تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے" کے متعقلہ نتائج

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

پاپی کا مال اَکارَت جاتا ہے

حرام کا مال جلد ضائع ہو جاتا ہے.

مُردے کا مال نَہِیں ہے

مفت میں یا ارزاں نہ مل سکے گا

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

کِس دِن کو اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لئے ملتوی کیا ہے۔ ابھی کیوں نہیں کرتے یا کہتے۔ ؎ ؎ دیکھو اُٹھا رکھنا۔

مُفلِس کا مال ہے

سستا مال ہے کوڑیوں کے مول ہے ، ارزاں مال ہے (بیچنے والوں کی آواز) خریدار سستا سمجھ کر خرید لیں

کِس دھان کا چان٘وَل ہے

کس باغ کی مولی ہے.

صاحِب کو کِس نے بُلایا ہے

دوست عرصہ دراز کے بعد ملاقات کے وقت اظہارِ اشتیاق و شکایت کے طور پر مستعمل

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

کِس بَلا کا ہے

غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِس بَلا کو پِیچھے لَگا لِیا ہے

(عو) کسی ضدی یا شریر آدمی سے واسطہ پڑنے پر کہتے ہیں، کس عذاب میں پھنس گئے

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

مال کا مُن٘ہ کَرْتا ہے جان کا مُن٘ہ نَہیں کَرْتا

بخیل کی نسبت کہتے ہیں کہ مال کے مقابلے میں جان کی پروا نہیں کرتا ، چمڑی جائے دمڑی نہ جائے .

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

مُفْت کی قاضی کو بھی حَلال ہے

مفت کی چیز حاصل کرنے میں باشرع آدمی بھی جائز و ناجائز کا خیال نہیں کرتا ۔

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

کِس کے مان کا ہے

کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.

مُنْھ کِس کا ہے

۔کسی کا حوصلہ نہیں۔ کسی کی مجال نہیں۔ ؎

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

کِس چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

۔(عو) زیادہ موٹے آدمی سے کہتی ہیں۔ کس چَکّی کے آٹے کی تاثیر ہے جو ایسے موٹے ہوگئے ہو۔

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

دَریا کا پھیر کِس نے پایا ہے

دانا آدمی کی بات کی تہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

مال کیا ہے

کیا شے ہے، کچھ حقیقت نہیں، کیا مال ہے

مال گَلْتا ہے

۔مال کا کثرت سے صرف ہونے کے لئے مستعمل ہے۔؎

مرغی کو تکلے کا گھاؤ بہت ہے

۔مثل غریب کو تھوڑا نقصان بھی بہت ہے۔کمزور کو تھوڑا صدمہ بھی بہت ہے۔(محصنات)بڑھیا ہریالی اورکوٹھری کی دیوارمیں آکر بچ گئی مگر وہی مثل ہے مرغی کو تکلے ہی کا گھاؤ بہت ہوتاہے دوتین دوہتڑ جو اس پر جمے سسکیاں لیینے لگی۔

حاکِم کے مارے اور کِیچَڑ کے پِھسْلے کا کِس نے بُرا مَنایا ہے

حاکم کسی کو زد و کوب کرے تو اس کی تسلّی کے لیے کہتے ہیں.

گِرْتے کو تِنْکے کا سَہارا بَہُت ہے

مصیبت میں تھوڑی مدد بھی بہت ہے ، اس وقت بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی آفت میں پھنس کر نجات سے نا اُمید ہو اور اس حال میں اس کو تھوڑی سی قوت کسی کی حمایت سے پہنچے.

خاوِند چون کا بھی بُرا ہوتا ہے

مالک اگر آٹے کا بنا ہوا بھی ہو تو برا ہوتا ہے مطلب یہ ہے کہ چاہے مالک کتنا سیدھا اور نیک ہو مگر خدمت گار کو ہمیشہ بُرا لگتا ہے .

مال پَر زَکواۃ ہے

آمد پر خرچ موقوف ہے ، آمدنی پر ہی خیرات منحصر ہے ، ہوت پر جوت ہے .

مال پَر زَکوٰۃ ہے

۔مثل۔آمد پر ہی خرچ ہوتا ہے۔آمدنی پر ہی خیرات منحصر ہے۔

صُبْح کا نِکلا شام کو آتا ہے

بہت آوارہ ہے

بِلونی کا جَلا چھاچھ کو پُھون٘ک پُھون٘ک کر پِیتا ہے

جب ایک چیز سے کچھ ضرر پہن٘چ جاتا ہے تو آدمی میں احتیاط پیدا ہوجاتی ہے اور وہ پہلی چیز سے کم ضرر والی شے بھی سے ڈرنے لگتا ہے.

مُفْت کی قاضی کو بھی رَوا ہے

مفت کی چیز حاصل کرنے میں باشرع آدمی بھی جائز و ناجائز کا خیال نہیں کرتا ۔

ساتْھ کو ہاتْھ کا دِیا ہی چَلْتا ہے

عاقبت میں خیرات ہی کام آئے گی، فقیروں کا مقولہ

فَلَک کو بُرا نہ لگے

جب کوئی کام حسب مراد نہ ہو تو کہتے ہیں

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا تَریڑا بَس ہے

رک : چیون٘ٹی کو موت کا ریلا الخ.

نام بُرا ہے

۔ بدنام ہونے کی جگہ مستعمل ہے۔ ؎

ہَم کو ہے ہے کَرے

رک : ہم کو پیٹے

فَلَک کو بُرا مَعلُوم ہونا

شاعروں کا خیال ہے کہ فلک لوگوں کو خوش نہیں دیکھ سکتا اور وہی مصیبتیں لاتا ہے

مُفْت کی شَراب قاضی کو بھی حَلال ہے

مثل ۔صفت کی چیز لینے میں کوئی بھی جائز ناجائز کا خیال نہیںکرتا۔؎

کیا مال ہے

(اظہار تحقیر کے لیے) اس کی کوئی حقیقت یا حیثیت نہیں، محض بے حقیقت اور ناچیز ہے

عِید کو دھوبی کا گَھر سُوجْھتا ہے

ایسا بخیل ہے کہ سال بھر میں عید کے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنتا ہے.

ہوتی آئی ہے کَہ اَچّھوں کو بُرا کَہتے ہیں

ہمیشہ سے اچھوں کو بُرا کہا جاتا ہے ۔

مال لُٹے سَرْکار کا مِرزا کھیلے ہولی

خرچ کسی کا مزے کوئی اڑائے، بد دیانتی سے دوسرے کے روپے پر مزے اُڑانا یا عیش کرنا، دوسروں کے مال کو برباد کر کے آپ لذت اٹھانا

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بَہُت کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

ہَمِیں کو ہے ہے کَرکَے پِیٹے

رک : ہمیں ہے ہے کرے ؛ ہمارا ماتم کرے ، ہمارا مردہ دیکھے ۔

مُردے کا مال ڈُھونْڈتے ہَیں

مفت کی یا ارزاں شے تلاش کرتے ہیں

اُون٘ٹ کِس پَہْلُو بَیٹْھتا ہے

رک : اون٘ٹ دیکھیے کس کل بیٹھتا ہے .

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بس کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے

پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.

کِس کی مانْتا ہے

ضدی ہے ، یعنی کسی کی نہیں مانتا.

اَپْنے مال کو قاضی کی دُہائی کیا

جو کام اپنئ قابو کا ہو اس میں دوسرے کی مدد نہیں لینا چاہیے.

حَلْق کا نَہ تالُو کا یِہ مال مِیاں کاٹُو کا

اس چیزکے متعلق کہتے ہیں جو کسی کے کام نہ آئے ، کھایا نہ پیا یوں ہی کتوں کو دے کر ضائع کیا

جو اَوروں کا بُرا چیتے گا اُس کا پَہلے بُرا ہوگا

جو دوسروں کا نقصان چاہے گا اس کا اپنا نقصان ہوگا

ماں باپ کو بُرا کَہْوانا

بزرگوں کو پُنوانا.

کِس کافِر کو اعتِبار ہوگا

۔کسی کو اعتبار نہیں آئے گا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے کے معانیدیکھیے

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

muft kaa maal kis ko buraa lagtaa haiमुफ़्त का माल किस को बुरा लगता है

ضرب المثل

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے کے اردو معانی

  • جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

मुफ़्त का माल किस को बुरा लगता है के हिंदी अर्थ

  • जो चीज़ मुफ़्त मिले उसे कोई नहीं छोड़ता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words