تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَہے" کے متعقلہ نتائج

کَہے

کہا، جس کی یہ محرف شکل ہے، بمعنی کہتا

کَہے سے

۔کہنے سے۔ حکم سے۔ ؎

کَہے چَلو

کہتے چلو ، سُناتے چلو.

کَہے جانا

لگاتار و مسلسل کوئی بات کہنا، باربار کسی بات کو دہرانا

کَہے بَدے

رک : کہا بَدا ، جس کی یہ محرف شکل ہے.

کَہے دینا

ظاہر کرنا، بتانا، آگاہ کردینا، آشکارا کردینا، کسی امر یا کام سے، خبردار کردینا

کَہے سُنے سے

لگائی بجھائی سے، سِکھانے پڑھانے سے، ورغلانے سے

کَہے رکْھنا

پہلے اطلاع کردینا، آگاہ کرنا، خبردار کرنا، جتا دینا، پہلے سے کوئی بات کہہ دینا

کَہے میں آنا

بہکائے میں آنا ، دام میں آ جانا ، بہلائے پُھسلائے میں آ جانا ، دھوکے میں آنا.

کَہے پَر جانا

کسی کے کہنے میں آجانا یا نہ آنا ، دوسروں کی بات کا بلا تحقیق اعتبار کرلینا.

کَہے پَہ لَگْنا

بہکائے میں آجانا ، (کسی کی) بات پر عمل کرنا.

کَہے پَر لَگْنا

بہکائے میں آجانا ، (کسی کی) بات پر عمل کرنا.

کَہے پَر چَلْنا

رک : کہنے پر چلنا

کَہے سے پِھرْنا

ہدایت ، قول ، حکم وغیرہ پر عمل نہ کرنا ، بات نہ ماننا ، بات ماننے سے انکار کر دینا ، قول سے پھرنا ، وعدہ خلافی کرنا ؛ ہدایت کے خلاف کرنا.

کَہے میں آنا

۔دم میں آجانا۔ ؎

کَہے میں ہونا

قابو میں رہنا، بس میں رہنا، اختیار میں ہونا

کَہے دیتی ہیں

۔ آگاہ کئے دیتے ہیں۔ تنبیہ کے طور پر۔ ؎

کَہے پَر لَگ جانا

کہی سُنی باتوں میں یقین کر لینا ، کسی کے کہنے میں آجانا ، تحقیق نہ کرنا.

کَہے سے باہَر ہونا

رک : کہنے سے باہر ہونا ، قابو میں نہ رہنا ، بے کہا ہوا جانا ، بات یا نصیحت کی پروا نہ کرنا.

کَہے تو کَہے نَہِیں جاتا، کَہے بِن رَہے نَہیں جاتا

بڑی مشکل میں پھنْسے ہیں ، گوہم مشکل و گرنہ گویم مشکل ، جان عذاب میں ہے.

کَہے سے ضِد سِوا ہوتی ہے

اصرار کرنے سے ضد اور بڑھتی ہے.

کَہے سے دھوبی گَدھے پَر نَہیں چَڑْھتا

کسی کے کہے سے تو کام نہیں کرتا اور پھر وہی کام خود ہی کر لیتا ہے

کَہے سے کوئی کُنویں میں نَہِیں گِرتا

دوسرے کے کہنے سے کوئی نقصان والا فعل نہیں کرتا، ہر ایک اپنا نیک و بد خوب سمجھتا ہے

کیا کَہے گا

لعن طعن کرے گا ، ہنسی اُڑائے گا ، شرمندہ کرے گا.

کیا کیا کَہے گا

سب کچھ کہہ دے گا ، کچھ نہیں چھپائے گا ، بڑھا چڑھا کر کہے گا (بھید کُھل جانے کے ڈر سے کہتے ہیں).

اَپْنے کَہے کا

ضدی، خودراے، جو کسی کی نہ مانے

دُنِیا کیا کَہے گی

دنیا والے اچھی نظر سے نہ دیکھیں گے ، لوگوں کی اُنْگلیاں اُٹھیں گی

بات کَہے کی لاج

من٘ہ سے نکلے ہوئے لفظوں کی لاج رکھنی چاہیے، قول کی شرم و لحاظ رکھنا ضروری ہے

کَھری کَہے سو بُرا

سچ بات کہنے والا بُرا ہوتا ہے.

صُورَت کَہے دیتی ہے

صورت سے ظاہر ہے

کَون کَہے ران ڈھانکو

کسی کا عیب جاننا مگر متنبَہ نہ کرنا اس لحاظ سے کہ بلاوجہ بُرا کون بنے

ذَرا کوئی کُچْھ کَہے

گھڑی میں اولیا گھڑی میں بھوت، تھوڑی سی ناگوار بات کسی کے مُنہ سے نکلے، کوئی ٹوکے

اَپْنے کَہے کی لاج رَکْھنا

وَضْع کَہے دیتی ہے

شکل سے ظاہر ہوتا ہے ، انداز یا طرز سے معلوم ہوتا ہے

مِلْکی نَہ کَہے دِل کی

زمیندار اپنا بھید کسی کو نہیں دیتا .

دِل کَہے میں نَہِیں

طبیعت اِختیار میں نہیں

کَون کَہے راجَہ جی نَن٘گے ہو

زبردست انسان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، زبردست کا پلَہ بھاری

سَچ کَہے تو مارا جائے

حَق کَہے سو داری جار

جو سچّی بات کہے وہ داڑھی جلوائے یعنی بے عزت ہو

جُھوٹ کَہے سو لَڈُّو کھائے

جھوٹ بولنے سے لوگ اپنا کام خوب نکال لیتے ہیں

سَب گُن پُورے کَون کَہے لَن٘ڈُورے

رک : سب گُن بھری میری لاڈو ، کون کہے لنڈُوری.

حَق کَہے سو مارا جائے

سَچ کَہے سو مارا جائے

رانی کو کَون کَہے آگا ڈَھک

بڑے آدمی کو غلطی کرتے ہوے دیکھ کر کون ٹوک سکتا ہے .

دِماغ کَہے میں نَہ ہونا

کسی بڑے صدمے کے اثر سے دماغ پریشان ہونا

خاک چاٹ کَر بات کَہے نا

۔عجز و انکسار ظاہر کرکے کچھ کہنا۔ دعوے کی بات۔ عجز کے ساتھ ظاہر کرنا۔ ؎

چور سے کَہے تو چوری کر اور ساہ سے کَہے تو جاگتے رہیو

دونوں مخالف فریق سے بنائے رکھنا

پُوچھو زَمِین کی کَہے آسْمان کی

رک : پوچھو دن کی بتائے رات کی .

سَب گُن پُورے کوئی نَہ کَہے لَن٘ڈُورے

رک : سب گُن بھری میری لاڈو ، کون کہے لنڈُوری.

صُبْح کی پُوچھو شام کی کَہے

بد حواس ہے، گھبرایا ہوا ہے

چُونی بھی کَہے مُجھے گھی سے کھاؤ

ادنیٰ آدمی کا خود کو اعلیٰ ظاہرکرنا، اپنے منصب سے بلند دعوے کرنا، اپنی حیثیت سے زیادہ دکھانا، نا اہل ہوکر بھی اہل بننا

مُرْغ کی ایک ٹانگ کَہے جانا

اپنی بیجا بات پر اَڑا رہنا ۔

بُھوکا بیچے جُوتے اَگھانا کَہے اُودھار دے

ضرورت مند بیچنے پر مجبور ہو اور لینے والا فوری ادائیگی نہ کرے

دِھی سے کَہے بَہُو نے کان کِئے

رک : دھی ری میں تجھ کو کہوں الخ .

بُھجا ڈَنڈْ ہی کَہے دیتے ہَیں

(طنزاً) صورت ہی بتاتی ہے .

مُنہ پَر کَہے سو مُوچھ کا بال

مرد وہی ہے جو بلا لحاظ سچ بات صاف کہہ دے

مُنہ پَہ کَہے سو مُوچھ کا بال

مرد وہی ہے جو بلا لحاظ سچ بات صاف کہہ دے

بُھوکا گَیا جو بیچنے اُگاہنا کَہے بَندَھک رَکھو

دوسروں کی حاجت سے فائدہ اٹھانے پر کہتے ہیں

تولا بَھر کی تِین چَپاتی ، کَہے جِمانے چالو ہاتھی

پاس کچھ نہ ہونے اور شیخی بڑھ کر مارنے کے موقع پر کہتے ہیں.

ماں کَہے میرا ہوا بڈیرا ، عُمْر کَہے میں آئی نبیڑا

جب بچّہ جوان ہوتا ہے ماں خوش ہوتی ہے حالانکہ اس کی عمر کم ہوجاتی ہے جو خوشی کی بات نہیں ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں کَہے کے معانیدیکھیے

کَہے

kaheकहे

وزن : 12

دیکھیے: کَہا

کَہے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کہا، جس کی یہ محرف شکل ہے، بمعنی کہتا
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kahe

Noun, Masculine

  • say, speak, tell

कहे के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कहा, बोला

کَہے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words