’’تعمیر‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تعمیر‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آخِری گَیہ
(تعمیر) کسی عمارت کے آگے پیچھے بننے ہوئے درجوں میں پچھلا درجہ
آمْنی کا بَسْتَہ
(تعمیر) مان٘گ دار الٹے آم کی وضع کا بستہ
آویزَہ
تاج، چھتری، ہاتھی یا گھوڑے وغیرہ کے ساز میں لٹکا ہوا پھندنا، بندا، لٹکن
آٹْکی
(تعمیر) تعمیر مسالے کے کسی وزنی عدد کو بیلن پر دکھیل کر لے جانے کا اوسط درجے کا چار پانچ فٹ لمبا بَلّی کا ٹکڑا جس کو اٹکا کر بھاری عدد کو آگے سرکایا جائے.
آہَک
استر کاری کا مسالہ، چپکنے والی چیز، چیپ دارچیز
اُتار
۰۱ اترنے یا اوپر سے نیچے آنے کا عمل .
اُچھالا
رک، 'آچھالنا' جس کا یہ اسم کیفیت ہے
اُچھالا بانْدْھنا
(تعمیر) کسی چیز سے باندھ کر اُچھالا نمبر ۳ کی روک کرنا
اِحْکام
(لفظاً) مضبوط کرنا ، (تعمیرات) وہ ستون وغیرہ جو عمارت کے کسی حصے کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے بنایا جائے۔
اِحْکامی
(تعمیر) وہ سلاخ یا پتھر وغیرہ جو عمارت کو محکم اور مضبوط کرنے کی غرض سے لگائی جاتی ہے.
اَدّھے کا بَسْتَہ
(تعمیر) نصف دائرے کی شکل کی ڈاٹ، گول ڈاٹ، ادھے کی ڈاٹ
اِسْفِین
پچر، پھنی، دخیل (جو کسی سوراخ یا دراڑ کو بند کرنے کےلیے ٹھوکی جائے)
اِلِِین
(تعمیرات) دالانن کے پاکھوں سے ملا کر لگائے جانے والے ستون کے ادھے ، بغلی ستون ، پکھوائی در.
اَمْلا
عمارت کی تیاری میں لگا ہوا مسالہ: اینٹ، چونا، پتھر، لکڑی وغیرہ
اَنْجُم جالی
پتھر لکڑی وغیرہ میں تارے کی وضع کی چھ کونی بنی ہوئی جالی (مثلث متساوی الاضلاع کی شکل کو مختلف پہلووں سے جما کر طرح طرح کی خوش وضع اور خوشنما نمونوں کی جالیاں پتھر میں تراشی جاتی ہیں جس کی نقل دوسرے کاری گروں نے بھی اپنے اپنے کاموں میں کی ہے
اَٹال بَنانا
(تعمیر) عالی شان عمارت کھڑی کرنا
اُڑائی
(تعمیر) بارود کے ذریعے پہاڑی وغیرہ کو توڑنے کا عمل
اَکوہَر
(نباتیات) بھارت کے یورپی علاقے کے ایک درخت کی لکڑی جو چھت کی کڑیوں میں استعمال ہوتی ہے
اَینٹھ
اینٹھنا (رک) کا حاصل مصدر، اینْٹھن
بادامی پَخ
(تعمیر) بادام کے خول کے مانند قوس نما تراش کا پاکھا
بجھاوَٹ
دو تختوں کے درمیان درزبند جوڑ، یعنی ایسا جوڑ، جس کے دونوں حصوں میں باہمی گرفت کے لئے پکڑ بنی ہوئی ہو تاکہ وہ آپس میں پیوست ہوجائیں
بُخار
کسی گرم یا ترچیز سے نکلنے والی حرارت، جسم مادّی کی طبعی گرمی
بَر آویْخَتہ
(تعمیر) لٹکا ہوا، نیچے کی طرف جھکا ہوا
برگ
(تعمیر) داسے وغیرہ پر تراشے ہوئے یا بنائے ہوئے پیپل کے پتے کی شکل کے نقش
بَرْگا
(تعمیر) ستون کی سطح سے نکلتا ہوا وہ سطح پتھر جس پر محراب کے پاکھے کی چنائی شروع کی جاتی ہے
بِنا پَڑنا
بنیاد رکھی جانا، نیو قائم ہونا
بِٹھاو
(تعمیرات) بھرائی کے بعد پانی پڑنے یا کسی دوسری وجہ سے مٹی کی سطح دب جانے کی کیفیت.
بہرا
جس کی سماعت زائل ہو چکی ہو یا کم سنائی دے، گراں گوش
بیلَن کی پاڑ
(تعمیر) ایسے موقع پر جہاں رپٹے کے پاڑ کے لیے گنجائش نہ ہو بھاری سامان چڑھانے اور معمولی مسالا پہن٘چانے کے لیے دو رخی پاڑ بان٘دھ کر اس پر بیلن (چرخیاں) بان٘دھتے ہیں اور ان کے ذریعے رسیوں سے بھاری اشیا اوپر کھین٘چتے ہیں، اس پاڑ کو اصطلاحاً بیلن کی پاڑ کہتے ہیں .
بیڑی
وہ خاص وضع کی کڑی یا زنجیر یو قیدی یا ملزم کے پانْو میں ڈالتے ہیں تاکہ بھاگ نہ جائے.
بیہْری بَندی
سڑکوں کی مرمت کے لیے چندہ
پاڑ
(تعمیرات) قد سے اون٘چی دیوار کے لیے معمار کے بیٹھنے اور تعمیری مسالا رکھنے کا اڈا جو چنائی کے قریب کھڑی بلیاں گاڑ کر بنایا جاتا ہے اس کی مختلف قسمیں ہیں مثلاً : گجارے کی پاڑ، رپٹے کی پاڑ، بیلن کی پاڑ وغیرہ
پاکِواڑی
(تعمیر) چھوٹا تحتی یا نچلا کواڑ ، انگ : Foot valve.
پاکھا
(خیاطی) اچکن کی چولی میں سامنے کے رخ کا وہ حصہ جس میں بٹن ٹان٘کتے یا کاج بناتے ہیں.
پَرْچھا
(شیرینی سازی) سجال یا کھجوریں تلنے کا اتھلی قسم کا کڑھاؤ
پَن آڑ
(تعمیرات) سیسے کی چادریں جو مکان کے دوسرے حصے میں پانی کے چڑھنے کے احتمال کو روکنے کے لیے لگائی جائیں.
پَنْسال میں کَرنا
(تعمیر) مسطح یا ہموار کرنا (آلے کی مدد سے ہمواری کی جان٘چ کرنا)
پونا
رک : پون ، تین چوتھائی کا پہاڑا .
پَٹّی
سبق ، درس ؛ حروف تہجی کا سلسلہ ، کسی حرف سے بننے والے الفاظ کا سلسلہ
پَٹکا
وہ پٹی کپڑا یا رومال وغیرہ جس سے کمر کسی جاتی ہے، کمر پیچ، کمر بند
پَٹھار
(زراعت) ایسا قطعۂ آراضی جس کی سطح کی مٹی کے قریب چٹان ہو اور بڑا درخت نہ لگ سکے .
پَکھاڑی
(تعمیر) قین٘چی کے علی القوائم سلاخ جس کے ذریعے چھت کی پوشش کو قین٘چی سے وصل کیا جاتا ہے
پَہاڑی دار
(تعمیر) این٘ٹ یا پتھر کی ایک خاص وضع کی چنائی جو خصوصی شکل میں ناہموار ہوتی ہے.
پیش چادر
(تعمیرات) پیش چادر (apron) سیسے کی چادر کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے جس کا بالائی سرا سانْد میں موڑ کر بٹھا دیا جاتا ہے اور بقیہ حصہ موڑ کر بن آڑ یا پرنالے کے عمودی جزو پر لٹکتا ہوا چھوڑ دیا جاتا ہے
تاگْڑی
(تاگوں وغیرہ) کا بٹا ہوا ڈورا جو بندو یا گن٘وار یا ان کے بچے لن٘گوٹی اٹکانے کے لئے ناف سے نیچے بان٘دھتے ہیں.
تَرائی
دو پہاڑوں کے درمیان کا راستہ، گھاٹی، دامن کوہ، وادی، وادی نما نشیب
تِرْیا
(ہندو) عورت، استری، نار یا ناری
تَسْمَہ
(تلوار بازی) کمر یعنی بیچ دھڑ پر تلوار کی ضرب
ثِقْلی بَنْد
(تعمیرات) پختہ بند کی ایک قسم جس میں دباؤ اور فشار کا خیال رکھا جاتا ہے .
ثِقْلی تَراش
(تعمیرات) ثقلی بند (رک) کی طرز ، وضع .
خالِص فَصْل
(تعمیرات) پل یا دوسری عمارتوں کی تعمیر میں ایک خاص دوری رکھنے کا پیمانہ .
دِیوار
(حیاتیات) اعضائے جسمانی پر کھال کا غلاف.
دِیوار داسا
(تعمیر) جو کڑیاں چھت کا چوینہ بٹھانے کے لیے دیوار پر رکھی جاتی ہیں.
رابِطَہ کاری
تعلق پیدا کرنا، میل ملاپ قائم کرنا، سلسلہ جوڑنا، ربط ضبط
زاغ بَندی
(تعمیرات) موٹھی کا پتّھر لگانا ، توڑا لگانا.
سَگ پا
(تعمیرات) چوبی زینے کی ایک قسم
سَنگِ باسی
(حجریات) ایک قِسم کا پرت دار پتّھر جو سُرخ اور زردی یا سفیدی مائل سرخ ہوتا ہے جسے سنگِ سُرخ بھی کہتے ہیں (تعمیرات میں مستعمل).
شَعْری عَمَل
(تعمیرات) باریک رگوں یا نالیوں کے جذب اور دفاع کا کام
صَدْرِ دالان
(تعمیرات) دُہرے یعنی دالان در دالان کا پچھلا دالان جہاں مسند تکیہ لگایا جائے یا صدر کے بیٹھنے کی جگہ ہو
صَدْرِ دَرْوازَہ
(تعمیرات) مکان کا اصلی اور بڑا دروزہ جو بڑے مکانوں میں عام طور سے خوشنما تاج دار بنایا جاتا ہے.
فِشار بَنْدی
(تعمیرات) چھت کو سہارا دینے کے لیے ترچھی لکڑی لگانا ، آڑی بلی کھڑی کرنا.
فِشاری
(تعمیرات) روک ، دباؤ سے متعلق ، دباؤ کا.
مُتَّکا
جس پر تکیہ کیا جائے، تکیہ گاہ، آسرا، سہارا
مِیانَہ پُل
(تعمیرات) وہ پل جس میں بوجھ گرڈروں کی نچلی کور پر پڑتے ہیں (انگ : Through Bridge) ۔
نَریا
نریا یا فلیا، نالی کی سی شکل کا بنا ہوا کویلو، اس کو قلفی دار کویلو اور کھوریا بھی کہتے ہیں، کیوں کہ چھوائی میں ان کی نالیاں ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں جوڑ دی جاتی ہیں
نِکال دینا
جواب دے دینا ، ملازمت سے موقوف کر دینا ، برطرف کر دینا کسی جگہ سے ہٹا دینا
ٹَپّا
گولی یا گین٘د کا زمین یا دیوار سے ٹکراو.
ڈاٹ
کاغذ، لکڑی یا شیشے وغیرہ کی چیز جس سے شیشے یا صراحی وغیرہ کا منھ بند کرتے ہیں، کاگ، کارک
کاشی کار
(تعمیر) کاشی کا کام کرنے والا نیز جس پر چینی کا کام بنا ہوا ہو (اینٹ) ، عمارت وغیرہ.
کامِل ڈھانچا
(تعمیرات) وہ ڈھان٘چہ جس میں سلاخوں کی تعداد لداؤ کی تعدیل کے مطابق ہو .
کَتَّل
پتھّر کا دھار دار ٹکڑا، پتھّر کی کرچ، کتّر، مٹّی کے برتن کا مدوّر اور باریک ٹکڑا جس کو لڑکے ہوا میں اچھالتے ہیں، اینٹ یا پتھّر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے
کَسْنی
(تعمیر) وہ سلاخ یا آلہ جس سے جھکاؤ روکا جائے.
کَمان ٹیکا
(تعمیرات) پیل پایہ جس پر کمان (ڈاٹ) کا سب سے نچلا سرا ٹکتا ہے .
ہَوا بُجھائی
(تعمیرات) بھٹے میں کچلی ہوئی کھریا اور مٹی کو تپش پہنچانے کے بعد اس کے سفوف کو خشک جگہ پر پھیلاکر چند دنوں تک ٹھنڈا کرنے کا عمل جس کے بعد سیمنٹ پھولتا نہیں ۔
ہَوا تالا
(تعمیرات) کنویں وغیرہ کی کھدائی میں استعمال کیا جانے والا ہوا بند حلقہ جس کی وجہ سے پانی کے پائپ یا پمپ میں ہوا بستگی پیدا ہو جاتی ہے ۔
ہَوا تَنا
(تعمیرات) ہوا خارج ہونے کی نالی ۔
ہَوائی کوٹھی
(تعمیرات) پانی میں بنیاد ڈالنے کے لیے ایک بڑا آب بند ڈبا جو ہوا کو روکنے کا کام دیتا ہے ، ایک دھاتی کمرا (انگ : Pneumatic Caisson) ۔
یَک رُخی نَقشَہ
(تعمیرات) ایک زاویے سے کسی عمارت وغیرہ کا نقشہ ، یک رخا منظر یا شبیہ ۔