زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’بشریات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’بشریات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بَسیرا
شام کے وقت اپنے اپنے گھونْسلے میں شب باشی کے لئے جانے سے کچھ پہلے پرندوں کے اکٹھا بیٹھنے اور چہچہانے کا عمل
پِیْوسی
(گھوسی) وہ گاڑھا دودھ (انسان کا ہو یا چوپائے کا) حمل کے زمانے کا گاڑھا دودھ جو تھنوں میں آ جاتا ہے بچہ پیدا ہونے کے بعد پہلے دو تین روز کا دودھ جو گرم کرنے سے پھٹ جاتا ہے
تَق٘وِیمِ اَح٘سَن
قرآن پاک کی سورت و التین کی ایک آیت کی طرف اشارہ ہے یہاں تقویم کے لفظی معنی کسی چنز کے قوام اور بنیاد کو درست کرنے کے ہیں مراد یہ کہ اس (انسان) کی جبلت و فطرت کو بھی دوسری مخلوقات کے اعتبار سے دنیا کے سب جانداروں سے بہتر اور حسین بنایا گیا ہے، ساخت اور بناوٹ کے لحاظ سے بہترین سان٘چے میں ڈھالا گیا ہے، احسن تقویم .
دُنْیا
موجود عالم، موجود زندگی، آخرت کی نقیض، چونکہ دُنیا عاقبت سے پہلے اور آدمی کے لیے بمقابلہ آخرت قریب ہے اس لیے ( لفظی معنوں کی مناسبت سے ) دُنیا کہلاتی ہے، کائنات، جہان
دُودْھ
بچَہ جننے والی مادہ (حیوان یا انسان) کے جسم کا سفید رنگ کا سیَال کا سیَال مادَہ جو بچّے کی خوراک کے لیے ایک خاص مدّت تک چھاتی یا تھن میں پیدا ہوتا ریتا ہے
رَحِم
مادہ جاندار (انسان پرند، چرند، درند) کے شکم میں وہ تھیلی جس میں بچہ پرورش پاتا ہے یا انڈا بنتا ہے، بچہ دانی، بطنِ مادر نیز جوفِ نباتات
لا ذاتِیَت
(فلسفہ اخلاق) اخلاقی مقاصد کا موضوع (فاعل) کی ذات کے علاوہ دیگر افراد ہونے کی صورتِ حال ، افراد (انسان) کا اجتماع یا ان کی معاشرت .
مَیدَہ و شَہاب
میدے کی طرح سفید اور کاجیرے کے رس کی طرح سرخ، خوبصورت گورا چٹا، سرخ و سفید(انسانی رنگ کی تعریف کے لیے مستعمل)
وَظَائِف
وہ رقوم جو نادار طالب علموں کو اُن کے علمی و دیگر اخراجات کے یے عموماً سرکار کی جانب سے دی جائے، نمایاں کامیابی پر آگے پڑھنے کے لیے امدادی وظیفے، اسکول ، یونیورسٹی مقامی حکومت وغیرہ کے سرمائے سے، اسکالر شپ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔