تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ساگ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ساگ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ساگ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- پتے والی سبزی، سویا، میتھی، پالک اور پتھوے وغیرہ کے پتّے
شعر
اتنے برسوں سے نہیں بھول سکا ہوں لیکن
تیرے ہاتھوں کا بنا ساگ وہ ابلے چاول
سرسوں کے پھولوں میں ایک گلابی لہر چلے
جب رنگوں سے روٹھی ناری توڑن آئے ساگ
مجھے رحم آتا ہے ایسوں پر بسر اپنے کرتے ہیں وقت جو
کسی پھل سے یا کسی پھول سے کسی پات سے کسی ساگ سے
Urdu meaning of saag
- Roman
- Urdu
- patte vaalii sabzii, soya, methii, paalak aur pathvii vaGaira ke patte
English meaning of saag
Noun, Masculine
- leafy vegetables, spinach
साग के हिंदी अर्थ
ساگ کے مرکب الفاظ
ساگ کے قافیہ الفاظ
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ساگْوان
ایک قد آور درخت جس کی لکڑی مضبوط اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے، میز کُرسی بنانے نیز جہازسازی میں اِستعمال ہوتی ہے، ساگوان کی لکڑی
ساگو دانہ
ساگُو کے درخت کی ٹہنیاں کاٹ کر انہیں پانی میں بھگو کر کوٹتے ہیں ان کا جو پوست نکلتا ہے اس کو چھلنی سے گرم توے پر چالتے ہیں وہ بھن کر دانے دانے سا ہو جاتا ہے جو ساگُو دانہ کہلاتا ہے
ساگون
ایک قد آور درخت جس کی لکڑی مضبوط اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے، میز کرسی بنانے نیز جہازسازی میں استعمال ہوتی ہے، ساگوان کی لکڑی
توتَہ کا ساگ
ایک قسم کا ساگ جو اکثر تر مقاموں اور چمنوں کے کنارے پر پیدا ہوتا ہے خاص کر برسات کے موسم میں اس کا پیڑ آدھ گز تک بڑھتا ہے پتے کاہو کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں رن٘گ سبز اور نیلاپن لیے ہوئے شاخیں اندر سے کھوکلی ہوتی ہیں ان میں دودھ بھرا ہوتا ہے اس کی جڑ تلخ مزہ ہے اور اس میں افیونیت ہے بعض نے کہا ہے کہ یہ توتہ کا ساگ ہے اور طوطوں کو کھلاتے ہیں تاکہ ان کی زبان میں فصاحت آ جائے.
چِیل کا ساگ
یہ اکثر تر مقاموں میں اور چمنوں کے کناروں پر پیدا ہوتا ہے خاص کر برسات کے موسم میں ، اس کا پیڑ آدھ گز تک پڑھتا ہے . پتے کا ہو کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں مگر اس کے پتوں سے نازک کم دبیز ہوتے ہیں ، رن٘گ سبز اور نیلا پن لیے ہوئے شاخیں اندر سے کھوکھلی ، اور ان میں دودھ بھرا ہوتا ہے ، کلی گیندے کی کلی سے مشابہ اور پھول پتری کے پھول کی طرح ہوتا ہے . . . جب کھل کر بند ہو جاتا ہے تو اس کی شکل چیل کے سر اور چون٘چ کی ہوجاتی ہے.
سَرسوں کا ساگ
سرسوں کے پودے کے پتے اور ڈالیاں جو پکا کر کھائی جاتی ہیں، رن٘گ سبز اور مزہ تیز اور قدرے تلخ ہوتا ہے
لال ساگ
ایک قسم کی پتے دار خودررو ترکاری جس کی پتیوں میں سرخی ہوتی ہے ، لال چولائی (لاط : Amaranhus Paniculatus)
گَھر کی مُرغی ساگ بروبر
گھر کی عمدہ چیز کی بھی قدر نہیں ہوتی، آسانی سے ملنے والی چیز کی کوئی قیمت نہیں، جو کچھ اپنے پاس ہے اس کی قدر نہیں ہوتی
میتھی کا ساگ
ایک قسم کی چھوٹی پتیوں کا ساگ جو الگ بھی پکایا جاتا ہے اور دوسرے نمکین کھانوں میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے دواءً بھی مستعمل، شملیت، حلبہ
گوشْت کھائے گوشْت بَڑھے ، ساگ کھائے اوجْھڑی تو بَل کَہاں سے ہو
گوشت کھانے سے آدمی عموماً موٹا تازہ ہوتا ہے ، ساگ بات یا سبزی کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے طاقت نہیں آتی
بَتھوے کا ساگ کِن ساگوں میں خَلْیا ساس کِن ساسوں میں
ادنیٰ چیز کی کچھ قدر و منزلت نہیں ہوتی، دور کا رشتہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا
گوشت کھائے گوشت بڑھے، ساگ کھائے اوجھڑی، تو بل کہاں سے ہو
گوشت کھانے سے گوشت بڑھتا ہے، گھی کھانے سے طاقت آتی ہے، ساگ کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے مگر طاقت نہیں آتی
گوشْت کھائے گوشْت بَڑھے ، گھی کھائے بَل ہوئے ، ساگ کھائے اوجھ بڑھے تو بَل کہاں سے ہوئے
گوشت کھانے سے آدمی موٹا ہوتا ہے ، گھی کھانے سے طاقت آتی ہے ، سبزیاں کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے مگر طاقت نہیں اتی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
lamha
लम्हा
.لَمْحَہ
a minute, a moment
[ Dada Ji ko har lamha ghar ki fikr satati rahti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zuhraana
ज़ुहराना
.ظُہْرانَہ
lunch, mid-day or afternoon meal
[ Shahzad ne dawat-e-walima mein zuhrana ka intizam kia tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
valiima
वलीमा
.وَلِیمَہ
marriage feast
[ Nafis ka nikah kiya gaya aur baad mein walima bade paimane par kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naashta
नाश्ता
.ناشتَہ
breakfast
[ Shahida ne thoda sa intizam nashta ka kar liya tha wahi aage rakh diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
daa'vat
दा'वत
.دَعْوَت
invitation
[ Faisal ne apne bachche ki taqrib-e-wiladat mein rishtedaron ke sath padosiyon ki bhi dawat ki ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
kaarvaa.n
कारवाँ
.کارْوَاں
united for mutual protection on a journey, caravan
[ Karvan tajir ne apna maal arzan (Cheap) farokht kar diya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shab
शब
.شَب
night, night time
[ Chand-Raat mein bachche Eid ki khushi mein shab-bedari karte the ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shu'uur
शु'ऊर
.شُعُور
wisdom, intelligence
[ Falij se muta.assir shakhs ka andaruni su'oor hamesha karahta rahta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
faroKHt
फ़रोख़्त
.فَروخْت
sale, disposal
[ Zaid ghulami ki halat mein Makke aa kar farokht hue ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ishaa.iya
'इशाइया
.عِشائِیَہ
dinner
[ Mahfuz Ali Sahab ne apne ghar par ishaaiya diya tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (ساگ)
ساگ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔