تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مان کا پان بھی بَہُت ہے" کے متعقلہ نتائج

مان کا پان بھی بَہُت ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

مان کا پان بَہُت ہوتا ہے

۔مثل۔عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتاہے۔

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

مان کا پان ہِیرا سَمان

عزت سے ملی ہوئی تھوڑی چیز بھی ہیرے کے برابر ہے.

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

تِنکے کا اِحسان بھی بَہُت ہوتا ہے

۔احسان کی تعریف میں کہتے ہیں۔ یعنی تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر کر گزاری کے ہے۔

مان کا آن٘کَس گیان ہے

علم سے اعتقاد اور یقین پیدا ہوتا ہے.

کِس کے مان کا ہے

کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

مان کا بِیڑا سَمان ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

بَڑے بَرْتَن کی کُھرْچَن بھی بَہُت ہے

دولتمند گھرانا جس چیز کو تھوڑا سمجھ کے دے وہ بھی عام لوگوں کے لیے بہت ہے ، بڑے آدمی کی ادنیٰ توجہ بھی غریب آدمی کی حاجت روائی کے لئے کافی ہے ، بگڑے رئیسوں سے بھی فائدہ ہو ہی جاتا ہے

تِنْکے کا احسان بَہُت ہے

کسی کا ذرا سا احسان بھی غیرت مند کے لیے بہت ہوتا ہے، کسی کے معمولی سے سلوک کا بھی بہت احساس ہوتا ہے

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

یار وہی ہے پکّا جِس نے مان یار کا رکھا

جو دوست کی مدد کرے وہ اصل دوست ہے

مان کا ہونا

اختیار کا ہونا ، قابو کا ہونا۔

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

پان کا جَوہَر

کیمیائی عمل یا اصول حکمت کے ذریعے حاصل کیا ہوا پان کا لطیف جز ، جسے بطور دوا یا مختلف اغراض کے لیے استعمال کرتے ہیں.

مَرا ہاتھی بھی سَوا لاکھ کا ہوتا ہے

کارآمد اور قیمتی چیز کی نسبت کہتے ہیں، اچھی اور مفید چیز کی قدر ہمیشہ رہتی ہے

گِرْتے کو تِنْکے کا سَہارا بَہُت ہے

مصیبت میں تھوڑی مدد بھی بہت ہے ، اس وقت بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی آفت میں پھنس کر نجات سے نا اُمید ہو اور اس حال میں اس کو تھوڑی سی قوت کسی کی حمایت سے پہنچے.

سان٘پ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

پان کا شِیرَہ

پان کو پیس کر یا گھس کر تیار کیا ہوا گاڑھا رس جو مختلف اجزا میں شامل کیا جاتا ہے.

رِیچھ کا ایک بال بھی غَنِیمَت ہے

کنجوس آدمی سے جو کُچھ ہاتھ لگے وہی غنیمت ہے

پان کا عَرْق

رک : پان کا رس.

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

بَہُت ہی بَہُت ہے

بالکل نہیں ہے

مان کا زَہْر اور اَپْمان کا لَڈُّو

عزت کا زہر ذِلّت کے لڈّو سے بہتر ہے.

دیگ کی کُھرچَن بھی بَہُت ہَے

بڑی مقدار میں سے تھوڑا سا حصہ بہت ہوتا ہے.

پان پُھول کا داسَہ

اعلیٰ قسم کا داسہ جس پر پان پھول کی بیل بنائی گئی ہو

اَمِیر کا پاد بھی خُوشبُودار ہوتا ہے

دولت جملہ عیوب کی پردہ پوشی کرتی ہے

ہرے پان کا بِیڑا کِھلانا

نسبت قرار پانا ، منگنی قرار پانے پر ایک رسم ادا کرنا جبس میں ہرے پان کا بیڑا کھلاتے ہیں ۔

بَہُت ہُوا ہے

اکثر ایسا امر پیش آیا ہے

لاکھ ہاتھی لُٹے پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

امیر کبیر آدمی کِتنا ہی برباد ہو جائے پھر بھی اس کی امارت کی خُو اور قدر و منزلت باقتی رہتی ہے .

ہاتھی ہَزار لُٹے تو بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہوتا ہے

امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہو جائے پھر بھی اس کی قدر رہتی ہے (مالدار کے مفلس ہو جانے کے موقعے پر مستعمل ہے) ۔

ہَزار پان کا بیڑا

رک : ایک ہزار پان کی گلوری ۔

لاکھ ہاتھی لُٹ گَیا پِھر بھی سَوا لاکھ ٹَکے کا ہے

۔مثل۔ دیکھو ہاتھی ہزار لٹے۔ دیکھو لاکھوں۔

یُوں بھی ہے اَور یُوں بھی

اس طرح بھی ہے اُس طرح بھی (ذو معنی بات کہنے کے موقع پر مستعمل) ۔

ہَرَج بھی کیا ہے

کوئی نقصان نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں ، کوئی برائی نہیں ۔

کَلال کی دُکان پَر پانی بھی پیو تو شَراب کا گُمان ہوتا ہے

بُری صحبت میں رہنے والے کو بھی بُرا سمجھا جاتا ہے، برے مقام پر جانے سے لوگ شک کرنے لگتے ہیں کہ یہ بھی برائی میں ملوث ہے

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بَہُت کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

بَہُت گھول میل ہے

بڑا یارانہ ہے ، بہت میل جول ہے

بھات ہے تو کَوّے بَہُت

رک : بھات ہوگا الخ .

جو چوری کَرتا ہے وہ موری بھی رَکھتا ہے

۔مثل۔ انجام کی فکر پہلے کرلینا چاہئے۔

جو چوری کَرْنا ہے وہ موری بھی رَکْھتا ہے

ہر کام میں انجام کا فکر ضرور رکھا جاتا ہے یا جو عیب کرتا ہے وہ اس سے بچاو کی تدیبر سوچ لیتا ہے

یِہ بھی دَم ہے

یہ بھی ّہمت ہے ، یہ طاقت بھی ہے ۔

اَپْنا بھی خُدا ہے

کوئی ساتھ دے یا نہ دے مضائقہ نہیں، خدا ہمارا مالک و مددگار ہے (سب کی طرف سے مایوس ہونے کے موقع مستعمل)

ہَمارا بھی خُدا ہے

خدا ہماری مدد کرے گا ؛ صبر ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ۔

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

اب بھی سویرا ہے

ابھی موقع ہاتھ سے نہیں نکلا، ابھی زیادہ تاخیر نہیں ہوئی ہے

یُوں بھی ہوتا ہے

یوں بھی ہے ، ایسے بھی ہوتا ہے ، اس طرح بھی ہوتا ہے ۔

آپ سے بَہُت بَہُت اُمِّید ہے

بڑے بدذات ہو

حَجَام کا اُسْتُرَہ میرے سَر پَر بھی پِھرتا ہے ، تُمھارے سَر پَر بھی

میں اور تم ایک جیسے ہیں ، سب لوگ ایک جیسے ہیں ، یکساں برتاؤ کے موقع پر مستعمل.

بَلوان کا ہَل بَہُت جُتے

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو طاقت کے بل پر دوسروں سے کام لے

چُوہے کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا

بے اولاد ہونا .

یِہ بھی خُدائی ہے

یہ بھی خدا کی قدرت ہے ، یہ بھی خدا کا کرنا ہے ، خدا کے کرنے سے ایسا بھی ممکن ہوا ہے ۔

راگ بھی اَپْنے وَقْت کا اچّھا ہوتا ہے

ہر چیز اپنے موقع پر اچّھی ہوتی ہے

دَبی چیون٘ٹی بھی کاٹ کھاتی ہے

رک : دبے پر چیونٹی بھی کاٹ کھاتی ہے

چِیُوْن٘ٹی بھی دَبْنے پَر کاٹْتی ہے

کمزور شخص بھی تن٘گ آنے پر مقابلہ کرتا ہے

یِہ بھی ایک چال ہے

یہ بھی چالاکی ہے ، یہ بھی ایک ترکیب ہے ، یہ بھی ایک داؤ ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مان کا پان بھی بَہُت ہے کے معانیدیکھیے

مان کا پان بھی بَہُت ہے

maan kaa paan bhii bahut haiमान का पान भी बहुत है

مان کا پان بھی بَہُت ہے کے اردو معانی

  • عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मान का पान भी बहुत है के हिंदी अर्थ

  • इज़्ज़त के साथ थोड़ा मिलना भी बहुत है, इज़्ज़त की थोड़ी चीज़ भी अहम है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مان کا پان بھی بَہُت ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مان کا پان بھی بَہُت ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words