زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

’’طبعی‘‘ سے متعلق الفاظ

’’طبعی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبِ مُساوی

(طبیعیات) وہ پانی جس کو کسی خاص جسم کی حرارت کے برابر حرارت پہنچادی جائے.

اِدْراج

خلط ملط کیے جانے یا ایک کو دوسرے میں ملا دینے کا عمل جس سے اصل شے خصوصاً مفہوم مشتبہ ہوجائے، خلط مبحث

اُصُولِ قَدَرِیَّہ

(طبیعیات) برقیات کی مقداروں کے ضابطے .

اِفْتِراق

جدائی، دوری، فصل، کنارہ کشی

اِنْعِطاف نُما

نور کے انعطاف کی پیمائش کرنے کا تناسب یا عدد

اِینْدَھن

چولھے وغیرہ میں جلانے کی لکڑی یا کوئلہ وغیرہ، پٹرول، گیس

بازی جائی

ایک جگہ پر ہونے کی حالت ؛ (طبیعیات) تمام اطراف میں یکساں خواص رکھنے کی حالت ، ہم جائیت ، نظیریت ۔

بَرْق زا

وہ قوت جس سے بجلی پیدا ہو

بُرُودَتِ عارِضی

(طبیعیات) وہ نسبت جو بخارات آبی کی حقیقی مقدار کو ... ظاہر کرتی ہے

بُرُودَتِ مَحْض

(طبیعیات) وہ قوت یا بخارات کی کشش جو مقیاس الحرارت میں پارے کو اوپر چڑھانے کا باعث ہوتی ہے

بَڑھتی چال

(طبیعیات) حرکت میں اضافہ ، اسراع

بھاری پانی

چشمہ، ندی وغیرہ کا پانی جس میں معدنیات کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہو

پِیش اَنْداز

لفظاََ: آگے گرنے والا یا گرا ہوا، طبعیات: ایسا جسم جو کرہ ہوائی میں ذاتی رفتار اور کشش زمین کے زیر اثر پیر ابو لائی راستہ اختیار کر کے زمین پر آجائے .

تَداخُلِ نُور

(طبیعیات) رک : تداخل معنی نمبر ۲.

تَعْدِیل

برابر اور درست کردینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا

تَعْقِیب

نماز پڑھنے کے بعد وظیفے یا دعا کے لیے بیٹھنا ، نماز کے بعد پڑھا جانے والا وظیفہ یا دعا.

تَلافی کُن تار

(طبیعیات) مزاحمتی تھرما میٹر کے تاروں میں سے ایک متبادل تار.

تَماس

۲. (ریاضی) دو خطوط کا باہم ملنا

تَمَوُّج

پانی یا ہوا کی لہروں کا اضطراب ، تلاطم ، ارتعاشی یا لہریا حالت و کیفیت.

تَکْیَہ گاہ

بھروسے کی جگہ

تَہَیُّج

ییجان، تحریک، بران٘گیختی

ثِقْل

بوجھ، وزن، بھاری پن، گرانی

ثِقْلِ اِضافی

(طبیعیات) اجسام کے تیرنے کا قانون کہ پانی کے ثقل نوعی یا وزن مخصوص سے جن چیزوں کا ثقل نوعی زیادہ ہے وہ اس میں ڈوب جاتے ہیں اور جن کا ثقل نوعی کم ہے وہ تیرتے ہیں .

ثِقْلِ نِسْبَتی

(طبیعیات) رک : ثقل نوعی

ثِقْلِ نَوعی

(طبیعیات) اشیاے جامد اور مائعات میں سے کسی شے کا حجم معلوم کرنے کے لیے اس کو پانی کے حجم کے برابر لیتے ہیں ان دونوں ہم حجم چیزوں کی نسبت کو ثقل نوعی ثقل نسبتی یا وزن مخصوص کہتے ہیں کثافت نوعی ، کثافت اضافی .

جِسْم تَعْلِیمی

(طبیعیات) وہ مقدار جس کے لیے لمبائی، چوڑائی اور گہرائی ہو.

جِسْمِ سُبَک

(طبیعیات) ہلکا جسم.

جِسْم نُما

(طبیعیات) ایک آلہ جس سے کسی جسم کے دو مختلف منظر ایک تصویر میں اتار لیے جاتے ہیں اور تصویر ٹھوس معلوم ہوتی ہے، حجم ہیں

جَلد روک

(طبعیات) جلدی روک دینے والا ، فوراً روکنے والا ۔

جَوابی حَرْکَت

(طبیعیات) کسی تہیج کے جواب میں ہونے والی جنبش ۔

جوڑ

جوڑنا (رک) سے ماخوذ ، تراکیب میں مستعمل جیسے: توڑ جوڑ، رشتہ جوڑ وغیرہ۔

جَوہَر پارَگی

(طبیعیات) ایٹم کے ٹکڑے کرنا، انشقاق ذرہ

چال

بانک تلوار کا سیدھا چرکا

چھیڑْنا

۱. چھونا، ہاتھ لگانا، مس کرنا.

حاجِب

دربان ، پہرہ دار، ڈیوڑھی کا نگہبان ، چپراسی .

حاجِز

۱. روک ، پردہ ، حائل.

حالَتِ تَوازُن

(طبیعیات) کسی جسم کی وہ حالت جس میں جُھلاؤ یا جُھکاؤ نہ ہو بلکہ ٹھہری ہوئی ہو .

حَجْز

دور کرنا ، باز رکھنا ، دو چیزوں کے درمیان آنا ؛ (طبیعیات) حاجز (رک) ہونے کا وصف یا کیفیت.

حَدَقی

(طبیعیات) حدقہ (رک) سے متعلق یا منسوب.

حَرارَتِ مَخْصُوصَہ

(طبیعیات) حرارت کی وہ مقدار جو کسی شے کے ایک گرام کو ایک درجہ سیٹی گریڈ رک گرم کرنے کے لیے درکار ہو اس شے کی حرارت مخضوصہ کہلاتی ہے ، انگ : Specific Heat

حَرَّ شُعاعیں

(طبیعیات) حرارت پیدا کرنے والی شعاعیں

حَواجِز

(طبیعیات) حاجز (رک) کی جمع

حِکْمَتُ الْاِلٰہِیَّہ

حکمت کی ایک قسم، جس میں ان امور سے بحث کی جاتی ہے، جو اپنے وجود خارجی یا ذہنی میں مادّہ کے محتاج نہ ہوں (جیسے خدائے تعالیٰ اور عقول کا علم) (مقابل حکمت طبعی)

خَطّی

قلم سے یا ہاتھ سے لکھا ہوا

داب بَرْق

(طبیعیات) دباؤ سے پیدا ہونے والی بجلی ۔

داخِل ہونا

داخل کرنا کا لازم

دافِعَہ

(طِب) وہ قوّت جو فضلاتِ غذا کو جسم سے خارج کرتی ہے. دفع کرنے کی قوت ؛ دواے مُسْہل .

دانِیالی خانَہ

(طبیعیات) پروفیسر جان فریڈرک دانیال سے منسوب ایک آلہ، (وولٹائی خانہ) کی ترمیم شُدہ شکل.

دَقائِق

پل، لمحے

دَور

(کشمیری) کان میں پہننے کا زیور ، آویزہ.

دَھکّے والی قُوَّت

(طبیعیات) ایسی قوت جو مختصر وقفے کے لئے عمل کرتی ہے اور جس کے لیے حاصل ضرب Fxot صحیح معلوم ہو ، دھکے والی قوت Impulsive Force کہلاتی ہے.

ذَیلِی سُر

(طبیعیات) نہایت مدہم آواز جو عام حالت میں نہ سُنی جاسکتی ہو خفیف آواز (بنیادی سُر کے مقابل) .

رَفْتاری حِیطَہ

(طبعیات) احاطہ، گھیرا جس میں چلنے، گُھومنے یا پھرنے کا عمل ہو. وسعت و فراخی.

رَواں سازی

(طبیعیات) رفتار افزائی ، بہاؤ میں تیزی پیدا کرنے کا عمل.

رَوشْنی کا تَداخُل

(طبیعیات) روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہونے کا عمل . انگ : Interfernce of light کا اردو ترجمہ ، تداخلِ نور.

روشنی کی موج

طبیعیات: روشنی کی لہر

سَباحَت

تیرنا، تیراکی، شناوری

سُرْخ حَرارَت

(طبیعیات) فولاد سازی میں لوہا پگھلانے کی آگ کی تپش.

سُکُونِیات

(طبیعیات) وہ علم جس میں اجسام کی حالت سکون سے متعلق بحث کی جاتی ہے .

شُعاعِ اِن٘حِرافی

(طبیعیات) منحرف شعاع ، منعطف شعاع ، خمیدہ کرن .

شُعاع کَش

(طبیعیات) شعاعیں جذب کرنے والا ایک آلہ .

شُعاعی اِنْتِشار

(طبیعیات) انتشارِ نور، روشنی کی شعاعوں کا پھیلنا Diffraction

شُعاعی حَرارَت

(طبیعیات) شعاعوں یا کرنوں کے ذریعے پہن٘چنے والی حرارت .

شُعْبی نُور

(طبیعیات) نور کی شعاعیں ، برقی شعاعیں (Ultravoilet Rays) .

شَعْری بَرْق پَیما

(طبیعیات) Capillary Electrometer کا اردو ترجمہ

شُمار نُما

عدد نما ، شمار کرنے والا ، حساب رکھنے والا آلہ

صُورَتِ سَماری

(طبیعیات) آسمانی شکل۔

ضِدِّ عُقْدَہ

(طبیعیات) مرنعش جسم کے وہ نقطے جہاں ارتعاش سب سے زیادہ ہوتا ہے ، مقررہ لہروں کے تسلسل میں زیادہ سے زیادہ ہٹاؤ کے نقطے ، انگ : Antinodes .

ضَلالَت لَونی

(طبیعیات) رنگوں کا انحراف ، مختلف رنگوں کی روشنی کی شعاعوں کا مختلف مقدار میں منعطف ہونا ۔

ضِیا پاش

روشنی بکھرنے والا، ضوفشاں، نوریار، ضیابار

طالِبُ الْمَرْکَز

(طبیعیات) دائرے کے مرکز میں جو قوّتِ جاذبہ ہوتی ہے وہ ہمیشہ جسم کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کا نام طالب المرکز ہے.

طَبْعی

فطری، خلقی، ذاتی، قدرتی

طُولی

طول (رک) سے منسوب ، طول کا ، لمبا ، لمبوترا ، مستطیل .

طُولی بِگاڑ

(طبیعیات) وہ بگاڑ جو کسی جسم میں بیرونی قوت کے اثر سے طول کی تبدیلی کی صورت میں واقع ہو.

طُولِیْ پَھْیلَاؤ کا مِعْیَارْ

(طبیعیات) کسی شے کی ایک سنٹی میٹر لمبائی کو ایک درجہ سنٹی گریڈ تک گرم کرنے سے اس میں طول کی جو زیادتی پیدا ہوتی ہے اسے اس شے کا طولی پھیلاؤ کا معیار کہتے ہیں

طُولی کَمی

(طبیعیات) کسی چیز کا عمودی سمتوں میں سکڑاؤ جو کسی قوت کے سبب ہو.

طَیف

(طبیعیات) مختلف رنگین دھاریوں کا ایک سلسلہ جو کسی منشور سے سفید روشنی گزرنے سے پیدا ہو، پردے یا دیوار پر مختلف رنگوں کی ترتیب (انگ : Spectrum)

عاطِف

مہربانی یا شفقت کرنے والا، مہربان

عامَّہ

عام کی تانیث، سب جانب پھیلی ہوئی، عام شے، رائج ، مشہور و معروف

عَرْصَہ

صحن خانہ

عُقْدَہ

۳. (i) (مجازاً) راز، بھید ، پوشیدہ بات.

عُقْدی نِقاط

(طبیعیات) کسی مرتعش تار وغیرہ کے وہ نقطے جہاں ارتعاش پیدا نہیں ہوتا .

عِلْمِ مَناظِر

(طبیعیات) وہ علم جس میں نور یا شعاع کی قوت ، خاصیت ، اثر ، طاقت اور اس کے ظہور کے طبعی قوانین کو کثیف یا شفاف اجسام کے ذریعے واضح یا ظاہر کیا گیا ہو .

عَمَلِ تَکْسِید

میل کشی، میل دُور کرنے کا طریقہ، مختلف دھاتوں کو تپاکر ان کا میل دور کرنا

عَمَلِ نُفُوذ

(طبیعیات) سیالات کا مسامدار سطح سے گزر جانے کا عمل ، گزرنے کا عمل ۔

فَرْق

جدائی، علیحدگی

فِشار پَیما

(طبیعیات) کسی چیز کا دباؤ معلوم کرنے کا آلہ.

فَضائی شُعائیں

(طبیعیات) بیرونی خلا سے زمین تک پہن٘چنے والی شعاعیں ، ان میں بْعض خفیف اور بے ضرر ہوتی ہیں.

قانُونِ تَجاذُب

(طبیعیات) نیوٹن کا قانون جس کے مطابق کائنات میں ہر جسم ہر دوسرے جسم کو ایسی قوت سے کشش کرتا ہے جو ان کی کمیتوں کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور ان کے درمیانی فاصلے کے مربّع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے

قانُونِ جُمُود

(طبیعیات) وہ قانون جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر جسم اپنی سکون کی حالت کو یا ایک خطِ مستقیم میں یکساں حرکت کی حالت کو برقرار رکھتا یا رکھنے کی کوشش کرتا ہے بشرطیکہ اس پر خارجی اثر عمل نہ کررہے ہوں.

قُطْری

(طبیعیات) کنارے کی جانب ، شعاعی ترتیب سے ، شعاعوں کے یا نصف قطر کے خطوں کی مثل ، اشعاعی.

قُوَّت

خوراک، خواہش، غذا، بھوجن، کھانے کی چیز، ایک وقت کی بھوک کا کھانا جس سے پیٹ بھرے

قُوَّہ

۱. طاقت ، قوت ، زور.

گانے والا شُعْلَہ

(طبیعیات) تیس سینٹی میٹر لمبی اور تین اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر چوڑی شیشے کی ایک ٹیوب لی جائے جو دونوں سروں پر کُھلی ہوئی ہو اور اُسے آہستہ آہستہ گیس کے شعلے پر نیچے لایا جائے اور جب شعلہ ٹیوب کے وسط میں پہنچ جائے تو شعلہ متحرک ہو جاتا ہے اور اس سے سریلی آواز نکلنے لگتی ہے، اسے گانے والا شعلہ کہتے ہیں

گیما شُعاع

(طبیعیات) تاب کار ، ایٹموں کے توڑ پھوڑ کے نتیجے میں خارج ہونے والی شعاع یا برقی مقناطیسی موج جس کا طول بہت چھوٹا ہوتا ہے.

لا تَیَقَّن

(طبیعیات) اصولِ لاتیقن ، میکانیات سے متعلق اصول جو ایک معیّن وقت پر ایک سے زیادہ قابلِ مشاہدہ مقدار (جیسے ایک برقیے کا مقام یا اس کی سمتی رفتار) کی تجرباتی صحت و درستی کے ناممکنات کو بیان کرتا ہے ، غیر یقینی ہونے کی صورت ، بے یقنی .

لا شُعاع

ایکس رے

لا شَے

۱. ہیچ ، بے وقعت ، نا چیز نیز معدوم محض .

لَچَک کا مِعْیار

(طبیعیات) زور اور بگاڑ کی باہمی نسبت جسے حرف سے تعبیر کاجاتا ہے

لَچَک کی حَد

(طبیعیات) کسی جسم یا مادّے کے لیے زور کی وہ حد جس کے اندر زور کے ہٹا لینے پر فساد بالکیہ رفع ہو جائے (انگ : Elastic Limit).

لَہْر

زیر و بم

ماخُوذ اِکائِیاں

(طبیعیات) طبیعی مقداروں کی وہ اکائیاں جو بنیادی اکائیوں سے لیں یا اخذ کی جاتی ہیں (انگ : Derived Units)۔

ماسِکَہ

وہ قوت جو غذا کو معدے میں ہضم کے واسطے روکتی ہے

مُتَبَلِّر

(طبیعیات) جو شے وقتِ انجماد اشکالِ مجسم ریاضی میں سے کسی شکل کو قبول کرے ۔

مُجَسَّم عَدَس

(طبیعیات)محدب جسم ، قبہ دار جسم ، وہ جسم جو بیچ میں سے اُبھرا ہوا ہو

مَحجُوب

وہ جسے داخل ہونے کی ممانعت ہو

مُحَدَّب شِیشَہ

(طبیعیات) بیچ میں سے اُبھرا ہوا گول شیشہ، جس میں سے چیزیں بڑی اور صاف نظر آتی ہیں، اگر اسے سورج کے سامنے کیا جائے تو سورج کی کرنیں اس میں سے گزر کر ایک مرکز پر جمع ہو جاتی ہیں اور اگر وہاں کوئی نازک جلنے والی چیز رکھی ہوئی ہو تو فوراً جل اُٹھتی ہے، آتشی شیشہ

مُحَدَّدی

(طبیعیات)اصول اضیافیت سے منسوب یا متعلق ، جس میں روشنی کی رفتار کو زیر بحث لایا جاتا ہے ۔

مُردَہ بھاپ

(طبیعیات) وہ بھاپ جو دباؤ اور درجہء حرارت میں کم ہونے کے باعث عملی طور سے ناکارہ ہو چکی ہوتی ہے ۔

مَروڑ

پیچ، خم، بل

مَرکَزِ ثِقْل

مرکز

مَرکَزِ جاذِبَہ

(طبیعیات) رک : مرکز ثقل ۔

مَرکَزِ جَمُود

(طبیعیات) رک : مرکز کمیت جو زیادہ مستعمل ہے ۔

مَرکَز زَد

(طبیعیات) دھکے یا ضرب کے خط عمل پر کا کوئی نقطہ کہ جب گردش کا ثابت محور دیا گیا ہو اور جسم کو اس طرح ضرب لگائی جا سکے کہ محور پر دھکے کی قسم کا کوئی تعامل نہ ہو

مَرکَزِ مَناظِری

(طبیعیات) کسی عدسہ کے محور کا ایک خاص نقطہ جس سے ہو کر ٹھیک وہ شعاع گرزتی ہے جس کی وقوعی اور انعطافی سمتیں متوازی ہوتی ہیں ۔

مَرکَزِ کُرَّہ

(طبیعیات) دائرے یا کرے کے بیچ کا نقطہ ۔

مَرکَزِ کَمِیَت

(طبیعیات) جسم پر وہ نقطہ جو اس طرح عمل کرتا ہے جیسے جسم کا تمام مادہء کمیت اس پر مرکوز ہو گیا ہو (Centre of Mass) ۔

مَرکَزائی

(طبیعیات) وہ جو جوہری قوت سے چلتا ہو، جوہری ہتھیاروں یا اُن کے استعمال سے متعلق، جوہری، ایٹمی (Nuclear)

مَرکَزائی مورچَہ

(طبیعیات) ایک یا ایک سے زیادہ سیلوں پر مشتمل بجلی پیدا کرنے یا اُسے ذخیرہ کرنے کا ایک آلہ (اسے دل کی رفتار درست کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے) ۔

مَرکَزَہ

مرکزی حصہ جس کے گرد اور چیزیں جمع ہوتی ہیں، نباتی اور حیوانی خلیے وغیرہ کا مرکزی حصہ

مَرکَزی تَصادُم

(طبیعیات) مرکز میں ایک جسم کا دوسرے جسم سے تصادم (انگ : Central Impact) ۔

مَرکَزی تَعامُل

(طبیعیات) وہ عمل جس میں ایک سے زیادہ مرکزے ٹوٹتے یا آپس میں ملتے ہیں اور ان سے بے اندازہ توانائی خارج ہوتی ہے

مُرَکَّب رُوح

(طبیعیات) وہ جوہر جس میں ایک سے زیادہ اجزا شامل ہوں ، ایتھرو نائٹرو سائی یا ایمونئی ایرومیٹکس

مُزاحَمَت

روکنے کا عمل، روک ٹوک، رکاوٹ، ممانعت، تعرض، کسی پر تنگی کرنا

مُزاحَمَت پَیما

(طبیعیات) مزاحم پیما (Ohm meter)

مَسْئَلَۂ کَشِش

(طبیعیات) یہ نظریہ کہ ہر جسم دوسرے جسم کو اپنی طرف کھینچتا ہے ، کشش ثقل ۔

مُسْتَقِل

(ریاضی) ایک مقدار جس کے متعلق یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ جب تک زیربحث رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی

مُسْتَقِلَہ

(طبیعیات) رک : مستقل معنی نمبر (ب) ۲ ، ثابتہ ۔

مُسْتَوی مُحَدَّب

(طبعیات) محدب عدسہ مرکز پر موٹا اور کناروں پر پتلا جس کی اوپری سطح اُبھری ہوئی اور نچلی سطح ہموار ہوتی ہے ۔

مَصْنُوعی مَقْناطِیس

(طبیعیات) لوہے اور فولاد کو باردار بنا کر تیار کیا جانے والا مقناطیس

مِصْوار

(طبیعیات) فوٹوگرافی کا وہ آلہ جس سے دور کی چیزوں کا عکس ایک تاریک کمرے میں کاغذ پر پڑتا ہے ، تاریک عکاسہ

مُطْلَق پَیمانَہ

(طبیعیات) حرارتی اسکیل جس کا آغاز مطلق صفر سے ہو ۔

مُعاوَقَت

روکنا ، باز رکھنا ؛ (طبیعیات) مزاحمت ، روک ۔

مُعَدِّل

اعتدال پر لانے والا ، برابر کرنے والا ، ٹھیک کرنے والا

مُعِد

آمادہ اور تیار کرنے والا، طبیعیات: استعداد بخشنے والا، صلاحیت پیدا کرنے والا

مُعِدَّہ

آمادہ کرنے والا ، معد ؛ (طبیعیات) صلاحیت پیدا کرنے والا ۔

مَعْرِفَت

(مجازاً) جان پہچان، آشنائی، تعارف

مُعَمَّل

(طبیعیات) عمل کیا گیا ، تابکار بنایا ہوا ، متحرک کیا ہوا ۔

مِعْیارِ حَرکَت

(طبیعیات) متحرک جسم کی حرکت کی مقدار جو اس کی کمیت اور سمتیِ رفتار (ایک خاص سمت کی رفتار) کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے

مِعْیارِی اِنحِرَافْ

(طبیعیات) کسی تعددی تقسیم کے اپنے حسابی اوسط کے گرد پھیلاؤ کے درجے کا پیمانہ جو تقسیمی اوسط سے انحراف کے مربع کی اوسط کے جذر کے مساوی ہوتا ہے

مِقدارِیَہ

(طبیعیات) نظریہء مقادیر میں ایک ذرہ یا خلیہ جو توانائی کی سب سے چھوٹی مقدار کا حامل ہو لیکن جو خود قائم رہنے کی صلاحیت رکھتا ہو یا توانائی کی مقدار جو اکائی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

مُقَطَّب

(طبیعیات) اپنے اصلی کے علاوہ اور کسی جزو سے مخلوط ، جس میں ملاوٹ ہو، ملونی والا

مِقناطِیسی اِرتِکاز

(طبیعیات) امالہء مقناطیسی ، مقناطیسی کشش

مِقناطِیسی اِنصِراف

(طبیعیات) مقناطیس کی قوت یا اثر کے کسی سوئی یا شعاع کو مرکزی نقطے سے ہٹانے کا عمل

مِقناطِیسی دائِرَہ

(طبیعیات) وہ جگہ یا حلقہ جہاں مقناطیسی قوت موجود ہو ، مقناطیسی میدان (Magnetic Field) ۔

مِقناطِیسی مَیدان

وہ جگہ یا حلقہ، جہاں مقناطیسی قوت موجود ہو، مقناطیسی دائرہ

مِقیاسُ المَطَر

(طبیعیات) بارش کے پانی کی مقدار ناپنے کا آلہ، بارش پیما

مِلی بار

(طبیعیات) ہوا کے دباؤ کی اکائی جو بار کے ہزارویں حصے کے برابر ہوتی ہے .

مُمکِن

(طبیعیات) وہ حقیقت یا ہستی کہ باعتبار اپنی ذات کے عدم اور وجود دونوں حالتوں میں ہو سکے ، غرضیکہ اس کے دونوں پلے برابر ہوں جب کسی علت جابر نے چاہا اپنے سے معدوم یا موجود بنا دیا

مَناظِری تَختَہ

(طبیعیات) ایک سیدھا لمبا تختہ جس پر مناظری سامان کے لیے کئی ٹیکنیں ہوتی ہیں ، یہ آئینوں ، عدسوں یا کسی اور مناظری آلات کی صحت کے ساتھ پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے (Optical Bench) ۔

مَناظِری تَختی

(طبیعیات) وہ پلیٹ یا تختی جو کسی شے کے عکس کو پردے پر بڑا کر کے دیکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

مَناظِری سَراب

(طبیعیات) بینائی کو پیش کیا جانے والا مغالطہ آمیز یا گمراہ کن عکس یا بصری تاثر ، بصری التباس ، فریب نظر (Optical illusion) ۔

مَناظِری قِندِیل

(طبیعیات) وہ فانوس جس سے کسی عکس کے شفاف حصے وغیرہ کا بڑا خیال (عکس / شبیہ) بنا کر پردے پر اتارتے ہیں ۔

مَناظِری مَرکَز

(طبیعیات) عدسے کا وہ نقطہ جہاں محور عدسے سے ملتا ہے

مَنزِلی اُصُول

(طبیعیات) وہ اُصول جسے سپوٹنک کو ایک سہ منزلہ راکٹ کی مدد سے مدار میں پھینکنے یا بھیجنے کے لیے وضع کیا گیا تاکہ مطلوبہ تیز رفتار حاصل ہو سکے (Stepprinciple) ۔

مَنْشُور نُما

(طبعیات) ایک جسم جس کی شکل منشور کی شکل کی طرح ہوتی ہے اور اس کے سرے آپس میں مطابقت نہیں رکھتے اور چہرے نسبتاً چوکور ہوتے ہیں.

مَنظَر بیں

(طبیعیات) وہ آلہ جس میں دو آئینے لگے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ایسی اشیا یا مناظر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے جو دیوار یا سمندر کی اوٹ میں ہماری آنکھ کی سطح سے بلند ہوں (آبدوز کشتیوں میں اس کا استعمال عام ہے) ۔

مُنعَکِس

عکس ڈالنے والا

مُنفَرج

کھلا ہوا ، کشادہ ، وسیع

مَنْفِی

(مجازاً) غیرمستحسن، ناپسندیدہ، برا، تخریبی

مَنفی اِسراع

(طبیعیات) کسی عمل یا رفتار کو سست کرنے یا روکنے کا عمل ، ابطاء ، منبع ، تعویق ، روک (Retardation) ۔

مَنفی بَرقِیَّہ

(طبیعیات) ایٹم یا جوہر کا سب سے کثیف حصہ جس پر مثبت بار ہوتا ہے اور جس کے گرد برقیے (الیکٹران) مجتمع ہوتے ہیں ۔

مَنفی دَمَک

(طبیعیات) روشنی کی ایک نیلی لکیر جو منفی برقیرہ کے اطراف نظر آتی ہے ۔

مَنفی رَواں

(طبعی کیمیا) کسی برق پاش کا وہ منفی جزو جو برق پاشی میں مثبت قطب کی طرف بڑھتا ہے ، منفی برق پارہ (Anion) ۔

مَنفی مَرکَزَہ

(طبعی کیمیا) منفی قوتوں کا حامل مرکزہ (Negative Nucleus) ۔

مَنفی وولٹ

(طبیعیات) رک : منفی موج ، منفی برقی قوت ۔

مِنقارَہ

(طبیعیات) ایک برتن جس میں ایک ٹونٹی سی لگی ہوتی ہے اور جو ایسے شیشے کا بنا ہوتا ہے جو آگ کو برداشت کرسکتا ہو ۔

مُنقَلِب

۱۔ اُلٹنے والا ، پھر جانے والا ، متغیر ، بدلنے والا ، بدلا ہوا ، پھرا یا پلٹا ہوا ۔

مُنَوَّر دَھبّا

روشن دھبا ؛ (طبیعیات) روشنی کا وہ دھبا جو تصویر پر روشنی گزارنے کے لیے ڈالا جاتا ہے ۔

مُنْکَسِر

انکسار برتنے والا، متواضع، خاکسار

مَوج

سکون، سکھ، خوشی، مستی، لطف

مَوج نِگار

(طبیعیات) آواز کے اُتار چڑھاؤ کو معلوم کرنے کا ایک آلہ

مَوجی حَرکَت

(طبیعیات) ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت جو لہریہ کی شکل میں ہو

مَوجی رُخ

(طبیعیات) موجی اضطراب میں کوئی سطح جس میں ایک خاص وقت میں تمام ارتعاشات ایک ہیئت میں ہوتے ہیں ، موجی محاذ

مَوجی لَمبائی

(طبیعیات) طول موج ؛ موجی اضطراب کی ایک ہی ہیئت میں متحرک ذرات میں کم از کم فاصلہ

مَوجی مَحاذ

(طبیعیات) موجی اضطراب کی ایک سطح جس میں ایک خاص وقت میں تمام ارتعاش ایک ہی ہیئت میں ہوتے ہیں

مَوجی نَظَریَہ

(طبیعیات) یہ نظریہ کہ روشنی کی ترسیل برقناطیسی امواج کی طرح ہوتی ہے ، نظریہء تموج نور

مورْچا

وہ آڑ یا محفوظ مقام جو جنگ میں نشانہ بازی یا دفاع وغیرہ کی غرض سے سپاہیوں کے لیے مقرر کی جائے ۔

مُوَسَّع

وسعت رکھنے والا، وسیع، پھیلا ہوا

مَوشُور

(طبیعیات) وہ جسم جو درمیان سطح قاعدہ اور سطح بالائی کے (جو متشابہہ اور متوازی ہوں) واقع ہو ، تین یا زیادہ ضلعوں والا بلوریں جسم ؛ قلم ؛ منشور (Prism) ۔

مُوصِلُ البَرق

(طبیعیات) برقی رو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک جسم سے دوسرے جسم میں پہنچانے کا واسطہ ، کنڈکٹر ۔

مَیل

گندگی، غلاظت، کیچڑ، چرک جو جسم، ناک، کان، آنکھ وغیرہ میں جم جاتی ہے نیز فضلہ، گاد

نا گُزار

رک : نا (۴) کا تحتی ۔

نِسبَتِ حَرْکَت

وہ حرکت جس کا تعین باہمی نسبت سے ہو ؛ (طبعیات) کسی شے کے حالت ِسکون یا حالت ِحرکت میں ہونے کا تعین اس بات سے کرنا کہ اس کا فاصلہ اس کے اردگرد کی اشیا سے تبدیل ہورہا ہے یا نہیں (انگ : Relative Movement) ۔

نُفُوذ

سرایت کرنا، داخل ہونا، جذب ہونا

نُفُوذی پَمپ

(طبیعیات) ہوا کے دباؤ کی مدد سے کام کرنے والا پمپ ۔

نُقاط ماسِک

(طبیعیات) وہ نقطے جس پر شعاعیں انحراف یا انعکاس کے بعد جمع ہوں ، وہ نقطے جس سے شعاعیں نکلتی ہوئی معلوم ہوں ۔

نُقطَۂ اِحتِراق

(طبیعیات) حرارت کا وہ مقام جہاں کوئی چیز جل جائے ، جس درجہء حرارت پر آگ لگ جائے ۔

نُقطَۂ اِشتِعال

(طبیعیات) حرارت اور کھولاؤ کا وہ درجہ جس پر آگ بھڑک اُٹھے ؛ اندرونی احتراق والے انجن میں سلنڈر کے اندر محلول کو بھڑکانے کا درجہ (Ignition Point) ۔

نُقطَۂ اِنعِطاف

(طبیعیات) وہ مقام جہاں سے جھکاؤ شروع ہو جائے ، جھکاؤ یا خم کی انتہا شعاعوں کے جھکنے یا مڑنے کی انتہا ، کسی لہر کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں سفر کرتے ہوئے اپنے راستے کے بدل لینے کا عمل ۔

نُقطَۂ تَعلِیق

(طبیعیات) کسی آلے کے درمیان کا وہ حصہ (پرزہ) یا نشان جس کے ذریعے اس آلے کا ڈھانچا دھرے سے یوں وابستہ ہوتا ہے کہ یہ اس کی حرکت میں آنے پر جھٹکا سہنے کا کام دیتا ہے ۔

نُقطَۂ ذَوب

(طبیعیات) وہ درجہء حرارت جس پر کوئی ٹھوس چیز پگھل جاتی ہے ، نقطہء اماعت

نُقطَۂ فاصِل

(طبیعیات) گیس کا وہ درجہء حرارت جس سے اوپر دباؤ خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اسے رقیق نہیں بنا سکتا ۔

نُقطَۂ ماسِکَہ

(بصریات) وہ نقطہ جہاں سے کسی شے کی شبیہہ عدسے یا آئینے پر صاف دکھائی دے سکے ۔

نُقطَۂ مَغلُوبِیَّت

(طبیعیات) وہ قوت جس میں مزید اضافے سے کوئی شے اپنی لچک کھو بیٹھے اور قوت ہٹانے سے اپنی اصلی حالت پر نہ آئے (Yield Point) ۔

نُقْطَۂ اُبال

(طبیعیات) حرارت کا وہ درجہ جہاں کوئی مائع اُبلنے لگے ؛ وہ درجہء حرارت جس پر کوئی خالص شے مائع سے گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے (مثلا سینٹی گریڈ یا فارن ہائیٹ) جس پر کوئی مائع چیز کسی رکاوٹ کے بغیر اُبلنا شروع کردے ؛ نقطہء جوش (Boiling Point) ۔

نُقْطَۂ اِنْجِماد

ٹھنڈ سے جم جانے کیفیت، انتہائی سرد، جم جانے کی حد تک سرد

نُقْطَۂ جوش

(طبیعیات) وہ درجہ حرارت جس پر کوئی مائع ابلنے لگے، نقطہ ابال

نَلی

نل (پائپ) جس کے ذریعے سے پانی ، گیس وغیرہ پہنچائی جائے ؛ (مجازاً) ٹونٹی ۔

نَم دار بھاپ

(طبیعیات) بھاپ جو پانی کو معمول کے مطابق سو درجے سینٹی گریڈ پر اُبالنے سے پیدا ہوتی ہے ۔

نُمائِندَہ شِیشَہ

(طبیعیات) ایک قسم کا مستوی آئینہ جو آلہء سُدس کے متحرک بازو پر نصب ہوتا ہے اور اس کے ساتھ گھومتا ہے (Index glass)

نوری

(طبیعیات) نور (روشنی) سے متعلق ، روشنی کا ۔

نُوری سال

(طبیعیتا) وہ فاصلہ جو روشنی ایک سل میں طے کرتی ہے

نوشادَر

سفید نمک، المونیم اور کلورین سے مرکب ایک ہاضم کھٹا مادہ (دواء مستعمل)، نوشادر پیکانی

نَوعی حَجْم

(طبیعیات) کسی شے کے حجم مذکورہ کے وزن کا تناسب کسی اور شے کے اسی قدر حجم کے حوالے سے جسے معیار مان لیا گیا ہو

نِیم بازُو

(طبیعیات) تربین میں اخراجی زاویے پر منحصر پتیاں (Blades) ۔

وَحدانی مَیدانِ عَمَل

(طبیعیات) نظریہ متحدہ میدان ، آئن اسٹائن کا ایک نظریہ جس کے ذریعے تمام میدانی مظاہر یعنی کشش ثقل اور برقناطیسیت کی ایک ہی تشریح کی کوشش کی گئی ہے جبکہ پہلے ان نظریات کو علیٰحدہ علیٰحدہ بیان کیا جاتا تھا ۔

وَحِیدُ القِیمَت

(طبیعیات و ریاضی) ایک قیمت یا قدر کا ۔

وَزْن

(لفظاً) پلڑا، پیمانہ، اندازہ

وَزْنِ مَخصُوص

(طبیعیات) ؛ (کیمیا) کسی شے کی کثافت کی کسی معیاری شے کی کثافت سے نسبت (یہ معیاری شے ٹھوس اور مائع کے لیے پانی ہے جبکہ گیسوں کے لیے ہوا) ، کثافت ِاضافی (انگ : Specific gravity) ۔

وَضْع نُما

(طبیعیات) شکل ظاہر کرنے والا

وُلُوج

داخل ہونا، اندر جانا، داخلہ

کار آمَد بھاپ

(طبیعیات) وہ بھاپ جس کا دباؤ اور ٹمپریچر بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے اور اس میں کام کرنے کی بہت زیادہ توانائی پائی جاتی ہے، زندہ بھاپ

کَعْبی تَشاکُل

(طبیعیات) کسی چیز وغیرہ کا طول و عرض و دبازت میں یکساں یا ہم شکل ہونا (انگ: Cubic Symmetry).

کَم بیشی

رک : کمی بیشی ؛ (طبیعیات) حسب ضرورت کم زیادہ کرنا ، گھٹانا بڑھانا ، اتارنا چڑھانا ، خروج پیما کی متناسب تبدیلی کا عمل (انگ : Modulation).

کَھولاو کا دَرْجَہ

(طبیعیات) حرارت جس پر مائع (خصوصاً پانی) اُبلنا شروع ہوتا ہے ، نقطۂ جوش (انگ : Boiling Point).

ہائی ٹینشَن

(طبیعیات) جوہری توانائی ، مادّے یا اشعاع کی کام کرنے کی اعلیٰ صلاحیت یا قوت ۔

ہَنگامَہ آفرِیں

ہنگامہ پیدا کرنے والا، کنایتہ: ہلچل ڈالنے والا، افراتفری مچانے والا

ہَوا سُدھار

(لفظاً) ہوا کو درست کرنے والا ؛ (طبیعیات) وہ مصنوعی عمل جس کے ذریعے ہوا کی حرارت اور مرطوبیت میں تبدیلیاں لائی جاتی ہیں جس سے وہ انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ موافق اور ساز گار ہو جاتی ہے ، عموماً عمارت یا کمرے کی گرم ہوا کو ٹھنڈا کرنے کا عمل یا طریقہ (انگ : Air conditioning) ۔

ہَوا سی چِیزوں کی باہَری چال

(طبیعیات) گیسوں کے باہر نکلنے کا عمل

ہَوا کا دَباؤ

ہوا کا زور ، طاقت جس سے ہوا کسی چیز کو دبائے نیز (طبیعیات) کسی مقام پر ہوا کی مقدار جسے کسی رقبے کی اکائی اور وزن سے ظاہر کیا جاتا ہے ؛ ہوا کا حرکی یا سکونی دباؤ ؛ (موسمیات) کسی مقام کی مخصوص فضائی کیفیت جس سے بارش کے ہونے یا نہ ہونے کے امکان کا اندازہ لگاتے ہیں ۔

ہَوا کا فِشار

(طبیعیات) ہوا کا دباؤ جس سے موسم (خصوصاً بارش وغیرہ) کا اندازہ لگاتے ہیں ۔

ہَوائی

ہوا سے منسوب یا متعلق ، ہوا سے نسبت رکھنے والا ، ہوا کا ، ہوا جیسا ، ہوا والا

ہَوائی حَرَکِیات

(طبیعیات) فضائی اجسام کی حرکات اور اُن پر عمل کرنے والی قوتوں کے باہمی تعلق کا مطالعہ ۔

ہَوائی دَور

(طبیعیات) گیس انجنوں کا وہ سلسلہء عمل جس کی بنیاد تفاعل توانائی کی صورت کے لحاظ سے خاص مفروضے پر ہے ۔

ہَیئَتِ طَبعی

(طبیعیات) ارتقا کی حالت ، اثنائے تغیر ؛ کسی تدریجی عمل کا کوئی مرحلہ (انگ : Phase) ۔

ہَیئَتی رَفتار

(طبیعیات) کسی حرکت پذیر شے کی تبدیل ہوتی ہوئی رفتار جو کسی خاص سمت میں ہو ، تغیر پذیر رفتار (انگ : Phasic Velocity) ۔

ہَیئَتی فَرق

(طبیعیات) دو سادہ ارتعاشوں کے باہمی ربط میں پیدا ہونے والا فرق (انگ : Phase Difference) ۔

ہَیُّولیٰ اُولیٰ

(طبیعیات) مادّے کا ابتدائی خاکہ ، درجہ یا ساخت وغیرہ ، جوہر اوّل ۔

یَساری

یساری سے منسوب، بائیں بازو کا، لکھنے والوں کے اُس گروہ کا (ادیب) جو ترقی پسند کہلاتا ہے، اشتراکی، ترقی پسند(ادیب)

یَک لَونی

(لفظاً) ایک رنگ یا ساخت پر مشتمل ؛ (طبیعیات) ایک ہی طول موج یا تعدد پر مبنی (تنویر یا تاب کاری) (انگ : Monochromatic).

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone