آن٘چ کا کھیل ہے

(باورچیوں اور کیمیا گروں وغیرہ کی بول چال) جب کئی چیز پکانے یا تپانے میں بگڑ جاتی ہے تو کہتے ہیں یہ تو آن٘چ کا کھیل ہے یعنی زرا آن٘چ کڑی ہو گئی ، تو خرابی اور ذرا آن٘چ دھیمی ہوئی تو خرابی . مطلب یہ ہے کہ نازک اور مشکل کام ہے .

بول بَنْدَہ کِس کا میرا کہ تیرا

اس موقع پر مستعمل جب کسی کمزور کو زبردست کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑیں.

آٹا ہے نَہ پاٹا ، مُرْغ کا ہے پَر کاتا

مقدور یا سامان نہیں تھا تو یہ ہنگامہ کیوں برپا کیا

آپ کا مُن٘ھ ہے

آپ کا پاس ہے

پُھون٘س کا تاپْنا ہے

بے بنیاد کام ہے ، چند روزہ خوشی ہے ، بے فائدہ امید کرنا۔

کِس مَرض کی دَوا ہے

کِس نِینْد سویا ہے

۔کیسا بے خبر ہے۔ ؎

کِس نِینْد سوتا ہے

۔کس قدر بے خبر ہے۔ کس طرح کی غفلت میں ہے۔ ؎

جِس کا اور ہے نَہ چھور

جس کی تھا ، نہیں ، جو بہت بڑا ہے ، سمندر کے متعلق کہتے ہیں .

حاکِم کے مارے اور کِیچَڑ کے پِھسْلے کا کِس نے بُرا مَنایا ہے

حاکم کسی کو زد و کوب کرے تو اس کی تسلّی کے لیے کہتے ہیں.

کِس دِن کے لِیے اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لیے ملتوی کیا ہے، کرتے کیوں نہیں

آج اِس کا دَور ہے تو کَل اُس کا دَوْر ہے

زمانہ ایک حال پر رہتا ہے ، آج کسی کا دروج ہے تو کل کسی کا ، دنیا کی ہر حالت عارضی وار ناپائدار ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں کِس بَلا کا ہے کے معانیدیکھیے

کِس بَلا کا ہے

kis balaa kaa haiकिस बला का है

عبارت

کِس بَلا کا ہے کے اردو معانی

  • ۔کسی بے ڈھب ہے۔ جسے کس بلا کا ذہن ہے۔ کس بلا کی شرارت ہے۔
  • غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

English meaning of kis balaa kaa hai

  • how! oh God! unbelievable!

किस बला का है के हिंदी अर्थ

  • ग़ज़ब का है, इंतिहा का है, बहुत ज़्यादा है (ख़ूबी या बुराई की ज़्यादती के इज़हार के लिए मुस्तामल)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِس بَلا کا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِس بَلا کا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words