تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے" کے متعقلہ نتائج

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

کَون سی چَکّی کا پِسا کھایا ہے

کسی چکی کا کھایا ہے، عموماً موٹے آدمی کی نسبت کہتے ہیں.

کِس چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

۔(عو) زیادہ موٹے آدمی سے کہتی ہیں۔ کس چَکّی کے آٹے کی تاثیر ہے جو ایسے موٹے ہوگئے ہو۔

کِس چَکّی کا پِسا کھاتے ہو

کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.

کَون سی چَکّی کا پِیسا کھایا ہے

کسی چکی کا کھایا ہے، عموماً موٹے آدمی کی نسبت کہتے ہیں.

دَہْنے ہاتھ کا کھایا حَرام ہے

کسی کام سے روکنے کے لیے کہتے ہیں ، قسم دلانے کے موقع پر مستعمل.

داہْنے ہاتھ کا کھایا حَرام ہے

قسم دلانے کے لیے، یعنی اگر تُم اس بات کو نہ کرو تُم نے جو کچھ اپنے سیدھے ہاتھ سے کھایا یا کھاؤگے وہ حرام میں داخل ہوگا

کِس کا مُن٘ھ ہے

کس کی مجال ہے.

کُتّے کا بھیجا کھایا ہے

ہر وقت بک بک کرتا رہتا ہے ؛ ذرا خاموش نہیں رہتا.

دائیں ہاتھ کا کھایا حَرام ہے

عہد یا قسم کا ایک انداز کہ جب تک اپنے دعوے کو پورا نہ کر لوں، کھانا بہ منزلہ حرام ہے.

کِس دھان کا چان٘وَل ہے

کس باغ کی مولی ہے.

کِس جانْوَر کا نام ہے

۔ کیا بے حقیقت چیز ہے۔ نامی شعرا نے اب تک یہ محسوس بھی نہیں کیا کہ مذاق شاعری کس جانورکا نام ہے۔

کِس بَلا کا ہے

غضب کا ہے، انتہا کا ہے، بہت زیادہ ہے (خوبی یا برائی کی زیادتی کے اظہار کے لیے مستعمل).

یہ کِس کا مُوت ہے

(حقارتاً) یہ کس کا نطفہ ہے، یہ کس کا نطفۂ بد ہے، یہ کس کا جایا ہے

کیا گُون٘گے کا گُڑ کھایا ہے

کیوں نہیں بولتے ؛ کیوں خاموش اختیار کی ہے ، کسی لیے گونگے سے بن گئے ہو

ہاتھ میں چَکّی کا پاٹ ہے

حماقت کی بات ہے (ایک شہزادے کے قصے میں مذکور ہے کہ بادشاہ نے انگوٹھی مٹھی میں بند کر کے اشارے دیے اور پوچھا کہ بتاؤ مٹھی میں کیا ہے تو اس نے کہا چکی کا پاٹ ہے) ۔

کُتّے کا مَغْز کھایا ہے

۔بہت بکواس کرنے والےل کی نسبت کہتے ہیں کہ اُس نے کُتّے کا بھیجا کھایا ہے ذرا خاموش نہیں رہتا۔

کِس کے مان کا ہے

کسی کی نہیں مانتا یعنی کس کے قابو اور اختیار کا نہیں.

مُنْھ کِس کا ہے

۔کسی کا حوصلہ نہیں۔ کسی کی مجال نہیں۔ ؎

کِس چِڑیا کا نام ہے

رک : کس جانور کا نام ہے.(لاعلمی اور ناواقفیت کے اظہار کے لیے مستعمل).

دَریا کا پھیر کِس نے پایا ہے

دانا آدمی کی بات کی تہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتی

گَدھے کا کھایا پاپ نَہ پُن

بے موقع روپیہ اٹھانے اور نالائق کے ساتھ سلوک کرنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ، ایسے کام کی بابت کہتے ہیں جس میں فائدہ ہو نہ نقصان.

کھیت کھایا ہے، کاٹو تو لَہُو نَہِیں

بے برکتی کی جگہ پر بولتے ہیں .

گَدھا کا کھیت کھایا، پاپ نَہ پُن

مُفْت کا مال کِس کو بُرا لَگْتا ہے

جو چیز مفت ملے اسے کوئی نہیں چھوڑتا

رات کا کھایا یاد نہیں رہتا

بہت بھول جانے والا آدمی ہے

چَکّی کا کُھون٘ٹا

چکّی چلانے کا ڈنڈا

آمْلَہ کا کھایا بُزُرْگ کا فَرمایا پِیچھے مَعْلُوم ہوتا ہے

ابتدامیں تو یہ دونوں چیزیں ہی بد مزہ معلوم ہوتی ہیں نتیجے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں

اُلُّو سِیدھا ہونا کا گوشْت کھایا ہے

بیوقوف ہو گئے ہو

کَوّا کھایا ہے

روایت ہے کہ کوے کھانے سے عمر بڑی ہوتی ہے اور بال سیاہ رہتے ہیں.

کھایا بَڑی کہ مایا

کھانا اچھا یا روپیہ جمع کرنا ، دولت کی بڑائی اور برتری ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل .

کِس کی ماں نے دَھون٘سا کھایا ہے

کس ماں کی شامت آئی ہے جو اپنی اولاد کو کھونا چاہے گی، کس کی بدقسمت ماں اپنے اولاد کی تباہی چاہے گی

کالا کَوّا کھایا ہے

اُس شخص کی نسبت بولتے ہیں، جو بوڑھا ہوجائے مگر بالوں پر سفید نہ آئے (لوگوں کا خیال ہے کہ کالا کوا کھانے سے عمر بڑھتی ہے اور بال سفید نہیں ہوتے)

اُون٘ٹ کِس پَہْلُو بَیٹْھتا ہے

رک : اون٘ٹ دیکھیے کس کل بیٹھتا ہے .

کِس کی مانْتا ہے

ضدی ہے ، یعنی کسی کی نہیں مانتا.

نُوہ بَھر کھایا تو کھایا مُنہ بَھر کھایا تو کھایا

کچھ مل تو گیا ، تھوڑا ہو یا بہت

زَمِین نے کھایا کہ آسْماں نے

رک : زمین کھا گئی کہ آسمان ۔

کِس کی سُنتا ہے

۔کس کی بات مانتا ہے۔ کسی کی بات نہیں مانتا۔ ضدّی ہے۔ ؎

کِس بات پَر بھولا ہے

۔کس گھمنڈ میں ہے۔ کس برتے پر اتراتا ہے۔ کس وہم و خیال میں ہے۔ ؎

کِس کی بَنی رَہی ہے

عروج و اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتے

خَلق کا حَلق کِس نے بَند کِیا ہے

کوئی کسی کی زبان کو نہیں روک سکتا

کِس باغ کا بَتُھوا ہو

میرے سامنے تم کیا بیچتے ہو، تم کوئی حقیقت نہیں رکھتے .

کَل کِس نے دیکھی ہے

تاخیر نہ کرو، معلوم نہیں کل کیا ہو، کل کیا ہو کون جانتا ہے، اس لئے جو کرنا ہے اسے آج ہی کر ڈالو، آئندہ کا کچھ علم نہیں ہے اس لیے حال ہی کو سب کچھ سمجھو

کِس کِتاب میں ہے

۔خلاف قاعدہ اور خلاف دستور ہونے کی جگہ۔ ؎ ؎

سایَہ پِسا جانا

بہت زیادہ بھیڑ ہونا.

صُبْح کِس کا مُن٘ہ دیکھا تھا

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

پَہْلا کھایا ڈَن٘ڈ بَرابَر

آدمی پچھلا کھایا یاد نہیں رکھتا، احسان فراموشی کے موقع پر بولتے ہیں نیز اگر قرض ہو تو اس کی ادائیگی ایک طرح کا جرمانہ محسوس ہوتا ہے.

کِس خَیال میں ہے

کیوں نہیں سمجھتے ، کیا سوچتے ہو، کیوں بے خبر یا بے فکر ہو

آپ کو کِس نے بُلایا ہے

رک : آپ سے ہم نہیں بولتے

کِس دِن کو اُٹھا رَکھا ہے

کب کے لئے ملتوی کیا ہے۔ ابھی کیوں نہیں کرتے یا کہتے۔ ؎ ؎ دیکھو اُٹھا رکھنا۔

گَدھے کا کھایا پاپ میں نَہ پُن میں

گدھے کا کھایا پاپ نہ پُن

حَرام کا بول اُٹھْتا ہے ، حَلال کا جُھک جاتا ہے

رذیل اکڑتا ہے شریف نرمی اختیار کرتا ہے.

بیٹا بَن کے سَب نے کھایا ہے ، باپ بَن کے کِسی نے نَہِیں کھایا

چھوٹا بن کر مطلب نکالا جاتا ہے بڑا بن کر نہیں ، خوشامد سے سب کچھ حاصل ہوجاتا ہے زبردستی (اور دھونس سے) نہیں ملتا

اُون٘ٹ دیکِھیے کِس کَل بَیٹھتا ہے

دیکھیے کیْا ظہور میں آئے، کیا نتیجہ برآمد ہو

کِس ہَوا میں ہے

کھایا پِیا اَن٘گ نَہ لَگْنا

غذا کا جُزو بدن نہ بننا

یِہ کِس کھیت کی مُولی ہے

جس کے بارے کچھ بھی معلوم نہ ہو، جو بے حیثیت ہو، جو اپنی شناخت نہ رکھے، یہ بے حقیقت ہے

کِس واسْطے کہ

اس لیے کہ ، کیونکہ.

صاحِب کو کِس نے بُلایا ہے

دوست عرصہ دراز کے بعد ملاقات کے وقت اظہارِ اشتیاق و شکایت کے طور پر مستعمل

کِس دَرْد کی دَوا ہے

کس کام کا ہے، بے فائدہ ہے، محض نکمَا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے کے معانیدیکھیے

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

kis chakkii kaa pisaa khaayaa haiकिस चक्की का पिसा खाया है

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے کے اردو معانی

  • کسی کی اچھی صحت کو دیکھ کر کہا جاتا ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

किस चक्की का पिसा खाया है के हिंदी अर्थ

  • किसी की अच्छी सेहत को देख कर कहा जाता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِس چَکّی کا پِسا کھایا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words