تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بھاڑ" کے متعقلہ نتائج

بھاڑ

اناج بھوننے کی جگہ، گاڑی کا کرایہ، چولھا یا بھٹی جس پر بھڑ بھون٘جے اناج کے دانے بھونتے ہیں، بالعموم دڑبے نما سامنے سے کھلا ہوا جس میں چنے وغیرہ بھوننے کے لیے بالو گرم کی جاتی ہے

بھاڑ دَہَکْنا

رک : بھاڑ جلنا .

بھاڑ لِیپا ہاتھ کالے

محنت کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، کوشش بے ثمر رہی

بھاڑ لِیپ کَر ہاتھ کالا کَرنا

بے فائدہ محنت کرنا، محنت مشقت کا بے ثمر رہنا، بے کار میں کام کرنا

بھاڑ سا مُنھ کھولْنا

کسی چیز کو نگلنے کے لیے من٘ھ کو زیادہ سے زیادہ کھولنا

بھاڑ جَلْنا

رک : بھاڑ تپنا .

بھاڑ تَپنا

بھاڑ کے اندر کی بالو کا بہت گرم ہونا ، کسی چیز کا بہت زیادہ گرم ہونا .

بھاڑ جھوکْنا

(کوڑا کرکٹ گھاس پھونس لکڑی ایندھن ڈال کر) بھاڑ کو گرم کرنا

بھاڑ بُھنْنا

(کسی چیز کا) شدید طور سے گرم ہونا، تپنا

بھاڑ جھونْکنا

(کوڑا کرکٹ گھاس پھونس لکڑی ایندھن ڈال کر) بھاڑ کو گرم کرنا

بھاڑ سے نِکالا بَھٹّی میں جھونکا

ایک مصیبت سے نکال کر دوسری مصیبت میں ڈال دیا

بھاڑ میں گَیا

(کسی سے قطع نظر کرنے کے لیے) ایک طرف رہا، الگ رہا، ذکر ہی کیا

بھاڑ میں پَڑو

ایک کوسنا، غارت جائے، فنا ہو، برباد ہو

بھاڑ میں پَڑے

ایک کوسنا، غارت جائے، فنا ہو، برباد ہو

بھاڑ سا بُھننا

(کسی چیز کا) شدید طور سے گرم ہونا، تپنا

بھاڑُو

بھاڑ کھانے والا، دلال، بھڑوا (ایک گالی)، کمینہ، ذلیل، بے غیرت

بھاڑ میں پَڑے وہ سونا جِس سے ٹُوٹیں کان

وہ فائدہ کس کام کا جس میں کوئی ضرر شامل نہ ہو، جو نفع اذیت پہنچائے اس کا نہ ہونا اچھا ہے

بھاڑ میں ڈاْلنا

ضائع کرنا، برباد کرنا، (ناکارہ سمجھ کر) پھینکنا

بھاڑ میں بُھلَسْنا

جلنا، پُھکنا، جھلسنا، (مجازاً) سخت ایذا پانا

بھاڑ میں بُھننا

بھاڑ کی گرم بالو میں اناج کے دانوں کی کھیلیں بن جانا

بھاڑ چُولھے میں جانا

ضائع ہونا، بیکار جانا، برباد ہونا

بھاڑ کے بِھیتَر جھونکنا

ضائع کرنا، برباد کرنا، (ناکارہ سمجھ کر) پھینکنا

بھاڑ کھانا

حرام کی کمائی پر گزر بسر کرنا، خرچی کمانا، طوائف یا کسی عورت کے لواحقین کا اس کے زنا کی کمائی کھانا

بھاڑے کَرنا

کرایہ یا اجرت پر لینا

بھاڑ میں جاؤ

to hell with it!

بھاڑ میں جائے

رک : بھاڑ میں پڑو/ پڑے .

بھاڑے کا

وہ شے جس کے استعمال کا کرایہ دیا جائے ؛ وہ حیوان جس سے کام لینے کا معاوضہ ادا کیا جائے ؛ اجرت پر کام کرنے والا ، اجیر ، مزدور .

بھاڑ میں ڈالو

to hell with it

بھاڑے کا ٹَٹُّو

بودا، عارضی، ناپائیدار، کمزور

بھاڑ میں جھونکنا

ضائع کرنا، برباد کرنا، (ناکارہ سمجھ کر) پھینکنا

بھاڑُو کا بھاڑُو

بھاڑوکا بیٹا جو خود بھی بھاڑ کھاتا ہو (گالی کے طور پر مستعمل)

بھاڑے دینا

صدقہ یا خیرات وغیرہ دینا ، بخشش کرنا .

بھاڑے لینا

کرایہ یا اجرت پر لینا

بھاڑے

بھاڑا کی مغیرہ حالت

بھاڑا کرنا

hire, settle the fare

بھاڑا

مٹی کا وہ تودہ یا گھروندا جسے چیونٹیاں اپنے مسکن کے طور پر استعمال کرتی ہیں، بھٹ، بھٹّا

بھاڑوتی

بھاڑے کی گاڑی ہان٘کنے والا، کرائے پراکا گاڑی وغیرہ چلانے والا

سارِی عُمْر بھاڑ ہِی جھوکا

ساری عمر فضول کاموں میں ضائع کی

اُلْٹا بھاڑ

واپسی کا کرایہ

اَکیلا چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑتا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

ساری عُمْر بھاڑ ہی چھونکا

ساری عمر فضول کاموں میں گنوائی / ضائع کی

مُوکُو نَہ تُوکُو بھاڑ میں جھونْکُو

نہ میرے کام کا نہ تمھارے کام کا ، ایسی چیز کا کیا کرنا ہے دور کرو

صُورَت نَہ شکْل بھاڑ میں سے نِکَل

ہر طرح سے برا، نہایت بدصورت یا بے ہنر

مو کو نَہ تو کو، لے بھاڑ میں جھوکو

نہ خود اپنے کام میں لائیں گے نہ تمھیں کام میں لانے دیں گے چاہے ضائع ہو جائے تو ہو جائے

اَکیلا سُورْما چَنا بھاڑ نَہِیں پھوڑْ سَکْتا

رک : اکیلا چنا بھاڑ نہیں بھوڑ سکتا

پَڑے بھاڑ چُولھے میں

ختم ہوجائے ، دور ہا جائے ، مٹ جائے ، برباد ہو جائے (غصہ میں کہتے ہیں).

چُولھے بھاڑ میں جائے

(بیزاری کے موقع پر) تباہ ہوجائے، اُجڑ جائے، غارت ہوجائے

دِلّی میں رَہ کَر بھاڑ جھونْکا

نالائق ہی رہا، اچھی جگہ رہ کر بھی لیاقت نہیں پیدا کی، نااہل انسان کبھی ترقی نہیں کر سکتا، داخلی اہلیت کو بہر حال خارجی حالت پر فوقیت ہے جب تک جوہرِ قابل نہ ہو، بہتر سے بہتر ماحول سے منفعت حاصل نہیں کی جا سکتی، بڑے شہر میں رہے اور گھٹیا سے گٹھیا کام کیا

بِھیڑ بَھاڑ

دھوم دھام، شان و شوکت

اَکیلا چَنا کیا بھاڑ پھوڑے گا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

آپ صُو بیدار بِیوی جھونکے بھاڑ

ایسا شخص جو باوجود استطاعت بیوی کے آرام و آسائش کا دھیان نہ رکھے، (عورتوں کی زبان میں نکھٹّو)

باہَر مِیاں صُوبیدار گَھر میں بِیوی جھونْکے بھاڑ

میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے

اکیلا چنا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا

تنہا کوشش کرنے والا کسی دشوار کام کو جو کئی آدمیوں کے کرنے کا ہو سر انجام نہیں دے سکتا، بہت سے لوگوں کے کرنے کا کام ایک آدمی نہیں کر سکتا

چُولھے سے نِکَل کَر بھاڑ میں پَڑْنا

ایک مصیبت سے بچ کر دوسری مصیبت میں گرفتار ہوجانا

بارہَ بَرَس دِلّی میں رَہے اَور بھاڑ ہی جھونکا

اس موقع پر مستعمل ہے جب کوئی مسلسل موقع ملنے پر بھی ترقی نہ کرے یا نہ سیکھے

تَنُور سے بَچنے کے لِیے بھاڑ میں گِرے

۔مثل۔ تھوڑی سی مصیبت سے بچنے کے لیے بڑی مصیبرت میں مُبتلا ہونا۔ (محصنات) ایک مگدر کو تو تم اٹھا نہ سکے جوڑی تم سے کیونکر ہلائی جائے گی۔ تمہاری وہی مثل ہے تنور سے بچنے کے لیے بھاڑ میں گِرے۔ دو بیبیوں کا رکھنا۔ کچھ آسان کام نہیں۔

بھار ڈال سَب بھاڑ میں سَتمَن اُترے پار

ذمہ داری چھوڑ کر مصیبت سے نکل گئے

سورما چنا اکیلا بھاڑ نہیں پھوڑ سکتا

آپ مِیاں صُوبے دار گََھر میں بِیوی جھونکے بھاڑ

مفلسی کی حالت میں امیرانہ ٹھاٹھ بنانے یا شیخی بگھارنے والے شخص کے لیے مستعمل

آپ مِیاں صُوبیدار، گھر میں بیوی جھونکے بھاڑ

گھر میں کھانے کو نہیں باہر شان دکھاتے ہیں

بھاڑ سے متعلق کہاوتیں

بھاڑ

اصل: سنسکرت

'بھاڑ' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone