’’تاش‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تاش‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
باونی
ایک قسم کی چیزوں کی جماعت یا گروہ، جیسے شوا باوْنی
بَد رَنْگ
خراب رنگ کا، رنگ اڑا ہوا، بھدا، کھوٹا
پَتّا ڈالنا
(گنجفہ و تاش) بازی کھیلنے کو رکھنا یا حریف کے پتّے کے مقابلے میں پتّا دینا
پھینٹْنا
(کسی رقیق چیز کو) باربارہلانا ، ملانا، گھیپنا، یکجاں کرنا
تِیا
تین گنا، تین سے ضرب دیا ہوا.
چِڑی تَن کا غُلام
(تاش) چڑی کے پتوں میں وہ پتا جس پر غلام کی تصویر بنی ہو، چڑیا کا غلام؛ کم حیثیت و بد ہیئت شخص.
چِڑی کا بادْشاہ
(تاش) چڑیا کے پتوں میں وہ پتا جس پر بادشاہ کی تصویر بنی ہوتی ہے ؛ عجیب و غریب ہیئت.
چِڑیا کا غُلام
(تاش) چڑی کی تصویری پتوں میں وہ تیسرا پتا جس پر غلام کی تصویربنی ہوتی ہے؛ کم درجے کا آدمی، ذلیل شخص : بطور طنز یا گالی مستعمل.
رَنگ لے جانا
(تاش) تاش کی بازی میں کسی کِھلاڑی کے پاس کسی ایک رن٘گ کے پتّے پہن٘چ جانا
رَنگ مِلانا
(تاش) ہر رن٘گ کی بازی کے پّتے علیحدہ علیحدہ کرنا ، ایک رن٘گ کے پتّوں کا جوڑ لگانا.
رَن٘گ نِکالْنا
نکھرنا، رنگ کا پر رونق ہو جانا، خوشنما، حسین یا خوبصورت ہو جانا
رَنگ ڈالْنا
رنگین بنانا ، رن٘گنا ، رن٘گ آمیزی کرنا .
مِیر
ایرانیوں کا ایک لقب، امیر نیز امیر زادہ، امیر کا بیٹا
نادِری
نادرشاہ سے منسوب یا متعلق، نادر شاہ کا
کال دینا
بلانا ، آوازدینا ، بلابھیجنا .
یاڑی
رک : آڑی (۲) ؛ کھیل (عموماً تاش) میں ساتھی کھلاڑی ۔